بانی پی ٹی آئی کی بینائی کا فیصلہ ڈاکٹر کریں گے، وکیل نہیں: طلال چوہدری
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT
اسلام آباد:وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بینائی کی اصل صورتحال کا تعین کسی وکیل نہیں بلکہ ماہر ڈاکٹر ہی کر سکتا ہے، اس لیے ان کے طبی معائنے کے لیے ماہر معالج کو مقرر کر دیا گیا ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ قانون کی حکمرانی کی بہترین مثال یہی ہے کہ ملزم کو طبی معائنے اور علاج کی مکمل سہولت دی جا رہی ہے، بانی پی ٹی آئی کے وکیل کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ اپنے مؤکل کی میڈیکل رپورٹ پیش کریں، آنکھوں کی حالت کا حتمی فیصلہ طبی ماہرین کریں گے کیونکہ یہ ایک پیشہ ورانہ معاملہ ہے، حکومت نے اس سلسلے میں ڈاکٹر کو بھجوا دیا ہے تاکہ غیر جانبدار طبی رائے سامنے آ سکے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت کی جانب سے پہلے کیے گئے بیانات کی تصدیق ہو رہی ہے اور بانی پی ٹی آئی کو جیل میں تمام ضروری سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں، پی ٹی آئی اب ہمدردی حاصل کرنے کے لیے صحت کے معاملے کو سیاسی ایشو بنا رہی ہے کیونکہ 8 فروری کے احتجاج میں ناکامی کے بعد ان کے پاس کوئی اور سیاسی حکمت عملی باقی نہیں رہی۔
وزیر مملکت نے کہا کہ حکومت سیاسی اختلاف رکھتی ہے مگر ذاتی دشمنی نہیں، اس لیے بانی پی ٹی آئی کو وہ تمام حقوق دیے جا رہے ہیں جو قانون کے تحت ہر قیدی کو حاصل ہوتے ہیں، میڈیکل رپورٹ کے بعض حصے ظاہر کرتے ہیں کہ انہیں جیل میں معیاری خوراک اور سہولتیں میسر ہیں، حتیٰ کہ ان کا مینو عام شہریوں سے بہتر ہے اور وہ معروف برانڈز کا منرل واٹر استعمال کرتے ہیں۔
طلال چوہدری نے زور دیا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے اور حکومت اس اصول پر عمل پیرا ہے، اسی لیے بانی پی ٹی آئی کو طبی معائنے سمیت تمام قانونی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل بانی پی ٹی آئی طلال چوہدری
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔