2025-11-03@07:20:17 GMT
تلاش کی گنتی: 388
«ایک کھرب»:
بالی ووڈ کے اداکار آیوشمان کھرانہ نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے صرف ایک روپیہ معاوضے پر اپنی سپر ہٹ فلم ’اندھا دھن‘ کی تھی۔ آیوشمان کھرانہ نے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ ان کی فلم ’اندھا دھن‘ کی کامیابی کے بعد خاص طور پر چین میں اس کی غیر معمولی پذیرائی کے باعث انہیں بعد میں فلم کے منافع سے حصہ ملا۔ یاد رہے کہ ان دنوں فلمی دنیا میں اداکاروں کے بڑھتے ہوئے معاوضوں اور بھاری بجٹ پر بحث جاری ہے، جہاں کئی فلم ساز اس بات پر تشویش ظاہر کر چکے ہیں کہ بعض اوقات اداکاروں کی فیس فلم کے کل بجٹ کا 60 سے 70 فیصد تک کھا جاتی ہے۔...
بالی ووڈ کے مشہور اداکار آیوشمان کھرانہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی سپر ہٹ فلم ’اندھا دھن‘ میں کام کرنے کے لیے صرف ایک روپیہ معاوضہ لیا تھا۔ ایک حالیہ انٹرویو میں بات کرتے ہوئے آیوشمان نے بتایا کہ فلم کی کامیابی کے بعد، خاص طور پر چین میں شاندار بزنس کے باعث، انہیں بعد میں فلم کے منافع سے حصہ دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ سے پروڈیوسر دوست اداکار رہے ہیں۔ ان کے مطابق، “میرے لیے سرسوتی (علم و فن) ہمیشہ لکشمی (دولت) سے پہلے آتی ہے۔ میرا مقصد فلم کی کامیابی ہے، اگر فلم اچھا بزنس کرے تو اداکار کو زیادہ ملنا چاہیے۔ اداکار نے مزید کہا کہ وہ اپنی فیس یا...
— تصویر بشکریہ رپورٹر فرانسیسی سفارتخانے نے سندھ طاس کے فرانسیسی آثار قدیمہ کے مشن (MAFBI) کے تعاون سے 2 تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔مذکورہ تقریبات سندھ کے چنوں دڑو میں آثار قدیمہ کی کھدائی کی 10ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد کی گئیں جو کہ فرانسیسی و پاکستانی تعاون کی تاریخ میں ایک قابل ذکر سنگ میل ہے۔پہلی کانفرنس ٹیکسلا انسٹی ٹیوٹ آف آرکیالوجی اینڈ سولائزیشنز (TIAC)، قائداعظم یونیورسٹی میں منعقد ہوئی۔ TIAC کی کامل تنظیم اور بھرپور پروگرام کو اس سائنسی کانفرنس میں شرکت کرنے والے تمام طلبہ اور پروفیسرز نے سلام پیش کیا۔منگل کو منعقدہ دوسرے پروگرام میں پاکستانی اور فرانسیسی ماہرین کو ایک وسیع بحث کے لیے اکٹھا کیا۔ سیشن کا آغاز پاکستان میں فرانسیسی...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی دو کارروائیاں، فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 18 دہشتگرد ہلاک کردئے گئےآئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں خفیہ اطلاعات پر مبنی دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی تنظیم فتنہ الہندستان سے تعلق رکھنے والے 18 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق 28 اور 29 اکتوبر کو چلتن پہاڑیوں، ضلع کوئٹہ میں خفیہ اطلاع پر ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (IBO) کیا گیا۔ دورانِ کارروائی سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو گھیرے میں لے کر بھرپور جوابی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں 14 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشتگرد جہنم واصل ہوئے۔اسی طرح ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن بولیدہ، ضلع...
ورکرز پارٹی کے مرکزی فوجی کمیشن کے نائب صدر پک جونگ چون اس تجربے کی نگرانی کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ اقدام ہماری رعب دار جنگی صلاحیت (Deterrence Power) کو وسعت دینے کا حصہ ہے، یہ ایک ذمہ دارانہ عمل ہے جس کا مقصد اسٹریٹجک ہتھیاروں کی قابلِ اعتماد کارکردگی اور دشمن کے خلاف ان کی مؤثریت کا مسلسل جائزہ لینا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنوبی کوریا کے دورے سے صرف ایک روز قبل شمالی کوریا نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے ایٹمی وارہیڈ لے جانے کے قابل کروز میزائلوں کی ایک نئی سیریز کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ شمالی کوریا کی سرکاری خبر ایجنسی KCNA نے بدھ کے روز بتایا کہ...
سابق چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سٹڈیز ،اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی جھڑپوں اور محدود فضائی حملوں کے بعد دوحہ قطر میں منعقد ہونے والے طویل مذاکرات کے نتیجے میں مستقل جنگ بندی کا معاہدہ طے پاگیا۔اس معاہدہ میں قطر اور ترکیہ نے ثالثی کا کردار ادا کیا۔ معاہدے کی تفصیلات اور مکینیزم طے کرنے کیلئے مذاکرات کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔دوحہ مذاکرات میں پاکستان کی طرف سے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور آئی ایس آئی کے سربراہ و مشیر قومی سلامتی لیفٹننٹ جنرل عاصم ملک اور افغانستان کی طرف سے وزیر دفاع ملا یعقوب مجاہد اور انٹیلیجنس سربراہ عبد الحق واسع نے شرکت کی۔ سعودی عرب، قطر،ترکیہ ،چین نے اس...
پاکستان میں شرح سود خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں زیادہ ہے،صدر ایف پی سی سی آئی شرح سود کو11فیصد پر برقرار رکھنے سے کاروباری ماحول شدید متاثر ہو گا، اسٹیٹ بینک فیصلے پر ردعمل اسلام آباد (ممتاز نیوز)صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ شرح سود کو ایک بار پھر 11فیصد پر برقرار رکھنے کے فیصلے سے مایوسی ہوئی ، شرح سود کو برقرار رکھنے سے کاروباری ماحول شدید متاثر ہو گا۔ پیر کو اپنے ایک بیان میں شرح سود برقر ار رکھنے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کا پالیسی ریٹ 11فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ سمجھ سے بالاتر ہے ، مہنگائی...
رہنما عوامی ایکشن کمیٹی سید شبیر موسوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رُوندو کے بعد انتظامیہ نے کھرمنگ کے ہِندی گاؤں میں بھی نقل و حرکت کی ہے، جس پر عوام کو تشویش ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی امام بارگاہ تھلاکھور میں عوامی ایکشن کمیٹی ضلع کھرمنگ کے زیر اہتمام ایک اہم عوامی جرگہ منعقد ہوا۔ جرگے میں گلگت بلتستان میں نافذ کیے جانے والے متنازعہ قوانین خصوصاً گرین ٹورزم اور لینڈ ریفارمز بل کے خلاف شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ مقررین نے کہا کہ ان قوانین کے ذریعے خطے کی عوامی ملکیتی زمینوں اور پہاڑوں پر غیرقانونی قبضے کی کوشش کی جا رہی ہے جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔ رہنما عوامی ایکشن کمیٹی سید شبیر...
جنگ سے تباہ شدہ غزہ کے کھنڈرات میں 62 سالہ ہیام مقداد اپنے ننھے پوتے پوتیوں کے ساتھ زندگی کی بقا کی جنگ لڑ رہی ہیں۔ بغیر جوتوں کے، گرد آلود پاؤں لیے، بچے ہر روز اپنی دادی کے ساتھ پانی کی تلاش میں ملبے کے ڈھیر عبور کرتے ہیں۔ ہیام مقداد کا کہنا ہے کہ اب بچوں کی خواہش اسکول یا پارک جانے کی نہیں بلکہ کھانا یا پانی تلاش کرنے کی ہے۔ بچوں کے خواب ختم ہو گئے ہیں، وہ اب ملبے پر کھیلتے ہیں۔ جنگ نے مقداد کا گھر اور کئی عزیز چھین لیے۔ 10 اکتوبر کو امریکی ثالثی سے جنگ بندی کے بعد وہ اپنے تباہ شدہ مکان کے ملبے پر واپس آئیں اور ایک...
پاکستانی نوجوان ریحان جلیل کی اے آئی سیکیورٹی کمپنی نے امریکی سافٹ ویئر گروپ Veeam ایک ارب 70 کروڑ ڈالر یعنی 4 کھرب 77 ارب پاکستانی روپے میں خرید لی۔ اس کاروباری ڈیل سے اے آئی گورننس ٹولز کو Veeam کی پروڈکٹ لائن میں شامل کیا جائے گا۔ ڈیل مکمل ہونے کے بعد ریحان جلیل امریکی سافٹ ویئر گروپ میں سیکیورٹی اور اے آئی کے صدر کے طور پر اہم عہدہ بھی سنبھالیں گے۔ ریحان جلیل نے این ای ڈی انجینئرنگ یونیورسٹی کراچی سے انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی ہے۔ ریحان جلیل Securiti.AI کے بانی اور سی ای او ہیں، جو ایک معروف ڈیٹا سیکیورٹی اور اے آئی گورننس کمپنی ہے۔ Securiti.AI کا بنیادی کام ایک ڈیٹا کمانڈ سینٹر فراہم...
مشہور بھارتی ٹیکنالوجی ماہر اور ہاٹ میل کے بانی صابر بھاٹیا کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ انہوں نے ماضی میں بالی ووڈ اداکارہ ایشوریہ رائے سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا تھا، جس کے بعد ان کی سلمان خان سے ایک دلچسپ اور غیر متوقع ملاقات ہوئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 2001 میں ایک ہائی پروفائل پارٹی میں صابر بھاٹیا، ٹی وی میزبان سمی گریوال کے ہمراہ شریک تھے جہاں ان کی ملاقات سلمان خان سے ہوئی۔ اس وقت سلمان اور ایشوریہ کے تعلقات خبروں میں تھے کہ وہ ڈیٹ کر رہے ہیں۔ ملاقات کے دوران سلمان نے طنزیہ انداز میں صابر بھاٹیا سے کہا، ’تو تم وہ ہو جو ایش سے شادی کرنا چاہتے ہو؟‘...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر قائد میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے ایک حیران کن اور شرمناک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاںسکھن انویسٹی گیشن پولیس سے 8 مسلح افراد ٹریلر کنٹینراسلحے کے زور پر گودام سے لے کر فرار ہوگئے۔ واقعہ ضلع ملیر کے علاقے قاسم ٹاؤن میں پیش آیا، جہاں سکھن انویسٹی گیشن پولیس نے ایک کارروائی کے دوران ٹریلر کنٹینر برآمد کیا تھا۔ تاہم تھانے میں جگہ نہ ہونے کے باعث اسے قاسم ٹاؤن کے ایک گودام میں کھڑا کیا گیا تھا۔ اسٹاف رپورٹر گلزار
مریم نواز کی سکیورٹی ٹیم کی اسکریننگ شروع، مذہبی جماعت سے تعلق رکھنے والے اہلکاروں پر نظر WhatsAppFacebookTwitter 0 25 October, 2025 سب نیوز لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سکیورٹی ٹیم کے تمام اہلکاروں کی تفصیلی اسکریننگ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ کارروائی حال ہی میں ایک مذہبی جماعت کے خلاف کیے گئے آپریشن کے بعد شروع کی گئی ہے تاکہ وزیراعلیٰ کی سیکیورٹی سے وابستہ تمام افراد کے پس منظر کا مکمل جائزہ لیا جا سکے۔واضح رہے کہ وفاقی وزارتِ داخلہ نے گزشتہ روز ہی دہشتگردی میں ملوث ہونے پر ایک مذہبی جماعت پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ مذکورہ جماعت نے حال ہی میں پنجاب بھر میں پرتشدد مظاہرے کیے تھے۔...
پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر نے ایک ڈرامے میں ایسی لڑکی کا کردار ادا کیا ہے جسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ اداکارہ صبا قمر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ اس کردار کی شدت اور جذباتی مناظر نے انہیں ہلا کر رکھ دیا۔ صبا قمر نے لکھا کہ ایسے مناظر بار بار شوٹ کرانا آسان نہیں ہوتا۔ ہر بار وہ درد، وہ خوف، وہ ٹوٹ پھوٹ دوبارہ جینا پڑتی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ان سب چیزوں نے میرے اعصاب اور جسم دونوں کے لیے بہت درد ناک ثابت ہوا ہے۔ صبا قمر نے بتایا کہ وہ اب اپنی صحت اور ذہنی سکون کی بحالی پر توجہ دے رہی ہیں اور خود کو یاد دلاتی ہیں کہ میں مضبوط ہوں،...
امریکی نائب صدرجے ڈی وینس، وزیر خارجہ مارکو روبیو اور صدر ٹرمپ کے مشیر برائے مشرق وسطیٰ جیرڈ کشنر اس وقت اسرائیل میں موجود ہیں تاکہ غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کی رفتار کا جائزہ لیا جا سکے اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو کسی بھی مہم جوئی سے روکنے کی کوشش کی جائے۔ رپورٹس کے مطابق، جے ڈی وینس محض ایک ہفتے میں تیسری بار اسرائیل پہنچے ہیں۔ امریکی وفد نے نیتن یاہو سے ملاقات میں زور دیا کہ غزہ کے لیے کوئی متبادل منصوبہ (پلین بی) نہیں ہے اور صدر ٹرمپ چاہتے ہیں کہ جنگ بندی معاہدے پر مکمل عمل ہو۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اسرائیلی حکام کو ہدایت کی کہ غزہ جنگ...
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس محض ایک ہفتے میں تیسری بار اسرائیل کے دورے پر پہنچے ہیں تاکہ نیتن یاہو کو کسی بھی مہم جوئی سے باز رکھ سکیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی نائب صدر کے حالیہ دورے کا مقصد غزہ جنگ بندی پر عمل درآمد کی رفتار کا جائزہ لینا بھی ہے۔ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی معاونت کو آج امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو بھی اسرائیل پہنچ گئے جب کہ صدر ٹرمپ کے داماد اور مشرق وسطیٰ کے مشیر جیرڈ کُشنر پہلے ہی موجود ہیں۔ امریکی وفد نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے ملاقات میں اس بات پر زور دیا کہ غزہ کے لیے کوئی بلان بی نہیں ہے۔ صدر ٹرمپ جنگ بندی معاہدے پر مکمل عمل...
بالی ووڈ کی سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے سے شادی کی خواہش رکھنے والے ہاٹ میل کے بانی صابر بھاٹیا اور اداکارسلمان خان کی ایک دلچسپ ملاقات کا قصہ ایک بار پھر منظرِ عام پر آگیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ 2001 میں ایک ہائی پروفائل پارٹی کے دوران پیش آیا، جہاں صابر بھاٹیا اپنی دوست اور ٹی وی ہوسٹ سمی گریوال کے ہمراہ موجود تھے۔ اسی تقریب میں سلمان خان بھی شریک تھے، اور اس وقت ان کے اور ایشوریا کے تعلقات خبروں کی زینت بنے ہوئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق ملاقات کے دوران سلمان خان نے مسکراتے ہوئے صابر بھاٹیا سے کہا، جس پر صابر نے بات ہنسی میں ٹالتے ہوئے کہا کہ یہ سب...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ویسے تو زیادہ تر لوگ فلمیں دیکھنے کے شوقین ہوتے ہیں، مگر کیا آپ کسی فلم کے لیے اپنے بالوں کی قربانی دینے پر تیار ہیں؟ہالی وڈ کی نئی سائنس فکشن کامیڈی فلم “بیگونیا” کی ابتدائی اسکریننگ دیکھنے کے لیے ناظرین کو بال گنجا کرنے کی شرط رکھی گئی ہے۔ یعنی سنیما میں داخل ہونے سے پہلے بال صاف کروانا ہوں گے۔فلم کے ڈسٹریبیوٹر فوکس فیچرز نے یہ منفرد چیلنج دیا ہے تاکہ ناظرین ایما اسٹون کے مرکزی کردار کو حقیقی انداز میں دیکھ سکیں۔ ایما اسٹون فلم میں ایک فارماسیوٹیکل کمپنی کی چیف ایگزیکٹو کا کردار ادا کرتی ہیں، جنہیں ان کے سازشی کزن اغوا کر لیتے ہیں کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ وہ ایک ایلین ہیں،...
ویب دیسک: وفاقی حکومت نےجعلی شناختی کارڈ رکھنے والوں کی فہرستوں کی تیاری شروع کر دی ہے اور جعلی دستاویزات پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق جعلی دستاویز پر مقیم غیر ملکیوں کے حوالے سے نادرا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حکمت عملی تیار کرلی ہے۔ جعلی شناختی کارڈ رکھنے والوں کی فہرستوں کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق اگلے مرحلے میں جعلی شناختی کارڈ منسوخ کئے اور ملزمان کو گرفتار کرکے جرمانہ کیا جائے گا۔ سابق رکنِ اسمبلی شاندانہ گلزار کیخلاف مقدمہ درج
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">الاباما : امریکی ریاست الاباما سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اپنی بینائی کھو دینے کے بعد ایسا قدم اٹھایا جس نے سب کو حیران کر دیا۔چند سال قبل ایک حادثے میں اپنی ایک آنکھ کی بینائی مکمل طور پر گنوا بیٹھنے والے اس شہری نے روایتی علاج سے مایوس ہو کر ڈاکٹروں سے مشاورت کے بعد ایک منفرد فیصلہ کیا۔ڈاکٹروں نے اسے مصنوعی آنکھ لگانے کا مشورہ دیا، مگر اس نے صرف مصنوعی آنکھ پر اکتفا نہیں کیا بلکہ اس کے مرکز میں ایک اصلی ہیرا جڑوا لیا۔ یوں اُس کی غیر فعال آنکھ چمکنے لگی اور وہ دیکھنے کے بجائے چمکنے کی علامت بن گئی۔شہری کا کہنا تھا کہ میں نے سوچا اگر یہ آنکھ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ورزش کرنے کی عادت ذیابیطس ٹائپ 2 کے مریضوں کے لیے بلڈ شوگر کی سطح کو قابو میں رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔یہ نہ صرف انسولین کی حساسیت بڑھاتی ہے بلکہ اس کے لیے ورزش کا وقت بھی خاص اہمیت رکھتا ہے۔تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ صبح کے مقابلے میں دوپہر کے وقت ورزش کرنا بلڈ شوگر کو زیادہ بہتر طریقے سے کنٹرول کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے، کیونکہ جیسے جیسے دن گزرتا ہے، جسم کی انسولین کے لیے حساسیت کم ہوتی جاتی ہے۔جرنل Diabetes Care میں 2023 میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق، دوپہر کے وقت ورزش کرنے والے ذیابیطس ٹائپ 2 اور موٹاپے کے شکار افراد کی بلڈ شوگر کی...
ڈرگ ڈیلر کہنے پر کولمبیا کے صدر نے ٹرمپ کو کھری کھری سنا دیں ، انہوں نے ٹویٹ میں کہا کہ تمہیں کولمبیا کے بارے میں کچھ نہیں معلوم، تمہیں انسانیت سیکھنے کیلئے ون ہنڈریڈ ائرز آف سولی ٹیوڈ نامی کتاب پڑھنی چاہئے ،میں تمھاری طرح کاروبار میں نہیں پڑا، میں منشیات ڈیلر تو کیا ایک بزنس مین بھی نہیں ہوں، میرے دل میں دولت کی کوئی ہوس نہیں ہے، میں ایک سوشلسٹ ہوں اور انسانیت اور سب سے زیادہ زندگی کا احترام کرتا ہوں، وہ زندگی جسے تمہارے تیل نے خطرے میں ڈال دیا ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق کولمبیا کے صدر گوستاوو پیٹرو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مزید...
بھارت میں ہندو انتہا پسند تنظیمآر ایس ایس اور حکمران جماعت بی جے پی کے گٹھ جوڑ نے ملک کے سیاسی ماحول کو مزید کشیدہ بنا دیا ہے۔ انتہاپسند نظریات کے خلاف آواز اٹھانا اب سیاست دانوں کے لیے بھی خطرناک بنتا جا رہا ہے۔ کرناٹک سے تعلق رکھنے والے کانگریس کے وزیر پریانک کھرگے کو آر ایس ایس کی سرگرمیوں پر پابندی کے مطالبے کے بعد جان سے مارنے کی سنگین دھمکیاں دی گئی ہیں۔ سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص — جسے آر ایس ایس کا کارکن بتایا جا رہا ہے — کھلے عام انہیں قتل کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ پریانک کھرگے نے اس ویڈیو کو سوشل میڈیا...
غزہ ( نیوزڈیسک) اسرائیل نے غزہ اور مصر کے درمیان واقع رفح بارڈر تاحکمِ ثانی بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔ اسرائیلی وزیر اعظم کے آفس کے مطابق غزہ اور مصر کے درمیان واقع رفح بارڈر تاحکمِ ثانی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نیتن یاہو آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی مغویوں کی لاشوں کی واپسی اور طے شدہ فریم ورک کو نافذ کرنے میں حماس کے کردار کو دیکھتے ہوئے رفح بارڈر کھولنے پر غور کیا جائے گا۔ ادھر فلسطین کی مزاحتمی تنظیم حماس کا کہنا ہے کہ مزید 2 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کی جائیں گی۔ دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں...
زیادہ دن پرانی بات نہیں کہ اداکارہ حرامانی کی ایک ہمشکل خاتون ڈاکٹر اقدس طارق نے سوشل میڈیا پر کافی پذیرائی حاصل کی تھی اور صارفین ان کی اداکارہ سے مماثلت پر حیران رہ گئے تھے۔ یہ پاکستانی نژاد خاتون ڈاکٹر ہیں اور برطانیہ میں مقیم ہیں۔ وہ انسٹاگرام ویڈیو پر بچوں کی تربیت، دیکھ بھال اور ذہنی صحت سے متعلق مثبت مشورے بھی دیتی ہیں۔ ایسی ہی ایک وائرل ویڈیو نے انھیں بطور حرا مانی کی ہم شکل کافی شہرت دلوائی تھی۔ ان کی آواز اور انداز گفتگو بھی حرا مانی سے کافی ملتا ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں ڈاکٹراقدس طارق نے ایک سوال کے جواب میں انکشاف کیا کہ سوشل میڈیا پر شہرت ملنے سے قبل کبھی سوچا نہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> نہ جانے کتنے عرصے بعد مسکرانے بلکہ قہقہہ لگانے کا موقع ملا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کمال کردیا۔ تقریر تھی یا تابہ آسمان مکھن کا درخت۔ مصر کے شہر شرم الشیخ میں غزہ جنگ بندی کے جشن کی تقریب میں انہوں نے اپنی تقریر میں صدر ٹرمپ کو جس طرح مکھن لگایا ہے وہ انگریزوں کے کتوں کو کوٹ پہنانے سے بھی آگے کی بات ہے۔ ان کی آنکھیں اس طرح بند تھیں جیسے صدر ٹرمپ کے جوتوں کی چمک سے چندھیا رہی ہوں۔ صدر ٹرمپ کا منہ بھی کھلے کا کھلارہ گیا۔ ہزارہا بلکہ لاکھوں ڈالرز لٹانے کے باوجود بھی کسی عورت حتیٰ کہ کسی فاحشہ عورت نے بھی ان کی ان الفاظ میں تعریف نہیں کی...
کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 638.50 پوائنٹس کی کمی سے 163806.22 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران اتارچڑھاؤ کے بعد مندی کے رجحان ریکارڈ کیا گیا اور 100 انڈیکس ایک لاکھ 64 ہزار پوائنٹس کی سطح سے بھی گر گیا۔ تفصیلات کے مطابق برآمدات میں 3.9فیصد کی کمی، درآمدات میں 14 فیصد کے اضافے، آئی ایم ایف کی 3.6 فیصد شرح نمو کی پیش گوئی کے ساتھ مہنگائی اور خسارے سے متعلق انتباہ، انسٹیٹیوشنز کی پرافٹ ٹیکنگ کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعے کو بھی اتارچڑھاو کے باوجود مندی کا تسلسل برقرار رہا۔ اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے سبب 57.34 فیصد حصص گرگئے، جبکہ سرمایہ کاروں کے مزید...
ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ زمین کے اندر تقریباً 6.2 کھرب ٹن ہائیڈروجن موجود ہو سکتی ہے، جو ممکنہ طور پر آئندہ ایک ہزار سال یا اس سے بھی زیادہ عرصے تک پوری دنیا کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ یہ قدرتی ہائیڈروجن زیرِ زمین پانی اور آئرن سے بھرپور معدنیات کے درمیان ہونے والے کیمیائی ردعمل کے نتیجے میں بنتی ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر اسے کامیابی سے نکالا جائے تو یہ ہائیڈروجن روایتی “گرے ہائیڈروجن” اور فوسل فیول کے مقابلے میں ایک صاف اور کم کاربن والا توانائی کا متبادل فراہم کر سکتی ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کی ایک تحقیق کے مطابق اگر زمین کے ان مجموعی ذخائر کا صرف 2...
لاہور میں بجلی چوری کے خلاف پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن، دو ہفتوں میں سینکڑوں گرفتاریاں، سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت جاری کر دی۔ لاہور پولیس نے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران بجلی چوری کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے 331 ملزمان کو گرفتار کر کے 703 مقدمات درج کیے۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق سال 2025 کے آغاز سے اب تک مجموعی طور پر 26 ہزار سے زائد بجلی چور گرفتار کیے جا چکے ہیں، جبکہ 21 ہزار سے زائد مقدمات درج کیے گئے۔ سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے تمام فیلڈ افسران کو بجلی چوروں کے خلاف بلا تفریق کارروائی جاری رکھنے اور متعلقہ اداروں سے قریبی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: افغان سرحد پر کشیدگی کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز 5 کھرب کا نقصان ہوگیا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیر کے روز مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا، جس میں صرف ایک دن میں 5 کھرب 33 ارب روپے سے زائد سرمایہ ڈوب گیا ۔بازارِ حصص میں گزشتہ روز کاروبار کے دوران KSE-100 انڈیکس 2.85 فیصد کمی کے ساتھ 158,443 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری دورانیے میں انڈیکس نے ایک موقع پر 5,400 پوائنٹس سے زائد کی مندی بھی دیکھی، جب کہ مجموعی طور پر 78 فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں گر گئیں۔واضح رہے کہ مارکیٹ میں یہ مندی اس صورت حال کا نتیجہ ہے، جس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خیبر پختونخوا پولیس نے صوبے کے مختلف اضلاع میں ایسے ٹک ٹاکرز کے خلاف کارروائیاں شروع کی ہیں جن پر الزام ہے کہ وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ’غیر اخلاقی‘ اور ’غیر معیاری‘ مواد بنا رہے تھے۔پولیس کے مطابق صوابی، مردان، پشاور اور مانسہرہ میں متعدد ٹک ٹاکرز کو گرفتار کیا گیا ہے اور ان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں عوامی شکایات پر کی گئیں۔صوابی پولیس کے ترجمان نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ چھ ستمبر کو ایک نوجوان ٹک ٹاکر کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ لڑکیوں کے کپڑے پہن کر ’غیر اخلاقی‘ ویڈیوز بنا رہا تھا۔ مقدمے میں کہا گیا ہے کہ وہ ’فحش...
فلم لکھاری سلیم خان کے بیٹے اور سلمان خان کے بھائی، اداکار ارباز خان کے یہاں ننھی پری کی آمد ہوئی ہے جسے انھوں نے ایک نہایت خوبصورت نام دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ارباز خان کے گھر خوشیوں نے ایک بار پھر دستک دے دی ہے۔ 58 سالہ ارباز خان دوسری بار والد بن گئے۔ ارباز خان اور ان کی دوسری اہلیہ مشہور میک اپ آرٹسٹ شورا خان کے ہاں 5 اکتوبر کو بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔ دونوں نے آج اپنی بیٹی کی پیدائش کا اعلان ایک خوبصورت انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کیا، جس میں بیٹی کا نام بھی بتادیا۔ ارباز اور شورا نے ننھی پری کا نام سپارہ رکھا اور پوسٹ کے کیپشن میں الحمد اللہ لکھ کر اس نعمت پر رب کائنات...
کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب نے کراچی کے کچھ علاقوں اور بس اسٹاپس کے غیر رسمی ناموں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے انہیں شہر سے زیادتی قرار دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: بارش سے زیادہ پریشانی ٹریفک کی وجہ سے ہوئی، اب کراچی کی سڑکیں بحال ہوچکی، مرتضیٰ وہاب شہر کے علاقوں کے دورے کے موقعے پر ترقیاتی کاموں کی تفصیل بتانے کے دوران انہوں نے کراچی کی کچھ جگہوں، موڑ اور بس اسٹاپس کے ’عجیب و غریب‘ ناموں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پتا نہیں کون ظالم تھے جو یہ کالے پیلے و نییلے نام رکھ گئے۔ مزید پڑھیے: مرتضیٰ وہاب چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے ترجمان مقرر مرتضیٰ وہاب نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ ’کسی جگہ کا نام...
اداکارہ، ماڈل اور مشہور میزبان آمنہ ملک نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنی ذاتی زندگی کے دردناک تجربات شیئر کیے، جنہوں نے ان کے مداحوں کو افسردہ کر دیا۔ آمنہ ملک جو ڈراموں میرا دل میرا دشمن، مایی ری، دیوارِ شب، خاص، بے باک اور حالیہ مقبول سیریل شیر میں اپنی شاندار اداکاری کیلئے مشہور ہیں، ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شریک ہوئیں۔ گفتگو کے دوران آمنہ ملک جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور اپنے تین بچوں کے کھونے کے دکھ کا ذکر کرتے ہوئے رو پڑیں۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں سات ماہ اور پانچ ماہ کے حمل میں دو بچوں کو کھونا پڑا، جبکہ تیسرا نقصان 2020 میں ہوا۔ آمنہ...
دنیائے فٹبال کے عظیم کھلاڑیوں میں سے ایک کرسٹیانو رونالڈو تاریخ کے پہلے کھرب پتی فٹبالر بن گئے۔ امریکی جریدے بلومبرگ کے تازہ ترین بلینیئرز انڈیکس کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو کی دولت کا تخمینہ 1.4 ارب ڈالرز لگایا گیا ہے۔ پرتگال کے سپر اسٹار اور سعودی کلب النصر کی نمائندگی کرنے والے رونالڈو کی دولت پاکستانی کرنسی میں تقریباً تین کھرب 93 ارب روپے سے زائد بنتی ہے۔ رونالڈو کی دولت میں اس وقت نمایاں اضافہ ہوا جب انہوں نے رواں برس جون میں سعودی کلب النصر کے ساتھ ایک نیا معاہدہ کیا، جس کی مالیت تقریباً 400 ملین ڈالر (ایک کھرب 13 ارب روپے سے زائد) بتائی گئی ہے۔ Cristiano Ronaldo has become the first billionaire football player, according...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر(نمائندہ جسارت)سکھر کے تھانہ ایئرپورٹ کی حدود میں واقع علاقے بچل شاہ میانی میں دو گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ واقعے کے بعد متاثرہ فریق کے افراد، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے، نے تھانے کے باہر شدید احتجاج کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔تفصیلات کے مطابق سکھر ایئرپورٹ تھانے کی حدود میں میرانی برادری کے دو گروہوں کے درمیان معمولی تنازعہ تلخ کلامی میں تبدیل ہوگیا، جس کے دوران مبینہ طور پر ایک بااثر شخص کی فائرنگ سے اویس میرانی زخمی ہوگیا۔ فائرنگ کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی، جبکہ زخمی کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔واقعے کے بعد ایک گروپ...
برطانیہ کی ملکہ کمیلا نے بکنگھم پیلس کی جاری تزئین و آرائش میں ایک نئی اور شاندار لائبریری کی تعمیر کی تجویز پیش کی ہے، جس پر بادشاہ چارلس سوم کی جانب سے ناپسندیدگی اور ناراضی کا اظہار کیا گیا ہے۔ شاہی ذرائع کے مطابق اس تجویز نے دونوں شخصیات کے درمیان اختلافات کو جنم دیا ہے۔ بکنگھم پیلس کی تزئین و آرائش پر تقریباً 369 ملین پاؤنڈ (تقریباً 750 ملین آسٹریلوی ڈالر) لاگت آئے گی، یہ منصوبہ 2017 میں شروع ہوا تھا، جس کی تکمیل 10 سال میں متوقع ہے۔ اس کا مقصد محل کے بوسیدہ برقی، نکاسی آب اور دیگر بنیادی نظاموں کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے تاکہ اسے آئندہ نصف صدی تک محفوظ اور فعال...
معروف ادیب و کالم نگار، رحمت اللعالمین اتھارٹی کے ممبر ڈاکٹر فاروق عادل نے کہا ہے کہ صدر مملکت آصف زرداری اور سابق وزیراعظم نواز شریف درد دل رکھنے والی شخصیات ہیں۔ ’وی نیوز‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بطور صحافی مجھے بہت سی شخصیات سے ملاقات کا موقع ملا۔ ’جب آپ کسی شخصیت سے ملتے ہیں اور انٹرویو کرتے ہیں تو آپ کو اس کی شخصیت کے بارے میں بہت کچھ جاننے کا موقع ملتا ہے۔‘ انہوں نے کہاکہ لکھتے ہوئے کبھی بھی تہذیب کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے، معروف صحافی نصراللہ خان عزیز (مرحوم) کا قول ہے کہ وہ صحافی ہی نہیں جو اپنے لکھے پر پکڑا جائے۔ میں جب بھی لکھتا ہوں تو...
شکارپور میں گزشتہ رات پیش آنے والےافسوسناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے8 افراد کی نمازِ جنازہ آج کندن چورنگی پر ادا کر دی گئی، جہاں فضا سوگوار اور ہر آنکھ اشکبار تھی۔ نمازِ جنازہ میں سول سوسائٹی، عزیز و اقارب اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، تاہم افسوس کی بات یہ رہی کہ ڈپٹی کمشنر کے سوا کوئی منتخب نمائندہ جنازے میں شریک نہیں ہوا۔ غم سے نڈھال لواحقین نماز جنازہ کے دوران زار و قطار روتے رہے۔ مرحومین کو بعد ازاں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا، جہاں فضا انتہائی رقت آمیز تھی۔ یاد رہے کہ یہ دلخراش واقعہ گزشتہ رات اُس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار مزدا گاڑی بجلی کے...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) (یو اے ای) اور پاکستان کا حکومتی شعبوں میں تعاون کے ایکشن پلان پر تیز رفتار برقرار رکھنے پر اتفاق کیا یہ اتفاق رائے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے کابینہ امور کے نائب وزیر برائے کمپیٹی ٹیونس اور ایکسپیرینس ایکسچینج عبداللہ ناصر لوتاہ اور وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلویز اور وزیراعظم کے ڈیلیوری یونٹ (پی ایم ڈی یو) کے سربراہ بلال اظہر کیانی کے درمیان ملاقات میں کیا گیا۔ عبداللہ ناصر لوتاہ سے وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے دبئی میں خصوصی ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ عبداللہ ناصر لوتاہ نے "گلوبل ریل کانفرنس اور نمائش" میں شرکت کے لیے آمد پر وزیر مملکت بلال...
MUMBAI: بالی وڈ کی 90 کی دہائی کی مقبول اداکاراؤں میں سے ایک رانی مکھر جی نے اپریل 2024 میں فلم ساز ادیتیا چوپڑا سے شادی کی لیکن ان کی شادی کی ایک تصویر بھی آج تک دنیا نے نہیں دیکھی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق رانی مکھرجی نے ایک انٹرویو میں اپنی شادی کی تصاویر جاری نہ کرنے کی وجہ بتادی ہے۔ رانی مکھر جی نے بتایا کہ میرے میاں کا مزاج انتہائی نجی طرز کا ہے اور وہ چاہتے تھے کہ شادی بہت پرائیویٹ ہو، اس لیے میرا نہیں خیال کہ ہو کبھی چاہیں گے کہ شادی تصاویر باہر آجائیں تاہم ایک سوال پر کہ مداحوں کو تصاویر دیکھنے کے لیے سلور جوبلی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 02 اکتوبر 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے پالیسی سازی میں معمر افراد کی آرا مدنظر رکھنے، عمر کے معاملے میں امتیازی سلوک کے خاتمے اور مشمولہ معاشرے تعمیر کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ معمر افراد تبدیلی کے طاقتور عامل ہیں۔معمر افراد کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ 1995 میں 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کی عالمگیر آبادی 541 ملین تھی جو 2050 تک 2.1 ارب ہو جانے کی توقع ہے۔ ترقی پذیر ممالک میں یہ تبدیلی کہیں زیادہ واضح ہے جہاں آئندہ 30 سال میں معمر افراد کی آبادی دیگر کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہو...
متحدہ عرب امارات اورپاکستان کا حکومتی شعبوں میں تعاون کے ایکشن پلان پر تیز رفتار برقرار رکھنے پر اتفاق
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2025ء)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور پاکستان کا حکومتی شعبوں میں تعاون کے ایکشن پلان پر تیز رفتار برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔یہ اتفاق رائے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے کابینہ امور کے نائب وزیر برائے کمپیٹی ٹیونس اور ایکسپیرینس ایکسچینج عبداللہ ناصر لوتاہ اور وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلویز اور وزیراعظم کے ڈیلیوری یونٹ (پی ایم ڈی یو) کے سربراہ بلال اظہر کیانی کے درمیان ملاقات میں کیا گیا۔ عبداللہ ناصر لوتاہ سے وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے دبئی میں خصوصی ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ عبداللہ ناصر لوتاہ نے "گلوبل ریل کانفرنس اور نمائش" میں شرکت کے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 اکتوبر 2025ء) برلن کے پراسیکیوٹرز نے کہا کہ گرفتار کیے گئے تینوں مشتبہ افراد حماس کے لیے کام کر رہے تھے اور وہ اسرائیلی اور یہودی اداروں پر حملوں کی تیاری کر رہے تھے۔ جرمنی، یورپی یونین، امریکہ اور کئی دیگر حکومتوں نے حماس کو دہشت گرد تنظیم قرار دے رکھا ہے۔ گرفتار شدہ افراد کی شناخت حکام نے عابد ال۔ج، وائل ایف۔ایم اور احمد آئی کے طور پر ظاہر کی ہے۔ جرمن پرائیویسی قوانین کے تحت ان کے پورے نام ظاہر نہیں کیے گئے۔ ان پر شبہ ہے کہ وہ اسلحہ اور گولہ بارود اکٹھا کرنے میں ملوث تھے۔ وفاقی پراسیکیوٹر جنرل کے دفتر کے مطابق، ''یہ ہتھیار حماس کی جانب...
کراچی میں بارش کے باعث جہاں موسم خوشگوار ہو گیا ہے، وہیں طوفان کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر ہوا ہے۔ جبکہ ایک گھنٹے کی بارش نے سب کچھ ڈبو کر رکھ دیا، جس کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔ طوفان بادوباراں کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر متعدد پروازوں کو متبادل ایئرپورٹس کی جانب موڑنا پڑا، جبکہ کچھ پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں اور ایک منسوخ کردی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں بارش کا امکان ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق ویتنام سے آنے والی ترکش ایئرلائن کی کارگو پرواز TK-6245 خراب موسم کے باعث کراچی میں لینڈ نہ کر سکی، جسے طویل انتظار کے بعد کسی متبادل ایئرپورٹ کی طرف بھیج دیا گیا۔ اسی طرح لاہور...
عالمی چیلنجزکے باوجود ہمیں اقوام متحدہ کے نظریات کو برقرار رکھنا ہوگا، چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 30 September, 2025 سب نیوز بیجنگ : گزشتہ ہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80 واں اعلیٰ سطحی اجلاس نیویارک میں منعقد ہوا۔ اس وقت دنیا افراتفری اور تبدیلی کے ایک نئے دور میں داخل ہو چکی ہے۔’’اقوام متحدہ کہاں جا رہی ہے‘‘پر ہونے والی بحث کے پیچھے عالمی گورننس کے بارے میں دو نظریات کا مقابلہ ہے۔ ایک خود مختاری کی مساوات، باہمی احترام، کثیرالجہتی ،بین الاقوامی قانون کی حکمرانی ،مشاورت اورتعاون کے ذریعے ترقی کرنے کی وکالت کرتا ہے جبکہ دوسرا طاقت ، یکطرفہ پسندی اور جنگل کے قانون پر عمل کرتا ہے۔ اقوام متحدہ کے بانی اراکین میں سے...
حیدرآباد: سکھر سے کراچی جانے والی سکھر ایکسپریس کی حیدرآباد ریلوے اسٹیشن کے قریب تین بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں جس کے باعث آنے جانے والے دونوں ٹریکس بند ہوگئے، متعدد ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنز پر روک لیا گیا۔ حادثے کے وقت بوگیوں میں سوتے ہوئے مسافر جھٹکا لگنے سے سیٹ سے نیچے گر گئے جبکہ ایک بوگی کو انجن کی مدد سے ٹریک پر چڑھا کر دیگر متاثرہ دو بوگیوں سے الگ کیا گیا۔ ٹریک سے اترنے والی دیگر دو بوگیوں کو ٹریک پر چڑھا کر وہاں سے ہٹانے کا کام جاری ہے۔ واقعے کے بعد متاثرہ بوگیوں کو ٹرین سے الگ کرکے ٹرین کو کراچی روانہ کر دیا گیا۔ https://www.facebook.com/railclick1/videos/146dn-sukkur-express-derailment-at-hyderabad/3720219301616423/ ریلوے ذرائع کے مطابق بحالی کے کاموں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> مغربی دنیا نے مذہب کے خلاف بغاوت کی اور مذہب کو سیاست سمیت زندگی کے تمام دائروں سے نکال باہر کیا۔ مغرب اس تجربے کو خود تک محدود رکھتا تو اس پر کسی کو کیا اعتراض ہوسکتا تھا مگر مغرب نے ایسا نہیں کیا۔ مغرب چاہتا ہے کہ دنیا کے تمام مسلمان بھی سیاست کو مذہب سے بے نیاز کردیں۔ بدقسمتی سے مسلم معاشروں میں مغرب کے ایجنٹوں کی کمی نہیں، چنانچہ وہ ذرائع ابلاغ کی قوت کو بروئے کارلاتے ہوئے مسلمانوں کو مشورہ دیتے رہتے ہیں کہ مذہب اور سیاست کو باہم مربوط کرنے کی ضرورت نہیں۔ لیکن مسلمان ابھی تک مذہب سے اتنے جڑے ہوئے ہیں کہ ان میں اس طرح کے مشوروں کے خلاف شدید...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اوٹاوا:۔ بھارت میں اقلیتوں بالخصوص سکھوں پر ریاستی جبر اور ہندوتوا نظریے کی شدت پسندی کے خلاف خالصتان تحریک ایک بار پھر زور پکڑنے لگی ہے۔ سکھ فار جسٹس تحریک کے کوآرڈینیٹر اندرجیت سنگھ گوسل نے بھارت کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے 23 نومبر 2025 کو کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں خالصتان ریفرنڈم کرانے کا اعلان کیا ہے۔اندراجیت سنگھ گوسل کا کہنا تھا کہ وہ سکھ فار جسٹس کے جنرل کونسلر گرپتونت سنگھ پنوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور بھارتی حکومت کی جانب سے اُن پر ہتھیاروں کے جھوٹے مقدمے قائم کرنے کی کوششیں ناکام ہوں گی، خالصتان اب صرف ایک خواب نہیں بلکہ ہر سکھ کی آواز بن چکا ہے۔ریفرنڈم کی تاریخ کا اعلان کرتے...
پاکستانی اداکارہ انوشے عباسی نے 6 سال بعد طلاق کی تصدیق کردی۔ اداکارہ انوشے عباسی نے 2014 میں پاکستان کے سابق کرکٹر مرحوم تسلیم عارف عباسی کے بیٹے اور اداکار اینان عارف عباسی سے شادی کی تھی تاہم اب اداکارہ کی جانب سے اینان عارف سے طلاق کی تصدیق کردی ہے۔ حال ہی میں انوشے عباسی نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ’ میں گزشتہ 6 سالوں سے سنگل ہوں، 2019 میں، میں نے اپنے شوہر سے طلاق لے لی تھی لیکن میں نے آج تک کبھی اپنی طلاق پر بات نہیں کی‘۔اداکارہ نے گزشتہ 6 برسوں سے طلاق کو خفیہ رکھنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے بتایا کہ’ جب میری طلاق ہوئی اس وقت میری والدہ بہت بیمار تھیں،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر)میٹا نے کم عمر نوجوانوں کے تحفظ اور والدین کے خدشات کو مد نظر رکھتے ہوئے متعارف کرادیئے ہیں۔ یہ خصوصی اکاؤنٹس کم عمر نوجوانوں کو محفوظ رکھنے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ میٹا اب تک دنیا بھر میں انسٹاگرام، فیس بک اور میسنجر پر کروڑوں نوجوانوں کو ٹین اکاؤنٹس میں شامل کیا ہے۔ انسٹاگرام پر یہ سہولت پہلے ہی دنیا بھر میں دستیاب ہے اور اب فیس بک اور میسنجر پر بھی پاکستان سمیت عالمی سطح پر نوجوانوں کے لیے اس سہولت کو بڑھایا جا رہا ہے۔ٹین اکاؤنٹس میں دی گئی حفاظتی سہولتیں والدین کے سب سے بڑے خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کی گئی ہیں۔ ان میں خودکار نظام کے ذریعے یہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 25 ستمبر 2025ء) کریملن نے اس خیال کو مسترد کر دیا کہ روس محض ایک ’’کاغذی شیر‘‘ ہے، جیسا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا تھا، اور کہا کہ روس کے پاس یوکرین میں اپنی جنگ جاری رکھنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔ کریملن کے ترجمان دمیتری پیسکوف نے بدھ کو کہا، ''ہم اپنی خصوصی فوجی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ اپنے مفادات کو یقینی بنائیں اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے طے کردہ اہداف حاصل کریں۔‘‘ ماسکو یوکرین پر مکمل حملے کے لیے یہ اصطلاح استعمال کرتا ہے۔ پیسکوف نے ایک ریڈیو انٹرویو میں مزید کہا، ''ہم یہ اپنے ملک کے حال اور مستقبل کے لیے، آنے والی کئی نسلوں...
کراچی: شہر قائد میں سکھن کے علاقے میں سوڈا فیکٹری کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے بعد گرفتار ملزم کی شناخت شاہ محمد کے نام سے کی گئی ہے، جس کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔ زخمی ملزم کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ فرار ہونے والے ساتھی کی تلاش اور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 23 ستمبر 2025ء) ستمبر کی ایک صبح پیرس کے قلب میں واقع جیول مسجد کی دہلیز پر خون میں لت پت خنزیر کا سر ملا۔ اس سر پر نیلی سیاہی میں ایک نام بھی تحریر تھا: ’ماکروں‘ پیرس میں آئیفل ٹاور سے تقریباً ایک میل کے فاصلے پر یہ مسجد لبنان ، الجزائر، ایران اور دیگر ممالک سے آنے والے مسلمانوں کی عبادت گاہ ہے اور جب وہ فجر کی نماز کے لیے مسجد کے دروازے پر پہنچے تو انہیں یہ سر ملا۔ جب پولیس تفتیش کے لیے پہنچی تو معلوم ہوا کہ صرف اسی مسجد کے ساتھ ایسا نہیں ہوا ہے، بلکہ پیرس اور اس کے آس پاس کے نواحی علاقوں...
ایران کی سیاست میں ایک غیرمعمولی پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں پارلیمنٹ کے 71 سخت گیر اراکین نے ملک کی دفاعی حکمت عملی میں تبدیلی اور ایٹمی ہتھیار بنانے کا باضابطہ مطالبہ کر دیا ہے۔ اس حوالے سے ان اراکین نے ایک خط پر دستخط کیے ہیں جو کہ سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کو بھیجا گیا ہے۔ یہ خط مشہد سے تعلق رکھنے والے قدامت پسند رکنِ اسمبلی کی قیادت میں تحریر کیا گیا ہے، اور اس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کا دو دہائی پرانا فتویٰ صرف ایٹم بم کے استعمال پر پابندی لگاتا ہے، نہ کہ اسے بطور دفاعی ہتھیار تیار کرنے یا رکھنے پر۔ خط میں کہا گیا ہے...
شاہ رخ خان، عامر خان اور سلمان خان کو بالی ووڈ کے تین بڑے سپر اسٹارز مانا جاتا ہے۔ مداح پچھلے 30 سالوں سے اس انتظار میں ہیں کہ کیا کبھی یہ تینوں ایک ساتھ کسی فلم میں نظر آئیں گے۔ شاہ رخ کے بیٹے آریان خان نے اپنی ہدایتکاری میں بننے والی پہلی ویب سیریز ’دی باسٹرڈز آف بالی ووڈ‘ میں تینوں کو اکٹھا ضرور کیا، لیکن اس ہفتے نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والے اس طنزیہ ایکشن کامیڈی شو میں تینوں نے اسکرین اسپیس شیئر نہیں کی۔ اپنے حالیہ انٹرویو میں عامر خان نے بتایا کہ وہ تینوں ایک ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں اگر ایک اچھی اسکرپٹ آتی ہے۔ ایک پوڈکاسٹ ’گیم چینجرز‘ میں بات...
دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 ستمبر2025ء ) ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے مابین کھیلے گئے اہم مقابلے میں جہاں کرکٹ کے شائقین کو سنسنی خیز لمحات دیکھنے کو ملے، وہیں پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف کا ایک خاص اشارہ میچ کے بعد مرکزِ نگاہ بن گیا۔ میچ کے دوران، جب حارث رؤف باؤنڈری لائن پر فیلڈنگ کر رہے تھے، تو بھارتی شائقین کی جانب سے کی جانے والی آوازوں اور نعروں کے جواب میں انہوں نے ہاتھوں سے "0-6" کا اشارہ کیا۔ ایسے میں وزیر دفاع خواجہ آصف بھی پیچھے نہ رہے فاسٹ باوٴلر کو مخاطب کرتے ہوئے ’ایکس‘ پر کہا کہ "حارث رؤف ٹھیک ٹکر یا، کم چُک کے رکھ۔"کرکٹ میچ...
اسلام آباد: قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ جو وفاقی حکومت کے ٹیکس ریونیو کو صوبوں میں ان کے سالانہ اخراجات پورے کرنے کے لیے تقسیم کرنے کا آئینی طریقہ کار فراہم کرتا ہے، ان دنوں زیرِ بحث ہے۔ یہ تقسیم وفاقی حکومت کی جانب سے جمع کیے گئے ایک متعین مشترکہ پول آف ٹیکسز اور ڈیوٹیز سے کی جاتی ہے۔ وفاقی اشرافیہ کے بعض حلقوں میں یہ بیانیہ عام ہے کہ وفاق کا موجودہ حصہ (42.5 فیصد) قرضوں کے جال کا سبب ہے اور اسے بڑھایا جانا چاہیے۔ اس کا مطلب یہ لیا جا رہا ہے کہ صوبے ضرورت سے زیادہ خرچ کررہے ہیں۔ تاہم غربت میں اضافہ اس تصور کو جھٹلاتا ہے، کیونکہ اس وقت...
سکھر میں زمیندار کے تشدد سے زخمی ہونے والی اونٹنی کو علاج کے لیے کراچی منتتقل کرلیا گیا ہے۔ سکھر میں کھیت اجاڑنے کے الزام پر ایک مادہ اونٹنی پر مبینہ طور پر زمین دار نے ظلم ڈھایا، جس کے نتیجے میں اس کی ٹانگ ٹوٹ گئی اور جبڑے پر بھی چوٹیں آئیں۔ زخمی اونٹنی کو ہفتہ کے روز کراچی میں ایک نجی جانوروں کے شیلٹر ہاؤس کے حوالے کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ کینھڑہ تھانے میں درج کر لیا گیا ہے، جس میں 3 ملزمان کو نامزد کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: سندھ: معذور کردی گئی اونٹنی اپنے پیروں پر کھڑی ہوگئی، مصنوعی ٹانگ کا تجربہ کامیاب مقدمہ تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 114 (ابیوہ موجود ہو)، 428...
---فائل فوٹو سکھر کی تحصیل صالح پٹ میں با اثر وڈیرے کے مبینہ بد ترین تشدد کا نشانہ بننے والی اونٹنی کو طبی امداد کے بعد مکمل علاج کے لیے کراچی روانہ کر دیا گیا ہے۔چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل کمیل شاہ کے مطابق اونٹنی پر تشدد کر کے اس کی ٹانگ توڑنے کا واقعہ کندھرا کے صحرا میں پیش آیا جہاں تین ملزمان نے فصل کو نقصان پہنچانے کے الزام میں اونٹنی پر تشدد کیا اور کلہاڑیوں کے وار کر کے اونٹنی کی ٹانگ توڑ دی۔پولیس نے اونٹنی کے مالک کی مدعیت میں تین نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دو ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جار ہے ہیں۔ سکھر:...
اسلام ٹائمز: اقوام متحدہ میں الجزائر کے نمائندے عمار بن جامع نے غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: "ہمیں معاف کر دیجیے، خاص طور پر غزہ میں جہاں آگ ہر چیز کو جلا رہی ہے اور وہاں جہاں آنسو گیس سے لوگوں کا دم گھٹ رہا ہے۔ ہمیں معاف کر دیجیے کیونکہ یہ کونسل آپ کے بچوں کو نجات نہیں دلا سکی، کیونکہ اسرائیل کی حفاظت کی جا رہی ہے اور اسے استثنی حاصل ہے، بین الاقوامی قانون کی جانب سے نہیں بلکہ اس بین الاقوامی نظام کی جانبداری کی وجہ سے۔ اسرائیل ہر روز قتل کر رہا ہے اور کوئی ردعمل نہیں آتا۔ اسرائیل نے لوگوں کو بھوک کا شکار کیا ہوا ہے اور کوئی کچھ...
اگرچہ گھی اور مکھن ایک جیسی غذائیت کے حامل ہوتے ہیں لیکن لیکٹوز (ایک قسم کی شوگر) سے حساسیت رکھنے والے لوگوں کے لیے گھی مکھن سے قدرے زیادہ صحت بخش سمجھا جا سکتا ہے۔ گھی میں دودھ کے ٹھوس مواد (solids) کو ہٹادیا جاتا ہے جس کی وجہ سے گھی زیادہ درجہ حرارت پر بغیر جلے پک سکتی ہے۔ تاہم مجموعی طور پر اس بات کا کوئی واضح ثبوت نہیں ہے کہ گھی یقینی طور پر مکھن کے مقابلے میں زیادہ "صحت بخش" ہے۔ گھی اور مکھن، دونوں کو متوازن غذا کے حصے کے طور پر اعتدال میں کھایا جانا چاہیے۔ درج ذیل نکات میں دونوں غذاؤں کا موازنہ کیا گیا ہے۔ 1) گھی اور مکھن دونوں میں یکساں...
حکومت نے بدھ کو منعقدہ ٹریژری بلز (ٹی بلز) کی نیلامی میں 175 ارب روپے کے مقررہ ہدف کے مقابلے میں 201.8 ارب روپے جمع کرلیے، یوں مقررہ ہدف سے زیادہ رقم جمع ہوئی تاہم کٹ آف منافع کی شرح تقریباً برقرار رکھی، اس نیلامی میں بولیاں ایک کھرب روپے سے زائد موصول ہوئیں، لیکن حکومت نے مقررہ حد کے اندر رہتے ہوئے ہی فنڈز حاصل کیے۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ کُل ایک ہزار 71 ارب روپے کی بولیاں موصول ہوئیں جن میں سے 145.86 ارب روپے مسابقتی بولیوں اور 56 ارب روپے غیر مسابقتی بولیوں کے ذریعے منظور کیے گئے، یوں کُل 201.8 ارب روپے حاصل ہوئے۔ اسٹیٹ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے 1.6 ارب روپے کی لاگت سے نیشنل ہائی وے تک فلائی اوور منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا، اس موقع پر ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد، سٹی کونسل میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر دل محمد، ٹاؤن ممبر و پارلیمانی لیڈر ابراہیم حیدری ٹاؤن سردار اختر عارفانی، چیئرمین یوسی۔3 کیٹل کالونی جاوید اقبال کاکو، رسول خان سواتی اور دیگر منتخب نمائندے بھی موجود تھے، میئر کراچی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ فلائی اوور خالد بن ولید روڈ پر ریلوے لائن کے اوپر تعمیر کیا جائے گا جو 5 -N کو مہران ہائی وے سے جوڑے گا، یہ اہم ترقیاتی منصوبہ 100 دن میں مکمل کیا جائے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر (مانیٹرنگ ڈیسک) دریائے سندھ میں گڈو اور سکھر بیراج کے مقام پر 5 روز سے اونچے درجے کی سیلابی کیفیت برقرار ہے جبکہ کوٹری بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے، سندھ میں دریا کے کنارے اور کچے میں آباد دیہات، بستیاں اور فصلیں پانی کی نذر ہوگئیں۔ کندھ کوٹ کے علاقے میں دریائے سندھ میں اونچے درجے کی سیلابی صورتحال ہے، سیلاب سے کچے کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا، لوگ اپنے گھروں کو چھوڑنے پر مجبور ہیں، مویشیوں کے باڑے بھی ویران ہوگئے، بھینسیں دریا میں چھوڑ دی گئیں یا دریا کنارے باندھ دی گئی ہیں، کندھ کوٹ اورگھوٹکی کو ملانے والا عارضی کچے کا راستہ بھی متاثر ہے۔ گھوٹکی میں کچے کے 100 سے زاید...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر(نمائندہ جسارت) سکھر پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر اور سماجی برائیوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق مختلف کارروائیوں میں 3 ملزمان گرفتار کیے گئے اور ان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔ایس ایچ او تھانہ سی سیکشن کی قیادت میں تھانے کی حدود کے مختلف مقامات پر کامیاب کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ پولیس نے ایک منشیات فروش اور ایک اشتہاری سمیت دو ملزمان کو گرفتار کیا۔اسنیپ چیکنگ کے دوران گرفتار ملزم جہانزیب شیخ کے قبضے سے 1090 گرام چرس برآمد ہوئی۔ ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ایس ایچ او تھانہ نیوپنڈ کی سربراہی میں دورانِ اسنیپ چیکنگ کامیاب کارروائی کے دوران ایک...
کینیڈا میں ایک انوکھے آپریشن کے ذریعے 20 سال سے نابینا شخص کی بینائی بحال کر دی گئی۔ 34 سالہ برینٹ چیپ مین نے بچپن میں ایک دوا کے مضر اثرات کے باعث بینائی کھو دی تھی اور گزشتہ 2 دہائیوں کے دوران قریب 50 آپریشن کرائے لیکن ناکام رہے۔ رواں برس ماہرِ امراض چشم ڈاکٹر گریگ مولونی نے ان پر نایاب “ٹوٹھ اِن آئی” سرجری کی، جس میں مریض کا دانت نکال کر اس میں مصنوعی لینس لگایا گیا اور بعد ازاں آنکھ میں نصب کیا گیا۔ اس کامیاب عمل کے بعد چیپ مین کو ایک آنکھ سے 20/30 کی سطح کی نظر واپس مل گئی۔ مزید پڑھیں: بینائی سے محروم مگر حوصلے سے نہیں، سبی کے اللہ بخش سولنگی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250916-06-2 کراچی (کامرس رپورٹر)سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کراچی کے صدر احمد عظیم علوی نے بزنس کمیونٹی کے مسلسل مطالبے کے باوجود اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے پالیسی ریٹ میں کمی نہ کرنے اور 11فیصد پر برقرار رکھنے کے فیصلے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ایک بار پھر پالیسی ریٹ کو سنگل ڈیجٹ پر لانے کا مطالبہ دہرایا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مرکزی بینک کے اس فیصلے کے نتیجے میں حکومت کی معاشی شرگرمیوں میں تیزی لانے کی تمام حکمت عملی پر پانی پھر جائے گا اور سرمایہ کاری بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ایک بیان میں احمد عظیم علوی کا مزید کہنا تھا کہ اگر اسٹیٹ بینک پالیسی ریٹ میں یکدم نمایاں...
برطانیہ کے علاقے اولڈبیری میں ایک دلخراش واقعے میں 20 برس کی ایک سکھ بھارتی خاتون کو 2 افراد نے زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس دوران نسل پرستانہ جملے کستے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ملک واپس چلی جائے۔ ویسٹ مڈلینڈز پولیس کے مطابق یہ حملہ نسلی بنیادوں پر مشتمل قرار دیا جا رہا ہے۔ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے نہ صرف زیادتی کی بلکہ اسے گالیاں بھی دیں۔ پولیس نے کہا کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور سی سی ٹی وی و فرانزک تحقیقات جاری ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: نسل پرستانہ زبان استعمال کرنے پر جنوبی افریقا کے رکن پارلیمنٹ معطل برمنگھم لائیو کے مطابق دونوں مشتبہ افراد گورے ہیں؛...
ماہرین نے حالیہ تحقیق میں بتایا ہے کہ بچپن میں بچے کو لگائی گئی ایچ آئی وی کی سنگل ویکسین بعض حالات میں کئی سالوں تک بچوں کو ایچ آئی وی سے تحفظ فراہم کر سکتی ہے۔ ٹولین نیشنل پرائمیٹ ریسرچ سینٹر کی تحقیق میں نوزائیدہ بندروں کو سنگل ایچ آئی وی ویکسین کا شاٹ دیا گیا جس نے عضلاتی خلیے میں ایچ آئی وی کے خلاف انتہائی قوت والے تریاقچے پیدا کرنے کا نظام شروع کیا جو تین سے زیادہ سال تک مستحکم رہے۔ ابتدائی ماہ میں دی گئی یہ ڈوز بچے کے مدافعتی نظام کو قوت آور کرنے میں کامیاب ہوئی اور اس کے نتیجے میں تقریباً تین سے زائد سال تک بغیر بوسٹر کے تریاقچوں (antibodies) کی...
ایک چینی جوڑا صرف اس وجہ سے طلاق کی دہلیز تک پہنچ گیا کہ دونوں اپنے بچے کا نام رکھنے پر متفق نہ ہو سکے۔ یہ بھی پڑھیں: خاتون کے گھٹنوں نے خالص سونے کے سینکڑوں دھاگے اگل دیے، یہ کیوں کر ہوا؟ نام پر جاری وہ تنازعہ اس قدر شدت اختیار کر گیا کہ نہ صرف بچے کی پیدائش کا سرٹیفکیٹ جارین نہیں ہو سکا بلکہ ایک سال گزرنے کے بعد بھی اس کی ویکسینیشن ممکن نہ ہو سکی۔ پودونگ نیو ایریا پیپلز کورٹ شنگھائی میں حال ہی میں سنے گئے اس انوکھے کیس میں بتایا گیا کہ جوڑے نے سنہ 2023 میں شادی کی اور اگلے سال ان کے ہاں ایک صحتمند بیٹے کی پیدائش ہوئی مگر خوشیوں کا...
پارلیمانی سیکریٹری اقلیتی امور رُوما مشتاق مٹو کا بھٹائی آباد میں ایک خاندان کے تین افراد کے قتل پر دکھ کا اظہار
پارلیمانی سیکریٹری برائے محکمہ اقلیتی امور رُوما مشتاق مٹو نے بھٹائی آباد میں ایک ہی خاندان کے تین افراد کے بہیمانہ قتل اور دو معصوم بچیوں سمیت خواتین کے زخمی ہونے کے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ رُوما مشتاق مٹو نے کہا ہے کہ یہ ایک دل دہلا دینے والا اور بزدلانہ واقعہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، یہ سانحہ نہ صرف متاثرہ خاندان بلکہ پوری اقلیتی برادری اور انسانیت کے لیے ایک المیہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ اور محکمہ اقلیتی امور اس واقعے کو انتہائی سنجیدگی سے لے رہے ہیں اور شفاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ رُوما مشتاق مٹو نے یقین دلایا کہ...
راولپنڈی: خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے شدت پسند گروہ “فتنہ الخوارج” سے تعلق رکھنے والے 19 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 9 اور 10 ستمبر کے دوران خیبرپختونخوا کے تین اضلاع میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر تین الگ الگ آپریشنز کیے گئے، جن میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ سب سے بڑی کارروائی ضلع مہمند کے علاقے گلونو میں کی گئی، جہاں خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ایک مضبوط نیٹ ورک کے خلاف آپریشن کیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 14 دہشتگرد مارے گئے۔ شمالی وزیرستان کے علاقے...
بالی ووڈ کے معروف اداکار سنجے دت نے انکشاف کیا کہ جیل میں ایک دہرے قتل کے خطرناک مجرم نے تیز دھار استرا میری گردن پر رکھ دیا تھا اور قریب تھا مجھے قتل کردیا جاتا۔ یہ دل دہلا دینے والا واقعہ "سنجو بابا” نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا۔ یہ ایسا خوفناک واقعہ ہے کہ سننے والوں کو اپنے کانوں پر یقین نہ آئے۔ 66 سالہ ایکشن ہیرو سنجے دت نے بتایا کہ جیل میں ایک ایسا لمحہ آیا جب ان کی جان بال بال بچی۔ ان کی بڑی ہوئی داڑھی کٹوانے کے لیے ایک قیدی کو بلایا مگر یہ کوئی عام قیدی نہیں تھا بلکہ دہرے قتل کا مجرم تھا۔ سنجے دت نے بتایا کہ جیسے ہی مشرا نامی قیدی نے استرا گلے پر رکھا تو عین اسی وقت میں...
گاڑیوں، موٹر سائیکل سمیت سواری رکھنے والے شہریوں کو محکمہ ایسکائز رنے بڑی سہولت دینے کا فیصلہ کر لیا، یکم ستمبر سے رجسٹرڈ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی نمبر پلیٹس بغیر درخواست مالکان کے نام پر منتقل کر دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ایکسائزنے پہلے نمبر منتقل کرنے کیلئے درخواست دینے کی ہدایت کی تھی تاہم دو کروڑ 36 لاکھ سے زائد گاڑیوں، موٹر سائیکلوں کی نمبر پلیٹس مالکان کے نام پر منتقل کر دی گئیں جس کی تصدیق ڈائریکٹر جنرل ایکسائز عمر شیر چٹھہ نے کر دی ۔ موٹر سائیکل اور گاڑی کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر شناختی کارڈ پر مالک کے نام پر منتقل کی گئیں، پنجاب میں 2 کروڑ کے قریب موٹر سائیکل نمبرز مالکان کو منتقل کیئے...
پاکستان اس وقت شدید موسمی و آبی بحران کی لپیٹ میں ہے۔ بھارت نے ایک بار پھر دریائے ستلج میں پانی چھوڑ دیا ہے، جس کے بعد پنجاب اور سندھ میں بڑے سیلاب کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے پاکستانی وزارتِ آبی وسائل کو باضابطہ ہائی فلڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے، جو خطرے کی سنگینی کو واضح کرتا ہے۔ ستلج اور چناب میں پانی کی سطح بلند، ملتان کو بچانے کی تدابیر دریائے چناب کا دوسرا بڑا سیلابی ریلا ملتان کے ہیڈ محمد والا کی طرف بڑھ رہا ہے، جس کے باعث انتظامیہ نے شہر کو بچانے کے لیے شیر شاہ بند میں شگاف ڈالنے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔ اکبر بند...
ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف اداکار سنجے دت نے انکشاف کیا ہے کہ جیل میں ایک دہرے قتل کے مجرم نے ان کی گردن پر تیز دھار استرا رکھ دیا تھا اور وہ لمحہ ان کی زندگی کا سب سے خوفناک تجربہ تھا۔ 66 سالہ اداکار نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ یروادہ جیل میں ان کی داڑھی کٹوانے کے لیے ایک قیدی کو بلایا گیا، لیکن یہ عام قیدی نہیں بلکہ دہرے قتل کا خطرناک مجرم تھا۔ سنجے دت کے مطابق جیسے ہی قیدی نے استرا ان کی گردن پر رکھا، انہوں نے ازراہِ تجسس پوچھ لیا کہ وہ کس جرم میں قید ہے۔ قیدی نے جواب دیا کہ وہ 15 سال سے دہرے...
مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ جنگ بندی صرف اسی صورت ممکن ہے جب حماس تمام یرغمالیوں کو رہا کرے اور ہتھیار ڈال دے۔ اسرائیلی وزیر خارجہ کے مطابق اگر حماس یہ شرائط مان لے تو جنگ فوری طور پر ختم ہو سکتی ہے۔ تاہم فلسطینی تنظیم حماس نے اسرائیل کی شرط کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہتھیار نہیں ڈالے گی، اور صرف اس صورت میں یرغمالیوں کو رہا کیا جائے گا جب اسرائیل غزہ سے اپنی فوج واپس بلائے اور حملے بند کرے۔ ادھر غزہ پر اسرائیلی فوج کی بمباری نہ تھم سکی۔ قابض فوج نے ایک اور بلند عمارت کو نشانہ بنایا جس کے بعد تین دن میں تباہ ہونے...
جھاڑ کھنڈ میں بھارتی فوجی کی گاڑی پر گھات لگا کر حملہ؛ 2 اہلکار ہلاک اور ایک شدید زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز )بھارتی مشرقی ریاست جھارکھنڈ میں ملٹری آپریشن کے لیے جانے والی بھارتی فوج کی ٹیم پر مسلح افراد نے گھات لگا کر حملہ کردیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست جھاڑ کھنڈ میں مسلح افراد کے حملے میں دو فوجی اہلکار ہلاک اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا جب فوجی قافلہ معمول کے گشت پر تھا اور گھات لگائے مسلح افراد نے ان پر دھاوا بول دیا۔ حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو بھارتی فوجی موقع پر...
اداکارہ مریم نفیس نے بچوں کے تحفظ کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ والدین کو اپنے بچوں کو مرد آیا کے سپرد نہیں کرنا چاہیے۔ یوٹیوب پر جاری ایک ویڈیو میں مریم نفیس نے بتایا کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ بیٹے عیسیٰ کو ویکسین لگوانے اسپتال لے گئیں، جہاں انہوں نے 2 کمسن بچیوں کو مرد آیا کے ساتھ دیکھا۔ یہ منظر دیکھ کر وہ اور ان کے شوہر بے حد غیر مطمئن اور مضطرب ہو گئے۔ یہ بھی پڑھیں: پہلی بار ماں بننے والی اداکارہ مریم نفیس نے نئی ماؤں کو کیا پیغام دیا؟ اداکارہ نے سوال اٹھایا کہ آخر کوئی والدین کس طرح اپنے بچوں کے لیے مرد آیا پر اعتماد کر سکتے...
رحیم یار خان (نیوز ڈیسک) سکھر-ملتان موٹروے پر ڈاکوؤں کے حملے کے بعد موٹروے پولیس نے اعظم پور ریسٹ ایریا سے گڈو انٹرچینج تک ٹریفک کے لیے راستہ بند کر دیا۔ رات گئے ایک درجن سے زائد ڈاکوؤں نے مسافر اور مال بردار گاڑیوں پر فائرنگ کر کے انہیں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں بس کلینر اور ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ دو افراد براہِ راست گولیوں کا نشانہ بنے جبکہ دو دیگر فائرنگ کے دوران بھگدڑ مچنے سے زخمی ہوئے۔ عینی شاہدین کے مطابق ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے کئی گاڑیوں کے ٹائر بھی برسٹ کر دیے، جس سے موٹروے پر خوف و ہراس پھیل گیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر...
یو ایس اوپن میں ایک ناخوشگوار واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولینڈ کے ایک بزنس مین اور سی ای او نے ٹینس اسٹار کی جانب سے بچے کو دی جانے والی ٹوپی چھین لی۔ یہ لمحہ کیمرے میں قید ہوا اور سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سخت تنقید کی زد میں آ گیا۔ پولش ٹینس اسٹار کامِل ماژخژاک اپنے مداحوں کو آٹوگراف دے رہے تھے جب انہوں نے ایک کم عمر مداح کو اپنی ٹوپی تھمائی، لیکن پولش کمپنی ڈروگ بروگ کے سی ای او پیوتر شچیرک نے ٹوپی فوراً چھین کر اپنی اہلیہ کے بیگ میں ڈال دی۔ بعدازاں شچیرک نے اعتراف کیا کہ یہ ان کی سنگین غلطی تھی اور معافی مانگ لی۔ یہ بھی...
BARCELONA: غزہ کے لیے امدادی کشتیوں پر مشتمل فلوٹیلا اسپین کے شہر بارسلونا کی بندرگاہ سے روانہ ہوگیا جس میں سویڈن سے تعلق رکھنے والی مشہور ماحولیاتی کارکن گریتا تھنبرگ ایک مرتبہ پھر غزہ جانے والے جہاز میں دیگر انسانی حقوق کے رہنماؤں کے ساتھ شامل ہوگئی ہیں۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق بارسلونا سے روانہ ہونے والا فلوٹیلا اسرائیل کی رکاوٹیں توڑتے ہوئے غزہ کی پٹی میں داخل ہو کر انسانی بنیاد پر امداد پہنچانا ہے، جس میں گریتا تھنبرگ بھی شامل ہیں۔ بارسلونا کی بندرگاہ پر غزہ جانے والی کشتیوں کو روانہ کرنے کے لیے ہزاروں افراد جمع ہوئے، جن میں سے اکثر کے ہاتھوں میں فلسطینی پرچم تھا اور وہ ‘فری فلسطین’ اور ‘یہ...