data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (کامرس رپورٹر) سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کراچی کے صدر احمد عظیم علوی نے اسٹیٹ بینک کی جانب سے پالیسی ریٹ کم نہ کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام ملکی ترقی اور کاروباری سرگرمیوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ خود اسٹیٹ بینک کے گورنر نے اعتراف کیا ہے کہ برآمدات کم اور درآمدات بڑھ گئی ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ بلند شرح سود نے معیشت کو جمود کا شکار کر دیا ہے۔ یہ وقت تھا کہ ایک موقع دیا جاتا اور شرح سود میں کم از کم ایک سے ڈیڑھ فیصد کمی کی جاتی تاکہ کاروباری حلقوں کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو اور شرح سود سنگل ڈیجٹ پر آجاتی۔ احمد عظیم علوی نے مزید کہا کہ اگر بروقت فیصلے کیے جائیں تو نہ صرف کاروباری طبقے کو فائدہ ہوگا بلکہ برآمدات میں اضافہ اور ملکی ترقی بھی ممکن ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے خطے کے دیگر ممالک سے سبق نہیں سیکھا اور عالمی نمائشوں کے مواقع سے بھی فائدہ نہیں اٹھایا۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ 10.

5 فیصد شرح سود برقرار رکھنے سے کاروباری لاگت مزید بڑھ گئی ہے حالانکہ اگر اسے ایک سے ڈیڑھ فیصد کم کیا جاتا تو ملکی معیشت پر کوئی بڑا منفی اثر نہ پڑتا بلکہ برآمدکنندگان بینکوں سے سہولت حاصل کرکے اپنا کاروبار وسعت دے سکتے تھے۔

کامرس رپورٹر گلزار

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان

 اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

متعلقہ مضامین

  • پٹرول کی قیمت میں 4 روپے اضافے پر شہری مایوس، فوری ریلیف کا مطالبہ
  • پاکستانی سفیر کی جانب سے پاکستان اور میانمار کی ممتاز کاروباری شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ
  • جیفری ایپسٹین سے روابط رکھنے والے ماڈلنگ اسکاؤٹ کی پیرس میں پراسرار موت
  • نئی امریکی ویزا پالیسی پاکستانی طلبہ کے لیے مشکلات کا سبب بن سکتی ہے
  • ’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا اجراء 
  • علماء کا سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کا اعلان 
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا