محمود اچکزئی، راجا ناصر عباس اور بیرسٹر گوہر پارلیمنٹ ہاؤس جبکہ سہیل آفریدی و دیگر رہنما کے پی کے ہاؤس میں دھرنا دیے بیٹھے ہیں،کسی رکن یا فرد کے داخلے پر پابندی،پو لیس نے مصطفی نواز کھوکھر کو روک لیا
داخلی اور خارجی دروازے بند،پانی اور کھانا بند کر دیا ، ہم ہار نہیں مانیں گے، ہمارا کھانا آسمان سے اترے گا، رپورٹ بہت بھیانک ، عمران خان جب تک الشفاء نہیں پہنچ جاتے دھرنا جاری رہے گا،محمود اچکزئی

اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہائوس کے اندر اور اطراف میں اپوزیشن اتحاد اور پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کا احتجاج ہفتہ کو دوسرے روز بھی جاری رہا ، مظاہرین کا کہنا ہے کہ رپورٹ بہت بھیانک ہے، سابق وزیراعظم عمران خان کو ہسپتال منتقل کرنے تک دھرنا ختم نہیں کیا جائے گا۔ احتجاج کی کال تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جانب سے دی گئی تھی اور اس میں مختلف اپوزیشن رہنما شریک ہیں احتجاج کے دوران پارلیمنٹ ہائو س کے داخلی اور خارجی دروازے بند کر دئیے گئے ہیں پولیس کی بھاری نفری پارلیمنٹ کے دروازوں اور اطراف میں تعینات ہے، جبکہ لیڈی پولیس اہلکار بھی سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔ریڈ زون کے تمام داخلی اور خارجی راستے بند کر دئیے گئے ہیں اور صرف مارگلہ روڈ کو آمد و رفت کے لیے کھلا رکھا گیا ہے خیبر پختونخوا ہائوس کے باہر بھی پولیس کی بڑی تعداد موجود ہے جہاں صوبائی اراکین اسمبلی کا پرامن دھرنا جاری ہے پارلیمنٹرینز نے رات پارلیمنٹ کی مسجد اور اس کے اطراف میں گزارنے کا فیصلہ کیا تھا۔ حکام کی جانب سے پارلیمنٹ کی بجلی بند کیے جانے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں، تاہم اس کے باوجود پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹ کا احتجاج جاری رہا مظاہرین کی جانب سے نعرے بازی بھی کی جا رہی ہے اپوزیشن قیادت کا موقف ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کا طبی معائنہ کرانے اور اہل خانہ و رفقا سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔ذرائع کے مطابق حکومتی نمائندوں نے اپوزیشن رہنمائو ں سے رابطہ کیا ہے بتایا گیا ہے کہ حکومتی نمائندے نے وزیراعظم سے مشاورت کے بعد جواب دینے کا کہا ہے۔ اس دوران طارق فضل چوہدری نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان کو آنکھ کا مسئلہ ہے اور جس جگہ اپوزیشن کہے گی وہاں ان کی آنکھ کا معائنہ کرایا جا سکتا ہے دریں اثا پو لیس نے پارلیمنٹ کے باہر اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما مصطفی نواز کھوکھر کو روک لیا اس حوالے سے مصطفی نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر اور ساتھی کل سے محبوس ہیں، ان کے لیے ناشتہ لے کر آیا ہوں انہوں نے کہا کہ مجھے بھلے نہ جانے دیں پر ان کے لیے کھانے پینے کی اشیا کو تو جانے دیں مصطفی نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ پارلیمان کے دروازوں پر تالے اور ایوان کی بے توقیری دیکھ کر افسوس ہوا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: مصطفی نواز کھوکھر

پڑھیں:

یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری

دبئی: یو اے ای ویزا آن ارائیول سے متعلق متحدہ عرب امارات نے نئی شرائط، فیس اور درخواست کے طریقہ کار کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ نئی ہدایات کے تحت مخصوص ممالک کے اہل شہری امارات پہنچنے پر 14 یا 60 روزہ ویزا حاصل کر سکیں گے، تاہم اس کے لیے مقررہ شرائط پر پورا اترنا لازمی ہوگا۔

دبئی کی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف آئیڈینٹیٹی اینڈ فارنرز افیئرز (GDRFA) کے مطابق بھارت، انڈونیشیا، ویتنام، تھائی لینڈ، فلپائن، کینیا اور جنوبی افریقہ کے شہری، اور ان کے ہمراہ سفر کرنے والے اہل خانہ، اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

حکام کے مطابق درخواست گزار کے پاس کم از کم چھ ماہ کے لیے کارآمد پاسپورٹ، سفید پس منظر والی حالیہ رنگین تصویر اور امریکا، برطانیہ، یورپی یونین، کینیڈا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جاپان، جنوبی کوریا یا سنگاپور کی جانب سے جاری کردہ قابل قبول رہائشی پرمٹ یا ویزا ہونا ضروری ہے۔

اعلامیے کے مطابق 14 روزہ ویزا آن ارائیول کو صرف ایک مرتبہ مزید 14 دن کے لیے توسیع دی جا سکتی ہے، جبکہ 60 روزہ ویزا میں توسیع کی سہولت دستیاب نہیں ہوگی۔

جی ڈی آر ایف اے نے بتایا کہ ویزا کے لیے درخواست اس کی سرکاری ویب سائٹ یا اسمارٹ ایپ کے ذریعے جمع کرائی جا سکتی ہے۔ درخواست کی منظوری کے بعد ویزا رجسٹرڈ ای میل پر ارسال کیا جائے گا، جبکہ عام طور پر درخواستوں پر 48 گھنٹوں کے اندر کارروائی مکمل کر لی جاتی ہے۔

فیس کے حوالے سے جاری تفصیلات کے مطابق 14 روزہ ویزا آن ارائیول کی فیس 172.50 درہم جبکہ 60 روزہ ویزا کی فیس 422.50 درہم مقرر کی گئی ہے۔

جی ڈی آر ایف اے کا کہنا ہے کہ اس سہولت کا مقصد بین الاقوامی مسافروں کے لیے سفری عمل کو مزید آسان بنانا، سیاحت کو فروغ دینا اور زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو متحدہ عرب امارات کی جانب راغب کرنا ہے۔

ادارے کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2026 کے پہلے چھ ماہ کے دوران اس پروگرام کے تحت 73 ہزار 551 ویزے جاری کیے جا چکے ہیں، جو اس سہولت کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کی نشاندہی کرتے ہیں۔

اہم وضاحت: جاری کردہ شرائط میں پاکستانی پاسپورٹ ہولڈرز شامل نہیں ہیں۔ یہ سہولت صرف ان مخصوص ممالک کے شہریوں کے لیے ہے جن کا جی ڈی آر ایف اے نے اعلان کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار