میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اوورسیز کشمیری ریاست کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں جو بیرون ملک محنت کر کے نہ صرف اپنے خاندانوں بلکہ ریاست کی معیشت کو بھی سہارا دے رہے ہیں اسلام ٹائمز۔ وزیر خوراک و ٹیکنیکل ایجوکیشن و کے ڈی اے جاوید اقبال بڈھانوی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت ریاست میں معاشی استحکام اور ترقی کے نئے دور کا آغاز کر چکی ہے اور اوورسیز کشمیریوں کو ایک مؤثر اور منظم پلیٹ فارم فراہم کیا جا رہا ہے، اوورسیز کشمیریوں کو پہلی مرتبہ ایک منظم اور مربوط پلیٹ فارم فراہم کیا گیا ہے تاکہ وہ ریاست کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کر سکیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اوورسیز کشمیری ریاست کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں جو بیرون ملک محنت کر کے نہ صرف اپنے خاندانوں بلکہ ریاست کی معیشت کو بھی سہارا دے رہے ہیں۔ حکومت اوورسیز کشمیریوں کے مسائل کے حل اور ان کے محفوظ مستقبل کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے، اوورسیز کنونشن ریاست کی نئی صبح کی بنیاد ہے اور اس کے مثبت نتائج جلد سامنے آئیں گے۔ اوورسیز کشمیریوں آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کریں، صنعتیں قائم کریں اور ریاست کو ایک ترقی یافتہ کاروباری حب بنانے میں کردار ادا کریں۔

جاوید اقبال بڈھانوی نے کہا کہ حکومت اوورسیز کشمیریوں کے لیے ون ونڈو سسٹم متعارف کروا رہی ہے تاکہ سرمایہ کاری کے عمل کو آسان اور شفاف بنایا جا سکے۔ ریاست میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں اور سیاحت کے فروغ سے بھی روزگار کے نئے دروازے کھلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز کشمیری ریاست کا فخر اور طاقت ہیں اور حکومت ان کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔ اوورسیز کشمیریوں کی سرمایہ کاری سے نوجوانوں کو روزگار ملے گا، بے روزگاری میں کمی آئے گی اور ریاست مضبوط اور پائیدار معیشت کی جانب گامزن ہو گی۔اوورسیز کشمیریوں کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور حکومت ان کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔ وزیر خوراک نے کہا کہ ریاست کشمیر کی ایک نئی صبح کا آغاز ہو چکا ہے اور حکومت عوامی خوشحالی کے ایجنڈے پر بھرپور عملدرآمد جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ اوورسیز کنونشن ریاست کی تاریخ کا ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گا اس کنونشن کے ذریعے اوورسیز کشمیریوں کو ایک چھت تلے جمع کر کے ان کی آراء اور تجاویز کو سنا جائے گا تاکہ مستقبل کی پالیسی سازی میں ان کی رہنمائی حاصل کی جا سکے۔ حکومت اوورسیز کشمیریوں کو درپیش قانونی انتظامی اور سرمایہ کاری سے متعلقہ مسائل کو حل کرنے کے لیے خصوصی سیل قائم کر رہی ہے۔ جاوید اقبال بڈھانوی نے کہا کہ ریاست میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں بالخصوص سیاحت، زراعت، معدنیات، ہاؤسنگ اور چھوٹی و درمیانی صنعتوں کے شعبوں میں بے پناہ پوٹینشل پایا جاتا ہے۔ اوورسیز کشمیریوں ریاست میں جدید انڈسٹریز قائم کریں، کاروباری منصوبے شروع کریں اور نوجوان نسل کو روزگار کے مواقع فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز کشمیریوں کے لیے ون ونڈو سسٹم متعارف کروایا جا رہا ہے اس اقدام کا مقصد سرمایہ کاری کے عمل کو آسان شفاف اور تیز بنانا ہے تاکہ بیرون ملک مقیم کشمیری بلا جھجھک ریاست میں سرمایہ لگائیں۔

وزیر خوراک نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر کو سیاحوں کی جنت بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے، قدرتی حسن سے مالا مال ریاست میں انفراسٹرکچر کی بہتری، سڑکوں کی تعمیر، ہوٹل انڈسٹری کے فروغ اور تفریحی مقامات کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت کے فروغ سے نہ صرف مقامی کاروبار کو تقویت ملے گی بلکہ ہزاروں نوجوانوں کو روزگار کے مواقع بھی حاصل ہوں گے۔ اوورسیز کشمیری اور حکومت مل کر مشترکہ حکمت عملی کے تحت کام کریں تو ریاست میں ایک مضبوط خودکفیل اور پائیدار معیشت کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے۔ جاوید اقبال بڈھانوی نے کہا کہ حکومت ایک نئے اور بہتر کل کی بنیاد رکھ چکی ہے اور ریاست میں ترقی، خوشحالی اور استحکام کا سفر جاری رہے گا وقت بدل چکا ہے اور اب ریاست کشمیر ایک نئی صبح کی جانب گامزن ہے جہاں سرمایہ کاری، کاروبار اور روزگار کے بے شمار مواقع میسر ہوں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اوورسیز کشمیریوں کو سرمایہ کاری کے ریاست کی معیشت میں سرمایہ روزگار کے اور حکومت ریاست میں کہ ریاست کی بنیاد معیشت کی حکومت ا رہی ہے کے لیے ہے اور

پڑھیں:

پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش

فوٹو: فائل

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش کردی اور ہدایت کی ہے کہ تمام ڈسکوز ملازمین کو تنخواہوں کی ڈیجیٹل ادائیگی یقینی بنائیں۔

پی اے سی اجلاس کے دوران سیکریٹری پاور ڈویژن کا کہنا تھا کہ حکومت بجلی بنانے اور تقسیم کے کاروبار سے نکل رہی ہے۔ تین ڈسکوز کی نجکاری کیلئے معاملات حتمی مراحل میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حیسکو اور سیپکو کی نجکاری کیلئے فنانشل ایڈوائزر مقرر کر رہے ہیں۔ حکومت صرف ٹیسکو اور کیسکو کو اپنے پاس رکھے گی۔ کابینہ کا فیصلہ ہے کہ ٹیسکو اور کیسکو کی نجکاری نہیں کی جائے گی۔

سیکریٹری پاور ڈویژن نے بتایا کہ 2027 کے آغاز میں تین ڈسکوز کی نجکاری مکمل ہوجائے گی۔ گیپکو، فیسکو اور آئیسکو کی نجکاری 2027 کے آغاز میں ہوجائے گی، تمام ڈسکوز کی نجکاری تیزی سے ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش