لبنان، اسرائیلی ڈرون کا ایک ایکسیویٹر پر حملہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2026 GMT
قابض اسرائیلی رژیم کے ایک ڈرون طیارے نے کئی ایک میزائلوں کیساتھ جنوب مغربی لبنان میں کھدائی کے کام میں مشغول ایک ایکسیویٹر کو نشانہ بنایا ہے اسلام ٹائمز۔ قابض صیہونی ریجیم کی جانب سے لبنان میں جنگبندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ عرب خبررساں ایجنسی النشرہ کے مطابق اسرائیلی ڈرون طیاروں نے آج سہ پہر کے وقت لبنان کے جنوب مغرب میں کھدائی کے کام میں مشغول ایک ایکسیویٹر کو کئی ایک میزائلوں کے ذریعے نشانہ بنایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، یہ ایکسیویٹر، قابض اسرائیلی رژیم کے ایک سابق حملے کے نتیجے میں بکھر جانے والا ملبہ اکٹھا کر رہا تھا۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ڈرون طیاروں نے کھدائی میں مصروف اس لبنانی ایکسیویٹر پر کم از کم 5 میزائل داغے ہیں۔ اس حملے میں ممکنہ جانی و مالی نقصان کی تفصیلات تاحال شائع نہیں ہوئیں۔
-
-
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
مستونگ میں فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اوران کے گن مین شہید جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے.وزیراعلیٰ بلوچستان اور وزیر داخلہ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دیا۔ضلع مستونگ میں قومی شاہراہ پرنامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین شہید ہوگئے، جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ڈپٹی کمشنر مستونگ بہرام سلیم کے مطابق سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کوئٹہ سے مستونگ جا رہے تھے کہ راستے میں ان کی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔واقعے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔بلوچستان بار کونسل نے حملے کو نظام انصاف پر دہشت گرد حملہ قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی. واقعے کے خلاف صوبہ بھر میں دو روزہ عدالتی ہڑتال اور تین روزہ سوگ کا اعلان کیا، جبکہ ججز، وکلاء اور شہریوں کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات اور ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے بھی واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور حملہ آوروں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کی۔