اسلام آباد(نیوزڈیسک) سعودی ویژن 2030 کے تحت آئندہ برسوں میں پاکستانی عازمین حج کا لباس ایک ہی رکھنے کی تجویز دی گی ہے۔ وزیر مذہبی امور نے اختیارات نہ ہونے کا پروپیگنڈا مسترد کر دیا۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی مذہبی امور کے رکن دنیش کمار نے کہا تاثر ہے وفاقی وزیر مذہبی امور وزارت کے معاملات میں بے بس ہیں اور ساری ڈیلنگ ڈاکٹر توقیر شاہ کر رہے ہیں ۔ وزیرمملکت نے بھی بیان دیا کہ انہیں وزارت کے معاملات سے بے خبر رکھا جاتا ہے۔

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا بطور وزیر تمام اختیارات ان کے پاس ہیں اور ان باتوں میں کوئی حقیقت نہیں ۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ حج خدمات کے لئے سعودی عرب میں دو کمپنیوں کا انتخاب کیا گیا ہے، ایک ہزار 780 حج معاونین اور میڈیکل مشن ارکان سعودی عرب جائیں گے۔

وزیر مذہبی امور نے بتایا پرائیویٹ حج آپریٹرز کی فہرست میں نئی کمپنیوں کی شمولیت پر پابندی نہیں ہوگی اور معیار پر پورا اترنے والوں کو آئندہ کوٹہ دیا جائے گا ۔ تحریک انصاف کی جانب سے قائمہ کمیٹیوں کے بائیکاٹ کے باعث اپوزیشن رکن علی ظفر کا فیملی لاز بل ایجنڈے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے امور خارجہ آج اسلام آباد پہنچیں گی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے امور خارجہ اور یورپی کمیشن کی سلامتی پالیسی کی نائب صدر کایہ کالس اسلام آباد کا دورہ کریں گی۔

نجی ٹی وی چینل کےمطابق سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ کایہ کالس 31 مئی کو اسلام آباد پہنچیں گی، یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ کی پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

یوکرین تنازع، امریکہ اسرائیل ایران جنگ اور عالمی توانائی و اقتصادی بحران کے تناظر میں دورہ اہمیت کا حامل ہے۔

مزید پڑھیں۔بجٹ کے بعد کون سے موبائل فون سستے ہو رہے ہیں؟ اہم خبر

متعلقہ مضامین

  • دکانیں، بازار، شاپنگ مالز اور عمومی ریٹیل کاروبار رات 9 بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت دینے کا فیصلہ
  • ماہرین فلکیات نے مقناطیسی میدان رکھنے والے سیاروں کا سراغ لگا لیا
  • علاقائی کشیدگی اور بحرین میں شیعہ اکثریتی آبادی کو نشانہ بنانے کی پالیسی
  • بحرین میں ہَیْہَاتَ مِنَّا الذِّلَّة کا نعرہ لگانے پر پابندی عائد
  • اتحاد مذاہب کیلئے سعودی فتویٰ، مولانا زاہدالراشدی اور مولانا فضل الرحمان خلیل کی تائید
  • نوجوانوں کو آسان اقساط پر الیکٹرک بائیکس اور ٹیکسیاں بلا سود دینے کا فیصلہ
  • بحرین، جمعیت الوفاق کی شیعہ دینی امور میں مداخلت کی پرزور مذمت
  • گورنر خیبرپختونخوا سے ترک سفیر کی ملاقات ، باہمی تعاون ،دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال
  • حج سے واپسی کا آغاز، 370 حجاج کرام اسلام آباد پہنچ گئے
  • یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے امور خارجہ آج اسلام آباد پہنچیں گی