وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق تفصیلات بیان کیں اور ساتھ ہی ملکی معیشت، سیاسی استحکام اور انصاف کے نظام پر بھی اظہارِ خیال کیا۔

شیخوپورہ بار کونسل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آج کل بہت شور ہورہا ہے کہ پتا نہیں عمران خان کو کیا ہوچکا ہے، سپریم کورٹ کی ہدایت پر دوبارہ طبی معائنہ ہوا جس کے مطابق ایک آنکھ کی بینائی عینک کے ساتھ 70 فیصد ہے جبکہ دوسری آنکھ کی بینائی 6/6 قرار دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: میڈیکل ٹیم کا دورہ اڈیالہ جیل، عمران خان کی آنکھوں کے علاج پر اطمینان کا اظہار

اعظم نذیر تارڑ نے موٹر ویز اور جی ٹی روڈ کی بندش کو غیر آئینی عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے ایک حصے سے دوسرے حصے تک جانا ہر شہری کا حق ہے، خیبر پختونخوا حکومت کو آئین اور قانون کی پاسداری یقینی بنانی چاہیے، ایسا نہ ہوا تو وفاق کو ایکشن لینا پڑے گا، چیئرمین بیرسٹر گوہر کو یقینی بنانی چاہیے کہ صوبائی حکومت آئین کی پاسداری کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ معالجین کی ٹیم نے جاری علاج پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور اس حوالے سے اپوزیشن قیادت اور بانی کے ذاتی ڈاکٹروں کو بھی تفصیلی بریفنگ دی جا چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: نورین نیازی سے منسوب عمران خان کی بصارت میں بہتری کی خبر جعلی ہے، علیمہ خان کی وضاحت

وزیرِ قانون نے ملکی معیشت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیرِ اعظم کی قیادت میں کیے گئے مشکل فیصلوں کے مثبت اثرات سامنے آ رہے ہیں اور معیشت بہتری کی سمت بڑھ رہی ہے۔ ان کے مطابق پائیدار معاشی استحکام کے لیے سیاسی استحکام ناگزیر ہے، کیونکہ ریاست پاکستان چار اکائیوں پر مشتمل ہے جن میں گلگت بلتستان اور کشمیر بھی شامل ہیں۔

خطاب کے دوران انہوں نے وکلاء برادری کو درپیش مسائل کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ ان کے حل کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ ان کے بقول مؤثر اور بروقت انصاف کی فراہمی کے لیے بار اور بینچ کے درمیان ہم آہنگی اور تعاون انتہائی ضروری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اعظم نذیر تارڑ پی ٹی آئی عمران خان.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اعظم نذیر تارڑ پی ٹی ا ئی اعظم نذیر تارڑ خان کی

پڑھیں:

کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم قرار دے دیا۔

اسلام آباد سے الیکشن کمیشن کے خط کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کی جانب سے کی جانے والی ترمیم آئین اور قانون سے متصادم ہے۔ 

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل چوہدری ندیم قاسم کی جانب سے چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کو تحریر کیے گئے خط کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی نے بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل 6 جولائی کو منظور کیا۔ 

الیکشن کمیشن کے خط کے مطابق گورنر کے پی نے بلدیاتی حکومت کے نئے ترمیمی بل کی توثیق کر دی ہے، ترمیم کے مطابق ضلع میں ویلیج اور نیبر ہڈ کونسل کی آبادی 30 سے 40 ہزار کے درمیان ہوگی، ترمیم کے مطابق الیکشن کمیشن حکومت سے مشاورت سے کوئی تبدیلی کر سکے گا۔ 

خط کے مطابق الیکشن ایکٹ اور آئین کے مطابق بلدیاتی حکومتوں کے الیکشن کے لیے حلقہ بندی کرنا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے، حلقہ بندی کے معاملے پر حکومت سے مشاورت بھی آئین کی روح کے خلاف ہے۔ 

الیکشن کمیشن کے خط کے مطابق الیکشن کمیشن کے لیے اس ترمیم کے تحت 30 سے 40 ہزار کی آبادی کے لیے حلقہ بندی کرنا قابل عمل نہیں۔ 

خط کے متن کے مطابق آئین کے تحت کوئی قانون الیکشن کمیشن کے اختیارات نہیں لے سکتا، اتنی تاخیر سے یہ ترمیم کرنا بظاہر بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کا حربہ ہے۔  

الیکشن کمیشن کے خط کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت اس معاملے پر معاونت کرے تاکہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن