Daily Sub News:
2026-07-24@01:23:44 GMT

عمران خان کی ایک آنکھ ضائع ہونے کا خدشہ ہے، شوکت یوسفزئی

اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT

عمران خان کی ایک آنکھ ضائع ہونے کا خدشہ ہے، شوکت یوسفزئی

عمران خان کی ایک آنکھ ضائع ہونے کا خدشہ ہے، شوکت یوسفزئی WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2026 سب نیوز

پشاور:(آئی پی ایس) پی ٹی آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شوکت یوسف زئی نے عمران خان کی صحت کے حوالے سے آنے والی خبروں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی کو جیل میں بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے اور ان کو علاج معالجے کی سہولیات نہ ملنے کی وجہ سے ایک آنکھ ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ اس پر فوری ایکشن لے اور اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ سمیت وزیراعلیٰ مریم نواز کے خلاف بھی ایف آئی آر کاٹی جائے جو سیاسی انتقام میں یہ بھول گئی ہیں کہ قیدیوں کے بھی حقوق ہوتے ہیں۔

اپنے ویڈیو پیغام میں شوکت یوسف زئی نے کہا کہ وفاقی وزرا جھوٹ بولتے رہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل مینول سے زائد سہولیات دی جا رہی ہیں، سلمان صفدر کی رپورٹ نے سب کا جھوٹ آشکار کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک کے سب سے پاپولر لیڈر ہیں، ان کو جیل میں جو کمرہ دیا گیا ہے وہاں کئی کئی گھنٹے بجلی نہیں ہوتی ہے جس کی وجہ سے گرمیوں میں حبس پیدا ہوتا ہے اور ان کے کمرے میں کیڑے مکوڑے پھرتے ہیں۔

شوکت یوسفزئی نے کہا یہ بات انتہائی تشویش ناک ہے کہ بانی کو نہ صرف صحت کی سہولیات دینے سے انکار کیا جاتا رہا بلکہ ان کو معیاری کھانا اور دیگر سہولیات سے بھی محروم رکھا گیا۔ حکمرانوں کے دعوؤں کے برعکس بانی پی ٹی ائی کے کمرے میں موجود ٹی وی بھی نہیں چل رہا اور وہ کھانا بھی اپنے پیسوں سے کھاتے ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ جیل سپرنٹنڈنٹ اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف ایف آئی آر کاٹی جائیں کہ انہوں نے یہ جانتے ہوئے بھی کہ بانی کی صحت ٹھیک نہیں ہے، غفلت کا مظاہرہ کیا ہے۔

شوکت یوسف زئی نے کہا انہیں یقین تھا کہ سلمان صفدر کی رپورٹ آنے کے بعد سپریم کورٹ نہ صرف یہ کہ ان کے لیڈر سے ان کی فیملی کی ملاقاتوں پر پابندی ختم کرے گی بلکہ ان کے علاج معالجے کے دوران ان کی فیملی کی موجودگی کو لازمی قرار دے گی۔

پی ٹی آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ بانی کی صحت پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا، ان کا علاج فوری طور پر بانی کی مرضی کے ڈاکٹروں سے کروانے کا حکم دیا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپی ٹی آئی نے عمران خان کی صحت سے متعلق احتجاج کی کال دے دی پی ٹی آئی نے عمران خان کی صحت سے متعلق احتجاج کی کال دے دی عمران خان کو جیل میں کیا سہولیات دستیاب ہیں؟ تفصیلی رپورٹ سامنے آ گئی چین کی لانچنگ کے ذریعے پاکستان کے پی آر ایس سی ۔ای او ٹو سیٹلائٹ سمیت سات سیٹلائٹس مدار میں داخل ہو گئے پہلا سرکاری آٹزم سکول قائم، ہر ضلع تک سہولتیں پہنچائیں گے: مریم نواز سماجی انصاف اور بین المذاہب ہم آہنگی ہی پائیدار امن کی بنیاد ہیں: وزیراعظم سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ گھر میں گر کر شدید زخمی، سی ایم ایچ میں زیر علاج TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: عمران خان کی

پڑھیں:

مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی

پشاور:

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔

فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔

متعلقہ مضامین

  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا