data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

جھارکھنڈ: بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے مغربی ضلع میں ایک جنگلی ہاتھی نے نو دنوں کے اندر 20 افراد کی جان لے کر علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔

بین لاقوامی میڈیا رپورٹس  کے مطابق یہ خوفناک واقعات یکم جنوری سے 9 جنوری کے درمیان پیش آئے ہیں، جس دوران ہاتھی نے مختلف دیہاتوں میں شہریوں کو کچل کر مار ڈالا۔

جھارکھنڈ کا یہ علاقہ گھنے جنگلات سے گھرا ہوا ہے جہاں ایشیائی ہاتھی انسانی آبادکاری کے ساتھ مل جل کر رہتے ہیں۔ اس علاقے میں کھیت کھلیان اور آبادیاں بھی ہیں، اور لوگوں کا جنگل میں آنا جانا معمول کا حصہ ہے، تاہم اس بار ایک نر ہاتھی بدمست ہو کر انسانوں کو اپنا نشانہ بنا رہا ہے، جس کے باعث پورے علاقے میں خوف کی لہر دوڑ گئی ہے۔

حکام کے مطابق اس نر ہاتھی کی نوعیت غیر معمولی ہے کیونکہ یہ نوجوان اور انتہائی پھرتیلا ہے اور زیادہ تر رات کے وقت اپنے مقام بدلتا رہتا ہے، جس کی وجہ سے اس کا پتہ لگانا اور اسے پکڑنا بہت مشکل ہوگیا ہے، اس وقت 100 سے زائد فاریسٹ اہلکار، ٹریکرز اور ریسکیو ٹیمیں اس ہاتھی کی تلاش میں مصروف ہیں اور پورے علاقے کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔

ڈویژنل فارسٹ آفیسر کلدیپ مینا نے اس واقعے کو انتہائی غیر معمولی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پہلی بار ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں ہلاکتوں میں صرف ایک ہی نر ہاتھی ملوث ہو۔

سب سے دل دہلا دینے والا واقعہ 5 جنوری کو پیش آیا جب ہاتھی کے حملے میں ایک خاندان کے تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔ کندرا نامی ایک شخص اور ان کے دو بچے، 6 اور 8 سالہ، ہاتھی کی زد میں آ کر مارے گئے، جبکہ کندرا کی اہلیہ اور دو سالہ بچی خوش قسمتی سے جان بچانے میں کامیاب ہو گئیں۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ چندن کمار نے بتایا کہ زیادہ تر اموات رات کے وقت ہوئیں جب لوگ چاول کی فصل کی حفاظت کے لیے کھیتوں میں یا اپنے گھروں کے باہر سو رہے تھے، اس دوران ہاتھی ان پر حملہ آور ہو گیا اور انھیں کچل دیا۔

اس خوفناک صورتحال کے بعد علاقے میں جنگل میں جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اور حکام عوام کو ہدایات دے رہے ہیں کہ وہ اس علاقے میں سفر کرنے سے اجتناب کریں تاکہ مزید جانی نقصان سے بچا جا سکے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: علاقے میں

پڑھیں:

کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

کراچی کے ساحلی علاقے کیماڑی میں پولیس نے ایک 6 سالہ بچی کے اغوا اور سفاکانہ قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق یہ پیش رفت جیرکسن  تھانے کی حدود میں پیش آئی، جہاں مبینہ ملزم کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس پارٹی نے مبارک مسجد کے قریب چھاپہ مارا۔ پولیس کو دیکھتے ہی ملزم نے اہلکاروں پر براہِ راست فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ اس تبادلے میں ملزم گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا اور بعد میں دم توڑ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کمسن بچی کے قتل کیس میں مجرم کی اپیل مسترد، سزائے موت برقرار

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم تک رسائی مختلف علاقوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی تفصیلی جانچ پڑتال اور دیگر تکنیکی و جغرافیائی شواہد کی مدد سے ممکن ہوئی۔ اس سے قبل، معصوم بچی کی لاش منوہرہ کے قریب جھاڑیوں سے برآمد ہوئی تھی۔

 پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید نے میڈیکو لیگل کا جائزہ لینے کے بعد تصدیق کی کہ بچی کو بدترین جنسی تشدد اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے، جبکہ اس کے پورے جسم پر تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں۔ بچی کی موت کی حتمی وجہ کا تعین فارنسک لیبارٹری کو بھیجے گئے نمونوں کی رپورٹ آنے کے بعد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور: 8 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل، لاش ہمسائے کے صندوق سے برآمد

پولیس کے مطابق جیرکسن تھانے میں پہلے ہی بچی کے اغوا اور قتل کے حوالے سے پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 364-A اور 302 کے تحت مقدمہ (FIR No. 265/2026) درج تھا۔ اب پولیس مقابلے کا ایک الگ کیس بھی اسی تھانے میں درج کیا جا رہا ہے اور کرائم سین کو سیل کر کے تمام سائنسی و فارنسک ثبوت تحویل میں لے لیے گئے ہیں۔

اس واقعے سے چند ہی دن قبل بھی کراچی میں 6 سالہ بچے کے اغوا، زیادتی اور قتل کے الزام میں ایک 20 سالہ نوجوان کو گرفتار کیا گیا تھا، جس کی لاش بوری میں بند کر کے ویران پلاٹ پر پھینکی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news پولیس مقابلہ زیادتی قتل کراچی کمسن بچی ملزم ہلاک

متعلقہ مضامین

  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار
  • 5 دنوں میں پٹرول اور ڈیزل اوسطاً 54 روپے بڑھا دیا گیا: تیمور جھگڑا