امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے پاسداران انقلاب کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی سے گریز کرے اور آئندہ ہونے والے فوجی مشقوں کے دوران کوئی بھی بےضابطہ قدم نہ اٹھائے کیونکہ غیر محفوظ یا خطرناک اقدام برداشت نہیں کیا جائے گا۔

سینٹ کام کا کہنا ہے کہ پاسدارانِ انقلاب کو اپنے بحری مشقوں کو پیشہ ورانہ، محفوظ اور بین الاقوامی بحری ٹریفک کی آزادی کے تحفظ کے ساتھ انجام دینا چاہیے۔ اگر پاسدارانِ انقلاب نے غیر محفوظ مشقیں، بے ضابطہ کارروائیاں یا امریکی طیارہ بردار جہاز کے قریب آپریشنز کیے تو وہ اسے برداشت نہیں کرے گا۔

مزید پڑھیں: ایران پر امریکا کے ممکنہ حملے کو روکنے کیلئے ترکی متحرک، عباس عراقچی انقرہ پہنچ گئے

سینٹکام نے واضح طور پر کہا ہے کہ امریکی فوج اپنے اہلکاروں، جہازوں اور طیاروں کی سلامتی کو یقینی بنائے گی اور کسی بھی خطرناک عمل کا سخت ردعمل دے سکتی ہے۔

واضح رہے کہ یہ انتباہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ایران نے آبنائے ہرمز میں بحری مشقوں کا اعلان کیا ہے جو ایک انتہائی اہم بین الاقوامی تجارتی راستہ ہے جس سے روزانہ لگ بھگ 100 سے زائد تجارتی جہاز گزرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ایرانی فوج کی طاقت میں بڑا اضافہ، ایک ہزار نئے جنگی ڈرونز شامل

سینٹ کام نے کہا ہے کہ کوئی بھی غیر محفوظ یا اشتعال انگیز اقدام کشیدگی میں اضافہ اور تصادم کا خطرہ بڑھا سکتا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری

صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دینی اداروں، مساجد، مدارس اور مزارات کے مسائل کے حل کو اہمیت دیتی ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلِ سنت پاکستان کراچی کے وفد نے حضرت علامہ سید شاہ عبد الحق قادری کی قیادت میں سندھ کے صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دینی امور، مساجد، مدارس، محکمہ اوقاف کے زیر انتظام مزاراتِ اولیائے کرام کی دیکھ بھال زائرین کو سہولیات کی فراہمی سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد میں سید رفیق شاہ، مفتی بلال قادری، مولانا جمیل احمد امینی، عبداللہ میمن اور شفیع رانا قادری بھی شامل تھے۔ وفد نے صوبائی وزیر کو کراچی سمیت سندھ بھر میں مساجد، مدارس اور مزارات کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور مختلف تجاویز پیش کیں۔

شاہ عبد الحق قادری نے اس موقع پر کہا کہ حکومتی ادارے مساجد، مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان کریں۔ انہوں نے محکمہ اوقاف کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے، انتظامی مسائل کے حل اور مسلسل رابطہ رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دینی اداروں، مساجد، مدارس اور مزارات کے مسائل کے حل کو اہمیت دیتی ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو وارننگ، کویت میں امریکی الیکٹرانک وارفیئر کا یونٹ تباہ
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل