خیبرپختونخوا کی عوام کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے، ریاست کو ایکشن لینا چاہیے: امیر مقام
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2026 GMT
حاشر احسن : وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کی عوام کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے، ریاست کو ایکشن لینا چاہیے ۔
تحریک انصاف کے دھرنے پر وفاقی وزیر امیر مقام نے اپنے بیان میں کہا کہ سوات سے اسلام آباد آیا تو راستے میں بچے،خواتین اور مریض پھنسے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی عوام کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے، ریاست کو ایکشن لینا چاہیے۔ خیبرپختونخوا کی عوام کا کیا قصور ہے ان کا کیا جرم ہے۔
ناکوں پر بدتمیزی کا کلچر ختم ؛وزیراعلیٰ پنجاب کی پولیس صلاحات کیلئے 3 ماہ کی ڈیڈ لائن مقرر
وفاقی وزیر نے کہا کہ آج اور کل کے جو واقعات تحریک انصاف والوں نے کیے یہ نو مئی سے کم نہیں ہیں، موٹرے بند کیا گیا جس کی وجہ سے لوگ تکلیف برداشت کر رہے ہیں۔ لوگوں کی فلائٹس مس ہو رہی ہیں کسی نے ہسپتال جانا ہوتا ہے وہ نہیں جا سکتا۔ انہوں نے کہاکہ میری آئی جی خیبرپختونخوا سے اپیل ہے کہ وہ ان لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ ظلم دیکھ کر مجھے نیند نہیں آئے گی۔ تحریک انصاف کے لوگوں کے خلاف فلفور ایکشن لیا جائے۔ یہ سب سے بڑی دہشت گردی ہے،اپنے لوگوں کے خلاف ظلم ہے۔ قیدی کا کیس عدالتوں میں لڑیں ان لوگوں کا کیا قصور ہے۔
پاک، بھارت میچ سے قبل اوپنر ابھیشیک شرما کا اہم ویڈیو بیان آگیا
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: خیبرپختونخوا کی عوام نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
پشاور: سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کے حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبے کے پنشنرز کی نیٹ پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا، جبکہ اس حوالے سے محکمہ خزانہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ اضافہ 30 جون 2026 تک وصول کی جانے والی نیٹ پنشن کی بنیاد پر دیا جائے گا۔ حکومت کے اس اقدام سے لاکھوں ریٹائرڈ سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو مہنگائی کے موجودہ دور میں مالی سہارا ملنے کی امید ہے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین بھی اس 7 فیصد اضافے سے مستفید ہوں گے۔ اسی طرح فیملی پنشن حاصل کرنے والے افراد اور کمپیشنٹ الاؤنس لینے والے مستحقین پر بھی یہ اضافہ یکساں طور پر لاگو ہوگا۔
محکمہ خزانہ کے مطابق بیرون ملک مقیم وہ پنشنرز بھی، جو خیبرپختونخوا حکومت کی پنشن کے اہل ہیں، مقررہ قواعد و ضوابط کے تحت اس اضافے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
حکومت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ یہ اضافہ پہلے سے دی جانے والی کسی بھی خصوصی اضافی پنشن پر لاگو نہیں ہوگا، بلکہ صرف بنیادی نیٹ پنشن کی بنیاد پر ادا کیا جائے گا۔
ماہرین کے مطابق سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کا یہ فیصلہ بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر ریٹائرڈ ملازمین کے لیے اہم ریلیف ثابت ہوگا اور ان کے ماہانہ اخراجات پورے کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔