گل پلازہ سانحہ کے بعد سکھر فائربریگیڈ اسٹیشن کی منتقلی
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سکھر(نمائندہ جسارت )گل پلازہ سانحہ کے بعد سکھر کے گھنٹہ گھر فائربریگیڈ اسٹیشن کی منتقلی ایک خطرناک غلطی ثابت، مرکزی فائربریگیڈ کے بغیر شہر کا دل غیر محفوظ، تفصیلات کے مطابق کراچی کے گل پلازہ میں پیش آنے والے ہولناک آتشزدگی کے واقعے نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا ہے کہ گنجان اور مصروف کاروباری مراکز میں فائربریگیڈ کی فوری دستیابی زندگی اور موت کا فیصلہ کرتی ہے اسی تناظر میں سکھر کے قلب،گھنٹہ گھر سے فائربریگیڈ اسٹیشن کی منتقلی آج ایک خطرناک اور ناقابلِ فہم فیصلہ بن کر سامنے آ رہی ہے گھنٹہ گھر سکھر کا وہ مرکزی نقطہ ہے جہاں سے شہر کے سب سے زیادہ مصروف کاروباری اور رہائشی علاقے چند منٹ کی مسافت پر واقع ہیں شہید گنج،صرافہ بازار،تمباکو بازار،گوشت و سبزی مارکیٹ،گلیمر سینٹر،اسٹیشن روڈ،ٹکر محلہ،غریب آباد،ڈھک روڈ،بیراج روڈ اور مہران مرکز جیسے علاقے نہ صرف تجارتی لحاظ سے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں بلکہ یہاں دن رات ہزاروں افراد کی موجودگی معمول ہے یہی وجہ تھی کہ 2000ء سے قبل فائربریگیڈ اسٹیشن کو گھنٹہ گھر کے مقام پر قائم کیا گیا تھا تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں چند منٹوں میں رسپانس ممکن ہو۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: فائربریگیڈ اسٹیشن گھنٹہ گھر
پڑھیں:
سانحہ اٹلی، جاں بحق افراد کی شہریت کی تصدیق تاحال نہیں ہو سکی، دفتر خارجہ
اٹلی میں مبینہ طور پر چار پاکستانی کسانوں(Pakistani farmers) کے لرزہ خیز قتل کے واقعے پر ترجمان دفتر خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی اٹلی میں جلائی گئی ایک وین سے چار افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ابتدائی اطلاعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ جاں بحق افراد پاکستانی نژاد ہو سکتے ہیں، تاہم اس مرحلے پر ان کی شہریت کی حتمی تصدیق نہیں ہو سکی۔
دفتر خارجہ کے مطابق مقامی پولیس واقعے کی مکمل تحقیقات کر رہی ہے تاکہ حقائق سامنے لائے جا سکیں۔
مزید پڑھیں:کرپٹو ٹریڈنگ پر 15 تا 30 فیصد کیپیٹل گین ٹیکس عائد ہونے کا امکان، ذرائع
ترجمان نے مزید بتایا کہ اٹلی میں پاکستانی سفارتخانہ مقامی حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے ۔