2025-05-12@18:06:37 GMT
تلاش کی گنتی: 344
«اعلامیے پر»:
مسلح افواج نے آپریشن بُنیان مرصوص کی کامیاب تکمیل کا اعلان کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایاگیا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کے خلاف 22 اپریل سے 10 مئی تک ہونے والی جھڑپوں کو معرکہ حق کا نام دیا ہے۔ آئی ایس پی آر نے اعلامیے میں بتایا کہ اس کے بعد 10 مئی کو پاکستانی مسلح افواج نے بھارت کے خلاف آپریشن "بُنیان مرصوص" کامیابی سے مکمل کیا۔ معرکہ حق آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کی 6 اور 7 مئی کی شب سے جاری بزدلانہ جارحیت کے جواب میں "معرکۂ حق" آپریشن شروع کیا گیا، بھارتی افواج کی جارحیت میں خواتین، بچے، بزرگوں...
اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے آپریشن “بنیان المرصوص” کی شاندار کامیابی پر ہر سال 10 مئی کو یومِ معرکۂ حق کے طور پر منانے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن پورے ملک میں جوش و جذبے، ملی وحدت اور قومی فخر کے ساتھ منایا جائے گا۔اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہاکہ ہماری بہادر افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں نے ہمارے سر فخر سے بلند کر دیئے۔ انہوںنے اعلان کیا کہ 16 مئی بروز جمعہ کو یومِ تشکر کے طور پر منایا جائے گا۔ اس دن افواجِ پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا اور ملک بھر میں خصوصی نوافل ادا کیے جائیں گے۔ عوام اللہ تعالیٰ کے حضور سجدۂ شکر بجا لائیں گے اور وطن...
ڈھاکا(سپورٹس ڈیسک)بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے آسٹریلیا کےسابق فاسٹ بولر شان ٹیٹ کو بولنگ کوچ مقرر کردیا۔ ڈھاکا سے جاری بی سی بی کے اعلامیے کے مطابق شان ٹیٹ رواں ماہ کے آخر میں بنگلادیش کرکٹ ٹیم کو جوائن کریں گے۔ اعلامیے کے مطابق سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر سے بی سی بی نے نومبر 2027ء تک کا معاہدہ کیا ہے۔ شان ٹینٹ اس سے قبل پاکستان، ویسٹ انڈیز اور افغانستان کی ٹیموں کے ساتھ بھی کام کرچکے ہیں۔ 7مزیدپڑھیں:مئی کو پاک بھارت فضائی جھڑپ پاکستان کی واضح کامیابی پر ختم ہوئی: امریکی جریدہ
پشاور: بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ راولپنڈی انسداد دہشت گری عدالت میں پتا چلا کہ 42 کیسز میں نامزد ہوں، حفاظتی ضمانت کیلئے پشاور ہائی کورٹ آئی، کیسز عمران خان کے پیغامات جیل سے باہر لانے پر درج کیے گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق علیمہ خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی جو کہ جسٹس وقار احمد اور جسٹس فرح جمشید کے روبرو ہوئی۔ عدالت نے علیمہ خان کو چار ہفتوں کی حفاظتی ضمانت دے دی۔ وکیل درخواست گزار عالم خان نے کہا کہ جمعرات کے دن تک ان کے خلاف کیس نہیں تھا، جو کیسز تھے ان میں ضمانت پر ہیں، جمعرات کے بعد 42 کیسز میں انہیں ضمنی طور پر میں شامل...
ملائیشیا میں ہاتھی کا بچہ اپنی ماں کے ساتھ سڑک عبور کرنے کی کوشش کے دوران حادثے میں ہلاک ہو گیا جب کہ حادٖثے کے بعد سامنے آنے والی المناک ویڈیو نے لوگوں کے دل موم کردیے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیو کو سڑک پر گزرتی ہوئی ایک گاڑی سے ریکارڈ کیا گیا، اس میں دکھایا گیا کہ ہلاک ہاتھی کی ماں نے اپنا سر گاڑی پر ٹکا رکھا ہے جیسا کہ وہ اپنے بے حرکت بچے کو گاڑی کے نیچے سے نکالنے کے لیے زور لگا رہی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق حادثہ ایسٹ ویسٹ ہائی وے پر رات 2 بجے کے قریب پیش آیا، ہاتھی کو ٹکر مارنے والا ٹرک مرغیوں کی نقل و حمل کے لیے...
لاہور: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین، انکے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 26 لاکھ 18 ہزار روپے جاری کر دیے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق مرحوم کانسٹیبل خالد محمود کی بیوہ کو برین ٹیومر کے علاج کیلئے 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے، انسپکٹر محمد خالد عمران کو بیوی کے کینسر کے علاج کیلئے 02 لاکھ 25 ہزار روپے دیے گئے۔ انسپکٹر محمود بٹ، سب انسپکٹر اجمل خان، ڈرائیور کانسٹیبل جعفر علی کو علاج معالجے کیلئے 02 لاکھ روپے فی کس فنڈز جاری کیے گئے۔ ریٹائرڈ اے ایس آئی محمد صفدر، کانسٹیبلز محمد نوید، غضنفر محمود کو علاج معالجے کیلئے 01 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے ہیں۔ کانسٹیبل وقاص لیاقت، انٹیلی جنس...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ملک میں جاری تمام ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ کو فوری طور پر ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ 2، ریجنل انٹرا ڈسٹرکٹ چیلنج کپ، انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19 ون ڈے ٹورنامنٹس کو ملک میں سیکیورٹی صورتحال کے باعث فوری طور پر ملتوی کردیا گیا ہے۔ ٹورنامنٹس کو ری شیڈول کرنے سے متعلق اعلان جلد کیا جائے گا جبکہ تمام ایونٹس اسی مرحلے سے دوبارہ شروع ہوں گے۔ مزید پڑھیں: پی سی بی کا پی ایس ایل کے باقی میچز ملتوی کرنے کا اعلان قبل ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاک بھارت کشیدگی کو دیکھتے ہوئے پی ایس...
پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت نے چند لمحے قبل 6 بیلسٹک میزائل فائر کیے، جن میں سے ایک آدم پور اور 5 میزائل امرتسر کے مختلف علاقوں میں گرائے گئے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے ہنگامی پریس کانفرس میں بتایا کہ بھارت اپنے ہی شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے، اور ان حملوں کا خاص ہدف سکھ برادری ہے۔ بھارت مذموم سازشوں کے ذریعے سکھوں کی آبادیوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ یہ اقدام بھارتی ریاستی پالیسی کی سنگین ناکامی اور اندرونی خلفشار کو ظاہر کرتا ہے۔ مزید پڑھیں: 2 سال کے بچے کو شہید کرکے بھارتی میڈیا جشن منارہا ہے، یہ شرمناک ہے، ڈی جی آئی ایس پی...
اسلام آباد: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی ہدایات پر سپریم کورٹ کے ججوں کی گرمیوں کی چھٹیوں محدود کردی گئی ہیں اور عدالت عظمیٰ کے جج اب صرف ایک ماہ کی چھٹیاں کر سکیں گے۔ سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے گرمیوں کی چھٹیوں میں کمی کی ہدایات جاری کر دی ہیں اور سپریم کورٹ کے جج باری باری ایک ماہ کی چھٹی کر سکیں گے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے جج 16 جون سے 8 ستمبر کے درمیان چھٹیاں لے سکیں گے اور 15 دن کے لیے جج اپنی مرضی کے اسٹیشن پر بھی کام کرسکیں گے۔ سپریم کورٹ کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ آئینی بینچ میں...
سندھ کے ضلع سجاول سے گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ ماڑی انرجیز کے اعلامیے کے مطابق ضلع سجاول میں گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں جس سے یومیہ 3 کروڑ مکعب فٹ گیس حاصل ہونے کا تخمینہ ہے۔ ماڑی انرجیز کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے سوہو ون ویل سے گیس دریافت ہوئی اور ماڑی انرجیز سجاول بلاک کی 100 فیصد مالک ہے۔
سندھ کے ضلع سجاول سے گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ماڑی انرجیز کے اعلامیے کے مطابق ضلع سجاول میں گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں جس سے یومیہ 3 کروڑ مکعب فٹ گیس حاصل ہونے کا تخمینہ ہے۔ماڑی انرجیز کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے سوہو ون ویل سے گیس دریافت ہوئی اور ماڑی انرجیز سجاول بلاک کی 100 فیصد مالک ہے۔
باکو(نیوز ڈیسک)آذربائیجان نے پاکستان کی مکمل اور بھر پور حمایت کا اعلان کردیا۔ برادر اسلامی ملک آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے اپنی حکومت کی جانب سے پاکستانی حکومت کو خصوصی پیغام پہنچایا ہے جس میں پاک بھارت کشیدگی پر اظہار تشویش کیا گیا ہے۔ آذربائیجان کے سفیر کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا کہ آذربائیجان کی حکومت نے پاکستان کی مکمل حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ آذربائیجان کی حکومت پاکستان میں بھارتی فوج کی کاروائیوں کی مذمت کرتی ہے۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آذربائیجان کی حکومت پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی ہے، ہماری بھرپور حمایت پاکستان کے ساتھ ہے۔ آذربائیجان کی جانب سے متاثرین کی اہل خانہ...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2025ء)اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی)نے پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز کی نیلامی سے متعلق اعداد و شمار پیش کردیے۔ایس بی پی کے اعلامیے کے مطابق حکومت نے 299 ارب روپے مالیت کے پاکستان انویسٹمنٹ بانڈ (پی آئی بیز)فروخت کئے ہیں۔اعلامیے کے مطابق 2 سالہ پی آئی بیز کی کٹ آف ایلڈ 15 بیسز پوائنٹس کم ہوکر 11 اعشاریہ 79 فیصد رہی۔(جاری ہے) ایس بی پی اعلامیے کے مطابق نیلامی میں 3 سال کے 72 ارب روپے مالیت کے پی آئی بیز بیچے گئے، جن کی کٹ آف ایلڈ 19 بیسسز پوائنٹس کم ہو کر 11اعشاریہ689 فیصد رہی۔اعلامیے کے مطابق نیلامی میں 5 سال کے 69 ارب روپے مالیت کے پی...
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان نے لیفٹنٹ احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ 7 اور 8 مئی کی درمیانی شب کو بھارت نے پاکستان میں ہیروپ ڈرونز بھیجے جن میں سے 12 ڈرونز کو ملک کے مختلف علاقوں میں گرایا گیا ہے۔ جمعرات کی صبح پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لاہور کے قریب ایک فوجی تنصیب پر ڈرون حملہ بھی ہوا جس میں فوج کے 4 اہلکار زخمی ہوئے جبکہ فوجی سازوسامان کو نقصان پہنچا جبکہ سندھ کے علاقے میانو میں ڈرون حملے میں ایک شہری جاں بحق اور ایک زخمی ہوا۔ یہ بھی پڑھیے: لاہورمیں فوجی تنصیب پر ڈرون حملہ ہوا، انڈیا کی طرف سے ڈرونز بھیجنے کا عمل جاری ہے،جنہیں...
واشنگٹن: امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنے اداریے میں لکھا ہے کہ پاکستان کی جانب سے بھارتی طیارے مار گرائے جانے کا اقدام یہ ظاہر کرتا ہے کہ پاکستان کے پاس بھارت کو جواب دینے اور نقصان پہنچانے کی مکمل صلاحیت موجود ہے۔ اخبار نے خبردار کیا ہے کہ اگر پاکستان اور بھارت جیسی دو ایٹمی طاقتیں آپس میں بات چیت نہ کریں تو یہ صورتحال انتہائی خطرناک ہو سکتی ہے۔ اداریے میں مزید کہا گیا ہے کہ 1971ء کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ بھارت نے پنجاب میں حملہ کیا، جس کے بعد پاکستان نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے کئی لڑاکا طیارے اُس کی حدود میں ہی مار گرائے۔ یہ اقدام پاکستان کی دفاعی صلاحیت اور...
کراچی: بھارت کا جنگی جنون تھم نہ سکا، پنجاب اور سندھ میں آج صبح جاسوسی کے لیے آنے والے متعدد بھارتی ڈرونز کو مار گرائے جبکہ دھماکے بھی سنے گئے۔ گجرانوالہ، لاہور، گھوٹکی اور کراچی کے علاقے ملیر میں ڈرونز مار گرائے جانے کی اطلاع ملی۔ گوجرانوالہ میں جمعرات کی صبح دو دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جس کے بعد کینٹ کے علاقے میں نصب ایئر ڈیفنس سسٹم متحرک ہوگیا اور ایک بھارتی ڈرون کو نشانہ بنا کر مار گرایا۔ ڈرون شہر کے فضائی حدود میں داخل ہوا تو کینٹ ایریا میں نصب ایئر ڈیفنس نظام نے بروقت ردعمل دیتے ہوئے اسے نشانہ بنایا۔ اسی طرح، لاہور میں والٹن اولڈ ایئرپورٹ اور برکی کے علاقے میں حساس مقامات...
پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پاکستان مخالف پروپیگنڈا پھیلانے پر بھارت کے 16 یوٹیوب نیوز چینلز بلاک کردیے ہیں۔ پی ٹی اے اعلامیے کے مطابق 16 یوٹیوب نیوز چینلز کے ساتھ 31 یوٹیوب ویڈیو لنکس اور 32 ویب سائٹس بھی بلاک کردی گئیں۔ اعلامیے کے مطابق یوٹیوب چینلز، وڈیولنکس اور ویب سائٹس کی بندش علاقائی صورتحال کے پیش نظر کی گئی، یہ اقدام قومی سلامتی، پاکستان کے ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام کےتحفظ کے پیش نظر اٹھایا گیا۔ پی ٹی اے اعلامیے کے مطابق بلاک کیے گئے مواد میں گمراہ کن اور نقصان دہ بیانیے شامل تھے، اس مواد کا مقصد عوامی رائے کو متاثر کرنا اور قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانا تھا۔ اعلامیے کے مطابق پی ٹی...
پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پاکستان مخالف پراپیگنڈا پھیلانے پر بھارت کے 16 یوٹیوب نیوز چینلز بلاک کردیے ہیں۔ پی ٹی اے اعلامیے کے حوالے سے بتایاگیا کہ 16 یوٹیوب نیوز چینلز کے ساتھ 31 یوٹیوب ویڈیو لنکس اور 32 ویب سائٹس بھی بلاک کردی گئیں۔اعلامیے کے مطابق یوٹیوب چینلز، ویڈیولنکس اور ویب سائٹس کی بندش علاقائی صورتحال کے پیش نظر کی گئی، یہ اقدام قومی سلامتی، پاکستان کے ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام کے تحفظ کے پیش نظر اٹھایا گیا۔ پی ٹی اے اعلامیے کے مطابق بلاک کئے گئے مواد میں گمراہ کن اور نقصان دہ بیانیے شامل تھے، اس مواد کا مقصد عوامی رائے کو متاثر کرنا اور قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانا تھا۔ اعلامیے...
اعلامیے کے مطابق ان بلاجواز اور غیر ضروری حملوں میں دانستہ طور پر شہری علاقوں کو نشانہ بنایا گیا، جنہیں من گھڑت دہشت گرد کیمپوں کی موجودگی کا بہانہ بنا کر نشانہ بنایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بزدل دشمن بھارت کو رات کی تاریکی حملے کا ردعمل اور سخت جواب دینے کے لئے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے بعد بدھ کو جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت، پاکستان اپنے بے گناہ شہریوں کی شہادت اور خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی کے بدلے، وقت، مقام اور انداز کے تعین کے ساتھ، اپنے دفاع میں جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے اور اس...
پاکستان پر انڈین حملے کے بعد بلائے جانے والے پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے ہنگامی اجلاس کے بعد اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اپنی مرضی کے وقت، جگہ اور انداز میں جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔وزیراعظم ہاؤس سے جاری اس اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے مطابق پاکستان اپنے دفاع میں، معصوم پاکستانی جانوں کے ضیاع اور اس کی خودمختاری کی کھلم کھلا خلاف ورزی کا بدلہ لینے کے لیے اپنی مرضی کے وقت، جگہ اور انداز میں جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ پاکستان کی مسلح افواج کو اس سلسلے میں مناسب کارروائیاں کرنے کا باضابطہ اختیار دیا گیا ہے۔‘اعلامیے کے مطابق ’انڈین جارحیت پر...

پاکستان اپنے دفاع میں جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے‘ مسلح افواج کو مکمل اختیار دے دیا گیا ہے.قومی سلامتی کمیٹی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 07 مئی ۔2025 )قومی سلامتی کمیٹی نے کہا ہے کہ اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت پاکستان اپنے بے گناہ شہریوں کی شہادت اور خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی کے بدلے، وقت، مقام اور انداز کے تعین کے ساتھ اپنے دفاع میں جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے اور اس سلسلے میں مسلح افواج کو مکمل اختیار دے دیا گیا ہے.(جاری ہے) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت دو گھنٹے تک جاری رہنے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ 6 اور 7 مئی 2025 کی درمیانی رات انڈیا کی مسلح افواج نے پاکستان کی خودمختار حدود میں مختلف مقامات پر مربوط...

آزاد کشمیر،آزاد کشمیر کے علاقے نکیال میں بھارتی فوج کی گولہ باری سے شہید ہونے والے بہن بھائی کی نمازِ جنازہ مرکزی جامع مسجد میں ادا کردی گئی۔ نمازِ جنازہ کے بعد شہریوں نے بھارت کے خلاف کالج گراؤنڈ سے پڑاوہ چوک تک ریلی بھی نکالی۔ یاد رہے کہ گزشتہ رات کی تا
نمازِ جنازہ کے بعد شہریوں نے بھارت کے خلاف کالج گراؤنڈ سے پڑاوہ چوک تک ریلی بھی نکالی۔ نمازِ جنازہ مرکزی جامع مسجد میں ادا کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کے علاقے نکیال میں بھارتی فوج کی گولہ باری سے شہید ہونے والے بہن بھائی کی نمازِ جنازہ مرکزی جامع مسجد میں ادا کر دی گئی۔ نمازِ جنازہ کے بعد شہریوں نے بھارت کے خلاف کالج گراؤنڈ سے پڑاوہ چوک تک ریلی بھی نکالی۔ یاد رہے کہ گزشتہ رات کی تاریکی میں میزائل حملوں میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے بھارت کے 5 جنگی طیارے پاکستان نے مار گرائے جبکہ متعدد ڈرون اور کواڈ کاپٹر بھی تباہ کر دیے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھی بھارتی جارحیت...
رات کی تاریکی میں بھارت کے حملے کے جواب میں پاک فضائیہ نے دشمن کو نانی یاد دلادی، جس پر بھارتی فوج نے مزید سیکٹرز پر بھی گھٹنے ٹیک دیے۔ بھارتیوں نے چکوٹھی سیکٹر پر بھی سفید پرچم لہرا دیا سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے بزدلانہ حملے کے بعد پاک فضائیہ کی جانب سے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں لائن آف کنٹرول کے چکوٹھی سیکٹر میں بھی بھارتی فوج نے سفید جھنڈا لہرا دیا، جس کا مطلب گھٹنے ٹیکتے ہوئے شکست کو تسلیم کرنا ہے۔ بھارتی فوج کی بزدلانہ کارروائیوں کا پاک فوج بھرپور انداز سے جواب دے رہی ہے۔ ایل او سی پر مزید بھارتی پوسٹیں تباہ بھارتی حملے...
اسلام آباد، لاہور، کراچی، ملتان، فیصل آباد اور سیالکوٹ کی 30 غیر ملکی پروازوں کے رخ موڑ دیے گئے۔ ابوظہبی لاہور کی پرواز ای وائی 284، ریاض لاہور کی پرواز ایکس وائی 317، استنبول لاہور ٹی کے 714 واپس کردی گئیں۔ جدہ لاہور ایس وی 738 کو کراچی، دبئی لاہور ای کے 622 کو واپس دبئی، دوحہ لاہور کیو آر 620 کو واپس دوحہ موڑ دیا گیا۔ جدہ لاہور پی کے 842 کو کراچی ریاض اسلام آباد کی پرواز ایف ایل 781 کو شارجہ موڑ دیا گیا، نجف سے اسلام آباد کی پرواز ائی اے 433 کو واپس موڑ دیا گیا۔ ترکش ایئر کی پرواز ٹی کے 710 کو اسلام آباد کے راستے سے استنبول واپس بھیج دیا گیا۔...

بھارت نے مظفرآباد، کوٹلی اور بہاولپور میں میزائل داغ دیے، بچہ شہید، پاکستان کی جانب سے جوابی کارروائی شروع
بھارت نے مظفرآباد، کوٹلی اور بہاولپور میں میزائل داغ دیے، بچہ شہید، پاکستان کی جانب سے جوابی کارروائی شروع WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز بھارت نے پاکستان میں تین مقامات پر میزائل داغ دیے ہیں، سویلین آبادی کو رات کے اندھیرے میں نشانہ بنائے جانے کے نتیجے میں معصوم بچہ شہید جبکہ دو افراد شدید زخمی ہیں۔ پاکستان کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کی جانب سے میزائل حملوں کی تصدیق کردی ہے، اور بتایا ہے کہ مظفرآباد، کوٹلی اور بہاولپور میں میزائل داغے گئے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہم صورت حال...
بھارت نے پاکستان پر بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے 3 شہروں پر میزائل داغ دیے، معصوم بچہ شہید، دو شہری زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز ) بھارت نے پاکستان پر حملہ کرتے ہوئے 3 شہروں پر میزائل فائر کردیے جس میں سویلین آبادی کو نشانہ بنایا گیا، بھارتی حملے میں ایک معصوم بچہ شہید ہوگیا ہے۔ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز( ڈی جی آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے تصدیق کی ہے کہ بھارت نے پاکستان پر 3 جگہوں پر میزائل داغے ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے آزاد کشمیر میں کوٹلی، مظفر آباد پر حملہ کیا گیا جبکہ بہاولپور پر بھی...
اسلام آباد ہائیکورٹ میں امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت عافیہ صدیقی کے امریکا میں وکیل کلائیو اسمتھ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے اور کہا کہ عافیہ صدیقی کے ساتھ امریکی جیل میں نہایت ناروا سلوک روا رکھا جا رہا ہے۔ وکیل عمران شفیق نے کہا کہ وفاقی حکومت کی متفرق درخواست ہے کہ پٹیشن کا مقصد پورا ہو چکا نمٹائی جائے، ہم نے درخواست میں ترمیم کی اجازت کیلئے متفرق درخواست دی ہے، 26ویں ترمیم میں یہ لکھا گیا کہ استدعا کے مطابق ریلیف دیا جائے گا۔ وکیل فوزیہ صدیقی نے مؤقف اپنایا کہ ہماری درخواست میں ایک سے زائد استدعا کی...
تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے ملک کے عدالتی نظام پرعدم اعتماد کا اظہار کردیا۔ اسلام آباد میں پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس کے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے، کہا عوام اور عدلیہ کے درمیان خلیج تیزی سے بڑھ رہی ہے، چیف جسٹس عدلیہ کےوقاراورتوقیر بحال کرانے کیلئے اپنا کردارادا کریں۔ پارلیمانی پارٹی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تحریک انصاف عوام کی امنگوں کی ترجمانی قومی اسمبلی سمیت ہرفورم پرکرے گی۔ پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کی پہلگام کےفالس فلیگ آپریشن کی شدید مذمت کی اور کہا کہ پاکستانی قوم ذمہ دار، بہادر اور نڈر ہے،تحریک انصاف دنیا کے ہر خطے میں دہشت گردی کے خلاف ہے، پہلگام واقعے میں پاکستان کے ملوث ہونے...
سٹی 42 : خیبرپختونخوا میں خفیہ اطلاعات پر کی جانے والی متعدد کارروائیوں میں 6 خوارج جہنم واصل کردیے گئے۔ پاک فوج کی جانب سے خیبرپختونخوا میں خفیہ اطلاعات پر متعدد کارروائیاں کی گئیں۔ شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 3 خوارج جہنم واصل کردیے گئے، جبکہ جنوبی وزیرستان میں کی گئی کارروائی میں 2 خوارج ہلاک کردیے گئے، تاہم فائرنگ کے دوران دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے نائیک مجاہد خان شہید ہوگئے۔ اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کردی نائیک مجاہد خان کا تعلق کوہاٹ سے تھا، عمر 40 سال تھی۔ علاوہ ازیں خیبر اور بنوں میں آپریشن کے دوران 3 خوارج مارے گئے۔ ہلاک خوارج سے اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی...
آرمی چیف نے مشکل وقت میں سامنے سے قیادت کرنے کی مثال قائم کردی، ٹینک پر کھڑے ہوکر جوانوں کا خون گرمایا اور بھارتی جارحیت کو منہ توڑ جواب دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف کرلیا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ جنرل عاصم منیر دو قومی نظریے پر سختی سے کاربند ہیں جبکہ مودی مسلمانوں کو ہندوتوا کی راہ میں رکاوٹ سمجھتے ہیں۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر مرد آہن بن کر سامنے آئے ہیں، جنگی صورتحال میں فرنٹ سے لیڈ کرنے کی مثال قائم کردی۔ امریکی اخبار نے بھی سپہ سالار کی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف کرلیا۔ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں جنرل عاصم...

بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب ،عالمی اور ملکی میڈیا کا ایل او سی کا دورہ، وزیر اطلاعات نے زمینی حقائق پیش کر دئیے
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 05 مئی ۔2025 )وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے بین الاقوامی و مقامی میڈیا کے ہمراہ لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا جس میں بھارت کے دہشت گردی کے کیمپوں کے بے بنیاد الزامات اور پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنے کے لیے زمینی حقائق میڈیا کے سامنے پیش کیے گئے. وزارت اطلاعات نے مقامی اور عالمی میڈیا کے نمائندگان کے دورے میں سہولت فراہم کیں، دورے کا مقصد بھارت کی جانب سے پھیلائے گئے جھوٹے اور بے بنیاد پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنا تھا.(جاری ہے) میڈیا کے نمائندوں کو ان مخصوص مقامات پر لے جایا گیا جنہیں بھارت کی جانب سے مبینہ دہشت گردی کے ٹھکانے قرار دیا گیا تھا زمینی حقائق،...
پشاور ہائیکورٹ نے حیات آباد پشاور سے غیرقانونی طور پر پولیس کی حراست میں لیے گئے افراد کو عدالت میں پیش کیے جانے پر ان کی بازیابی سے متعلق درخواست نمٹادی، عدالت نے پولیس حکام کو قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے پاکستانی نژاد عمانی خاتون کی بازیابی کی ہدایت کردی۔ لاپتا افراد کے کیس کی سماعت قائمقام چیف جسٹس عتیق شاہ کی سربراہی میں پشاور ہائیکورٹ کے 5 رکنی لارجر بینچ نے کی، جسٹس ارشد علی ، جسٹس صاحبزادہ اسد اور جسٹس محمد نعیم سمیت جسٹس وقار احمد بھی لارجر بینچ کا حصہ تھے۔ آئی جی پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید چوہدری اور سی سی پی او قاسم علی خان عدالت میں پیش ہوئے، جہاں 5 لاپتا افراد کو...

بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب: وفاقی وزیر اطلاعات کا ایل او سی کا دورہ، عالمی میڈیا کو زمینی حقائق دکھا دیے
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے بین الاقوامی و مقامی میڈیا کے نمائندوں کے ہمراہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کا دورہ کیا، جہاں انہیں بھارت کی جانب سے کیے جانے والے بے بنیاد پروپیگنڈے کے برعکس زمینی حقائق سے آگاہ کیا گیا اور بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب کردیا۔ وزارت اطلاعات کی جانب سے اس دورے میں مکمل سہولت فراہم کی گئی۔ اس دورے کا مقصد بھارت کی جانب سے پھیلائے گئے جھوٹے اور بے بنیاد دعوؤں کو بے نقاب کرنا تھا۔ میڈیا کے نمائندوں کو ان مخصوص مقامات پر لے جایا گیا جنہیں بھارت کی جانب سے مبینہ دہشتگردی کے ٹھکانے قرار دیا جاتا رہا ہے۔ مزید پڑھیں: چین ہمیشہ پاکستان کی حمایت کرے گا، چینی سفیر کی...
عالمی اور ملکی میڈیا کا ایل او سی کا دورہ، وزیر اطلاعات نے زمینی حقائق پیش کر دیے WhatsAppFacebookTwitter 0 5 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے بین الاقوامی و مقامی میڈیا کے ہمراہ لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا جس میں بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنے کے لیے زمینی حقائق میڈیا کے سامنے پیش کیے گئے۔ وزارت اطلاعات نے مقامی اور عالمی میڈیا کے نمائندگان کے دورے میں سہولت فراہم کیں، دورے کا مقصد بھارت کی جانب سے پھیلائے گئے جھوٹے اور بے بنیاد پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنا تھا۔ میڈیا کے نمائندوں کو ان مخصوص مقامات پر لے جایا گیا جنہیں بھارت کی جانب سے مبینہ دہشت گردی...
اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں انہوں نے حالیہ علاقائی پیشرفت سے آگاہ بھی کیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیر خارجہ نے لاوروف کو حالیہ علاقائی پیش رفت سے آگاہ کیا جبکہ پاکستان کے خلاف بھارت کے بے بنیاد الزامات اور اشتعال انگیز بیان بازی کو مسترد کردیا۔ وزیر خارجہ نے آئی ڈبلیو ٹی کو التوا میں رکھنے کے بھارت کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدام کی مذمت کی جبکہ علاقائی امن کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ اعلامیے کے مطابق اسحاق ڈار نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور قومی مفادات کا...
ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے ایشیا میں غذائی تحفظ کے لیے 26 ارب ڈالر اضافی فنڈنگ فراہم کرنے کا اعلان کر دیا اور اعلامیہ بھی جاری کردیا۔ اے ڈی بی اعلامیے کے مطابق طویل المدتی خوراک اور غذائی تحفظ کو مضبوط بنانے کے لیے معاونت میں اضافے کی منظوری دی گئی ہے، اضافی فنڈنگ سے 8 سالہ پلان کے تحت مجموعی طور پر 40 ارب ڈالر خرچ کیے جائیں گے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کا خوراک کے تحفظ کے لیے معاونت پلان 2022 تا 2030 ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فنڈز خوراک کے تمام مراحل پر محیط ایک جامع پروگرام کو سپورٹ کریں گے اور اس کا مقصد مختلف ممالک کو مالی اور پالیسی معاونت فراہم...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کو سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کردی۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان نے سلامتی کونسل کو خطے کی صورتحال پر باضابطہ بریفنگ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق پاکستان سلامتی کونسل کوبھارت کے جارحانہ اقدامات سے آگاہ کرےگا جبکہ سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کے بھارتی غیرقانونی اقدامات کو بھی اجاگر کیا گا۔دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کی جانب سے واضح کیا جائے گا کس طرح بھارتی جارحانہ اقدامات خطے کی سلامتی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔اعلامیے کے مطابق سفارتی اقدام پاکستان کی عالمی برادری کے...
—فائل فوٹو اپوزیشن جماعت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے حکومتی بریفنگ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ صورتِ حال پر حکومتی بریفنگ کے معاملے میں پی ٹی آئی کا واضح فیصلہ سامنے آیا ہے۔اپوزیشن جماعت نے حکومتی بریفنگ میں نہ جانے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ پی ٹی آئی حکومت بریفنگ میں شرکت نہیں کرے گی۔سیاسی کمیٹی پی ٹی آئی کے اعلامیے کے مطابق پی ٹی آئی نے ہمیشہ ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کی ہے، بانیٔ پی ٹی آئی نے قوم کے نام پیغامات میں دہشت گردی کی مذمت کی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بانی نے قومی یک جہتی اتحاد اور داخلی استحکام کی ضرورت پر...
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پاک بھارت صورتحال پرحکومتی بریفنگ میں نہ جانےکافیصلہ کرلیا۔ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف حکومتی بریفنگ میں شرکت نہیں کرے گی ۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کی ہے، بانی پی ٹی آئی نے قوم کے نام پیغامات میں دہشتگردی کی مذمت کی، بانی نے قومی یکجہتی، اتحاد اور داخلی استحکام کی ضرورت پر زور دیا۔ سیاسی کمیٹی کے اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ بیرونی جارحیت کی صورت میں ملک کےدفاع کے لیےصفِ اول میں ہوں گے، پی ٹی آئی نے بھارتی پروپیگنڈے پر اصولی مؤقف کو قوم...
بھارت کو پاکستان کے خلاف ایک اور محاذ پر شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کو دیے گئے قرضوں کا از سر نو جائزہ لینے کا بھارتی مطالبہ مسترد کردیا ہے، جس کے بعد پاکستان کو 2.3 ارب ڈالر کا پیکج ملنے کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف حکام کے مطابق ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس پہلے سے جاری شیڈول کے مطابق 9 مئی کو ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں بجٹ برائے مالی سال 26-2025: معاملات آئی ایم ایف ہی طے کرے گا نمائندہ آئی ایم ایف ماہر بینسی نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی کو ہونے والے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کی درخواست پر غور کیا جائےگا،...
وزارت پیداوار نے یوٹیلیٹی اسٹورز کے 3 ہزار 500 کنٹریکٹ ملازمین فارغ کردیے۔حکام وزارت پیداوار نے 3500 کنٹریکٹ ملازمین فارغ کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ملازمت سے فارغ کیے جانے پر یوٹیلیٹی اسٹورز کے کنٹریکٹ ملازمین نے احتجاج کی کال دے دی ہے۔آل پاکستان یوٹیلیٹی اسٹورز ورکرز الائنس نے اعلان کیا کہ کل سے نہ ہیڈ آفس میں کام ہوگا نہ ریجنل آفسز میں، اب کوئی یوٹیلٹی اسٹور نہیں کھلے گا۔
راودلشاد:فالس فلیگ کا بھانڈا پھوڑنے پر بھارت بوکھلاہٹ کا شکار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ پرسائبرحملے شروع کر دئیے۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان کے کامیاب بیانیے پر بھارتی اوچھے ہتھکنڈوں پر اُتر آئے، وفاقی وزیر عطا تارڑ کا پرنسل نمبرپر ہراساں کرنے کی ناکام کوششیں جاری ہیں۔ وفاقی وزیراطلاعات عطاءاللہ تارڑ کے نمبرپربھارتیوں کی مسلسل کالز آنا شروع ہوگئیں، بھارتیوں نے عطا تارڑ کے پرسنل نمبر پر ہراسگی کے پیغامات کی بوچھاڑ کر دی۔ پرائیویٹ ہسپتال ،لیب،مارکیز سمیت11کیٹگریزکوٹیکس نیٹ میں شامل کرنیکافیصلہ
—فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی کمیٹی اور کور کمیٹی نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان علاقائی امن کےلیے ایک سنگین خطرہ ہے۔پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی اور کور کمیٹی کے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ایک نازک موڑ پر کھڑا ہے، بھارتی دھمکیوں کے جواب میں ہائی الرٹ کا اعلان کردیا گیا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایسے وقت میں قومی اتحاد اور قابل اعتماد قیادت ناگزیر ہے۔ جنگ ان کی چوائس ہے تو آگے کہاں جانا ہے، یہ ہم بتائیں گے، فوجی ترجمان۔ ایٹمی ہتھیار آخری آپشن، وزیر خارجہاسلام آباد پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد... پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ہم...
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2025ء)پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے باعث عوام کو فضائی حملے سے پیشگی آگاہ رکھنے کے لیے خیبرپختونخوا کے 29 اضلاع میں سائرن نصب کر دیے گئے۔ خیبرپختونخواسول ڈیفنس ڈائریکٹوریٹ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق 29 اضلاع کو 50 عدد سائرن فراہم کر دیے گئے ہیں، حملے کی صورت میں 120 کلو وزنی سائرن 15 کلومیٹر تک آواز دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔(جاری ہے) یہ سائرن پشاور، ایبٹ آباد، مردان، کوہاٹ، سوات، ڈیرہ اسمعٰیل خان، بنوں،مالاکنڈ، دیر لوئر، چترال لوئر، کرم ایجنسی، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، باجوڑ ایجنسی، ہری پور، مانسہرہ، دیر اپر، شانگلہ، بونیر، لکی مروت،خیبر، شمالی وزیرستان، جنوبی وزیرستان، بٹ گرام، ٹانک اور اورکزئی ایجنسی سمیت دیگر اضلاع کو دیے...
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی مارکیٹ آپریٹر کا لائسنس نئی کمپنی کو منتقل کردیا۔نیپرا اعلامیے کے مطابق بجلی کی مارکیٹ کا لائسنس انڈیپنڈنٹ سسٹم اینڈ مارکیٹ آپریٹر پاکستان کو منتقل کر دیا ہے۔حکومت نے حال ہی میں انڈیپنڈنٹ سسٹم اینڈ مارکیٹ آپریٹر آف پاکستان نئی کمپنی بنائی تھی، بجلی کے مارکیٹ آپریٹر کا یہ لائسنس پہلے سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے پاس تھا۔اعلامیے کے مطابق سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی سے مارکیٹ آپریٹر کا اختیار واپس لے لیا گیا، مارکیٹ آپریٹر لائسنس 30 اپریل 2025ء سے انڈیپنڈنٹ سسٹم اینڈ مارکیٹ آپریٹر کو منتقل کیا گیا ہے۔نیپرا اعلامیے کے مطابق نئی کمپنی بجلی کے خریداروں اور فروخت کنندگان کے درمیان نظام کو شفاف بنائے گی، جس کا مقصد بجلی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواعلی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں تمام صوبوں کو پانی کے حقوق دیے جانے کے حق کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق ایک بیان میں وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر ٹیکنیکل کمیٹی بنا کر آگے کا لائحہ عمل بنایا جائے گا۔علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں تمام صوبوں کو پانی کے حقوق دیے جانے کے حق کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔وزیراعلیٰ کے پی کے مطابق اجلاس میں مسائل کو مفاہمت سے حل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم...
ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کا ایک اجلاس کنونیر غلام محمد صفی کی قیادت میں اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ نے حالیہ پہلگام واقعہ کے تناظر میں اقوام متحدہ میں بھارت کے جھوٹے بیانیے کو ناکام بنانے پر حکومت پاکستان اور عوامی جمہوریہ چین کی کامیاب سفارتکاری کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کا ایک اجلاس کنونیر غلام محمد صفی کی قیادت میں اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں حریت کانفرنس کی جملہ قیادت نے شرکت کی۔ اجلاس میں اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان اور چین نے مشترکہ طور پر اقوام...
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ہمارے پاس یہ معلومات کچھ دن سے تھیں کہ انکے بیرونی آقا ان پر زور ڈال رہے تھے کہ یہ جلد از جلد پاکستان میں گھسیں اور وہاں کوئی سرگرمی انجام دیں، انہی معلومات کی بنیاد پر سرحدوں پر نگرانی اور چیکنگ سخت کر دی گئی تھی اور اسی دوران انکی نشاندہی ہوگئی۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج نے افغانستان سے دراندازی کی کوشش کرنے والے 54 خوارجی دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ یہ دہشتگرد شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں درندازی کی کوشش کر رہے تھے۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ہلاک ہونے والے...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس یہ معلومات کچھ دن سے تھیں کہ ان کے بیرونی آقا ان پر زور ڈال رہے تھے کہ یہ جلد از جلد پاکستان میں گھسیں اور وہاں کوئی سرگرمی انجام دیں، ان ہی معلومات کی بنیاد پر سرحدوں پر نگرانی اور چیکنگ سخت کر دی گئی تھی اور اسی دوران ان کی نشاندہی ہو گئی۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج نے افغانستان سے دراندازی کی کوشش کرنے والے 54 خوارجی دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ یہ دہشتگرد شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں درندازی کی کوشش کر رہے تھے۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے...
پاکستان کرپٹو کونسل اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوگئے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ورلڈ لبرٹی فنانشل ( امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا حمایت یافتہ ایک غیر مرکزی مالیاتی پلیٹ فارم) نے پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی سی) کے ساتھ ایک تاریخی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں تاکہ پاکستان میں بلاک چین جدت، اسٹیبل کوائن اپنانے اور غیر مرکزی مالیاتی نظام کے انضمام کو تیز کیا جاسکے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کرپٹو کونسل کا بٹ کوائن مائننگ کے لیے اضافی بجلی استعمال کرنے کا مشورہ اعلامیے کے مطابق ورلڈ لبرٹی فنانشل کے وفد میں زیکری فولک مین، زیکری وٹکوف اور چیس ہیرو نے پاکستان کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ...
اسلام آباد: بھارت نے بین الاقوامی سرحد سے منسلک گاؤں رورانوالا خرد (اٹاری) میں فصلوں کی کٹائی کے اعلانات کروا دیے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی پنجاب میں واقع گردوارے سے عوام کے لیے اعلانات کروائے گئے۔ بھارت کی بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کی جانب سے سرحد پر موجود فصلوں کی کٹائی کے لیے عوام کو دو دن کی مہلت دی گئی ہے۔ بی ایس ایف کی طرف سے اعلان کیا جاتا ہے کہ جن کی فصلوں کی کٹائی رہتی ہے وہ دو دن میں مکمل کرلیں، دو دن کے بعد سرحد کے قریبی گیٹ بند کر دیے جائیں گے۔ دفاعی ماہرین کے مطابق ان اعلانات سے واضح ہوتا ہے کہ مودی کا جنگی جنون بڑھ رہا...
بھارت نے بین الاقوامی سرحد سے منسلک گاؤں رورانوالا خرد (اٹاری) میں فصلوں کی کٹائی کے اعلانات کروا دیے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی پنجاب میں واقع گردوارے سے عوام کے لیے اعلانات کروائے گئے کہ وہ اپنی فصلوں کی کٹائی کریں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بی ایس ایف کی جانب سے سرحد پر موجود فصلوں کی کٹائی کے لیے عوام کو 2 دن کی مہلت دی گئی۔ یہ بھی پڑھیے: بھارت پاکستان کے خلاف کیا کرسکتا ہے؟ بی ایس ایف نے اعلان کیا کہ جن کی فصلوں کی کٹائی رہتی ہے وہ 2 دن میں مکمل کرلیں، 2 دن کے بعد سرحد کے قریبی گیٹ بند کر دیے جائیں گے۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ ان اعلانات سے...
کراچی: کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر آن لائن رائیڈر کو قتل کردیا گیا، 4 ماہ کے دوران ڈاکوؤں نے 34 شہریوں کو مار دیا۔ شہر قائد میں لاقانونیت اور اسٹریٹ کرائمز کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ شاہ فیصل کالونی میں باغ کورنگی پل کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 50 سالہ موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ واقعہ شرافی گوٹھ تھانے کی حدود میں پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں کی فائرنگ سے آن لائن رائیڈر جاں بحق ہوگیا، جس کی شناخت جناح اسپتال میں ندیم احمد کے نام سے ہوئی ہے۔ مقتول آن لائن موٹرسائیکل رائیڈر ، مسجد میں خادم اور 3 بچوں کا باپ تھا۔ واقعے کے وقت نارتھ کراچی سے...
---فائل فوٹو سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے قومی سلامتی کمیٹی کے گزشتہ روز کے اجلاس کے فیصلوں کی مکمل حمایت کر دی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ان فیصلوں کو ہمسایہ ملک کی اشتعال انگیزی کے جواب میں مناسب اقدام سمجھتے ہیں۔ سپریم کورٹ بار کا بھارتی سفارتکاروں کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دینے کا مطالبہسپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے بھارتی سفارتکاروں... اعلامیے کے مطابق یہ فیصلے قومی وقار کے تحفظ کے لیے ناگزیر ہیں، وفاقی حکومت فوری طور پر تمام سیاسی جماعتوں کا اجلاس طلب کرے، اجلاس کا مقصد قومی اور سیاسی یکجہتی کا ایک اور مضبوط پیغام دنیا کو دینا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت کے یک طرفہ اور قبل از وقت...
اسپیس ایکس نے زمین کے مدار میں مزید 28 اسٹار لنک انٹرنیٹ سیٹلائٹس لانچ کردیے ہیں۔ گزشتہ رات (بروز جمعرات) اسپیس ایکس نے فلوریڈا کے کیپ کیناورل اسپیس فورس اسٹیشن سے فالکن 9 راکٹ لانچ کیا، جس کے ذریعے مزید 28، V2 اسٹار لنک منی سیٹلائٹس زمین کے مدار میں چھوڑے گئے۔ یہ بھی پڑھیں: اسپیس ایکس کا فرام 2 مشن بحرالکاہل میں اسپلاش ڈاؤن کے ساتھ کامیابی سے مکمل یہ اسپیس ایکس کا 464 واں فالکن 9 راکٹ لانچ تھا جو زمین کے مدار میں چھوڑا گیا، کمپنی نے 2010 میں انٹرنیٹ سیٹلائٹ کو خلا میں لے جانا شروع کیا تھا۔ اسپیس ایکس کے مطابق یہ 23 واں مشن پے، جو بہاماس کے مشرق میں بحر اوقیانوس میں تعینات کیا...
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے اقدام کو مسترد کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کا پانی روکنا اعلان جنگ تصور کیا جائے گا اور کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔پاکستان نے شملہ سمیت تمام دوطرفہ معاہدوں کی معطلی کا عندیہ دیتے ہوئے بھارت کیلئے فضائی حدود، سرحدی آمد و رفت اور ہر قسم کی تجارت بند کرنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ بھارتی ہائی کمیشن میں سفارتی عملے کو 30 ارکان تک محدود کرنے کے علاوہ بھارتی دفاعی، بحری اور فضائی مشیروں کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر پاکستان چھوڑنے کا حکم دیا ہے، پاکستان...
نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) میں ناقص کارکردگی پر بڑی کارروائی سامنے آئی ہے۔پاور ڈویژن اعلامیے کے مطابق ناقص کارکردگی پر ڈپٹی ایم ڈی، 2 جنرل منیجرز اور چیف فنانشل آفیسر کو او ایس ڈی بنادیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق 3 چیف انجینئرز بھی اپنے عہدوں سے فارغ کیے گئے ہیں، وفاقی وزیر اویس لغاری نے غفلت کے ذمے دار افسران کو ہٹانے کا حکم دیا تھا۔وفاقی وزیر نے تشویش کا اظہار کیا کہ منصوبوں میں تاخیر پر اربوں روپے کا نقصان ہورہا ہے، جنہیں تاخیر سے بچائیں گے۔اعلامیے کے مطابق این ٹی ڈی سی میں مزید افسران کے خلاف کارروائی کا امکان ہے، منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) کو مزید انکوائری کےلیے 2 ہفتے کی مہلت...
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا۔ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہوگا۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں بھارتی اقدامات کے خاطر خواہ جواب کا فیصلہ کیا جائے گا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز مقبوضہ جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں فائرنگ سے 26 سیاح ہلاک ہوئے، اسپتال نے پولیس کی تصدیق شدہ فہرست جاری کردی، ہلاک افراد میں بھارتی سیاحوں سمیت غیر ملکی سیاح، بھارتی بحریہ کا افسر اور ایک انٹیلی جنس بیورو کا اہلکار شامل ہیں۔ بھارت نے پاکستانیوں کے ویزے منسوخ کردیے، 48 گھنٹے میں ملک چھوڑنے...
ذرائع کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے سرجیون اوڑی نالہ کے قریب محاصرے اور تلاشی کی ایک پرتشدد کارروائی کے دوران ایک جعلی مقابلے میں شہید کیا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں ضلع بارہمولہ میں دو کشمیری نوجوانوں کو ایک جعلی مقابلے میں شہید کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے سرجیون اوڑی نالہ کے قریب محاصرے اور تلاشی کی ایک پرتشدد کارروائی کے دوران ایک جعلی مقابلے میں شہید کیا۔ بھارتی فوج کے ایک افسرنے میڈیا کو بتایا کہ اوڑی نالہ کے قریب سرجیون کے علاقے میں 2 سے 3 افراد کو دیکھا...
سپریم کورٹ نے جج کی جاسوسی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبر پر اپنا مؤقف جاری کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل: آرمی ایکٹ ایک بلیک ہول ہے، سلمان اکرم راجہ کا موقف اپنے اعلامیے میں سپریم کورٹ نے جج کے چیمبر سے جاسوسی آلے کی برآمدگی کی خبر کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی خبروں کا مقصد عوم کو گمراہ کرنا ہے۔ سپریم کورٹ نے اعلامیے میں کہا کہ سپریم کورٹ جج کے چیمبر سے کسی بھی جاسوسی آلے کی برآمدگی کی خبر غلط ہے۔ مزید پڑھیے: اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں کو موصول مشکوک خطوط میں آرسینک کی موجودگی کا انکشاف اعلامیے میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا پر...
تحریک انصاف خیبرپختونخوا میں نئی تنظیم سازی کے لئے طریقہ کار اور گائیڈ لائنز جاری کردی گئیں۔ اعلامیہ کے حوالے سے بتایا کہ پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کی تنظیم نو کیلئے طریقہ کار و گائیڈ لائنزجاری کی گئی ہیں۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے پی کے طریقہ کار کے مطابق ضلعی تنظیموں میں 9 مئی واقعات کے بعد اور گزشتہ عام انتخابات کے دوران فعال کارکنان کو پارٹی تنظیموں میں شامل کرنے کے لئے ترجیح دی جائے گی جبکہ 9 مئی کے واقعات کے بعد غیرفعال رہنے والے کارکنان اور سرکاری عہدہ رکھنے والوں کو بھی پارٹی تنظیموں میں شامل نہ کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ اعلامیے کے مطابق تحریک انصاف کی تنظیمیں...
کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے علامہ ڈاکٹر محمد اقبالؒ کو ان کی برسی کے موقع پر شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک عظیم مفکر تھے جنہوں نے قوم کو بالائے حدود خواب دیکھنے، عوام کی طاقت پر یقین رکھنے اور اجتماعی جدوجہد کی قوت کو سمجھنے کا درس دیا۔ میڈیا سیل بلاول ہاؤس سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ علامہ اقبالؒ نے ایک ایسی قوم کا تصور پیش کیا جو خود شناسی (خودی)، رواداری، اور سماجی انصاف جیسے اصولوں پر قائم ہو، اور یہ ہی اقدار پیپلز پارٹی کے نظریئے اور قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر...
ویب ڈیسک : سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس مجلس وحدت مسلمین پاکستان (ایم ڈبلیو ایم) کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔ اس حوالے سے اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق ملک بھر سے آئے شوریٰ کے ارکان نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا 3 روزہ پارٹی کنونشن ہوا جس کے دوسرے روز صوبائی و شعبہ جاتی کارگردگی رپورٹس پیش کی گئیں۔اعلامیے کے مطابق آج 20 اپریل کو نئے چیئرمین کے لیے الیکشن ہوا جس میں ملک بھر کے 120 اضلاع سے آئے پارٹی عہدیداران نے ووٹنگ میں حصہ لیا۔ کاہنہ ؛ سولر پینل فیکٹر ی میں آگ لگ گئی
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کی لائیو ویور شپ نے نئے ریکارڈ قائم کردیے۔ رواں برس انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) سے متصادم ہونے کے باوجود پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) نے ایک ہفتے میں لائیو ویور شپ میں 826.5 فیصد ریکارڈ اضافہ کیا۔ گزشتہ برس کے مقابلے محض ایک ہفتے کے دوران 10ویں ایڈیشن کی ویور شپ کا نیا ریکارڈ بنا۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل کا راکٹ مین بمقابلہ آئی پی ایل کا روبوٹک کُتا ، کون بہتر؟ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے باعث رواں برس پی ایس ایل فروری اور مارچ میں شیڈول نہیں ہوسکا تھا جبکہ بورڈ نے آئی پی ایل کے مقابل لیگ کی میزبانی کا...
وفاقی دارالحکومت جماعت اسلامی کے مارچ کے پیش نظر آج سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے، جب کہ ریڈ زون جانے والے راستے بھی عمومی آمد و رفت کے لیے بند کر دیا گیا۔ جماعت اسلامی کے زیر اہتمام آج اسلام آباد میں ’ یکجہتی فلسطین مارچ‘ کیا جا رہا ہے، اس صورتحال میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے اور دہشتگردی کس بھی امکان کے پیش نظر شہر میں ریڈزون کے داخلی راستوں پر سیکیورٹی انتہائی سخت ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں ڈی چوک اور سرینا چوک کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے، جبکہ ریڈ زون کے داخلی و خارجی راستوں پر خار دار تاریں اور بیرئیرز لگا دیے گئے ہیں۔ ریڈ زون کے علاوہ سری نگر...
لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی وزیر صنعت و تجارت شافع حسین کی زیر صدارت وزیر اعلیٰ آسان کاروبار فنانس اور وزیر اعلیٰ آسان کاروبار کارڈ سکیموں کے بارے میں سٹیئرنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس پیسک ہاؤس میں منعقد ہوا، جس میں بلاسود قرضوں کی دونوں سکیموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ ایم ڈی پیسک سائرہ عمر نے سکیموں پر پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کی بلاسود قرضوں کی سکیموں کے تحت قرضوں کے حصول کیلئے لاکھوں افراد نے درخواستیں دی ہیں۔ آسان کاروبار فنانس سکیم کے تحت 3کروڑروپے تک کے بلاسود قرضے دئیے جا رہے ہیں جبکہ آسان کاروبار...
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے 3 کمپنیوں کو وی پی این سروسز کے لیے کلاس لائسنس جاری کر دیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں وی پی این اور اے آئی صارفین ہیکرز کے نشان پر ترجمان پی ٹی اے کے مطابق 3 کمپنیوں کو وی پی این سروسز کے لیے کلاس لائسنس جاری کیا گیا ہے، بغیر لائسنس وی پی این سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو فوری طور پر لائسنس حاصل کرنا ہوگا۔ ترجمان پی ٹی اے نے کہا کہ وی پی این سروسز کے لائسنس کے اجرا کا مقصد موجودہ ریگولیٹری فریم ورک پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے تاکہ سروسز کے استعمال میں شفافیت اور قانون کی پاسداری ممکن ہوسکے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں...
لاہور: جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اسرائیلی سفاکیت کے خلاف احتجاج کا مذاق اڑانے والے مزاحمت مخالف ہیں۔ جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ آج ملتان میں غزہ سے یکجہتی کے لیے بڑا مارچ کریں گے، حکمران، اپوزیشن پارٹیوں میں ٹرمپ کی خوشنودی کے لیے مقابلہ جاری ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ مخصوص لابیوں کی جانب اسرائیل کو تسلیم کرنے کے مشورے دیے جا رہے ہیں، اسرائیل کو تسلیم نہ کرنا پاکستان کی ریاستی پالیسی ہے جو قائداعظمؒ نے وضح کی تھی۔ حافظ نعیم نے کہا کہ پاکستانیوں اور فلسطینیوں میں رشتہ ایمان اور عقیدے کا ہے، حکمران فلسطین کی دو ریاستی حل کی تجاویز پیش نہ کریں، اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم کو...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزارت مذہبی امور نے رواں سال فریضہ مقدسہ ادا کرنے والے پرائیویٹ عازمین حج کے لیے ہدایات نامہ جاری کردیا۔وزارت مذہبی امور کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق رواں سال پرائیوٹ حج اسکیم کے تحت صرف 23 ہزار 620 عازمین فریضہ ادا کرسکیں گے۔ اعلامیے کے مطابق حج 2025 کے کوٹہ، سروس پرووائیڈرز کی فہرست وزارت مذہبی امور کی ویب سائٹ اور پاک حج ایپ پر اپ ڈیٹ کر دی گئی ہے۔عازمین کو مطلع کیا گیا ہے کہ وہ ویب سائٹ پر رجسٹرڈ سروس پرووائیڈرز کے ساتھ بکنگ سمیت اپنی درخواست کی حیثیت اور معاہدہ چیک کریں جبکہ اپ ڈیٹس اور معلومات کے لیے پاک حج2025 موبائل ایپ کا استعمال کریں۔اعلامیے میں...
اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے رواں سال فریضہ مقدسہ ادا کرنے والے پرائیویٹ عازمین حج کے لیے ہدایات نامہ جاری کردیا۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق رواں سال پرائیوٹ حج اسکیم کے تحت صرف 23 ہزار 620 عازمین فریضہ ادا کرسکیں گے۔ اعلامیے کے مطابق حج 2025 کے کوٹہ، سروس پرووائیڈرز کی فہرست وزارت مذہبی امور کی ویب سائٹ اور پاک حج ایپ پر اپ ڈیٹ کر دی گئی ہے۔ عازمین کو مطلع کیا گیا ہے کہ وہ ویب سائٹ پر رجسٹرڈ سروس پرووائیڈرز کے ساتھ بکنگ سمیت اپنی درخواست کی حیثیت اور معاہدہ چیک کریں جبکہ اپ ڈیٹس اور معلومات کے لیے پاک حج2025 موبائل ایپ کا استعمال کریں۔ اعلامیے میں...
اسلام آباد: حکومت نے ملکی معیشت کو مکمل طور پر ڈیجیٹائیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت وزیراعظم نے متعلقہ وزارتوں کو ٹاسک سونپ دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کی بہتری اور غیر رسمی مساوی معیشت کا خاتمہ حکومت کے اصلاحات کے ایجنڈے کا کلیدی جزو ہے، اصلاحات کو مربوط اور اداروں کی سطح پر کررہے ہیں تاکہ تبدیلی پائیدار اور دیر پا ہو۔ وزیرِ اعظم نے متعلقہ حکام کو ملکی معیشت کی ڈیجیٹائیزیشن کیلئے فی الفور ایک متحرک ورکنگ گروپ قائم کرنے کی ہدایت کی، پاکستان کی ترقی کیلئے نظام کو جدید خطوط پر استوار کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے...

سوالات اور توجہ مبذول کروانے کے نوٹسز کے حوالے سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اپوزیشن لیڈر کے الزامات مسترد کر دیے
سوالات اور توجہ مبذول کروانے کے نوٹسز کے حوالے سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اپوزیشن لیڈر کے الزامات مسترد کر دیے WhatsAppFacebookTwitter 0 16 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )ترجمان قومی اسمبلی نے سوالات اور توجہ مبذول کروانے کے نوٹسز کے حوالے سے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب سپیکر سردار ایاز صادق پر لگائے گئے الزامات کو یکسر مسترد کردیا ہے۔۔اپنے ایک بیان میں ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر کے سوالات اور توجہ مبذول کروانے کے نوٹسز سیکرٹریٹ میں جمع کروانے اور ان کے جوابات دینے اور دیگر کاروائی سے متعلق تمام ریکارڈ موجود ہے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے مکمل اعدادوشمار کے ساتھ اپوزیشن لیڈر کو جوابی...
اسلام آباد(آئی ا ین پی)امریکی ارکان کانگریس کے وفد سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنماں کی ملاقات کے معاملے پر ترجمان قومی اسمبلی کا بیان سامنے آگیا۔ ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ ہفتے کی رات اسپیکر قومی اسمبلی نے امریکی وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا تھا۔ترجمان کے مطابق پرنسپل سیکرٹری ٹو اسپیکر، اسپیشل سیکرٹری آئی آر، ڈی جی پروٹوکول نے بیرسٹرگوہر اور ملک عامر ڈوگر کو فون کرکے انہیں عشائیے میں شرکت کی دعوت دی تھی۔ مصطفیٰ قتل کیس،ارمغان کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں مزید انکشافات سامنے آگئے ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق دونوں معزز ارکان نے اسپیکر کی عشائیے میں شرکت کی دعوت قبول کی اور شرکت بھی کنفرم کی۔ ترجمان کا...
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے جماعت اسلامی کے سابق نائب امیر اور سابق سینیٹر پروفیسر خورشید احمد کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔حماس نے اپنے اعلامیے میں کہا کہ عالم اسلام پروفیسر خورشید جیسے عظیم مفکر اور مدبر سے محروم ہوگیا ہے۔ پروفیسر خورشید 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئےجماعت اسلامی پاکستان کے سابق نائب پروفیسر خورشید احمد 93 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔ فلسطینی مزاحمتی تنظیم نے مزید کہا کہ پروفیسر خورشید نے امت مسلمہ کے حقوق کے تحفظ اور دفاع کےلیے کلیدی کردار ادا کیا۔حماس کے اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ فلسطینیوں کی جدوجہد کےلیے پروفیسر خورشید احمد کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے درجہ حرارت میں اضافے اور بارشوں سے متعلق الرٹ جاری کردیا۔پی ڈی ایم اے کے اعلامیے کے مطابق صوبے میں 16 اپریل تا 20 اپریل گرد آلود ہوائیں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اعلامیے کے مطابق راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال، گجرات، جہلم، گوجرانوالہ، لاہور، قصور، سیالکوٹ، اوکاڑہ، فیصل آباد، خوشاب اور میانوالی میں بارش اور آندھی متوقع ہے۔پی ڈی ایم اے کے اعلامیے کے مطابق اپریل کے اختتام پر میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت مزید بڑھ جائے گی، عوام گرمی اور لو کی شدت میں محتاط رہیں۔صوبائی ادارے نے محکمہ اسکول ایجوکیشن، صحت، آب پاشی، لوکل گورنمنٹ اور لائیو اسٹاک کےلیے بھی الرٹ جاری کیا ہے۔ڈی جی...
عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کا معاشی آؤٹ لک مستحکم قرار دے دیا۔ یہ بھی پڑھیں: معاشی استحکام بحال، فچ ایجنسی نے پاکستان کی معاشی صورتحال پر رپورٹ جاری کردی فچ کے اعلامیے کے مطابق پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر ہوچکی ہے اور ملک کا آئی ایم ایف پروگرام پر عملدرآمد بھی بہتر ہوا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان کی فنانسنگ تک رسائی میں بھی آسانی ہوئی۔ رپورٹ میں توقع ظاہر کی گئی کہ جون تک پاکستان کا مجموعی بجٹ خسارہ کم ہوکر 6 فیصد کم ہوجائے گا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘...
فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل کالعدم قرار دینے کے خلاف کیس کی سماعت جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ کر رہا ہے، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال بھی بینچ کا حصہ ہیں۔ وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث کے جواب الجواب میں دلائل جاری ہیں۔ جسٹس جمال مندوخیل نے خواجہ حارث سے مکالمہ کیا کہ آپ 20 منٹ میں دلائل مکمل کرلیں،اس پر خواجہ حارث نے کہا کہ 20 منٹ میں تو نہیں مگر آج دلائل مکمل کرلوں گا۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ اگر خواجہ حارث آج دلائل مکمل کرتے ہیں تو اٹارنی جنرل کل دلائل...

چیف جسٹس سے ایران اور ترکیہ کے سفرا کی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں،عدالتی اور ادارہ جاتی تعاون مضبوط کرنے پر اتفاق
چیف جسٹس سے ایران اور ترکیہ کے سفرا کی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں،عدالتی اور ادارہ جاتی تعاون مضبوط کرنے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 14 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیف جسٹس یحییٰ افریدی سے ترکی اور ایران کے سفرا نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی ہیں۔سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس یحیی آفریدی نے دونوں ممالک کے سفرا کو خوش آمدید کہا جبکہ ملاقات میں ترکی اور ایران سے عدالتی تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس کو ایرانی ہم منصب کی جانب سے دورے کی دعوت دی گئی جبکہ سفیر نے چیف جسٹس آف ایران کی جانب سے جسٹس یحیی آفریدی کو مبارک باد اور دورے کا دعوت نامہ پیش...
اسلام آباد: چیف جسٹس یحییٰ افریدی سے ترکی اور ایران کے سفرا نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی ہیں۔ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے دونوں ممالک کے سفرا کو خوش آمدید کہا جبکہ ملاقات میں ترکی اور ایران سے عدالتی تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔ اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس کو ایرانی ہم منصب کی جانب سے دورے کی دعوت دی گئی جبکہ سفیر نے چیف جسٹس آف ایران کی جانب سے جسٹس یحییٰ آفریدی کو مبارک باد اور دورے کا دعوت نامہ پیش کیا۔ اعلامیے کے مطابق ترکی کے سفیر نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس ترکی کا خیرسگالی پیغام پہنچایا۔ اس موقع پر چیف جسٹس آف پاکستان نے زور...

ججز ٹرانسفر کیس، قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو کام سے روکنے کی استدعا مسترد، 3ججز کو نوٹس جاری کردیے
ججز ٹرانسفر کیس، قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو کام سے روکنے کی استدعا مسترد، 3ججز کو نوٹس جاری کردیے WhatsAppFacebookTwitter 0 14 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے تبادلے اور سینیارٹی سے متعلق درخواستوں پر سماعت کے دوران ہائی کورٹ کے تین ججز، اٹارنی جنرل پاکستان اور جوڈیشل کمیشن کو نوٹسز جاری کردیے۔سپریم کورٹ میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے تبادلے اور سنیارٹی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی، جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ اس معاملے پر ہمارے سامنے سات درخواستیں آئی ہیں، سنیارٹی کیس میں...
اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججوں کے تبادلے کیخلاف کیس کی سماعت کے دوران جسٹس نعیم اختر افغان نے ججوں کے تبادلے پر اہم سوالات اٹھادیے۔ انہوں نے دریافت کیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا قیام ایکٹ کے ذریعے عمل میں لایا گیا، کیا مذکورہ ایکٹ میں ججوں کا تبادلہ کرکے لانے کا اسکوپ موجودہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں کے وکیل منیر اے ملک کا موقف تھا کہ مذکورہ ایکٹ میں ججز کو تبادلہ کر کے لانے کی گنجائش نہیں ہے، ایکٹ میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں صرف نئے ججز کی تعیناتی کا ذکر ہے۔ یہ بھی پڑھیں: جسٹس نعیم اختر افغان نے دریافت کیا کہ جب ججز کی آسامیاں خالی تھیں تو ٹرانسفر کے بجائے انہی صوبوں سے نئے...
اعلامیے کے مطابق امریکی نمائندے وٹکوف نے ایرانی وزیر خارجہ کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بات چیت کی ہدایت کا بتایا۔ وائٹ ہاؤس کے اعلامیے کے مطابق وٹکوف نے بتایا صدر ٹرمپ نے ہدایت دی ہے کہ ممکن ہو تو دونوں ممالک کے اختلافات بات چیت اور سفارتکاری سے حل کیے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ وائٹ ہاؤس نے عمان میں ایران اور امریکا کے مذاکراتی عمل کو مثبت اور تعمیری قرار دیا ہے۔ وائٹ ہاؤس نے امریکا کی ایران سے عمان میں جاری بات چیت پر ردعمل دیا اور کہا کہ بات چیت بہت مثبت اور تعمیری تھی۔ اعلامیے کے مطابق امریکی نمائندے وٹکوف نے ایرانی وزیر خارجہ کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بات چیت کی ہدایت کا بتایا۔ وائٹ ہاؤس...
چیئرمین ثانوی تعلیمی بورڈ نے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔اعلامیے کے مطابق چیئرمین میٹرک بورڈ نے امتحانی مراکز میں انتظامات کا جائزہ لیا۔اعلامیے کے مطابق دورے کے دوران امیدوار کی جگہ امتحان دینے والا ایک شخص پکڑا گیا۔بورڈ اعلامیے کے مطابق مختلف امتحانی مراکز سے 59 امیدواروں کو نقل کرتے پکڑا گیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات سینٹرل سیکرٹریٹ اسلام آباد میں 12 اپریل 2025ء کو ہوئے۔ انتخابات میں بلاول بھٹو زرداری کو 4 سال کے لئے پیپلزپارٹی کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات میں بلاول بھٹو زرداری کو چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات سینٹرل سیکرٹریٹ اسلام آباد میں 12 اپریل 2025ء کو ہوئے۔ انتخابات میں بلاول بھٹو زرداری کو 4 سال کے لئے پیپلزپارٹی کا چیئرمین، ہمایوں خان کو سیکرٹری جنرل، ندیم افضل چن سیکرٹری اطلاعات، آمنہ پراچہ کو سیکرٹری فنانس منتخب کیا...
پاکستان مسلم لیگ (ق) کے انٹرا پارٹی انتخابات میں سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین بلامقابلہ صدر منتخب ہوگئے۔اسلام آباد سے جاری اعلامیے کے مطابق ق لیگ نے طارق حسن کو پارٹی کا بلامقابلہ سیکریٹری جنرل اور چوہدری سالک حسین کو سینئر نائب صدر منتخب کیا ہے۔ق لیگ کے انٹراپارٹی الیکشن میں چوہدری شافع حسین کو بلامقابلہ پنجاب کا جنرل سیکریٹری منتخب کیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق ڈاکٹر محمد امجد ق لیگ کے چیف آرگنائزر جبکہ غلام مصطفیٰ ملک پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات مقرر کیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے چترو جنگل میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ گزشتہ روز اسی علاقے میں ایک نوجوان کو شہید کیا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں آج ضلع کشتواڑ میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید کر دیے جس سے گزشتہ روز سے شہید ہونے والوں کی تعداد تین ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے چترو جنگل میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ گزشتہ روز اسی علاقے میں ایک نوجوان کو شہید کیا گیا تھا۔ بھارتی فورسز نے علاقے میں آپریشن بدھ...
نجکاری کمیشن نے قومی ایئرلائن اور اسٹیٹ لائف انشورنس سمیت 10 اداروں کو نجکاری کیلئے فائنل کرلیا۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کا سینیٹر افنان اللّٰہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس کے شرکاء کو نجکاری ڈویژن نے بریفنگ دی۔نجکاری کمیشن نے اجلاس میں نجکاری کےلیے فہرست میں موجود اداروں کے نام پیش کیے۔حکام نجکاری کمیشن نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ نجکاری والے اداروں کی فہرست کے فیز 1 میں 10 ادارے شامل ہیں، جن کی نجکاری 1 سال میں مکمل کرنی ہے۔ حکام کے مطابق فیز 1 کی فہرست میں قومی ایئرلائن، اسٹیٹ لائف انشورنس، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن اور فرسٹ ویمن بینک شامل ہیں نجکاری کمیشن کی فہرست میں شامل اداروں میں آئیسکو، فیسکو، گیپکو،...
جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کردیا۔ جمعے کو چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن اجلاس ہوا جس میں جس میں سپریم کورٹ میں تعیناتی کے لیے 2 ناموں پر غور کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: سپریم جوڈیشل کمیشن کا اجلاس، نئے ججز تعیناتی کی منظوری جسٹس علی باقر نجفی کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کرنے کا فیصلہ اکثریتی رائے سے کرلیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہر اور پارٹی رہنما علی ظفر نےبھی جسٹس باقرنجفی کے حق میں ووٹ دیا۔ علاوہ ازیں جوڈیشل کمیشن نے جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کو سندھ اور جسٹس ریٹائرڈ نذیر لانگو کو بلوچستان سے رکن جوڈیشل کمیشن تعینات کرنے کی...
خیبر پختونخوا حکومت نے مفت پولیس سرٹیفیکٹ جاری کرنے کی سہولت ختم کرکے پولیس سرٹیفیکٹ کے لیے فیس پہلی بار فیس مقرر کر دی ہے۔ جو ایک ہزار سے لے کر 3 ہزار تک ہے۔ محکمہ داخلہ و قبائلی امور خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ اعلانیے کے مطابق پولیس کلیرنس، کریکٹر سرٹیفیکٹ اور ویزا کلیئرنس سرٹیفیکٹ پر فیس مقرر کی گئی ہے، جبکہ اس سے پہلے یہ سہولیات مفت تھی۔ اعلانیے کے مطابق کرایہ داری رجسٹریشن پر اب فیس عائد ہوگی۔ اعلانیے میں بتایا گیا ہے کہ باہر ممالک جانے کے لیے پولیس کلیئرنس سرٹیفیکٹ کے لیے 3 ہزار روپے فیس ہو گی۔ جبکہ ویزے کے لیے پولیس سرٹیفیکٹ کی فیس 2 ہزار، سرکاری امور کے لیے...