امریکا اور روس کے درمیان ایٹمی ہتھیار محدود کرنے کا معاہدہ ختم ہونے کے قریب
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا اور روس کے درمیان ایٹمی ہتھیاروں کو محدود رکھنے کا معاہدہ ختم ہونے میں ایک ہفتہ باقی رہ گیا۔ دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات نہ ہونے کے باعث دنیا میں ایک بار پھر ایٹمی ہتھیاروں کی دوڑ شروع ہونے کا خدشہ ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق روس نے امریکا کو ایٹمی ہتھیاروں کو محدود رکھنے کے معاہدے میں ایک برس کی توسیع کی پیشکش کی ہے لیکن واشنگٹن سے ابھی تک کوئی جواب نہیں آیا۔ معاہدہ ختم ہونے کی صورت میں دونوں ملک ایٹمی ذخائرمیں اضافہ کرسکتے ہیں۔ امریکا روس کے ساتھ ساتھ چین کو بھی معاہدے میں شامل کرنے کا خواہاں ہے۔ اس معاہدے میں آخری بار 2010 میں معاہدے میں توسیع ہوئی تھی جس کے تحت دونوں ملک 1550 سے زائد ایٹمی ہتھیار نہ رکھنے کے پابند ہیں۔ دونوں ملکوں نے پہلی بار 1969 میں ایٹمی ہتھیاروں کو محدود رکھنے پر اتفاق کیا تھا۔ روس کے ہائپر سونک میزائلز اور امریکی گولڈ ڈوم سسٹم 2010 کے معاہدے سے باہر ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایٹمی ہتھیاروں معاہدے میں روس کے
پڑھیں:
محسن نقوی کی مستونگ کے قریب سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مستونگ کے قریب سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری پر فائرنگ کی پرزور مذمت کی گئی ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے سیشن جج عبدالحکیم اور گن مین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔ محسن نقوی نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مرحومین کی بلندی درجات کیلئے دعا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری اور دیگر افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
محسن نقوی نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو پست نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔