اسحق ڈار سے چینی سفیر کی ملاقات‘علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈ یسک) نائب وزیراعظم‘ وزیر خارجہ اسحق ڈار سے پاکستان میں تعینات چینی سفیر ژیانگ زیڈونگ نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور چین کے سفیرژیانگ زیڈونگ نے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے دوطرفہ امور اور خطے میں حالیہ پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔اسحق ڈار نے اس موقع پر پاکستان اور چین کے درمیان آہنی اور ہر موسم کی تزویراتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ قریبی سفارتی، معاشی اور تزویراتی تعاون کو نہایت اہمیت دیتا ہے اور دونوں ممالک خطے میں امن، استحکام اور ترقی کے مشترکہ اہداف کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔چینی سفیر نے بھی پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کی مسلسل پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہش ظاہر کی۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ملاقات میں علاقائی اور عالمی امور پر قریبی مشاورت جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔