رہبر معظم کی حمایت میں ایم ڈبلیو ایم کے مظاہرے
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2026 GMT
اسلام ٹائمز: اس موقع پر مقررین نے خطابات کرتے ہوئے کہا کہ آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای صرف ایران ہی کی نہیں بلکہ امت مسلمہ کی محبوب شخصیت ہیں، ان کے کروڑوں چاہنے والے ہیں، ان کی طرف اگر امریکہ یا اسرائیل نے میلی آنکھ سے بھی دیکھا تو اسی کی آنکھیں نکال لی جائیں گی۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید عدیل عباس
رہبر معظم آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی حمایت اور حکومت وقت کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بنائے ہوئے نام نہاد بورڈ آف پیس میں شمولیت کے خلاف سینٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے اعلان پر ملک کے مختلف اضلاع میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیوں کا اہتمام کیا گیا، اس موقع پر مقررین نے خطابات کرتے ہوئے کہا کہ آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای صرف ایران ہی کی نہیں بلکہ امت مسلمہ کی محبوب شخصیت ہیں، ان کے کروڑوں چاہنے والے ہیں، ان کی طرف اگر امریکہ یا اسرائیل نے میلی آنکھ سے بھی دیکھا تو اسی کی آنکھیں نکال لی جائیں گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔