ریاض : ترک صدر رجب طیب اردوان نے سعودی عرب کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکیہ قابلِ تجدید توانائی، دفاعی صنعت اور علاقائی استحکام کے لیے قریبی اشتراک چاہتا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ترک صدر ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے جہاں ریاض ریجن کے ڈپٹی گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمان نے ان کا استقبال کیا۔ بعد ازاں وہ قصر الیمامہ پہنچے جہاں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور ان کے اعزاز میں سرکاری استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی۔

ترک اور سعودی قیادت کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، تعاون کے نئے مواقع اور مختلف شعبوں میں شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو کی۔

اس موقع پر ترک صدر نے کہا کہ شام میں استحکام کے لیے ترکیہ اپنی حمایت جاری رکھے گا اور شام کی تعمیر نو کے عمل میں سعودی عرب کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔ انہوں نے غزہ کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ وہاں تعمیر نو اور انسانی بحران کے خاتمے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

ملاقات کے دوران یمن کی تازہ صورتحال اور مشرقی افریقہ میں ہونے والی پیش رفت بھی زیرِ بحث آئی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل

پڑھیں:

مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

نیویارک:

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال تیزی سے قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور پورا خطہ ایک ایسے خطرناک موڑ پر پہنچ چکا ہے جس کے نتائج ناقابلِ تصور ہو سکتے ہیں۔

سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انتونیو گوتریس نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ ناقابلِ تصور تباہی کے کنارے پر کھڑا ہے اور خطہ مسلسل وسیع ہوتے ہوئے تصادم کے دائرے میں کھنچتا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صورتحال قابو سے باہر ہو رہی ہے ایک بحران دوسرے بحران کو جنم دے رہا ہے جبکہ ہر روز نئی کشیدگی مزید خطرناک حالات پیدا کر رہی ہے۔

اقوامِ متحدہ کے سربراہ کے مطابق جیسے جیسے تنازع پھیل رہا ہے ویسے ویسے سیاسی مقاصد پس منظر میں چلے جا رہے ہیں اور تصادم خود ہی ایک مستقل بحران کی شکل اختیار کرتا جا رہا ہے۔

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ مزید کشیدگی کو روکنے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں کیونکہ موجودہ حالات نہ صرف مشرقِ وسطیٰ بلکہ عالمی امن کے لیے بھی سنگین خطرہ بن سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • صدر مملکت سے بلوچستان کے وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • صدر مملکت سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • نیٹ پیپر لیک: دہلی سے اٹھنے والا احتجاج بھارت بھر میں پھیل گیا، دہلی یونیورسٹی نے طلبہ کو جنتر منتر جانے سے روک دیا
  • جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • پٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم