عدالتی حکم پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) سکھر کے دفتر پر 2 نوجوانوں کی بازیابی کے لیے جوڈیشل مجسٹریٹ نے چھاپا مارا۔

این سی سی آئی اے کی 2 دن سے تحویل میں موجود ایک نوجوان بازیاب کرالیا گیا جبکہ دوسرا تاحال لاپتہ ہے۔

این سی سی آئی اے افسران نے نوجوانوں سے مبینہ طور پر 2 لاکھ روپے رشوت کا تقاضا کیا، نہ دینے پر سکھر اور اسلام آباد میں مقدمات درج کرنے کی دھمکیاں دیں، 30 ہزار نقدی اور 20 ہزار آن لان رشوت وصول کی۔

آن لائن فراڈ کے الزام میں 2 روز سے گرفتار 2 نوجوانوں کے ورثا کی درخواست پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے این سی سی آئی اے سکھر کے دفتر پر چھاپہ مارا کر ایک نوجوان کو بازیاب کرالیا۔

ایڈووکیٹ ہدایت اللہ سومرو کی درخواست پر عدالتی ریڈر مقرر کرنے کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی۔

درخواست کے متن کے مطابق 2 روز قبل این سی سی آئی سکھر کی ٹیم نے نوٹس جاری کر کے 2 نوجوانوں کو دفتر طلب کیا، جنہیں دفتر پہنچنے کے بعد حراست میں لے لیا گیا۔

چھاپے کے دوران ایک نوجوان کو بازیاب کرا لیا گیا جبکہ دوسرا مبینہ طور پر غائب پایا گیا۔

واضح رہے کہ دونوں نوجوان پنوعاقل میں ایزی لوڈ کا کام کرتے ہیں، مبینہ طور پر آن لائن فراڈ کے الزام میں دفتر بلا کر حراست میں لیا گیا تھا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: سی سی ا ئی اے

پڑھیں:

کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔

 ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لیے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔

بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک