رواں ہفتے کے شروع میں امریکی دارالحکومت میں ایک چھوٹے سے اپارٹمنٹ میں لگنے والی آگ کے بعد فائر فائٹرز حکام نے ایک گھر میں خوفناک مںظر دیکھا جہاں پاکستانی نژاد امریکی شخص  کی تشدد لاش پائی گئی۔

رپورٹ کے مطابق واشنگٹن فائر اینڈ ایمرجنسی میڈیکل سروسز  بدھ کو ایک گھر میں دھوئیں کی اطلاع پر پہنچی، فائر فائٹرز حکام ایک اپارٹمنٹ میں داخل ہوئے، آگ کو بجھایا اور شخص کو بے ہوش پایا۔

بعد میں میٹروپولیٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ نے مقتول کی شناخت 40 سالہ سید حماد حسین کے نام سے کی، عہدیداروں نے بتایا کہ مردہ شخص کے جسم پر زخموں کے نشانات پائے گئے۔

جمعے کو جاری کردہ سرکاری بیان میں پولیس نے کہا کہ ابتدائی تفتیش کے بعد معاملہ پولیس کو بھیجا گیا اور جمعہ تک، کسی مشتبہ شخص کی شناخت نہیں ہو سکی۔

تفتیشی حکام پڑوس میں واقع عمارت سے ملنے والی سیکییورٹی کیمرے کی فوٹیج کا جائزہ لے رہے ہیں۔ تحقیقات سے آگاہ ذرائع نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ فوٹیج میں آگ لگنے سے کچھ دیر پہلے حماد حسین کو تین دیگر افراد کے ساتھ عمارت میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا گیا جن میں ممکنہ طور پر ایک خاتون بھی شامل ہے، انہی افراد کو بعد میں عمارت سے بھاگتے ہوئے دیکھا گیا۔

حکام نے عوام سے معلومات کی اپیل کی  اور میٹروپولیٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ نے قتل کے ذمہ داروں کی گرفتاری کے سلسلے میں معلومات دینے والے کے لیے  25 ہزار ڈالرز انعام  دینے کا اعلان کیا ہے۔

حماد حسین کے خاندان کا تعلق لاہور سے ہے اور وہ واشنگٹن میں رہائش پذیر ہے، حماد حسین کی نماز جنازہ  آج فالس چرچ، ورجینیا کے دار الحجرہ اسلامک سینٹر میں ادا کی جائے گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع

حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع اور نگرانی کے لیے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔

ڈرون مانیٹرنگ کے دوران جھنگ کے تریموں بیراج میں پانی کی سطح معمول کے مطابق ریکارڈ کی گئی جبکہ پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں سیلابی صورتحال، پانی کی آمد اور دریائی کناروں پر کٹاؤ کا جائزہ لیا گیا، جہاں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق رہا۔

سرگودھا میں دریائے چناب پر واقع طالب والا پل، خانیوال میں ہیڈ سدھنائی بیراج اور ہیڈ ورکس، جبکہ منڈی بہاؤالدین میں رسول بیراج پر بھی ڈرون سرویلنس کے ذریعے پانی کے بہاؤ کی نگرانی کی گئی۔ حکام کے مطابق ساہیوال کے علاقے کتب شہانہ کے قریب نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سیالکوٹ کے ہیڈ مرالہ پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ ہوا۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق