Juraat:
2026-07-24@03:58:20 GMT

عمران خان کی ایک آنکھ کی بینائی اچانک ختم ہونے کا انکشاف

اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2026 GMT

عمران خان کی ایک آنکھ کی بینائی اچانک ختم ہونے کا انکشاف

تین ماہ سے دائیںآنکھ کی بیماری کو سنجیدہ نہیں لیا گیا، بانی چیئرمین کی عدالتی معاون سے ملاقات
دو سال سے دانتوں کا معائنہ نہیں کرایا گیا، باقاعدگی سے بلڈ ٹیسٹ بھی نہیں کیے جا رہے، رپورٹ

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت بارے رپورٹ میں ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں، اس حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان نے عدالتی معاون سے ملاقات میں آنکھ کے معاملے پر بتایا کہ تین ماہ سے ان کی آنکھ کی بیماری کو سنجیدہ نہیں لیا گیا، اس دوران آنکھ کی بینائی اچانک ختم ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔بانی چیئرمین کے مطابق اکتوبر 2025 تک دونوں آنکھوں کی بینائی 6؍6 نارمل تھی، تاہم اس کے بعد مسلسل دھندلاہٹ اور دھند سی نظر آنے کی شکایت شروع ہوگئی، بار بار اس وقت کے جیل سپرنٹنڈنٹ کو اطلاع دی گئی مگر جیل حکام کی جانب سے شکایات کے ازالے کے لیے کوئی مؤثر کارروائی نہیں کی گئی جس کے نتیجے میں دائیں آنکھ کی بینائی اچانک اور مکمل طور پر ختم ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق پمز ہسپتال کے ماہرِ چشم ڈاکٹر محمد عارف کو معائنہ کے لیے بلایا گیا جہاں آنکھ میں خون کے لوتھڑے کی تشخیص ہوئی، جس کے باعث شدید نقصان ہوا۔ عمران خان کے مطابق علاج کے باوجود دائیں آنکھ کی بینائی صرف 15 فیصد رہ گئی ہے، ملاقات کے دوران ان کی آنکھوں سے پانی بہہ رہا تھا جسے وہ بار بار صاف کر رہے تھے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان نے بتایا کہ دو سال سے دانتوں کا معائنہ نہیں کرایا گیا اور عمر کے مطابق باقاعدگی سے بلڈ ٹیسٹ بھی نہیں کیے جا رہے۔وکیل سلمان صفدر کی بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق 7 صفحات پر مشتمل رپورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے فوری معائنے کا مطالبہ کیا گیا ہے اور ساتھ ہی بانی پی ٹی آئی نے ڈاکٹرفیصل سلطان اور عاصم یوسف سے معائنے کامطالبہ کیا گیا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: ا نکھ کی بینائی بانی پی ٹی ا ئی رپورٹ میں کے مطابق گیا ہے

پڑھیں:

ایران پر 13 ویں رات فضائی حملوں کے اہداف مکمل کر لیے گئے، سینٹکام

واشنگٹن:

امریکا نے ایران کے خلاف مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے مکمل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کارروائی کے دوران ایرانی فوجی تنصیبات، ڈرون مراکز اور ساحلی نگرانی کے نظام کو نشانہ بنایا گیا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ تازہ کارروائی میں فوجی کمانڈ سینٹرز، ڈرون ذخیرہ گاہیں، مواصلاتی نیٹ ورک، ساحلی نگرانی کے مراکز اور بحری صلاحیتوں سے متعلق اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

https://t.co/Wtbk84dEsc

— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 24, 2026

سینٹکام کے مطابق ان حملوں کا مقصد آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی جہازوں اور شہری بحری نقل و حمل کو درپیش خطرات میں مزید کمی لانا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ آبنائے ہرمز بدستور کھلی ہوئی ہے اور تجارتی جہاز امریکی فوج کی معاونت کے ساتھ معمول کے مطابق اس اہم بحری راستے سے گزر رہے ہیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے مزید بتایا کہ اس وقت مشرق وسطیٰ کے مختلف علاقوں میں 50 ہزار سے زائد امریکی فوجی اہلکار تعینات ہیں جو خطے میں جاری صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ایران پر 13 ویں رات فضائی حملوں کے اہداف مکمل کر لیے گئے، سینٹکام
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • پاکستان بحریہ سعودی عرب کی خواہش پر حوثی باغیوں کو کنٹرول کرے گی، ایمبیسیڈر عمران علی
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف