حکومت فوری طور پر پارلیمنٹ کا محاصرہ ختم کرے، ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2026 GMT
ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے جنرل سیکرٹری عارف قنبری اور صوبائی ترجمان الیاس صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے پارلیمنٹ کے شرمناک محاصرے کی شدید مذمت کرتے ہیں، منتخب پارلیمنٹیرینز کو عملاً محبوس رکھنا نہ صرف جمہوری روایات کی نفی ہے بلکہ آئین اور بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے جنرل سیکرٹری عارف قنبری اور صوبائی ترجمان الیاس صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے پارلیمنٹ کے شرمناک محاصرے کی شدید مذمت کرتے ہیں، منتخب پارلیمنٹیرینز کو عملاً محبوس رکھنا نہ صرف جمہوری روایات کی نفی ہے بلکہ آئین اور بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ گلگت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ عوامی مینڈیٹ کی علامت ہوتی ہے، اسے محاصرے اور دباؤ کے ذریعے غیر مؤثر بنانا دراصل عوام کی آواز کو بند کرنے کے مترادف ہے۔ مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان اپنے مرکزی چیئرمین اور قائد حزبِ اختلاف ایوانِ بالا سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی بگڑتی ہوئی صحت پر گہری تشویش کا اظہار کرتی ہے اور اسے حکومتی بے حسی اور انتقامی طرزِ سیاست کا واضح ثبوت قرار دیتی ہے۔ ایک بزرگ، بیمار اور ذمہ دار قومی رہنما کو طبی سہولیات سے محروم رکھنا کسی بھی مہذب معاشرے میں قابلِ قبول نہیں ہو سکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے پارلیمنٹ اور منتخب نمائندوں کے ساتھ جو رویہ اختیار کیا ہے اس نے بدترین آمریتوں کی یاد تازہ کر دی ہے۔ خواتین اراکین سمیت ارکانِ پارلیمنٹ کے ساتھ غیر انسانی سلوک، خوراک اور ادویات تک رسائی میں رکاوٹیں، اور کئی گھنٹوں تک عملی قید کی کیفیت یہ تمام اقدامات پارلیمنٹ کو ایک عقوبت خانے میں تبدیل کرنے کے مترادف ہیں۔ سینئر سیاستدان محمود خان اچکزئی اور دیگر بیمار اراکین، جو شوگر اور دیگر عوارض میں مبتلا ہیں، انہیں ادویات اور بنیادی سہولیات سے محروم رکھنا بنیادی انسانی حقوق کی سنگین پامالی ہے۔ کھانے اور پانی کی فراہمی میں رکاوٹ کسی سیاسی حکمتِ عملی کا حصہ نہیں بلکہ کھلی ریاستی سختی شمار ہوتی ہے جس کی کسی مہذب معاشرے میں گنجائش نہیں۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ایک جید عالمِ دین، استاد اور سینکڑوں علماء کے مربی ہیں۔ ایک بزرگ اپوزیشن لیڈر کے ساتھ ایسا رویہ قومی اقدار، پارلیمانی روایات اور انسانی احترام کے منافی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو بروقت ہسپتال منتقل نہ کرنے کو بھی سیاسی انتقام اور غیر انسانی طرزِ عمل کی بدترین مثال قرار دیتے ہیں۔سیاسی اختلاف کی بنیاد پر انسانی جان کو خطرے میں ڈالنا کسی بھی آئینی اور اخلاقی اصول کے مطابق جائز نہیں۔ مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان حکومت کو متنبہ کرتی ہے کہ وہ فوری طور پر پارلیمنٹ کا محاصرہ ختم کرے، محبوس اراکین کو آزادانہ نقل و حرکت کی اجازت دے، بیمار افراد کو فوری طبی سہولیات فراہم کرے، دھرنا دینے والے پارلیمنٹرینز کے جائز آئینی مطالبات تسلیم کرے، بصورتِ دیگر ملک بھر میں پیدا ہونے والے شدید عوامی ردِعمل کی تمام تر ذمہ داری حکمرانوں پر عائد ہو گی۔ ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ یہ معاملہ کسی ایک جماعت یا شخصیت کا نہیں بلکہ پارلیمانی وقار، آئین کی بالادستی اور بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بنیادی انسانی حقوق اور بنیادی
پڑھیں:
نواز شریف گلگت بلتستان روانہ، انتخابی مہم میں حصہ لیں گے
راو دلشاد: محمد نواز شریف گلگت بلتستان کے دورے کے لیے روانہ ہو گئے، جہاں وہ پارٹی رہنماؤں اور ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور کے اولڈ ایئرپورٹ سے گلگت بلتستان روانہ ہوئے۔ اس موقع پر خواجہ محمد آصف اور رانا ثناء اللہ خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
دورے کے دوران نواز شریف پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ ہولڈرز اور مقامی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے اور انتخابی حکمت عملی پر مشاورت کریں گے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سربراہ گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کے سلسلے میں مختلف عوامی جلسوں سے بھی خطاب کریں گے۔
غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات