12 افراد نے ایک منٹ تک غبارے ہوا میں رکھ کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دنیا میں سب سے زیادہ گنیز ورلڈ ریکارڈز رکھنے والے امریکی شہری ڈیوڈ رش نے 11 افراد کے ساتھ مل کر ایک منفرد اور دلچسپ عالمی ریکارڈ قائم کر کے ایک بار پھر دنیا کو حیران کر دیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست آئیڈاہو سے تعلق رکھنے والے سیریل ریکارڈ بریکر ڈیوڈ رش نے 12 افراد پر مشتمل ٹیم نے سالٹ لیک سٹی میں منعقد ہونے والے ایک ٹریڈ شو کے دوران ایک منٹ تک ہوا میں سب سے زیادہ غبارے برقرار رکھنے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا، اس دوران ٹیم نے مجموعی طور پر 25 غباروں کو زمین پر لگنے سے روکے رکھا، جو اس نوعیت کا اب تک کا سب سے کامیاب مظاہرہ قرار دیا جا رہا ہے۔
ریکارڈ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ڈیوڈ رش کا کہنا تھا کہ گروپ کی صورت میں ریکارڈ بنانے کی بعض کوششیں بظاہر آسان محسوس ہوتی ہیں، تاہم حقیقت میں وہ غیر معمولی توجہ، تیز ردِعمل اور باہمی اعتماد کی متقاضی ہوتی ہیں، 12 افراد پر مشتمل ٹیم میں ذرا سی بھی کوتاہی پورے ریکارڈ کو ناکام بنا سکتی تھی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس طرح کے ریکارڈ میں کامیابی اسی وقت ممکن ہوتی ہے جب تمام شرکا ایک ہی وقت میں، مکمل ہم آہنگی کے ساتھ اور پورے مقررہ دورانیے تک اپنی ذمہ داری درست انداز میں نبھائیں، ایک فرد کی بھی معمولی لغزش محنت پر پانی پھیر سکتی ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ پورے ایک منٹ کے دوران ٹیم نے نہ صرف غباروں کو فضا میں معلق رکھا بلکہ ان کی تعداد بھی برقرار رکھی، یوں 25 غباروں کو زمین پر لگنے سے بچا کر نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا گیا، جس نے شرکا اور ناظرین دونوں کو حیران کر دیا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق ڈیوڈ رش اب تک 181 سے زائد عالمی ریکارڈ قائم کر چکے ہیں اور بیک وقت سب سے زیادہ ریکارڈ اپنے نام رکھنے والے شخص کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ریکارڈ قائم کر ڈیوڈ رش کر دیا
پڑھیں:
کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لیے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔
بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔