2025-06-30@09:56:43 GMT
تلاش کی گنتی: 1542

«بزرگ والدہ»:

    — فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے بیرونِ ملک جانے کا کہہ کر عدالت سے لمبی تاریخ مانگ لی۔انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) اسلام آباد میں جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف سنگجانی جلسہ توڑ پھوڑ کیس کی سماعت کی۔اس دوران جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ اسد قیصر شامل تفتیش ہوگئے ہیں؟ جس پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ اسد قیصر کا بذریعہ ڈاک بیان آیا تھا، پیش نہیں ہوئے۔اس موقع پر اسد قیصر نے کہا کہ میں 2 بار تھانے گیا مگر تفتیشی افسر دستیاب نہیں تھا۔ بعدازاں جج نے تفتیشی افسر کو ہدایت کی کہ کوآرڈینیشن کریں اور اگلی تاریخ پر تفتیش مکمل کریں۔اس موقع پر اسد...
    کراچی(اوصاف نیوز) قائدآباد سے صادق آباد جانے والے اسکریپ کے تاجر کو اغوا کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق قائد آباد کے رہائشی اسکریپ کے تاجر معین الدین کو صادق آباد جاتے ہوئے اغوا کرلیا گیا.. واقعہ کا مقدمہ مغوی تاجر کے بیٹے غیاث الدین کی مدعیت میں قائد آباد تھانے میں درج کردیا گیا ہے۔ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ اغواکاروں نے مغوی تاجر کی برہنہ تشدد زدہ ویڈیو بھی اہلخانہ کو بھیجی ہے۔ مقدمہ کے متن میں مدعی نے پولیس کو بتایا کہ میرے والد فیکٹریوں، سرکاری اداروں اور مارکیٹوں سے اسکریپ خریدتے ہیں، اغوا سے قبل والد نے بتایا تھا کہ وہ پنجاب صادق آباد میں اسکریپ خریدنے جارہے ہیں جس کیلئے چھوٹا بھائی ذیشان والد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بدین (نمائندہ جسارت)کلوئی میں صحافی عبدالوہاب بلوچ پر ڈیوائس ہولڈر کے حملے اور بزرگ والدہ کی تذلیل اور توہین کے خلاف صحافیوں کا احتجاج حکومت اور عالیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔بدین پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹس کے عہدیدران نے صحافی عبدالوہاب بلوچ پر کلوئی کے ڈیوائس ہولڈر شہباز لونڈ کا حملہ بداخلاقی کے علاوہ بزرگ والدہ کی تذلیل اور توہین کرنے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ڈیوائس ہولڈر شہباز لونڈ کے خلاف کارروائی کر کے متاثرہ صحافی کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ بدین پریس کلب کے صدر شوکت میمن سینئر صحافیوں عبدالمجید ملاح ، عبدالشکور میمن ، اشرف عبداللہ میمن ، ساون خاصخیلی ، نواز چنا ، حیدرآباد یونین اف جرنلسٹس کے...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے لانڈھی نمبر 6 میں واقع ایریا سی 5 کے رہائشی 70 سالہ معین الدین خان کے اغوا کی واردات نے پولیس اور عوامی حلقوں میں سنسنی پھیلادی ہے۔ اغوا کا مقدمہ ان کے بیٹے غیاث الدین خان کی مدعیت میں قائدآباد تھانے میں درج کرایا۔ تفصیلات کے مطابق مدعی غیاث الدین نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا کہ ان کا والد معین الدین خان مختلف فیکٹریوں اور سرکاری اداروں سے اسکریپ کا مال خرید کر شیرشاہ مارکیٹ میں فروخت کرتا تھا۔ ان کا کاروبار اندرون سندھ اور پنجاب تک پھیلا ہوا تھا، اور وہ اکثر ان علاقوں کا دورہ کرتے رہتے تھے۔ غیاث الدین نے بتایا کہ 21 جون 2025 کو ان...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 جون 2025ء) ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی کرپٹو پالیسی جوابات فراہم کرنے کی بجائے سوالات کو زیادہ جنم دے رہی ہے، اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ حکومت غیر ملکی طاقتوں کو خوش کرنے کے لیے ایک ایسے دروازے میں داخل ہو رہی ہے جس سے نکلنے کا کوئی واضح راستہ نظر نہیں آتا۔ ان کا ماننا ہے کہ پاکستان ابھی تک اپنے روایتی مالیاتی نظام کو مؤثر طریقے سے نہیں چلا پایا جبکہ کرپٹو کرنسی کا نظام اس سے کہیں زیادہ پیچیدہ ہے، جو ملک کو بڑے مالیاتی نقصان سے دوچار کر سکتا ہے۔ ایک مالیاتی ماہر راشد مسعود کا کہنا ہے کہ بظاہر حکومتِ پاکستان اسے کچھ بین...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے ایرک ٹرمپ نے اشارہ دیا ہے کہ وہ یا ان کے خاندان کا کوئی اور فرد مستقبل میں امریکی صدارتی انتخابات میں حصہ لے سکتا ہے۔ اخبار ’فنانشل ٹائمز ‘ کو دیے گئے انٹرویو میں ایرک ٹرمپ نے کہاکہ   اگر وہ سیاست میں قدم رکھتے ہیں تو یہ راستہ ان کے لیے آسان ہوگا۔انہوں نے کہاکہ اصل سوال یہ ہے کہ کیا میں اپنے خاندان کے دیگر افراد کو بھی اس راستے پر لے جانا چاہتا ہوں؟ کیا میں چاہتا ہوں کہ میرے بچے بھی وہ سب کچھ جھیلیں جو میں نے پچھلے دس برسوں میں جھیلا؟ اگر جواب ہاں میں ہے تو مجھے یقین ہے کہ امریکی صدارت کا سیاسی سفر میرے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان ،جماعت اسلامی کراچی کے سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری، سینئر ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات صہیب احمد اورڈپٹی سیکرٹری اطلاعات اسد فاروق نے کراچی پریس کلب کے سینئر ممبر اور پی ایف یو جے کے اسسٹنٹ سیکرٹری جاوید اصغر چودھری کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے مغفرت ،لواحقین وپسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کراچی کی عدالت میں مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کے والد کے خلاف دو مقدمات کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ملزم کامران قریشی پر فردِ جرم عائد کر دی، ملزم کامران اصغر قریشی نے صحتِ جرم سے انکار کیا۔ جیل حکام نے ویڈیو لنک کے ذریعے کامران قریشی کو عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے ملزم کامران قریشی کو منشیات اور اسلحہ کیس میں فردِ جرم پڑھ کر سنائی۔عدالت نے تفتیشی افسر اور گواہوں کو نوٹس جاری کر دیا اور آئندہ سماعت پر گواہوں کو پیش کرنے کا حکم دیا۔پولیس کے مطابق پولیس نے کامران قریشی کے گھر پر چھاپہ مار کارروائی کی تھی، کامران قریشی کے پاس سے منشیات اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)مدرسہ صدیق اکبرؓ میں زخمی ہونے والے اور شہید ہونے والے بچوں کے والدین نے ٹنڈوجام رورل ہیلتھ سنٹر ٹنڈوجام کی انتظامیہ کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کر دیا ایمرجنسی ہونے کے باوجود اسپتال میں ڈاکٹر اور عملہ موجود نہیں تھا تفصیلات کے مطابق ٹنڈوجام مدرسہ صدیق اکبرؓ کی برسات اور تیز آندھی کی وجہ سے چھت گرنے کی وجہ سے بیس بچے چھت کے نیچے دب گئے تھے ان بچوں کے والدین نظیر احمد سفیر خان سلطان اویس علی سمیت دیگر نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ٹنڈوجام رورل ہیلتھ سنٹر کی انتظامیہ کے خلاف کاروائی کریں نظیر احمد نے بتایا کہ وہ اپنے بیٹے بلال کو زخمی حالت میں لے کر اسپتال جب...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (انٹرنیشنل ویب ڈیسک)پاکستان کے صوبہ پنجاب میں قتل ہونے والی 2 بہنوں کے مقدمے میں والدین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں قتل ہونے والی 2 بہنوں کے مقدمے میں پولیس نے لڑکیوں کے والدین کو گرفتار کیا ہے، جنہوں نے خود گزشتہ ماہ اپنے گھر پر ڈکیتی اور بیٹیوں کے قتل پر نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔ 19 مئی کو گوجرانوالہ کے علاقے نوشہرہ ورکاں میں 22 اور 19 سالہ 2 بہنوں کے قتل کا مقدمہ ان کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔ مگر اب پولیس کے دعوے کے مطابق مذکورہ بہنوں کے قتل میں ان کے والدین...
    فائل فوٹو  گوجرانوالہ میں والدین نے پسند کی شادی کرنے پر 2 بیٹیوں کو قتل کردیا، پولیس نے والدین کو گرفتار کرلیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کا کہنا ہے کہ نوشہرہ ورکاں میں مبینہ ڈکیتی کے دوران 2 بہنوں کے قتل کے واقعے میں پیشرفت ہوئی ہے، لڑکیوں کے والدین کو بیٹیوں کے قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ کراچی: ڈسٹرکٹ جیل ملیر کا قیدی جناح اسپتال میں دم توڑ گیا پولیس حکام کا کہنا ہے کہ رات کو قیدی جناح اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا، قیدی پیٹ میں منشیات لے کر آیا تھا اور شبہ ہے مقدار زیادہ ہونے پر طبیعت بگڑی۔ سی سی ڈی کا کہنا ہے کہ...
    گوجرانوالہ: ایک بیٹی کوپسند کی شادی، دوسری کو اسکی مدد پر قتل کیا، گرفتار والدین کا اعتراف WhatsAppFacebookTwitter 0 28 June, 2025 سب نیوز گوجرانوالہ(آئی پی ایس )گوجرانوالہ کی تحصیل نوشہرہ ورکاں میں مبینہ ڈکیتی کے دوران 2 بہنوں کے قتل کے الزام میں والدین کو گرفتار کرلیا گیا۔پنجاب پولیس کے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے مطابق دونوں بہنوں کو 18 مئی کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا اور اٹلی پلٹ والد نے واقعے کو ڈکیتی کا رنگ دیکر نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔ پولیس نے بتایاکہ جائے وقوعہ پرڈکیتی کے آثار بھی نہیں تھے اور نا ہی گھر میں داخل ہونے کا کوئی راستہ تھا، گلی میں لگے کمیروں سے پتہ چلا کوئی اجنبی گھر کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان روسٹن چیز نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے دوران امپائرز کے فیصلوں پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ جیسے کھلاڑیوں کو غلطیوں پر سزائیں دی جاتی ہیں، ویسے ہی امپائرز کو بھی جوابدہ ٹھہرایا جانا چاہیے۔روسٹن چیز کا کہنا تھا کہ میچ کے دوران کئی اہم فیصلے ویسٹ انڈیز کے حق میں نہیں گئے، جس سے نہ صرف ٹیم کی کارکردگی متاثر ہوئی بلکہ کھلاڑیوں کے حوصلے پر بھی منفی اثر پڑا۔ ان کا کہنا تھا کہ “ہم میدان میں جیتنے کے لیے اترتے ہیں، مگر جب محسوس ہو کہ سب کچھ آپ کے خلاف ہے تو مایوسی بڑھتی ہے۔”ویسٹ انڈین کپتان نے امپائرز کے احتساب کا...
    وسطی افریقی جمہوریہ (Central African Republic) میں ایک افسوسناک واقعے میں 29 طلبا ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افریقی ملک Central African Republic کا یہ پبلک ہائی اسکول امتحانی مرکز تھا جہاں دیگر 6 اسکولوں کے 5 ہزار سے زائد طلبا امتحان دے رہے تھے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اچانک اسکول میں زور دار دھماکے میں ٹرانسفارمر پھٹ گیا اور اس میں آگ لگ گئی۔ بچوں کی چیخ و پکار سے کان پڑی آواز سنائی دے رہی تھی۔ دھماکا اتنا شدید نوعیت کا تھا کہ اسکول میں بھگدڑ مچ گئی۔ طلبا نے جانیں بچانے کے لیے اوپری منازل سے بھی چھلانگیں لگائیں اور ایک دوسرے کو روندتے گئے۔ ریسکیو ادارے کے ترجمان نے بتایا کہ اسکول میں بھگدڑ مچنے سے...
    والدین
       صوبہ پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں قتل ہونے والی دو بہنوں کے کیس میں پولیس نے ان کے والدین کو گرفتار کرلیا، جنہوں نے خود گذشتہ ماہ اپنے گھر پر ڈکیتی اور بیٹیوں کے قتل پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔  19 مئی کو گوجرانوالہ کے علاقے نوشہرہ ورکاں میں 22 اور 19 سالہ دو بہنوں کے قتل کا مقدمہ ان کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا مگر اب پولیس کا دعویٰ ہے کہ ان بہنوں کے قتل میں ان کے والدین ملوث تھے اور یہ کہ اس نے آلہ قتل کے ساتھ ساتھ لاکھوں روپے کی وہ رقم بھی برآمد کر لی ہے جس کا والد نے ڈکیتی اور قتل کے مقدمے...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء) افغان بستی میں گھر سے 17 سالہ لڑکی کی لاش ملنے کا معمہ حل ہوگیا اور قاتلوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن معمار افغان بستی میں گھر سے لڑکی کی لاش ملنے کے واقعے میں پیش رفت ہوئی۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن اعظم جمالی نے بتایا کہ خاتون کے قتل میں اس کا والد اور شوہر ملوث نکلے تاہم ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔اعظم جمالی کا کہنا تھا کہ ملزمان میں متوفیہ کا شوہر نور محمد اور اس کا والد یاسین شامل ہیں۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے مزید بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق خاتون شوہرکی مارپیٹ سے تنگ آکر طلاق...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت نے مصطفی قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی کے خلاف امتناع منشیات اور غیر قانونی اسلحہ کے مقدمات میں ملزم کامران قریشی پر فرد جرم عائد کردی۔ عدالت نے ملزم کے صحت جرم سے انکار پر تفتیشی افسر اور گواہوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کرلیا ہے۔ جمعہ کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت جنوبی میں مصطفیٰ قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی کے خلاف امتناع منشیات اور غیر قانونی اسلحہ کے مقدمات کی سماعت کے دوران عدالت نے ملزم پر دونوں مقدمات میں فرد جرم عائد کردی، جیل حکام نے ملزم کو وڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خیرپور (جسارت نیوز ) یونین آف جرنلسٹ کے ضلعی صدر سید عبید شاہ جیلانی کی والدہ اس فانی دنیا سے رحلت فرماگئی مرحومہ کو آج بروز ہفتہ کو انکے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائیگا جبکہ سید عبید شاہ جیلانی کی والدہ کے انتقال پر سابق وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ جیلانی سابق صوبائی وزیر منظور وسان، سابق رکن قومی اسمبلی نواب علی وسان نے ٹیلی فون پر تعزیت کی ہے۔
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27جون 2025)سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے نظرثانی کیس کی سماعت کے درمیان جسٹس جمال مندوخیل اور وکیل حامد خان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ،سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں حامد خان کا بینچ پر اعتراض مسترد کردیا،سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے نظر ثانی کیس کی سماعت کے دوران حامد خان نے کہا کہ مثالیں موجود ہیں آپ یہ سماعت نہیں کر سکتے اس پر جسٹس مندوخیل نے کہا کہاں لکھا ہے کہ ہم کیس کی سماعت نہیں کر سکتے؟ سپریم کورٹ رولزمیں دکھائیں کیسے نہیں کرسکتے سماعت؟،جسٹس مندوخیل نے کہا کہ اگر آپ نے دلائل دینا ہیں تو دیں ورنہ واپس کرسی پر بیٹھ جائیں یہ سپریم کورٹ ہے مذاق...
    حضرت عمر فاروقؓ، اسلام کے دوسرے خلیفہ، انسانی تاریخ کی سب سے بااثر اور قابلِ تقلید شخصیات میں سے ایک ہیں۔ آپ کی زندگی بہادری، عدل، انکساری اور اسلام کے لئے غیر متزلزل وابستگی کا ایک خوبصورت امتزاج تھی۔ حضرت عمرؓ اپنے بے خوف مزاج، تیز فہم و فراست اور احساسِ ذمہ داری کے سبب مشہور تھے، اور آپ نے نہ صرف ایک عظیم حکمران بلکہ ایک مدبر ریاست دان کے طور پر بھی مقام حاصل کیا جن کی میراث آج بھی اقتدار اور ایمان کے ایوانوں میں گونجتی ہے۔ آپ صرف خلافت کے وارث نہ تھے بلکہ ان اقدار کا مجسم پیکر تھے جن کی تعلیمات ہمارے آقا حضرت محمد مصطفی ٰ ﷺ نے دی تھیں، اور جن کی...
    اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں فرمایا: کنتم خیر امۃ خرِجت لِلناسِ ’’تم بہترین امت ہو جو لوگوں کے فائدے کے لئے پیدا کی گئی۔’’ (سورہ آل عمران 3:110) یہ امت، جو اللہ کے آخری نبی محمد مصطفی ﷺ کے ذریعے قیامت تک کے لئے ہدایت کا مرکز بنائی گئی، آج دنیا کے منظرنامے پر کمزور، منتشر اور مغلوب نظر آتی ہے۔ مگر یہ وہی امت ہے جس نے آغاز میں ایمان، اخلاص، علم، فقر اور وحدت کے ہتھیار سے دنیا کی دو عظیم سلطنتوں روم و فارس کو شکست دی اور پھر دنیا کی رہنمائی اور حکمرانی کی شاندار مثالیں قائم کیں ۔ اسلام کا آغاز مدینہ کے چند مخلصین سے،رسول اللہ ﷺ نے جب مدینہ منورہ میں ہجرت...
    آواز ۔۔۔۔ ایم سرور صدیقی تاریخ بااختیار اور بے اختیار لوگوں کے عروج و زوال کی نشان دہی کرتی ہے جس میں ہزاروںسینکڑوں کہی ان کہی کہانیاں پوشیدہ ہے۔ لیکن یہ کتنی ستم طریفی ہے کہ کبھی کسی نے تاریخ سے کچھ سیکھنے کی کوشش نہیں کی۔ یہی ہمارا المیہ ہے زمانہ قدیم میں سلطنت روم یا روم الکبریٰ دنیا کی سب سے بڑی سپرپاور تھی ،جس میں آج کے یورپ کا بہت بڑا حصہ شامل تھا۔ اس کے زوال کے بعد علیحدہ علیحدہ چھوٹی چھوٹی ریاستیں وجود میں آنے لگیں جس کے درمیان اکثر وبیشتر لڑائیاں اور جنگیں ہوتی رہتی تھیں جس نے بتدریج بڑی بڑی سلطنتوں کی بنیاد رکھی ۔تاریخ ہمیں بتاتی ہے کہ اس طرح فرانس،ا سپین،...
    لاہور: داتا دربار پولیس نے کامیابی کارروائی کے نتیجے میں 6 دن قبل اغوا ہونے والے 3 سالہ بچے کو بازیاب کروایا اور ملزم کو بھی گرفتار کرلیا۔ لاہور پولیس نے بتایا کہ بازیا ب ہونے والا 3 سالہ بچہ 6 دن قبل اپنی والدہ اور بھائیوں کے ساتھ داتا دربار سلام کی غرض سے آیا تھا اور والدہ بچوں کو داتا دربار کے سامنے پارک میں بیٹھا کر کھانا لینے گئی۔ ایس پی سٹی بلال احمد نے کہا کہ ملزم والدہ کی غیر موجودگی میں بچوں کے پاس 45 منٹ تک موقع کی تلاش میں بیٹھا رہا اور موقع ملنے پر مغوی کے بڑے بھائی کو پیسے دے کر دوکان پر چیز لینے کے لیے...
    حضرت امام سیّد سجادؓ کی اپنے والدین اور اولاد کے حق میں کی گئی بے مِثل دُعا کے مفہوم سے استفادہ کرتے ہیں: ’’اے اﷲ! اپنے عبد ِ خاص اور رسول محمد مصطفی ﷺ اور اُن کے پاک و پاکیزہ اہلِ بیتؓ پر رحمت نازل فرما اور انھیں بہترین رحمت و برکت اور دُرود و سلام کے ساتھ خصوصی امتیاز بخش۔ اور اے معبود! میرے ماں باپ کو بھی اپنے نزدیک عزت و کرامت اور اپنی رحمت سے مخصوص فرما۔ اے سب رحم کرنے والوں سے زیادہ رحم کرنے والے۔ اے اﷲ! مجھے ایسا بنا دے کہ میں ان دونوں سے اِس طرح ڈروں جس طرح کسی جابر بادشاہ سے ڈرا جاتا ہے۔ اور اِس طرح اُن کے حال...
    پاکستان شوبز کی اداکارہ و میزبان عفت عمر کا کہنا ہے کہ والدین کو اپنے بچوں سے یہ توقع نہیں رکھنی چایئے کہ وہ ان کی ذمہ داری ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ عفت عمر نے ایک مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے والدین کے کردار اور اپنی بیٹی کی منگنی کے حوالے سے کھل کر بات کی۔ عفت عمر نے انکشاف کیا کہ ان کی بیٹی نے امریکہ میں اپنی مرضی سے زندگی کے ساتھی کا انتخاب کیا، اور انہوں نے والدہ کی حیثیت سے اس فیصلے کی مکمل حمایت کی۔ عفت عمر کا کہنا تھا کہ وہ کبھی بھی اپنی بیٹی پر اپنی مرضی نہیں تھوپتیں بلکہ ہمیشہ رہنمائی کا کردار ادا کرتی ہیں، کنٹرول...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 26 جون 2025ء) جنریشن گیپ ایک عالمی رجحان ہے، جو نوجوان نسل اور قدامت پسند سوچ رکھنے والوں کے درمیان نظریاتی اختلافات سے جنم لیتا ہے۔ مشہور شاعر اور فلسفی خلیل جبران کا یہ قول کہ ’’ہم اپنی اولاد کو بے پناہ محبت تو دے سکتے ہیں، لیکن اپنے خیالات نہیں‘‘، پاکستانی معاشرے میں جنریشن گیپ کے مسائل کی گہری سچائی کو اجاگر کرتا ہے۔ پاکستان میں یہ فرق والدین اور بچوں کے درمیان ترجیحات اور طرز زندگی کے تضاد کی صورت میں سامنے آتا ہے، جو اکثر غلط فہمیوں اور خاندانی تناؤ کا باعث بنتا ہے۔ بعض والدین اپنی اولاد پر سخت پابندیاں عائد کرتے ہیں، ان کی نفسیاتی ضروریات کو نظر...
    پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی رہنما اور چیئرمین عمران خان کے وکیل بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کی سیاست کا مرکز و محور ہیں اور دنیا کی کوئی طاقت انہیں سیاست سے مائنس نہیں کر سکتی۔ عمران خان پاکستان کی سیاست کا محور ہیں، دنیا کی کوئی طاقت اُنہیں مائنس نہیں کر سکتی، میں اُن کے خاندان اور علیمہ باجی کو بھی تسلی دیتا ہوں، بیرسٹر گوہر pic.twitter.com/NFzFStm45m — Khurram Iqbal (@khurram143) June 26, 2025 بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان کو مائنس کرنے کا تصور بھی حقیقت سے دور ہے۔ اُنہوں نے عمران خان کے اہلِ خانہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں اُن کے خاندان اور خصوصاً علیمہ باجی...
    اسلام ٹائمز: والدین کے ساتھ ریلی میں شریک معصوم کمسن بچوں نے رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی تصاویر اٹھا کر اپنی محبت کا اظہار کیا۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید ظفر جعفری عالمی دہشت گرد امریکا، اسرائیل و بھارت کی جارحیت کے خلاف ملت جعفریہ پاکستان کی جانب سے نمائش تا تبت سینٹر تک عظیم الشان مردہ باد اسرائیل ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت ملت جعفریہ پاکستان کے رہنماؤں نے کی۔ ریلی کا آغاز نمائش چورنگی مزار قائدؒ سے ہوا، ریلی میں خواتین، بزرگوں سمیت ہزاروں کی تعداد میں عاشقان رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے شرکت کی اور جمہوری اسلامی ایران سے یکجہتی اور صہیونی اسرائیل سے نفرت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی : گلشن اقبال ٹاوَن اور تعلیمی ادارے ’’تعلم‘‘ کے درمیان اساتذہ، طلبہ اور والدین کی تربیت کے لیے مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں گلشن اقبال ٹاوَن کے مرکزی دفتر میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں چیئرمین گلشن اقبال ٹاوَن ڈاکٹر فواد احمد، چیئرمین جناح ٹاوَن رضوان عبدالسمیع، جامعہ کراچی کے شعبہ تعلیم کے اسسٹنٹ پروفیسر معروف بن راوَف، مختلف اسکولز کے ہیڈز، اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔پروگرام کے دوران معروف بن راوَف نے تربیتی معاہدے کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ’’آج گلشن اقبال ٹاوَن اور تعلم سے مل کر ہم ایک ایسا معاہدہ کر رہے ہیں، جس کی ضرورت پورے...
    سحر کے مطابق اس کے والد شدید بیمار ہیں،انہیں پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص ہوئی ہے اور کئی سرجریوں کا مشورہ دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جیل میں نظر بند علیل کشمیری رہنما شبیر احمد شاہ کی بیٹی سحر نے سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو میں اپنے والد کے صحت کی تشویشناک صورتحال اور نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں ان کے ساتھ روا رکھے جانے والے غیر انسانی سلوک کو اجاگر کرتے ہوئے عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے کے لئے ایک جذباتی اپیل کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ویڈیو میں سحر کہہ رہی ہیں کہ ان کی اپیل سیاسی نہیں، ملک دشمنی نہیں اور کسی ادارے یا حکومت...
    پاکستان شوبز کے معروف اداکار اور ہدایت کار یاسر حسین نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی مرحومہ والدہ کی قبر پر حاضری دینے کا احوال بیان کیا ہے۔  یاسر حسین نے چند تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں بتایا کہ انہوں نے شدید گرمی کے دن میں جب والدہ کی قبر پر حاضری دی تو وہاں ایک پانی کی ٹنکی دیکھی جس پر ان کی والدہ، زوجہ خادم حسین، کا نام ایصالِ ثواب کے طور پر درج تھا۔ اداکار نے بتایا کہ یہ ٹنکی پانچ سال قبل ان کے اہل خانہ نے نصب کی تھی، اور آج بھی لوگ اس سے پانی پی رہے تھے۔ انہوں نے بچوں اور راہ گیروں کو پانی پیتے...
    انگلینڈ کیخلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں بدترین شکست بھارتی مداحوں کو ہضم نہ ہوئی۔ گزشتہ روز انگلینڈ نے لیڈز ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز سنسنی خیز انداز میں 5 وکٹوں پر 371 کا ہدف باآسانی سے حاصل کیا اور سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کی۔ اس میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت نے پہلی اننگز میں 471 رنز کا مجموعہ بورڈ پر سجایا، جس میں یشسوی جیسوال 101، شبمن گل 147 اور رشبھ پنت 134 بنانے میں کامیاب ہوئے۔ اسی طرح دوسری اننگز میں بھی رشبھ پنت نے 118 اور کے ایل راہول نے 137 رنز بنائے، یوں بھارت کی دونوں اننگز میں 5 بیٹرز نے سینچریاں اسکور کیں تاہم اسکے باوجود وہ ٹیسٹ میچ...
    انگلینڈ کیخلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں بدترین شکست بھارتی مداحوں کو ہضم نہ ہوئی۔ گزشتہ روز انگلینڈ نے لیڈز ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز سنسنی خیز انداز میں 5 وکٹوں پر 371 کا ہدف باآسانی سے حاصل کیا اور سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کی۔ اس میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت نے پہلی اننگز میں 471 رنز کا مجموعہ بورڈ پر سجایا، جس میں یشسوی جیسوال 101، شبمن گل 147 اور رشبھ پنت 134 بنانے میں کامیاب ہوئے۔ مزید پڑھیں: بھارت نے 148 سالہ ٹیسٹ تاریخ کا ناپسندیدہ ترین ریکارڈ اپنے نام کرلیا اسی طرح دوسری اننگز میں بھی رشبھ پنت نے 118 اور کے ایل راہول نے 137 رنز بنائے، یوں بھارت کی دونوں...
    ہمارے ایک بزرگ استاد کہا کرتے تھے ’’جس دن تم نے سوال کرنا چھوڑ دیا، سمجھو کہ تم نے سیکھنا چھوڑ دیا۔‘‘ یہ جملہ میں نے ایک سنسان سی دوپہر میں سنا تھا، لیکن اس کی گونج آج تک دل و دماغ میں موجود ہے۔  سوال وہ دروازہ ہے جو ہمیں لاعلمی کے اندھیرے سے نکال کر آگہی کی روشنی کی طرف لے جاتا ہے۔  استادِ محترم کا  یہ جملہ صرف ایک خیال نہیں بلکہ سیکھنے کا وہ بنیادی اصول ہے جس پر جدید تعلیم و تحقیق کی عمارت استوار ہے۔ ایک اور پرانی کہاوت ہے: ’’سوال آدھا علم ہے، یعنی جو سوال نہیں کرتا، وہ اپنی مکمل لا علمی اور اسی پر مطمئن رہنے کو ظاہر کرتا ہے۔‘‘ سوال...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سری نگر (اے پی پی) غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جیل میں نظر بند علیل کشمیری رہنما شبیر احمد شاہ کی بیٹی سحر نے سوشل میڈیا پر جاری ایک وڈیو میں اپنے والد کی صحت کی تشویشناک صورتحال ا ور نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں ان کے ساتھ روا رکھے جانے والے غیر انسانی سلوک پر عالمی ضمیر کو جھنجھوڑ نے کے لیے ایک جذباتی اپیل کی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وڈیو میں سحرکہہ رہی ہیں کہ ان کی اپیل سیاسی نہیں، ملک دشمنی نہیں اور کسی ادارے یا حکومت کے خلاف نہیں ہے، یہ صرف میرے والد کی زندگی، ان کی صحت اور باعزت سلوک کے حق کے...
    ممبئی(نیوز ڈیسک)سابقہ بھارتی اداکارہ ثنا خان کی والدہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔ ثنا خان نے 2005 میں ایک مختصر بجٹ کی ہندی فلم ‘یہی ہے ہائی سوسائٹی’ سے فلمی نگری میں قدم رکھا اور 50 سے زائد کمرشلز میں کام کیا,وہ ‘جرنی بومبے تو گووا’، ‘ہلہ بول’، ‘جے ہو’ اور ‘وجہ تم ہو’ جیسی فلموں میں بھی نظر آئیں تاہم اصل شہرت انہیں بگ باس، جھلک دکھلاجا اور خطروں کے کھلاڑی جیسے ریئلٹی شوز میں شرکت کر کے ملی تاہم سال 2020 سے ان کی انسٹاگرام پوسٹس میں مداحوں نے بڑی تبدیلی کا مشاہدہ کرنا شروع کردیا جب وہ زیادہ تر پوسٹس میں حجاب لیتی اور مذہبی پوسٹس کرتی نظر آئیں جس کے بعد اسی سال...
    امریکا میں پاکستان کی سابقہ سفیر ملیحہ لودھی نے ایران کے 400 کلو گرام افزودہ یورینیم کی خبروں پر تبصرہ کیا ہے۔جیو نیوز سے گفتگو میں ملیحہ لودھی نے کہا کہ افزودہ یورینیم اگر محفوظ ہےتو امریکا، اسرائیل کی کارروائیوں پر سوال اٹھتا ہے۔ ایران کا 400 کلو افزودہ یورینیم عالمی سطح پر تشویش کا سببایران کے پاس موجود 400 کلو گرام افزودہ یورینیم کا ذخیرہ عالمی سطح پر تشویش کا سبب بن گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس بارے میں دنیا کو سوچنا ہوگا کہ امریکا اور اسرائیل کی کارروائیاں کتنی کامیاب رہی ہیں۔ پاکستان کی سابقہ سفیر نے یہ بھی کہا کہ اگر ایران نے افزودہ یورینیم کو محفوظ رکھا ہے تو یہ ان کی...
    راولپنڈی: تھانہ بنی کے علاقے میں تین بچے پراسرار حالات میں جاں بحق اور ماں کی حالت بھی غیر ہے جبکہ پولیس نے واقعے کے وجوہات کے تعین کے لیے میتیں پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی ہیں۔ پولیس کے مطابق بنی کے علاقے محلہ راجا سلطان میں رہائش پذیر سرکاری اسپتال میں ملازمت کرنے والے سالم حسب معمول صبع اپنی ڈیوٹی پر چلا گیا جبکہ گھر میں ان کی اہلیہ  اور 4 سالہ بیٹی، دو سالہ بیٹا اور 8 ماہ کی بیٹی  موجود تھیں، جنہیں والدہ نےناشتہ اور دودھ وغیرہ دیا تو کچھ دیر بعد بچوں سمیت والدہ کی حالت خراب ہونا شروع ہوگئی۔ اہل محلہ نے ماں اور بچوں کو اسپتال منتقل کیا تاہم تینوں بچے...
    لاہور: پولیس نے گھر میں والدہ کی غیرموجودگی میں لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا اور ملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ لاہور کے علاقے کاہنہ میں انچارج چوکی ہلوکی قاسم علی کی پولیس ٹیم کے ہمراہ 15 کال پر کارروائی کی گئی اور ملزم کو چند گھنٹوں میں ٹریس کرکے ویلنشیا ٹاؤن سے گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ متاثرہ لڑکی کی والدہ کام کی غرض سے گھر سے باہر گئی ہوئی تھی کہ ملزم نے لڑکی کی والدہ کی غیر موجودگی میں زبردستی زیادتی کی اور فرار ہو گیا تھا۔ ملزم نے متاثرہ لڑکی کو دھمکیاں دی تھیں کہ کسی کو بتایا تو...
    پاکستانی یوٹیوبر معاذ صفدر نے اپنے ایک حالیہ وی لاگ میں اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ ان کے والد نے انھیں اور بھائیوں کو اپنے گھر سے الگ کردیا ہے۔ اپنے وی لاگ میں معاذ صفدر نے اپنے بہن بھائیوں اور والدین سے بھرے گھر کے تین حصوں میں بٹ جانے کا انکشاف کرتے ہوئے خود سمیت بقیہ دو بھائیوں کے گھر الگ ہونے کا بھی اعتراف کیا ہے۔ معاذ نے بتایا کہ ’’والد کا فیصلہ ہے کہ میں اور میرا بڑا بھائی جن کی شادی ہوچکی ہے اور بچے بھی ہیں، اس لیے اب وہ اپنے اپنے الگ گھروں میں شفٹ ہوجائیں، جبکہ تیسرا اور چھوٹا بھائی اپنی اہلیہ، دونوں بہنوں اور والدین کے ساتھ ایک...
    جنگ دراصل انسانیت کی ناکامی کا اندوہناک اظہار ہے— مکالمے سے اختلافات حل نہ کر سکنا، حدود و قیود کا احترام نہ کرنا، اور انصاف کے اصولوں کو پامال کرنا۔ جنگ معصوموں پر ہولناکیاں مسلط کرتی ہے اور تہذیبوں کو بے گناہوں کے خون سے داغدار کر دیتی ہے۔ مگر تاریخ میں کچھ لمحے ایسے بھی آتے ہیں جب جنگ کی لپکتی ہوئی چنگاریاں—اگرچہ ناقابلِ قبول —ایسی سچائیوں کو عیاں کر دیتی ہیں جو تکبر، دھوکے اور جارحیت کے پردوں میں مدتوں چھپی ہوتی ہیں۔ رواں سال مئی اور جون کے مہینے ایسے ہی لمحوں کے گواہ بنے—جب جنوبی ایشیا اور مشرقِ وسطیٰ کی مظلوم سرزمینوں نے اپنے ظالموں کے چہرے سے نقاب ہٹتے دیکھے، اور دنیا برسوں سے رائج...
    لاہور میں مرد اور بھتیجی کے قتل کے معاملے کی تفتیش میں نیا رخ سامنے آگیا۔ رپورٹ کے مطابق مقتولہ لڑکی کے والد صداقت کو مرکزی ملزم نامزد کردیا گیا، پولیس  نے بتایا کہ لڑکی کے والد صداقت بھائی جنید اور پھوپھی زینب کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ مقدمہ مقتول شوکت کے بھائی محمد علی کی مدعیت میں درج کیا۔ ملزم صداقت نے شک کی بنیاد پر بیٹی شازیہ اور بہنوئی شوکت کو تیز دھار آلے سے قتل کیا۔ ایف آئی آر کے متن  کے مطابق مقتول شوکت کی بیوی زینب نے ملزم بھائی کی معاونت کی، مقدمہ میں نامزد لڑکی کے والد صداقت اور پھوپھی زینب کو گرفتار کرلیا گیا، واردات کے تیسرے ملزم جنید کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔ 
    والدین کے ساتھ ریلی میں شریک معصوم کمسن بچوں نے رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی تصاویر اٹھا کر اپنی محبت کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی دہشت گرد امریکا، اسرائیل و بھارت کی جارحیت کے خلاف ملت جعفریہ پاکستان کی جانب سے نمائش تا تبت سینٹر تک عظیم الشان مردہ باد اسرائیل ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت ملت جعفریہ پاکستان کے رہنماؤں نے کی۔ ریلی کا آغاز نمائش چورنگی مزار قائدؒ سے ہوا، ریلی میں خواتین، بزرگوں سمیت ہزاروں کی تعداد میں عاشقان رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے شرکت کی اور جمہوری اسلامی ایران سے یکجہتی اور صہیونی اسرائیل سے نفرت کا اظہار کیا۔ ریلی میں بڑی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) گلشن معمار پولیس نے لڑکی کو قتل کرنے کے بعد خاموشی سے تدفین کی کوشش ناکام بنادی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن معمار پولیس نے افغان کیمپ میں لڑکی کو قتل کرنے کے بعد خاموشی سے تدفین کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے والد کو گرفتار کرلیا۔گلشن معمار پولیس کا کہنا ہے کہ 18 سالہ آرام بی بی کے قتل کی اطلاع ملی تھی، اطلاع تھی کہ شوہر، والد اور دیگر نے تشدد کر کے لڑکی کو قتل کیا ہے، مقتولہ کے ورثا خاموشی سے اس کی تدفین کرنے والے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ورثا نے قبر تیار کروالی تھی تاہم تدفین سے پہلے لاش تحویل میں لے لی گئی، لڑکی کے والد یاسین...
    ثنا یوسف کے والد نے چیف جسٹس آف پاکستان سے انصاف کی اپیل کی ہے۔ خیبرپختونخوا کے علاقے چترال کی نوجوان سوشل میڈیا انفلوئنسر ثنا یوسف کے قتل کیس نے ملک بھر میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے۔ سوشل میڈیا پر سرگرم اور باہمت لڑکی ثنا یوسف کو چند روز قبل مبینہ طور پر عمرحیات نامی شخص نے اسلام آباد میں قتل کردیا تھا، ملزم اس وقت پولیس کی تحویل میں ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاکرثنا یوسف قتل کیس میں نامزد ملزم عمر حیات کا مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور اس افسوسناک واقعے نے نہ صرف عوام بلکہ سوشل میڈیا صارفین، صحافیوں، اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی توجہ بھی حاصل کی، جنہوں نے فوری اور...
    راولپنڈی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ صبیح اظہر نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ گزشتہ دو سے تین برسوں سے زوال کا شکار ہے، جس کی بنیادی وجہ ڈومیسٹک کرکٹ کو مسلسل نظر انداز کرنا اور سسٹم میں بار بار تبدیلیاں ہیں، جب تک نچلی سطح پر کرکٹ کے ڈھانچے کو مضبوط نہیں کیا جاتا، اس وقت تک پاکستان کرکٹ کی بہتری ممکن نہیں۔ گوجر خان میں سکلز کرکٹ اکیڈمی کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صبیح اظہر کا کہنا تھا کہ بابراعظم اور محمد رضوان کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے نکالنے کا فیصلہ یقیناً ٹیم مینجمنٹ نے حکمت عملی کے تحت کیا ہوگا، تاہم دونوں کھلاڑی پاکستان کرکٹ کا قابلِ فخر سرمایہ ہیں اور وہ...
    شہر قائد کے علاقے افغان بستی میں پولیس نے خاتون کو قتل کے بعد خاموشی سے تدفین کرنے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے متوفیہ کے باپ کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق افغان بستی میں خاتون کو قتل کرنے کے بعد خاموشی سے اس کی تدفین کی جا رہی تھی کہ اطلاع ملنے پرپولیس موقع پرپہنچ گئی اورتدفین کےعمل کو ناکام بتاتے ہوئے خاتون کے والد کو گرفتارکرلیا۔ پولیس کے مطابق ہمیں اطلاع ملی تھی کہ شوہر، والد یاسین اور دیگر ملزمان نے تشدد کا نشانہ بنا کرآرام بی بی کو قتل کیا اور پھر اپنا جرم چھپانے کیلیے اُسے دفنانے کی کوشش کی۔ پولیس کے مطابق چھاپے کے دوران والد کو گرفتار کرلیا جبکہ مقتولہ کا شوہراور دیگرملزمان فرارہیں جن...
    قومی سلامتی کمیٹی اجلاس، صحافی کے سوال پر خواجہ آصف کی کانوں کو ہاتھ لگاکر معذرت WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات کرنے سے معذرت کر لی۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا اور عسکری قیادت نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں امریکا کے ایران پر حملے سے پیدا صورتحال پر غور کیا گیا اور اسرائیل ایران جنگ کے خطے پر پڑنے والے اثرات کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے بعد جب خواجہ آصف اپنی گاڑی میں واپس روانہ ہوئے تو صحافیوں کی جانب سے بات کرنے کی کوشش کی گئی...
    وزیر دفاع خواجہ آصف : فائل فوٹو  وزیر دفاع  خواجہ آصف قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت کے بعد روانہ ہوئے تو صحافیوں نے اجلاس سے متعلق ان سے استفسار کیا۔قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے متعلق صحافیوں کے استفسار پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے کانوں کو ہاتھ لگاتے ہوئے بات کرنے سے معذرت کی۔ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس: ایران کیخلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمتوزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی... خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ختم ہوا، اجلاس میں مسلح افواج کے سربراہان، وفاقی وزراء اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ذراِئع کے مطابق اجلاس میں امریکا کے ایران پر حملے سے پیدا صورتحال پر بھی...
    ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل: ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم،ملزم کے وکلا کا والدین سے ملاقات نہ کروانے کا شکوہ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل میں ملوث ملزم عمر حیات کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔پولیس کی جانب سے ملزم عمر حیات کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ محمد حفیظ کی عدالت میں ملزم کو پیش کیا گیا۔پراسیکیوشن کی جانب سے ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا نہیں کی گئی۔ ملزم عمر حیات کے وکلا کی جانب سے عدالت میں والدین سے ملاقات نہ...
    نور عالم نے قومی اسمبلی وسینٹ کے ملازمین کی ترقیوں پر سوال اٹھا دیا، تفصیلات مانگ لیں ،، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے قومی اسمبلی وسینٹ کے ملازمین کی ترقیوں پر سوال اٹھا دیا۔ قومی اسمبلی میں اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ایئر فورس کے پائلٹس کیلئے رسک الاونس نہیں ہے ،ایئر فورس کے پائلٹس کو رسک الاونس دیا جائے ،سب سے پہلے یہاں قانون توڑا جاتا ہے ،اپنوں کی پروموشن دھڑلے سے کریں گے تو ایسے تو نہیں ہوتا،معلومات کے مطابق یہاں چار سالوں میں لوگ 18 سے 22 گریڈ میں چلے گئے ،یہاں اسمبلی میں چار سالوں میں ایسا...
    پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت جوڑی عائزہ خان اور دانش تیمور نے مستقبل میں شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اشارہ دے دیا ہے۔ عائزہ خان نے گزشتہ دنوں ایک انٹرویو کے دوران سوال کا جواب دیتے ہوئے اپنی اور دانش تیمور کی مستقبل کے حوالے سے پلاننگ کے بارے میں تہلکہ خیز انکشاف کیا ہے۔ اداکارہ سے سوال کیا گیا تھا کہ اگر انھیں سب کچھ چھوڑ کر اپنی کسی من چاہی جگہ بھاگنے کا موقع دیا جائے تو وہ کون سی جگہ ہوگی اور کیوں؟ عائزہ خان نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ ’’ایک دن آئے گا کہ میں اور دانش نہ صرف اسکرین بلکہ سوشل میڈیا سے بھی غائب ہوجائیں گے اور ہم دونوں سوئٹزرلینڈ چلے...
    سوشل میڈیا کا عروج اور معاشرتی زوال WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز تحریر: حمزہ خان ایک دور تھا جب محفلیں گلیوں میں جمتی تھیں، چائے خانوں میں بحث و مباحثہ ہوتا تھا، اور بزرگوں کی محافل میں نوجوان سیکھتے تھے۔ مگر آج کل ہر فرد کے ہاتھ میں ایک چھوٹی سی اسکرین ہے جس نے دنیا کو قریب تو کیا ہے، مگر دلوں کو دُور کر دیا ہے۔ یہ اسکرین سوشل میڈیا کی ہے، جس نے نہ صرف ہماری ترجیحات کو بدلا ہے بلکہ ہمارے رویّے، سوچنے کا انداز، اور بات چیت کا سلیقہ بھی بدل دیا ہے۔ پاکستان میں سوشل میڈیا کا استعمال روز بروز بڑھ رہا ہے۔ ہر دوسرا نوجوان فیس بک، انسٹاگرام،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) کراچی میں پولیو کے قطرے پلانے سے انکارکے واقعات میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) کے مطابق کراچی میں پولیو ویکسی نیشن نہ کروانے والوں کی شرح میں سب سے زیادہ اضافہ ہو رہا ہے۔ مئی میں کم از کم 37,711 والدین نے پولیو ویکسین پلانے سے انکار کیا۔ضلع شرقی میں سب سے زیادہ 9,433 والدین نے انکار کیا۔ضلع وسطی میں 7,141 انکاری تھے ‘ضلع کیماڑی میں 7,111 ‘کورنگی میں 3,453 اور ضلع ملیر میں 4,606 والدین نے ویکسی نیشن سے انکار کیا۔ضلع جنوبی میں 3,145 ، ضلع غربی میں 2,922 والدین سے پولیو کے قطرے پلانے سے انکارکیا۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(انٹرنیشنل ویب ڈیسک) شہر قائد کے مختلف علاقوں میںوالدین کا بچوں کو پولیو قطرے پلانے سے انکار کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) نے بتایا ہے کہ گزشتہ ماہ مئی میں کم از کم 37,711 والدین نے پولیو ویکسین پلانے سے انکار کیا۔ ای او سی کی رپورٹ کے مطابق ضلع شرقی وہ خطہ ہے جہاں 9,433 والدین نے انکار کیا جبکہ ضلع وسطی میں 7,141 اور ڈسٹرکٹ کیماڑی میں 7,111 والدین نے ویکسین سے انکار کیا۔ اس طرح کورنگی میں کم از کم 3,453 والدین اور ضلع ملیر میں 4,606 والدین نے ویکسین سے انکار کردیا جبکہ ڈسٹرکٹ ساو¿تھ سے 3,145 اور ڈسٹرکٹ غربی...
    کراچی(نیوز ڈیسک)ماضی کی مقبول اداکارہ جیا علی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ پہلے لوگوں کو آسانی سے معاف نہیں کر پاتی تھیں، یہی وجہ ہے کہ انہیں اپنے والد کو معاف کرنے میں 30 سال لگ گئے۔ ڈان کے مطابق حال ہی میں جیا علی نے توثیق حیدر کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔ ایک سوال کے جواب میں جیا علی نے بتایا کہ وہ پاکستانی ڈرامے یا فلمیں نہیں دیکھتیں اور اس میں اُن کے اپنے ڈرامے بھی شامل ہیں۔ اداکارہ کے مطابق اس کی کوئی خاص وجہ نہیں، بس انہیں لگتا ہے کہ زیادہ تر ڈراموں میں ایک جیسی کہانیاں ہوتی ہیں، جیسے کہ ساس بہو کے جھگڑے،...
    پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ غنیٰ علی نے انکشاف کیا ہے کہ اداکاری میں کوئی کرئیر نہیں ہے۔ غنیٰ علی نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں شرکت کی جہاں انہوں نے کرئیر سمیت شادی اور دیگر مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ میزبان کی جانب سے اداکارہ سے سوال کیا گیا کہ آپ نے اداکاری کیلئے اپنے والدین کو کیسے منایا؟ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نے والدین کی بغیر اجازت اداکاری شروع کی تھی اور انہیں اس شعبے کو سمجھنے میں 3 سال لگے تھے۔ اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ میرے والدین کو اس شعبے میں کوئی کرئیر نظر نہیں آتا تھا اور سچ تو یہ ہےکہ اداکاری میں کوئی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (نمائندہ جسارت) رہنما پی ٹی آئی رو¿ف حسن نے کہا کہ جیل مینوئل کے مطابق بانی سے ملاقات نہیں کرائی جارہی۔رہنما پی ٹی آئی رو¿ف حسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی احکامات کے باوجود بانی سے ملاقات کیوں نہیں کرائی جاتی، بانی کے وکلا کو بھی ملاقات نہ ہونے سے مشکلات پیش آرہی ہیں۔رو¿ف حسن نے کہا کہ بانی کی ہدایت کے مطابق ہی پارٹی آگے بڑھتی ہے، بجٹ کے حوالے سے بانی کی ہدایات بہت ضروری ہیں، وفاقی حکومت آج ملاقات کرا دے تو خیبرپختونخوا میں بھی بجٹ پاس ہو جائےگا۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ تحریک انصاف نے فیلڈ مارشل کی ملاقات سے متعلق کوئی سوال نہیں اٹھائے، جو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (رپورٹ: منیر عقیل انصاری)مغربی ثقافتی یلغار، معاشی دبائو اور دینی و اخلاقی زوال نے خاندانی نظام کو بحران کا شکار کیا‘ مادہ پرستی اور خود غرضی نے میڈیا اور تعلیمی نظام میں جگہ بنالی ‘ اِنفرادیت اور خود غرضی کی سوچ پروان چڑھ رہی ہے‘ مہنگائی نے مرد و زن کو گھر سے نکلنے پر مجبور کردیا‘ بچوں کے لیے ماں کی گود پہلی درس گاہ ہے، طلاق کی شرح میں اضافے سے اولاد کی تربیت متاثر ہوئی ہے۔ان خیالات کا اظہار جامعہ کراچی، شعبہ اسلامی تاریخ کے پروفیسر ڈاکٹر محمد سہیل شفیق، ویمن اسلامک لائرز فورم کی سابق چیئرپرسن طلعت یاسمین ایڈووکیٹ اور کریکٹر ایجوکیشن فائونڈیشن پاکستان کے ایمبیسڈر، پاکستان ترکی بزنس فورم کے بانی و...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی (انٹرنیشنل ڈیسک) دبئی میں والدین کی بے پروائی کی وجہ سے 5سالہ بچہ چلتی گاڑی سے گرزخمی ہو گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق دبئی پولیس کے ڈپٹی ڈائریکٹر کرنل سیف مزروعی نے بتایا کہ بچے کی والدہ گاڑی چلا رہی تھی کہ اچانک سائیڈ سیٹ کا دروازہ کھل جانے سے بچہ گاڑی سے گر گیا۔ کرنل مزروعی کا مزید کہنا تھا کہ ٹریفک ضوابط کے تحت سیٹ بیلٹ کا استعمال ضروری ہے ۔ عینی شاہدین کاکہنا ہے کہ گاڑی کی رفتار کافی کم تھی جس کی وجہ سے سنگین حادثہ رونما نہ ہوا ۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2025ء) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر سیدغلام مصطفیٰ شاہ نے قومی اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیف وہیپ و رکنِ قومی اسمبلی اعجاز حسین جاکھرانی کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ہفتہ کو قومی اسمبلی سپیکر آفس سے جاری بیان کے مطابق اسپیکر نے اعجاز حسین جاکھرانی کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ والدہ کا انتقال ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے،دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔اسپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالیٰ سے مرحومہ کے درجات کی بلندی کی دعا کرتے ہوئے تمام اہلِ...
    سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے معاملے پر دائر نظرثانی درخواست کی سماعت جسٹس جمال خان مندوخیل کی والدہ کے انتقال کے باعث  مؤخر کردی گئی۔ عدالتی ذرائع کے مطابق یہ کیس اب پیر کو نہیں سنا جائے گا، اور منگل کو بھی سماعت کی توقع نہیں۔ یہ بھی پڑھیں سپریم کورٹ: مخصوص نشستیں کیس، لائیو نشریات اور بینچ پر اعتراضات زیر بحث ذرائع کا کہنا ہے کہ کیس کی آئندہ سماعت کی تاریخ سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال خان مندوخیل کی بلوچستان سے واپسی پر طے کی جائے گی۔ بتایا گیا ہے کہ جسٹس مندوخیل اپنی والدہ کے انتقال کے باعث آج بلوچستان روانہ ہوگئے ہیں، جس کے باعث بینچ کی دستیابی متاثر ہوئی ہے۔ سنی اتحاد کونسل نے...
    وال چاکنگ کا یہ سلسلہ ناظم آباد، گلشنِ اقبال، فیڈرل بی ایریا، ملیر سمیت مختلف علاقوں میں دیکھا گیا، جہاں شہریوں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے اپنے جذبات کو تحریری شکل دی۔ عوامی سطح پر اس اقدام کو ایران پر اسرائیلی حملے کے خلاف عالمِ اسلام کی قیادت سے وابستگی اور صیہونی و امریکی جارحیت کے خلاف نفرت کا اظہار قرار دیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں رہبرِ انقلاب اسلامی ایران آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے حق میں وال چاکنگ کی گئی ہے۔ شہر کی متعدد مرکزی شاہراہوں اور علاقوں کی دیواروں پر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی تصاویر کے ساتھ ساتھ Pakistan Stands with Ali Khamenei کی چاکنگ کی...
    —فائل فوٹو سپریم کورٹ کے جج اور آئینی بینچ کے سینئر رکن جسٹس جمال مندوخیل کی والدہ انتقال کر گئیں۔آئینی بینچ کے سینئر رکن جسٹس جمال مندوخیل کی والدہ کوئٹہ میں انتقال کر گئی ہیں۔ جسٹس جمال مندوخیل کی عدم دستیابی کی وجہ سے آئینی بینچ کے ججوں کا روسٹر تبدیل کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق مخصوص نشستوں کے نظر ثانی کیس کی سماعت پیر اور منگل کو نہیں ہوگی۔ذرائع نے بتایا کہ 23 اور 24 جون کو 5 رکنی آئینی بینچ دیگر مقدمات کی سماعت کرے گا۔
    وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ ایک معصوم بچی جو منفرد کنٹینٹ بنا رہی تھی، اس کو بے دردی سے نشانہ بنایا گیا یہ ٹیسٹ کیس بننا چاہیے تاکہ کسی کی بچی کے ساتھ ایسا نہ ہو۔ عطا تارڑ نے ثناء یوسف کے گھر جا کر اہلِ خانہ سے تعزیت کی اور ثناء یوسف کے قتل کیس میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ان کا کہنا ہے کہ ثناء یوسف کے والدین اور اہلِ خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ریاست ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے میں معاونت کرے گی۔ ثناء یوسف کے والد کی حکومت سے انصاف کی اپیلاسلام آباد میں قتل ہونے والی ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے والد کا بیان سامنے آگیا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ...
    کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2025ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال خان مندوخیل اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر بلال خان مندوخیل کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج وغم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے سینیٹر بلال خان مندوخیل سے رابطہ کرکے انہیں بتایا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت پوری پیپلز پارٹی آپ کے ساتھ ہے۔صوبائی وزیر صحت بخت محمد نے مرحومہ کی درجات کی بلندی اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کی دعا کی۔
    سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس جمال مندوخیل کی والدہ کا انتقال ہوگیا جس کے بعد مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت مؤخر کردی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع  نے کہا کہ مخصوص نشستوں کے کیس کی پیر کو ہونے والی سماعت موخر کر دی گئی، مخصوص نشستوں کے نظرثانی کیس کی سماعت منگل کو بھی نہیں ہوگی۔ ذرائع  نے کہا کہ جسٹس جمال مندوخیل کی بلوچستان سے واپسی پر سماعت کی آئندہ تاریخ کا اعلان ہوگا، جسٹس جمال مندوخیل والدہ کے انتقال کی وجہ سے آج بلوچستان روانہ ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس جمال خان مندوخیل کی والدہ کا انتقال ہوگیا، نماز جنازہ تبلیغی مرکز ژوب میں آج ادا کی جائے گی۔
    کانگریس رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کے لیڈران خود اپنے بچوں کو انگلینڈ بھیج کر انگریزی تعلیم دلواتے ہیں، جبکہ عوام کو انگریزی سے دور رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیر داخلہ امت شاہ کے اس بیان کہ "ایسا وقت دور نہیں جب بھارت میں انگریزی بولنے والوں کو شرم آئے گی"، کے ایک دن بعد کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے سخت ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے بی جے پی اور آر ایس ایس کو نشانہ بنایا۔ راہل گاندھی نے ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کہتے ہیں کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کے لیڈران خود اپنے بچوں کو انگلینڈ بھیج کر انگریزی تعلیم...
    نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کا کہنا ہے کہ خواتین شناختی کارڈ پر اپنی مرضی سے والد یا شوہر کا نام درج کرواسکتی ہیں، شناختی کارڈ کی ضبطی، تنسیخ اور بحالی کے کیسز کا فیصلہ 30 دن میں ہوگا۔ نئے قواعد کے تحت شادی شدہ خواتین کو اب یہ سہولت فراہم کر دی گئی ہے کہ وہ شناختی کارڈ پر اپنی مرضی سے والد یا شوہر کا نام درج کرواسکتی ہیں۔ وزیر داخلہ کی ہدایت پر نادرا نے قومی شناختی کارڈ قواعد 2002 میں ترامیم کا نفاذ کردیا، نادرا نے اصلاحاتی مسودے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کی منظوری وفاقی کابینہ دے چکی ہے۔ اعلامیے کے مطابق شناختی نظام کو جعل سازی سے پاک اور محفوظ...
    بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع الور میں خاتون نے اپنے آشنا کے ہمراہ شوہر کو مبینہ طور پر قتل کردیا، والد کا قتل ہوتے ہوئے 9 سالہ بچے نے دیکھ لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون نے عاشق کے ساتھ ملکر اپنے شوہر کے قتل کی سازش رچانے کے بعد اسے 7 جون کی رات بے دردی سے قتل کردیا، اس قتل کا چشم دید گواہ اس کا اپنا 9 سالہ بیٹا تھا، جس نے اپنی آنکھوں کے سامنے والد کو قتل ہوتے دیکھا، جس کے بعد بچے نے پولیس کو واقعے سے متعلق بتادیا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقتول کی بیوی کو اس کے تین ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا ہے، جبکہ باقی ملزمان فرار ہیں۔ تفصیلات کے...
    بھارت اور انگلینڈ کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز کے ایک یادگار دن میں نوجوان بھارتی بلے باز یَشسوی جیسوال اور شبھمن گل نے سینچریاں داغ کر نہ صرف میچ پر بھارت کی گرفت مضبوط کی، بلکہ کئی اہم ریکارڈز بھی اپنے نام کرلیے۔ جیسوال نے اپنی شاندار فارم کو جاری رکھتے ہوئے ایک اور ٹیسٹ سینچری اسکور کی، جو ان کی کیریئر کی اہم سنگ میل بن گئی۔ اس اننگز کے ساتھ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں تیزی سے 1000 رنز مکمل کرنے والے بھارت کے چند نوجوانوں میں شامل ہو گئے۔ مزید پڑھیں: ’کیا جے شاہ نے ورلڈ کپ جیتا ہے؟‘، ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے پرومو میں 11 مرتبہ دکھائے جانے پر آئی سی سی پر تنقید دوسری...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق اپنی انٹیلی جنس کمیونٹی کے مؤقف کو مسترد کر دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نیو جرسی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق انٹیلی جینس کمیونٹی کی رپورٹ کو اس وقت مسترد کر دیا جب ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا وہ اپنی ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس، ٹلسی گیبارڈ کی اس رائے سے متفق ہیں کہ ایران کے جوہری ہتھیار بنانے کے کوئی شواہد نہیں ملے۔ اس سوال کے جواب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ میری انٹیلی جنس کمیونٹی غلط ہے۔ٹرمپ کے اس بیان نے امریکی پالیسی اور انٹیلی جنس اداروں کے درمیان تضاد کو...
    علامتی فوٹو کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں والد نے بچے کو مبینہ طور پر چولہے پر پھینک دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ  بیوی سے جھگڑے میں شوہر نے 10 ماہ کے بچے کو جلتے چولہے پر پھینکا، آگ کے باعث بچہ جھلس گیا، جسے این آئی سی ایچ منتقل کردیا گیا، جبکہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ میاں بیوی میں اکثر جھگڑا رہتا تھا، خاتون شوہر سے طلاق لینا چاہتی تھیں۔
    ’ساری توجہ، سرمایہ کاری اور وسائل کرکٹ کے لئے دستیاب ہیں، مگر ہماری ہاکی جو کہ ہمارا قومی کھیل ہے کو زندہ رکھنے کے لئے بھی مسلسل جدو جہد کرنی پڑ رہی ہے۔ کیا یہاں کوئی ایک بھی ایسا آدمی ہے جو صرف باتیں نہ کرے اور عملی کام پر توجہ دے۔ بطور کھلاڑی میرا دل انتہائی رنجیدہ ہے۔‘ یہ الفاظ ہیں پاکستان کی نیشنل ہاکی  ٹیم کے کپتان عماد بٹ کے، جو ایسی ٹیم کی قیادت کر ہے ہیں جو ملائشیا کے نیشنل ہاکی سٹیڈیم بکت جلیل میں کھیلنے جا رہے۔ نیشنز کپ ہاکی کے فائنل تک پہنچ چکی ہے، مگر کھلاڑیوں کو ابھی تک ٹی اے ڈی اے کی مد میں ادائیگیاں نہیں کی جا سکتی ہیں۔ پاکستان...
    قومی اسمبلی اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے اگر کوئی ترقی دکھائی ہے تو وہ یہ ہے کہ گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے لیکن میں حیران ہوں کہ صرف گدھوں کی تعداد میں اضافہ کیوں ہوا ہے گدھیوں کی تعداد کیوں نہیں بڑھی۔ حکومت نے اگر کوئی ترقی دکھائی ہے تو وہ یہ ہے کہ گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے،لیکن میں حیران ہوں کہ گدھوں کی تعداد میں ہی اضافہ ہوا ہے، گدھیا کیوں نہیں بڑھیں؟ جنید اکبر خان#ReleaseLeaderOfUmmah pic.twitter.com/fwWaMcMTsd — PTI Punjab (@PTIPunjabPK) June 20, 2025 انہوں نے مزید کہا کہ ہماری ایکسپورٹس کم ہو رہی ہیں، زراعت...
    اسرائیل پچھلے تقریباً 2 برس سے اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ مسلسل جنگ میں ہے۔ حالیہ جنگ کا آغاز 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے سے ہوا، جس کے جواب میں اسرائیل نے ایک بھرپور فوجی مہم شروع کی۔ یہ مہم رفتہ رفتہ پورے خطے تک پھیل گئی اور اب ایران جیسے محتاط ملک کو بھی اس جنگ میں گھسیٹ لیا گیا ہے، حالانکہ ایران طویل عرصے سے براہِ راست تصادم سے گریز کرتا رہا تھا۔  امریکا کی پشت پناہی سے یہ تصادم اب کہیں زیادہ خطرناک رخ اختیار کر چکا ہے۔ ایران ایک کٹھن دوراہے پر کھڑا ہے، جہاں ہر راستہ نقصان دہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں:اسرائیل ایران تصادم: نیتن یاہو کی ڈوبتی سیاست کو کنارہ مل گیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہمیں خبر ملی ہے کہ امریکا کی فصیلوں میں ایک دروازہ کھلا، اور اْس دروازے سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا قافلہ داخل ہوا۔ وہی امریکا جس نے کبھی ہمارے وزیراعظم کے فون تک نہ اٹھائے، آج اس کا صدر آپ سے ملاقات کو اعزاز کہہ رہا ہے اور ہمیں خوشی ہوئی… بے حد خوشی۔ لیکن اے سردار! یہ خوشی تاریخ کی تھکن سے نکلی ہے اور اس کے پیچھے بہت سے سوال، خدشے، زخم اور امیدیں چھپی ہیں۔ ماضی کی گرد اْڑتی ہے… اور ہمیں یاد آتا ہے کہ ہم نے وعدے سنے، وفاداری نبھائی، لیکن 1965 کی جنگ میں ہم تنہا تھے، 1971 میں ہمارا بازو کاٹ دیا گیا، افغان جہاد کے بعد ہمیں پْشیمانیوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ نے سول سرونٹس ایکٹ میں ترمیم کا بل منظور کرلیا، بل کے تحت گریڈ 17 اور اس سے زیادہ گریڈ کے افسران شریک حیات اور زیر کفالت بچوں کے اثاثے ڈکلیئر کرنے کے پابند ہوں گے، فوجداری قوانین میں ترمیم کا بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ کا اجلاس چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی زیرِ صدارت ہوا، سول سرونٹس ایکٹ میں ترمیم کے تحت ملک بھر کے سرکاری افسران بھی اپنے اثاثے ظاہر کریں گے۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ملک بھر میں سیاست دان اپنے اثاثے ظاہر کرتے ہیں، بل کے متن کے مطابق گریڈ 17 اور اس سے زاید کے...
    جمعہ کا دن تھا، اگلے دن بقر عید تھی، اخبار پڑھتے پڑھتے پچھلے صفحے پر ایک چھوٹی سی خبر نے میری توجہ اپنی جانب کھینچ لی، شپ اونرزکالج کے قریب نارتھ ناظم آباد، ایک خاتون کی لاش ملی، جو ایک گرلز کالج کی سابقہ پروفیسر تھیں، ایدھی کے رضاکار اس خاتون پروفیسر کی میت کو ایدھی ہوم لے گئے، موصوفہ کے بیگ سے کوئی ایسی چیز نہ ملی جس سے ان کے لواحقین کو اطلاع دی جاتی، پتا نہیں انھیں یہ کیسے پتا چلا کہ وہ ایک پروفیسر تھیں۔ شاید جس جگہ ان کی لاش ملی ہو وہاں کسی نے انھیں شناخت کیا ہو۔ تھوڑی دیر بعد میری ایک اور دوست کا فون آیا اور انھوں نے بتایا کہ ہماری...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نبی کریمؐ کے تمام صحابہ معزز، محترم اور قابلِ تعظیم ہیں، قرآن پاک اور احادیثِ مبارکہ میں ان کے بے شمار فضائل ومناقب وارد ہوئے ہیں، اسلام کے لیے انھوں نے ایسی ایسی قربانیاں دی ہیں کہ بعد میں آنے والوں کے لیے ان کا تصور کرنا بھی مشکل ہے؛ لیکن ان سب باتوں کے باوجود بعض صحابہ کرامؓ کے خاص مناقب اور اوصاف تھے جو دوسروں میں نہیں تھے۔ یقیناً ان صحابہ کا تذکرہ کرنا اور امت کے سامنے ان کا اوصاف اجاگر کرنا وقت کی ایک اہم ضرورت اور ہماری ذمے داری ہے؛ اس لیے ذیل میں ان جلیل القدر صحابہ میں سے ایک ایسے صحابی کا تذکرہ کریں گے جنھیں نبیؐ کے رازدار ہونے کا...
    وفاقی وزیر آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام شزہ فاطمہ—فائل فوٹو 20 کروڑ موبائل صارفین کا سنگِ میل عبور کرنے پر 200 خواتین کو موبائل فون مفت دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔اس سلسلے میں اسلام آباد میں 200 موبائل فون مفت دینے کے لیے قرعہ اندازی کی گئی۔کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے 200 موبائل فون جیتنے والی خواتین کے ناموں کا اعلان چیئرمین پی ٹی اے اور وزیرِ آئی ٹی شزہ فاطمہ نے کیا۔ پہلے فائر وال کوضرورت قرار دینے والی وزیر کا آج جواب دینے اورنام لینے سے گریزوزیرِ مملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے 3 دن پہلے فائر وال کو ریاست کی ضرورت قرار دے کر دفاع کیا، آج فائر وال کے سوالات کا جواب دینے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گوگل نے اپنی ایپ میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) پر مبنی نیا سرچ لائیو فیچر متعارف کرا دیا ہے، جو فی الحال امریکا میں آئی او ایس اور اینڈرائیڈ صارفین کے لیے دستیاب ہے۔ یہ فیچر دراصل گوگل کے جیمنائی لائیو کی طرز پر کام کرتا ہے۔اب صارفین گوگل ایپ کے اندر موجود ایک نئے لائیو آئیکون پر کلک کرکے اپنی آواز کے ذریعے سوال پوچھ سکتے ہیں، اور گوگل نہ صرف ان کا سوال سنے گا بلکہ AI کی مدد سے آڈیو میں جواب بھی دے گا۔ یہ فیچر خاص طور پر ڈرائیونگ یا ملٹی ٹاسکنگ کے دوران مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ایک کے بعد ایک سوال کرنے کی سہولت بھی موجود ہے، اور چیٹ سیشن کسی دوسری...
    نیدرلینڈز کی حکومت نے خبردار کیا ہے کہ 15 سال سے کم عمر بچے اگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز خصوصاً ٹک ٹاک اور انسٹاگرام کا استعمال کریں تو وہ نفسیاتی اور جسمانی مسائل، ڈپریشن اور نیند کی خرابی جیسے خطرات سے دوچار ہو سکتے ہیں۔ وزارت صحت نے والدین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بچوں کو ان پلیٹ فارمز کے استعمال سے باز رکھیں اور ان کے ڈیجیٹل ڈیوائسز کے استعمال کے دورانیے پر بھی کڑی نظر رکھیں۔ العربیہ اردو کے مطابق، وزارت صحت نے بیان میں تجویز دی ہے کہ بچوں کا اسکرین ٹائم 20 منٹ سے زیادہ نہ ہو، اس کے بعد انہیں کم از کم 2 گھنٹے جسمانی سرگرمیوں میں حصہ لینا چاہیے۔ والدین کو ہدایت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (آن لائن) عدالت عظمیٰ آئینی بینچ نے ججز کی سینیارٹی اور ٹرانسفر سے متعلق اہم کیس کی سماعت آج جمعرات کومکمل کرکے مختصر فیصلہ جاری کرنے کا عندیہ دیاہے۔جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس میں کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کیس میں ججز وکلا کو کہتے رہے کہ جلدی دلائل مکمل کر لیں تاخیرنہ کریں، وکلا کے طویل دلائل کے سبب کیس تاخیر کا شکار ہوتا رہا، ججز ریٹائر ہوتے رہے، یوں ججز ریٹائر ہونے کے سبب ججز کی کمپوزیشن ہی تبدیل ہوگئی۔ اس کیس میں سوال یہ ہے کہ 14 ججز کو چھوڑ کر 15ویں نمبر والے جج کو کیوں ٹرانسفر کیا گیا؟ جوڈیشل کونسل یا آرٹیکل 6 کے تحت بننے والی اسپیشل کورٹ کے...
    پنجاب بھر کی مختلف جامعات میں زیر تعلیم ان طلبہ کے لیے مشکلات بڑھتی جا رہی ہیں جن کے امتحانات میں سپلی (Supply) آئی ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے ان طلبہ کو سمَر سمسٹر (Summer Semester) کی سہولت فراہم نہیں کی جا رہی جس کی وجہ سے والدین اور طلبہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں کیونکہ ان کا ایک تعلیمی سال ضائع ہونے کا خدشہ ہے متاثرہ سٹوڈنٹس اور ان کے والدین کا کہنا ہے کہ اگر سمَر سمسٹر آفر کر دیا جائے تو بچے اپنا کورس مکمل کر کے بروقت اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں گے، ورنہ اگلے سال تک انتظار کرنا پڑے گا جس سے نہ صرف تعلیمی سال ضائع ہوگا بلکہ مالی بوجھ بھی...
    سینیئر تحقیقاتی صحافی عمر چیمہ نے کہا ہے کہ ان کی 2008 میں اسرائیل کے موجودہ وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات ہوچکی ہے، جب وہ اپوزیشن میں تھے۔ اور اس وقت بھی نیتن یاہو کا مؤقف یہی تھا کہ اسرائیل کو ایران اور پاکستان سے خطرہ ہے۔ وی ایکسکلوسیو میں گفتگو کرتے ہوئے عمر چیمہ نے کہاکہ میں 2008 میں نیویارک ٹائمز میں فیلو شپ کے لیے امریکا گیا ہوا تھا۔ اور اسی سال نیتن یاہو نے اخبار کا دورہ کیا جہاں ملاقات ہوگئی۔ یہ بھی پڑھیں ایران اسرائیل کشیدگی کے اثرات، پاکستان میں پروازوں کا شیڈول متاثر انہوں نے کہاکہ جب نیتن یاہو نیویارک ٹائمز کے دفتر میں آئے تو صحافیوں نے اپنا اپنا تعارف کرایا، لیکن میں سوچ میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماتلی (نمائندہ جسارت)سندھی نیوز چینل دھرتی ٹی نیوز کے نمائندے بابر چانگ کے والد، قادر بخش چانگ، سے شہر کے مرکزی چوک پر بریانی کھانے کے بعد کوسڑمیں سوار ہوتے وقت جیب کا صفایا کر دیا گیا۔ نامعلوم ملزمان ان کی جیب سے ایک لاکھ روپے نقد رقم نکال کر فرار ہوگئے۔واقعے کے مطابق، قادر بخش چانگ بریانی کی دکان سے کھانے کے بعد جیسے سفر میں کے لیے کوسٹر میں سوار ہوئے، ماتلی میں سرگرم جیب تراش گروہ نے ان کا پرس چوری کرلیا۔ واضح رہے کہ ماتلی شہر میں گزشتہ کافی عرصے سے جیب کتروں کا ایک منظم گروہ سرگرمِ عمل ہے، جو شہر کے مختلف چوراہوں، بس اسٹاپس اور عوامی مقامات پر مسافروں کو نشانہ...