شہباز شریف محمود اچکزئی سے اپوزیشن چیمبر میں ملاقات کرینگے
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT
— فائل فوٹو
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے پیش رفت ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف اگلے قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی سے ملاقات کریں گے۔
وزیرِ اعظم اپنے وفد کے ہمراہ اپوزیشن لیڈر چیمبر میں ملاقات کے لیے پہنچیں گے۔
محمود خان اچکزئی کو تجویز دی تھی کہ آپ وزیراعظم پاکستان سے ملیں، میں نے تجویز کیا کہ لیڈر آف دی اپوزیشن اور لیڈر آف دی ہاؤس کو ملنا چاہیے، رہنما ن لیگ
اس حوالے سے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے مشیرِ وزیرِ اعظم برائے سیاسی اُمور رانا ثناء اللّٰہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وزیرِ اعظم جب پارلیمنٹ آئیں گے تو اپوزیشن قیادت سے ملاقات کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز پارلیمنٹ ہاؤس میں وزیرِ اعظم کی اپوزیشن لیڈر سے ملاقات کے لیے روابط ہوئے، اس ملاقات کے لیے رانا ثناء اللّٰہ نے رابطے کا کردار ادا کیا۔
ذرائع کے مطابق صدر آصف زرداری کی کراچی میں موجودگی کے سبب پیر کے روز ملاقات نہ ہو سکی، شہباز شریف ملاقات سے قبل صدر آصف علی زرداری کو اعتماد میں لینا چاہتے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قازقستان کے صدر کے دورے اور مصروفیات کے باعث اپوزیشن لیڈر سے ملاقات میں وقفہ آیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اپوزیشن لیڈر سے ملاقات
پڑھیں:
آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
تصویر سوشل میڈیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے۔
وزیراعظم کی زیرِ صدارت آئی ٹی کے شعبے کی اسٹریٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں آئی ٹی کے شعبے کا فروغ اور آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
شہباز شریف نے ہدایت کی کہ آئی ٹی کے شعبے کے تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے، آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
اعلامیہ کے مطابق انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم کی دستیابی جون 2025 میں 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہوگئی۔
وزیراعظم کو ’’کنیکٹ پاکستان وژن 2030‘‘ کے اجراء کی تیاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا۔
بریفنگ کے مطابق جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں میں فکسڈ براڈ بینڈ /فائبر کنکشن دیے گئے۔