کوشش ہے ایران مذاکرات اور معاہدے پر آجائے تو بہتر، ورنہ برے نتائج بھگتیں گے: ٹرمپ
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وینز ویلا حملے میں استعمال ہونیوالے امریکی بحری بیڑے سے بھی بڑا بحری جہاز ایران کی جانب جا رہا ہے، ایران سے معاہدہ ہوا تو بہتر نہ ہوا تو وہ نتائج بھگتیں گے۔
عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے ایران 800 مظاہرین کو پھانسی دینے والا تھا، میں نے 800 ایرانی مظاہرین کی سزائے موت ر کوائی، میں نے ایرانی حکام کو کہا اگر مظاہرین کو بھانسی دی تو انجام برا ہوگا۔
صدر ٹرمپ نے خطے میں امریکی فوجی موجودگی کے مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں سوال کے جواب میں کہا کہ یہ دیکھنا ہوگا کہ حالات کس رُخ پر جاتے ہیں، بحری بیڑے کو کہیں نہ کہیں تعینات ہونا ہی ہے، اس لیے بہتر یہی ہے کہ وہ ایران کے قریب موجود رہے۔
امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ ایران جلد از جلد مذاکرات کی میز پر آئے گا، امید ہے ایران منصفانہ اور مساوی معاہدے پر بات چیت کرے گا، کوئی جوہری ہتھیار نہیں، ایسا معاہدہ جو تمام فریقین کے لیے بہتر ہو۔
انہوں نے کہا کہ یوکرین جنگ بندی کے بہت قریب ہوں، میں نے 8 جنگیں رکوائیں مگر یوکرین جنگ بندی سب سے مشکل ہے، یوکرینی صدر اور صدر پیوٹن ایک دوسرے سے نفرت کرتے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو نئی دھکمی دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنایا تو امریکہ اس کے جواب میں ایران کا ایک پل یا ایک پاور پلانٹ تباہ کر دے گا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹر مپ نے لکھا کہ آج سے اگر اسلامی جمہوریہ ایران آبنائے ہرمز میں کسی بھی جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی بھی دوسرے ہتھیار سے حملہ کرتا ہے تو امریکہ اس کے بدلے میں ایران کا ایک پل یا ایک پاور پلانٹ تباہ کرے گا، جن میں تہران کے اندر یا اس کے قریب واقع تنصیبات بھی شامل ہو سکتی ہیں۔ خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے شہری بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہو۔ گزشتہ ہفتے ایک انٹرویو میں بھی انہوں نے کہا تھا کہ اگر ایران مذاکرات کی میز پر نہیں آیا تو امریکا اس کے تمام پل تباہ کر دے گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :