2025-09-18@18:32:33 GMT
تلاش کی گنتی: 1346

«روٹ کا»:

    اپنے ایک بیان میں مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین نے کہا کہ جن لوگوں نے پیپلز پارٹی کا عذاب شہر اور صوبے پر مسلط کیا وہ خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، جو ناصرف شہر بلکہ ملک کے ساتھ دشمنی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مہاجر قومی موومنٹ (ایم کیو ایم حقیقی) پاکستان کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا کہ کراچی میں ترقی کے نام پر سندھ حکومت نے 17 سالوں میں کھربوں روپے ہڑپ کیے ہیں، فارم 47 بنانے والے پی پی کی کرپشن، اقرباء پروری اور بیڈ گورننس کا نوٹس لیں اور کراچی کو تباہ ہونے سے بچائیں۔ اپنے ایک بیان میں آفاق احمد نے کہا کہ کراچی کو پیپلز پارٹی نے تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا، صوبے کو ہر سال...
    مہاجر قومی موومنٹ (ایم کیو ایم حقیقی) کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا کہ کراچی میں ترقی کے نام پر سندھ حکومت نے 17 سالوں میں کھربوں روپے ہڑپ کیے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں آفاق احمد نے کہا کہ کراچی کو پیپلز پارٹی نے تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا، صوبے کو ہر سال جتنا ریونیو کراچی دیتا ہے اس کا 10 فیصد بھی شہر پر نہیں لگتا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 17 برسوں میں صرف شہر کی ڈیویلپمنٹ کے پیسوں میں سے سندھ حکومت کھربوں روپے ہڑپ کرچکی ہے۔ آفاق احمد نے کہا کہ کراچی کا سب سے بڑا مسئلہ غیر مقامی افراد کی انتظامی عہدوں پر تعیناتی ہے۔ آفاق احمد نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے شہر...
    فوٹو: اے ایف پی  جلال پور پیروالا میں سیلابی پانی کی کمی کیلئے ایم فائیو موٹروے پر شگاف ڈالنے کی تجویز دی گئی ہے۔محکمہ انہار نے موٹروے پر شگاف ڈالنے کو انتہائی ضروری قرار دیا، چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) اور متعلقہ حکام پر مشتمل کمیٹی آج جائزہ لے گی۔محکمہ انہار کے مطابق 8 روز بعد بھی جلال پور پیروالا کے اطراف پانی میں معمولی کمی ہوئی، دریائے ستلج کا 40 فیصد پانی اوچ شریف کے شگاف سے ابھی بھی جلال پور اور لودھراں کی جانب جا رہا ہے، پانی کو دریائے چناب میں ڈالنے کیلئے موٹر وے پر شگاف ڈالنا ضروری ہے۔سیلاب سے متاثرہ ملتان ایم فائیو موٹروے جلال پور پیروالا سے جھانگڑہ انٹرچینج تک چھٹے...
    ---فائل فوٹو محکمۂ انہار کی جانب سے دریائے ستلج کا پانی دریائے چناب میں ڈالنے کے لیے ایم فائیو موٹروے پر شگاف ڈالنے کی تجویز دی گئی ہے۔محکمۂ انہار  کے مطابق ممکنہ طور پر موٹروے پر شگاف ڈالنا انتہائی ضروری ہو گیا ہے۔محکمہ انہار نے اپنی تجویز میں کہا ہے کہ پانی کو دریائے چناب میں ڈالنے کے لیے موٹروے ایم فائیو پر شگاف ڈال دیا جائے، دریائے ستلج کا پانی 40 فیصد اپنا راستہ بدل چکا ہے، اوچ شریف روڈ پر شگاف ڈالنے اور نورجہ بھٹہ کا بند ٹوٹنے سے دریائے ستلج نے اپنا راستہ بدلا ہے۔ دریائے راوی کی زمین پر بنی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے متاثرین کو فی کس 2 کروڑ کے قریب واپس کردیے گئے حالیہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250918-08-3 لاہور(صباح نیوز)اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ حسن بلال ہاشمی نے جامعہ پنجاب میں پرامن طلبہ و طالبات پر پولیس اور سیکورٹی اہلکاروں کے تشدد اوردرجنوں گرفتار طلبہ پر شدید تشویش اور غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ اس واقعے کا فی الفور نوٹس لیا جائے ، یہ کارروائیاں نہ صرف آئین پاکستان کی کھلی خلاف ورزی ہیں بلکہ طلبہ کے جائز اور پرامن جمہوری حق کو سلب کرنے کی کھلی کوشش ہیں۔ اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان ہر شہری کو پرامن احتجاج اور آزادیِ اظہار کا بنیادی حق دیتا ہے۔ جامعات علم و تحقیق کے مراکز ہیں لیکن بدقسمتی سے جامعہ پنجاب کی انتظامیہ...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء)بینک اسلامی نے ایم جی موٹرز پاکستان کے ساتھ ایک معاہدے پردستخط کیے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت صارفین کو انڈسٹری کے سب سے کم شرح پر شریعہ کمپلائنٹ آٹو فنانسنگ فراہم کی جائے گی۔ صرف 4.99فیصد (1.49فیصد کے مساوی ایک سالہ شرح)سے شروع ہونے والی رینٹل شرح کے ساتھ بینک اسلامی کی ایم جی فنانسنگ آفر آٹو صارفین کیلئے سہولت اور کفایت کاایک نیا معیار ہے۔ 3ملین روپے یا اس سے زائد کی فنانسنگ پر یہ خصوصی مہم صارفین کواسی دن میں پراسیسنگ اور فوری منظوری کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ اس کے علاوہ 2سال کیلئے 9.99فیصد اور 3سال کیلئے 11.75فیصد کی شرح کے ساتھ صارفین فلیکسیبل مدت کا...
    چینی کمپنی یونی ٹری’ کا نیا ہیومنائیڈ روبوٹ ’G1‘ ان دنوں سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بنا ہوا ہے۔ وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس روبوٹ کو بار بار لاتیں اور دھکے مار کر آزمایا گیا، لیکن ہر بار اس نے اپنا توازن بحال کر کے سب کو حیران کر دیا۔ ویڈیو کے آغاز میں جی ون روبوٹ اپنے ہلکے پھلکے ڈھانچے اور لچکدار حرکات کا مظاہرہ کرتا دکھائی دیتا ہے۔ ایک موقع پر یہ قالین پر پھسل کر گر بھی جاتا ہے، لیکن ایک سیکنڈ سے بھی کم وقت میں دوبارہ سیدھا کھڑا ہو جاتا ہے۔ اس کے بعد ایک ڈیمانسٹریٹر روبوٹ کو تقریباً 9 بار مختلف سمتوں سے زور دار لاتیں مارتا ہے، مگر...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2025ء)سیشن کورٹ اسلام آباد نے 26نومبر احتجاج کے دو مقدمات میں عامر کیانی اور عمران اسماعیل کی جانب سے بریت کی درخواستوں پر نوٹس جاری کر دیئے ۔(جاری ہے) منگل کوسینئرسول جج مبشرحسن چشتی نے کیسز کی سماعت کی،پی ٹی آئی کے کچھ کارکن عدالت میں پیش ہوئے،وکیل صفائی سردارمصروف خان نے استدعا کی کہ جوملزمان پیش نہیں ہورہے ان کو اشتہاری قراردے کر چالان منگوایا جائے۔عدالت نے پیش ہونیوالے ملزمان کی حاضری لگا کر انھیں جانے کی اجازت دیدی،عامر کیانی اورعمران اسماعیل کی بریت درخواستوں پرسرکارکو نوٹس جاری کر دیا۔دونوں مقدمات میں بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی اور دیگر رہنما بری ہو چکے ہیں،کیس کی مزید سماعت...
    تامل فلم انڈسٹری کی اداکارہ اور فیشن ڈیزائنر شالنی نے منفرد انداز میں فوٹو شوٹ کیساتھ طلاق کا اعلان کردیا۔ اداکارہ شالنی نے لال رنگ کا جوڑا زیب تک کر کے سوشل میڈیا پر اپنا طلاق کا فوٹو شوٹ پوسٹ کیا ہے جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ کئی لوگ انہیں سراہا بھی رہے ہیں۔  انہوں نے اس لمحے کو ایک نئے آغاز کے طور پر مناتے ہوئے معاشرتی روایات کو چیلنج کیا اور طلاق کو ایک جشن کے طور پر مناتے ہوئے اپنی شادی کی تصویر بھی پھاڑ دی۔  شالنی نے اپنی پوسٹ میں ان خواتین کے لیے پیغام دیا جو شادی شدہ زندگی میں مشکلات کا شکار ہیں لیکن آواز بلند کرنے خوفزدہ ہیں۔...
    ذرائع کے مطابق ہڑتال کے باعث سوپور، ہندواڑہ، شوپیاں، کولگام اور اسلام آباد سمیت تمام منڈیوں میں کاروبار مفلوج ہو کر رہ گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر جموں ہائی وے پر پھلوں سے لدے ٹرکوں کی نقل و حرکت کو یقینی بنانے میں قابض حکام کی ناکامی کے خلاف وادی کشمیر کی تمام فروٹ منڈیوں میں آج مکمل ہڑتال کی گئی۔ ذرائع کے مطابق ہڑتال کے باعث سوپور، ہندواڑہ، شوپیاں، کولگام اور اسلام آباد سمیت تمام منڈیوں میں کاروبار مفلوج ہو کر رہ گیا۔سوپور فروٹ منڈی میں جو ایشیا کی دوسری سب سے بڑی فروٹ منڈی ہے، جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے جہاں کاشتکار رو پڑے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے پھل ہائی وے پر...
    جلال پور پیروالا ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 ستمبر2025ء ) سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، اربوں ڈالرز سے تعمیر ہونے والی ایم 5 موٹروے کا بڑا حصہ بہہ گیا، موٹروے ایم 5 کا شمالی حصہ 50فٹ تک سیلابی پانی میں بہہ جانے کے بعد موٹروے کا جنوبی حصہ بھی کٹاؤ کا شکار ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب میں سیلاب کی وجہ سے ایم 5 موٹروے کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔(جاری ہے) میڈیا رپورٹس کے مطابق دریائے ستلج کے پانی نے موٹروے ایم 5 کو بھی متاثر کیا، موٹروے ٹنل کے قریب دراڑیں پڑگئی، موٹروے کے دونوں اطراف پانی کی روانگی کی وجہ سے موٹروے کو عام ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔ جلالپور پیروالا کے...
    اینٹی کرپشن خیبر پختونخوا کی جانب سے پشاور میں پریزائیڈنگ افسران کو نوٹس جاری ہونے کے معاملے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کو خط تحریر کیا ہے۔ خط کے مطابق تیمور سلیم جھگڑا کے حلقے میں مبینہ دھاندلی پر اینٹی کرپشن انکوائری غیر آئینی اور غیر قانونی ہے، اینٹی کرپشن کی انکوائری الیکشن کمیشن اور الیکشن ٹربیونل کے کام میں مداخلت ہے۔ الیکشن کمیشن کے خط کے مطابق پی کے 79 کے امیدوار تیمور سلیم جھگڑا کا کیس الیکشن ٹربیونل میں زیرسماعت ہے، الیکشن ٹربیونل بدعنوانی سمیت دیگر الزامات کو دیکھنے کا مجاز ہے۔ الیکشن کمیشن کے خط کے مطابق پریزائیڈنگ افسران الیکشن کمیشن کی زیر نگرانی کام کرتےہیں۔ الیکشن کمیشن کے خط کے مطابق پریزائیڈنگ افسران کے خلاف...
    جلال پور پیر والا کے قریب سیلاب سے متاثر ہونے والے ملتان سکھر موٹروے (ایم 5) کے حصے کی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ اس مقصد کے لیے بھاری مشینری اور درکار سامان موقع پر پہنچا دیا گیا ہے، تاکہ جلد از جلد سڑک کو ٹریفک کے لیے کھولا جا سکے۔ ترجمان نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے مطابق چیئرمین این ایچ اے نے متاثرہ مقام کا دورہ کیا اور بحالی کے کام کا جائزہ لیا۔ یہ بھی پڑھیں: مقامی آبادی نےسیلابی پانی میں شاہراہ بھٹو بہہ جانے کی کیا وجہ بتائی؟ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ موٹروے کو بحال کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے تاکہ عوام کو مزید...
    بھارتی آبی جارحیت کے بعد بپھرے دریاؤں نے اپر پنجاب کے بعد جنوبی پنجاب میں بھی تباہی کی داستان رقم کردی. جلال پور پیروالا کے قریب دونوں اطراف سیلابی پانی کے بہاؤ سے ملتان سکھر ایم فائیو (M-5) موٹروے کو بھی نقصان پہنچا، جس کا ایک حصہ بہہ گیا، جس کے بعد موٹروے کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح کم ہونے کے باوجود جنوبی علاقوں میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں. سیلاب جنوبی پنجاب سے آگے بڑھتا ہوا سندھ میں داخل ہورہا ہے۔شجاع آباد میں دریائے چناب میں طغیانی سے 15 موضاجات پانی میں ڈوب گئے جب کہ 17موضاجات کو جزوی نقصان پہنچا اور اب تک 4000 سے زائد افراد کو...
    بھارتی آبی جارحیت کے بعد بپھرے دریاؤں نے اپر پنجاب کے بعد جنوبی پنجاب میں بھی تباہی کی داستان رقم کردی، جلال پور پیروالا کے قریب دونوں اطراف سیلابی پانی کے بہاؤ سے ملتان سکھر ایم فائیو (M-5) موٹروے کو بھی نقصان پہنچا، جس کا ایک حصہ بہہ گیا، جس کے بعد موٹروے کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔ پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح کم ہونے کے باوجود جنوبی علاقوں میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں، سیلاب جنوبی پنجاب سے آگے بڑھتا ہوا سندھ میں داخل ہورہا ہے۔ شجاع آباد میں دریائے چناب میں طغیانی سے 15 موضاجات پانی میں ڈوب گئے جب کہ 17موضاجات کو جزوی نقصان پہنچا اور اب تک 4000 سے...
    جلالپور  پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ سیلاب میں بہہ گیا۔  پولیس حکام کے  مطابق جلالپور پیروالا کے قریب سیلابی پانی میں ملتان سکھر ایم فائیو (M-5) موٹروے کا ایک حصہ بہہ گیا جس کے بعد موٹروے کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔  ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد نے کہا کہ موٹروے پولیس ٹریفک کو متبادل راستوں سے گزار رہی ہے، نارتھ باؤنڈ پر اوچ شریف، جھانگرہ اور جلالپور انٹرچینج سے موڑی جارہی ہے، ساؤتھ باؤنڈ ٹریفک شاہ شمس، شیر شاہ اور شجاع آباد ساؤتھ سے متبادل راستوں پر منتقل کی جا رہی ہے۔ ترجمان کے مطابق مسافروں کی راہنمائی کے لیے موٹروےپولیس موقع پر موجود ہے۔ حکام کے مطابق اوچ شریف روڈ پر شگاف سے موٹروے کو...
    مظفر گڑھ میں لوڈر رکشے کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے علاقے کا امیر ترین بھکاری جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 14 September, 2025 سب نیوز مظفرگڑھ (سب نیوز)موضع جھینگر میں لوڈر رکشے کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے علاقے کا امیر ترین شوکت بھکاری جاں بحق ہوگیا۔اہل علاقہ کے مطابق شوکت بھکاری 3 بچوں کا باپ تھا، شوکت بھکاری اردو، پنجابی اور انگریزی روانی سے بولتا تھا اور وہ کئی ایکڑ زرعی زمین کا بھی مالک تھا۔کئی سال قبل وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں اس نے خود اعتراف کیا تھا کہ وہ بھیک مانگتے مانگتے لکھ پتی بن چکا ہے۔شوکت کا ویڈیو میں کہنا تھا کہ وہ روزانہ ملتان سے ایک ہزار روپے کماتا ہے اور اس طرح مہینے...
    چلی کے دارالحکومت سینٹیاگو میں ڈاکٹروں نے پہلی بار اے آئی اور روبوٹ کی مدد سے پتّے کا آپریشن کامیابی سے مکمل کیا۔ ہسپتال کلینیکا لاس کونڈیس میں کئے گئے اس آپریشن میں جدید سرجیکل سسٹم مارس (MARS) پلیٹ فارم استعمال کیا گیا، جو روبوٹک بازوؤں اور مصنوعی ذہانت کے ملاپ سے بنایا گیا ہے. یہ جدید سسٹم ایسا روبوٹک بازو فراہم کرتا ہے، جو آلات کو مریض کے جسم کے اندر مقناطیس کے ذریعے حرکت دیتا ہے، جبکہ دوسرا بازو ایک خودکار کیمرے سے لیس ہے، جو سرجن کے ہاتھ یا پاؤں کی حرکت پر کنٹرول ہوتا ہے۔ ہیڈ آف سرجری ڈاکٹر ریکارڈو فنکے کے مطابق یہ دنیا کی پہلا روبوٹ آپریشن ہے جس میں کسی مریض پر محفوظ...
    وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سوشل میڈیا پر ترک نژاد خاتون کی ترکیہ واپسی پر جہاز سے آف لوڈ کرنے کی شکایت کا نوٹس لے لیا۔ ایم ڈی او پی ایف افضال بھٹی نے ترک نژاد خاتون نسلیحان سے ملاقات کر کے انکی واپسی کا مسئلہ فوری طورپر حل کرنے کی ہدایت کر دی۔ وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے سوشل میڈیا پر ترک نژاد خاتون نسلیحان کی ایئر پورٹ پر ترکیہ جاتے ہوئے آف لوڈ کرنے کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے مینجنگ ڈائریکٹر محمد افضال بھٹی کو متاثرہ اوورسیز خاتون کا مسئلہ فوری طور پر حل کرنے کی ہدایت کی۔ ایم ڈی او پی ایف محمد افضال بھٹی نے لاہور میں...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے گڈاپ چھوٹا گیٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔ متوفین کی لاشیں رات گئے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال لیجائی گئیں، ایدھی حکام کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے 2 موٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔ ایس ایچ او گڈاپ سٹی سرفراز جتوئی اور ایدھی حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے تاہم اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے۔ جبکہ متوفین کی شناخت کے حوالے سے بھی پولیس کوششیں کر رہی ہے ۔
    شہر قائد کے علاقے کارساز کے قریب واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار 2 طالبعلموں کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں ایک نوجوان شدید زخمی جبکہ دوسرا معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔ ایس ایچ او بہادر آباد نوید سومرو نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے نوجوان کی شناخت 24 سالہ احمد نوید کے نام سے کی گئی جسے طبی امداد کے لیے اسٹیڈیم روڈ پر قائم نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔ حادثے کا شکار دونوں نوجوان نجی ڈینٹل کالج کے طالب علم ہیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈرائیور ساجد کو گرفتار کر کے واٹر ٹینکر کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے جبکہ پولیس نے زخمی نوجوان کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے انویسٹی گیشن پولیس...
    ایڈیشنل اینڈ سیشن جج اسلام آباد نے 11 یوٹیوب چینلز بلاک کرنے کا فیصلہ کالعدم کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے 13 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا۔ عدالت نے فیصلے میں لکھا کہا ہے کہ مجسٹریٹ نے درخواست گزاروں کو کوئی مواد پیش کرنے کی ہدایت نہیں کی جو مواد انکوائری یا انویسٹیگیشن کے لحاظ سے ضروری تھا اس کے لئے نوٹس نہیں ہوا۔ فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ مجسٹریٹ نے بغیر نوٹس جاری کئے اتھارٹی کو یوٹیوب بلاک کرنے کا حکم دے دیا،  24 جون کا مجسٹریٹ کا آرڈر قانون کی نظر میں درست نہیں، 11 درخواست گزاروں کی حد تک مجسٹریٹ کا...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)روٹس اسکول سسٹم نے اسکول کی سطح پر کرکٹ کے فروغ کے لیے ایک جامع منصوبے کا آغاز کر دیا ہے جس کے تحت تربیتی کیمپس اور بڑے ٹورنامنٹس منعقد کیے جائیں گے۔ اس منصوبے کا مقصد طلبہ و طالبات کو کھیلوں میں بھرپور شرکت کے مواقع فراہم کرنا اور کرکٹ کے میدان میں نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے۔ ہیڈ کوچ روٹس اسکول سسٹم ظہور بھٹی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ادارہ گراس روٹ لیول پر کھلاڑیوں کو سامنے لانے کے لیے عملی اقدامات کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں تمام کلاسز کے بچوں اور بچیوں کے ٹرائلز مکمل ہو چکے ہیں جن میں کئی باصلاحیت کھلاڑی سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا اب تربیتی کیمپس...
    چلی میں سرجنز نے ایک تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے اے آئی اور روبوٹک ٹیکنالوجی کی مدد سے پتے کا آپریشن انجام دیا۔ اس آپریشن میں پہلی بار ‘مارس پلیٹ فارم’ استعمال کیا گیا جو مصنوعی ذہانت اور جدید روبوٹک نظام کا امتزاج ہے۔ پیر کو کیے گئے اس آپریشن میں ایک روبوٹ نے مقناطیس تھام رکھا تھا جو مریض کے جسم کے اندر آلات کو حرکت دیتا رہا جبکہ دوسری بازو میں خودکار سرجیکل کیمرہ نصب تھا جسے مصنوعی ذہانت کنٹرول کر رہی تھی۔ یہ کیمرہ سرجن کی حرکات کو فالو کرتا ہے، خودکار طور پر زوم اِن اور زوم آؤٹ کرتا ہے اور بغیر کسی رکاوٹ کے واضح منظر فراہم کرتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ناسا نے سورج...
    بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے اپنی نئی ایکشن سے بھرپور فلم "بیٹل آف گالوان" کی شوٹنگ کا آغاز لداخ میں کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کی شوٹنگ بھارتی ریاست لداخ کے علاقے لیہہ میں شروع ہوئی، جس کا آغاز روایتی گنیش پوجا سے کیا گیا۔ پوجا کی تقریب کے بعد فلم کے پہلے منظر کی عکس بندی کی گئی، جس میں پروڈکشن ٹیم اور قریبی ساتھیوں نے بھی شرکت کی۔  https://www.instagram.com/reel/DN3h6Jg0Fub/?utm_source=ig_web_copy_link فلم "بیٹل آف گالوان" 2020 کے ایک حقیقی واقعے پر مبنی ہے جب بھارتی اور چینی فوجیوں کے درمیان وادی گلوان میں ایک جھڑپ ہوئی تھی۔ دو ممالک کے درمیان جنگ پر مبنی کسی فلم میں سلمان خان پہلی بار جلوہ گر ہوں گے جبکہ مداح اس فلم کو اداکار کے کیریئر...
    سیلابی ریلا موٹروے ایم فائیو سے ٹکرا گیا، جلال پورپیروالا شہر کو بچانے کیلئے ڈالے گئے شگاف سے پانی موٹروے کی پشتوں سے ٹکرایا۔ موٹروے کے پشتوں کو محفوظ کرنے کیلئے پتھروں سے بھرے 20 ٹرک پہنچادیے گئے،موٹر وے کو سیلابی پانی سے بچانے کیلئے پشتوں پر پتھر ڈال کر حفاظتی اقدام کیے جارہے ہیں۔ دوسری جانب دریائے چناب میں پنجند کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کاسیلاب ہے ، پنجند کے مقام پر پانی کااخراج6لاکھ 84ہزار293 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کےمقام پر نچلے درجے کاسیلاب ہے ، گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کا اخراج 78 ہزار492کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دریائے ستلج میں ہیڈاسلام اورسلیمانکی کے مقام پردرمیانے درجے...
    پاکستان میں موٹر سائیکل اور رکشوں کی فروخت میں اگست 2025 کے دوران نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ پاکستان آٹو موبائل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (PAMA) کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق، صرف اگست کے مہینے میں 1 لاکھ 48 ہزار یونٹس فروخت ہوئے — جو پچھلے سال کے مقابلے میں 42 فیصد اور گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 19 فیصد اضافہ ہے۔ مزید برآں، مالی سال 2026 کے ابتدائی دو مہینوں (جولائی-اگست) کے دوران مجموعی طور پر 2 لاکھ 73 ہزار یونٹس فروخت ہوئے، جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 44 فیصد زیادہ ہے۔   فروخت میں اضافے کی بڑی وجوہات کیا ہیں؟  تجزیہ کاروں کے مطابق، اس نمایاں اضافے کے پیچھے کئی...
    حنیف محمد ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ میں کراچی میں گروپ بی کے تینوں میچز کا پہلا دن بارش کی نذر ہوگیا۔ گروپ اے کے تین میچ میں دو سینچریاں اور دو ففٹیز بن گئیں۔ فیصل آباد کے عبدالصمد نے دوسری سینچری بناڈالی۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے تحت نان فرسٹ کلاس ایونٹ کے تیسرے راونڈ کے پہلے دن گروپ اے میں ملتان نے کراچی وائٹس کے خلاف اپنی پہلی اننگ میں 5 وکٹوں پر 253 رنزجوڑ لیے۔ پہلے راونڈ میں لاہور بلوز کے خلاف 152 رنز کی اننگ کھیلنے والے عبدالصمد 9 چوکوں کی مدد سے 103 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ ہیں۔ دوسرے اینڈ پر علی شاہ 49 رنز کے ساتھ کھڑے ہیں،محمد عرفان خان نے 42 اورعتیق الرحمان نے 41 رنز اسکور کیے۔معاذخرم نے...
    سی ڈی اے کا سوہان گارڈن ہاؤسنگ اسکیم کو شوکاز نوٹس جاری،تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 11 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے پلاننگ وِنگ، ڈائریکٹوریٹ آف ہاؤسنگ سوسائٹیز نے مس سیولین ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔نوٹس کے مطابق سوہان گارڈن ہاؤسنگ اسکیم زون-5 اسلام آباد کی منظوری 10 جولائی 1994 کو دی گئی تھی جس کا رقبہ 2,985 کنال پر مشتمل ہے۔ اسکیم میں قبروں، سڑکوں، پارکس اور عوامی سہولیات کے لیے مخصوص زمین 4 اپریل 1995 کو ٹرانسفر ڈید کے تحت سی ڈی اے کے نام منتقل کی گئی تھی۔تاہم سی ڈی اے نے نشاندہی کی ہے کہ ہاؤسنگ سوسائٹی نے منظور شدہ...
    ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں ہانگ کانگ پر بڑی فتح کے باوجود افغان کوچ  جوناتھن ٹروٹ ٹیم کی کارکردگی سے غیر مطمئن ہیں۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان کے ہیڈ کوچ جوناتھن ٹروٹ نے ہانگ کانگ کیخلاف ایشیا کپ میں ابتدائی فتح کے باوجود بہتری کے امکان پر زور دیا ہے۔ افغان ٹیم نے میچ میں 94 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔ افغان ہیڈ کوچ نے بیٹنگ لائن میں شامل کھلاڑیوں کی غیر مستقل کارکردگی پر تشویش کا اظہار کیا اور آئندہ مقابلوں کے لیے بہتری لانے کی ضرورت پر زور دیا۔ ٹروٹ نے تسلیم کیا کہ کچھ ڈراپ کیچز بھی ہمارے حق میں رہے، لیکن ہمیں اپنی بیٹنگ میں تسلسل لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بلے بازوں...
    پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں ناقص کارکردگی کے حامل اسپتالوں کو آوٹ سورس کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ صوبائی مشیر صحت احتشام علی کے مطابق ناقص کارکردگی والے اسپتالوں کے انتظامی امور کو نجی شعبے کے حوالے کیا جائے گا ۔ اس سلسلے میں ابتدائی طور پر 24 اسپتالوں کو آوٹ سورس کیا جارہا ہے ۔ ان ہسپتالوں میں کٹیگری بی، سی اور ڈی لیول کے اسپتال شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آوٹ سورسنگ کا مقصد عوام کو سرکاری خرچے پر بہترین علاج فراہم کرنا ہے ۔ان اسپتالوں میں معیاری اور مفت علاج سرکاری پرچی کے ریٹ پر مہیا کیا جائے گا ۔ ہم اسپتال پرائیویٹ نہیں کررہے، بلکہ ان اسپتالوں کا انتظام و انصرام نجی...
    وزیراعظم کا کراچی میں سیلابی صورتحال کا نوٹس، ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ بالخصوص کراچی میں سیلابی صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کی امداد اور بحالی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی۔وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کو کراچی اور سندھ کے دیگر علاقوں میں سیلاب کے پیش نظر امدادی کارروائیوں کے لیے صوبائی حکومت اور سندھ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سے مکمل تعاون کرنے کی ہدایت کر دی۔وزیراعظم نے کراچی میں متحرک امدادی کارروائیوں پر ریسکیو 1122، پاک فوج اور رینجرز کی پذیرائی کی جبکہ انہوں نے گڈاب ندی میں شہریوں کے ڈوبنے پر اظہار افسوس کیا۔انہوں...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جلال پور پیر والا میں سیلاب متاثرین کے مالی استحصال کے حوالے سے نجی کشتی مالکان کی شکایات پر فوری نوٹس لیا ہے۔ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر متاثرہ افراد کو نجی کشتیوں کے ذریعے خدمات فراہم کرنے والوں کی ادائیگی حکومت کرے گی۔ اس سلسلے میں کمشنر ملتان اور ڈی سی کو خصوصی ہدایت دی گئی ہے کہ نجی کشتی مالکان کو بروقت ادائیگی یقینی بنائیں۔ مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا جلالپور پیروالا کا دورہ، سیلاب متاثرین میں امدادی چیک تقسیم کیے مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب کی آڑ میں عوام کا استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور نجی کشتیوں کو سرکاری نگرانی میں چلانے کی ہدایت...
    پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے صحافی کو تشدد کے معاملے پر تحقیقات کیلیے کمیٹی تشکیل دے دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کی قیادت نے علیمہ خان کی پریس کانفرنس کے دوران صحافی صدیق بلوچ کو تشدد کا نشانہ بنانے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا۔ ویڈیو کا جائزہ لینے کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے نعیم حیدر پنجھوتا کے خلاف انکوائری کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پارٹی کی جانب سے نعیم پنجھوتا کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیے جانے کا امکان بھی ہے جبکہ معاملے پر 3 رکنی کمیٹی بنائے جانے کا بھی مشورہ زیر غور ہے جبکہ نعیم پنجھوتا کی حرکت پر پارٹی قیادت نالاں بھی ہے۔
    نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی یعنی این سی سی آئی اے نے آن لائن جوئے کی تشہیر کے معاملے میں معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کی گرفتاری کے بعد آئے دن خبروں میں رہنے والے یوٹیوبر رجب بٹ کو بھی ایجنسی کی جانب سے نوٹس موصول ہوگیا ہے۔ سوشل میڈیا پر اپنے ایک ویڈیو بیان میں رجب بٹ نے نوٹس ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس ضمن میں این سی سی آئی کی جانب سے نوٹس کی بہت پہلے توقع تھی جو بالآخر اب موصول ہوگیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی آن لائن جوے کی تشہیر کے الزام میں گرفتار، ایف آئی آر درج ’مجھے آئیڈیا تھا کہ نوٹس آئے گا، تھوڑا لیٹ آیا۔۔۔ہم بالکل...
    پاکستان کے ماہر نشانہ باز اسد واحد نے یورپ کے سب سے بڑے شوٹنگ مقابلے میں شاندار کارکردگی دکھا کر دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کر دیا۔ برطانیہ کے تاریخی بزلی شوٹنگ گراؤنڈ میں ہونے والی 2025 کی یورپی ایف کلاس چیمپیئن شپ میں اسد واحد نے نہ صرف مشکل ترین موسمی حالات کا مقابلہ کیا بلکہ دنیا کے صفِ اول کے نشانہ بازوں کو بھی سخت ٹکر دی۔ اس سال ہونے والا ایونٹ تاریخ کا سب سے بڑا اور سخت ترین مقابلہ ثابت ہوا جس میں امریکا، کینیڈا، جرمنی، اٹلی، جنوبی افریقہ، آئرلینڈ، برطانیہ، پولینڈ، لیتھوانیا اور پاکستان سمیت متعدد ممالک کے 400 سے زائد بہترین شوٹرز نے شرکت کی۔ مزید پڑھیں: اداکارہ صبا قمر  کی شوٹنگ کے...
    اسلام آباد کے صحافی نے وزیراعلی علی امین گنڈاپور کو 11کروڑ ہتک عزت کا نوٹس بھیج دیا، 7روز میں معافی کا مطالبہ،معاملہ کیا ہے ؟ تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)صحافی نے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو الزامات لگانے پر 11 کروڑ روپے سے زائد ہتک عزت کا نوٹس بھیج دیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران صحافی عبداللہ مہمند نے وزیراعلی سے فیصل امین ، کامران بنگش اور تیمور جھگڑا کے درمیان تنازع اور صوبے کو فیصل امین کی جانب سے چلانے سے متعلق سوال کیا تھا۔اس سوال کے جواب میں وزیراعلی نے صحافی سے نام پوچھا اور ٹھیکے و رقم لینے کا الزام...
    صحافی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو الزامات لگانے پر 11 کروڑ روپے سے زائد ہتک عزت کا نوٹس بھیج دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران صحافی عبداللہ مہمند نے وزیراعلیٰ سے فیصل امین ، کامران بنگش اور تیمور جھگڑا کے درمیان تنازع اور صوبے کو فیصل امین کی جانب سے چلانے سے متعلق سوال کیا تھا۔ اس سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ نے صحافی سے نام پوچھا اور ٹھیکے و رقم لینے کا الزام عائد کیا جس پر صحافی نے احتجاج کیا تھا۔ اب عبداللہ مہمند نے اپنے وکیل غلام قاسم بھٹی کی وساطت سے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو ہتک عزت کا نوٹس بھیجا جس میں 7 روز کے...
    اسلام آباد: ڈیٹا لیک کی خبر پر پی ٹی اے نے کہا ہے کہ صارفین کی معلومات موبائل آپریٹرز سے نہیں غیرقانونی ویب سائٹس اور ایپس سے لیک ہوئیں۔ ڈیٹا لیک کے حوالے سے ایکسپریس نیوز کی خبر پر پی ٹی اے نے بھی نوٹس لے لیا، پی ٹی اے نے کہا ہے کہ ڈیٹا لیکس کے معاملے کا ابتدائی جائزہ لیا گیا ہے، صارفین کے شناختی کارڈ، خاندان کی تفصیلات، سفرکی معلومات وغیرہ کی لیک شدہ تفصیلات مختلف ذرائع سے جمع کی گئیں، ابتدائی جائزے میں سامنے آیا ہے کہ یہ معلومات موبائل آپریٹرز سے لیک نہیں ہوئیں۔ پی ٹی اے نے کہا ہے کہ لائسنس یافتہ موبائل آپریٹرز کے آڈٹ میں ڈیٹا چوری ہونے کے شواہد نہیں ملے، لائسنس یافتہ باڈیز...
    جاپان کی مشہور موٹر سائیکل ساز کمپنی یاماہا نے پاکستان میں اپنی موٹر سائیکلوں کی پیداوار بند کرنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ کمپنی نے یہ قدم اپنی کاروباری پالیسی میں تبدیلی کے تحت اٹھایا ہے۔ صارفین کی سالوں پر محیط وفاداری کا تہہ دل سے شکریہ یاماہا موٹر پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے ایک اعلامیے میں کہا ہے کہ ہم پاکستان میں یاماہا موٹر سائیکل استعمال کرنے والے تمام صارفین کا دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ہمیں آپ کی طویل المدتی حمایت اور اعتماد پر فخر ہے۔  کیا سروسز بند ہو رہی ہیں؟ پیداوار کے خاتمے کے باوجود کمپنی نے موجودہ صارفین کو یقین دہانی کروائی ہے کہ  اسپیئر پارٹس کی فراہمی ڈیلرز کے ذریعے جاری رہے گی ، وارنٹی سروسز اور...
    یاماہا نے پاکستان میں موٹر سائیکل بنانے کا سلسلہ بند کردیا ہے، کمپنی کی جانب سے اسپیئر پارٹس کی فراہمی جاری رہے گی۔ یہ بھی پڑھیں: پرانی بائیک کےبدلے نئی لینا چاہتے ہیں تو پھر یاماہا کی یہ آفر آپ کے لیے ہے یاماہا موٹر پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے اپنے صارفین کے نام جاری بیان میں اعلان کیا ہے کہ کمپنی پاکستان میں موٹر سائیکلوں کی مینوفیکچرنگ بند کررہی ہے۔ یاماہا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بزنس پالیسی میں تبدیلی کے باعث پاکستان میں موٹر سائیکلوں کی تیاری کا عمل معطل کیا جارہا ہے۔ کمپنی نے اپنے صارفین کی برسوں کی حمایت اور اعتماد پر شکریہ ادا کیا ہے۔ بیان کے مطابق یاماہا کی پالیسی...
    این او سی کے بغیر پلاٹوں کی فروخت اور تعمیرات کا انکشاف،سی ڈی اے کا بحریہ ٹاؤن کو شوکاز نوٹس جاری،کاپی سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) نے بحریہ ٹاؤن (پرائیویٹ) لمیٹڈ کو اسلام آباد کے زون 5 میں واقع بحریہ ٹاؤن فیز تھری اور فیز فور میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ سی ڈی اے کی جانب سے 5 ستمبر 2025 کو جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بحریہ ٹاؤن نے منظور شدہ لے آؤٹ پلان کی شرائط پوری نہیں کیں اور اسکیم کا این او سی حاصل کیے بغیر پلاٹوں کی فروخت اور تعمیرات کا آغاز...
    چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں کی ہدایت پر اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف بھرپور مہم جاری ہے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اس مہم کے دوران مختلف خلاف ورزیوں پر ہزاروں شہریوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ غیر قانونی پارکنگ کے باعث 1 لاکھ 382 گاڑیاں روڈ سے ہٹا کر قانونی کارروائی کی گئی۔ اسی طرح 35 ہزار 81 موٹر سائیکل سواروں کو بغیر ہیلمٹ سفر کرنے پر چالان جاری کیے گئے۔ یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد پولیس کی بڑی کارروائی، راہزنی میں ملوث بین الصوبائی گروہ گرفتار اعداد و شمار کے مطابق لین وائلیشن پر 26 ہزار 367، سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر 23 ہزار...
    ہزارہ ایکسپریس وے پر ٹریلر اور کار کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ہزارہ ایکسپریس وے پر ٹریلر اور گاڑی کے درمیان تصادم ہوا جس کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پیٹرولنگ پولیس موقع پر پہنچی۔ حادثے میں کار میں سوار دو افراد موقع پر جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہوئے جو اسپتال منتقلی کے دوران جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں تین مرد اور دو خواٹین شامل ہیں۔ لاشوں کو تحصیل ہیڈکواٹرز اسپتال حویلیاں منتقل کردیا گیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق ٹریلر ڈرائیور نے انتہائی غفلت اور لاپرواہی سے چلاتے ہوئے کار کو پیچھے سے ہٹ کیا جسکے نتیجے میں کار آگے ایک...
    قومی شاہراہ رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کے سامنے  تیزرفتارٹرالر کی ٹکرسے موٹرسائیکل سوارنوجوان جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق شہرقائد میں ہیوی ٹریفک کے باعث شہریوں کی قیمتی جانیں جانے کا سلسلہ جاری ہے، پیر کو شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کے علاقے قومی شاہراہ رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کے سامنے  تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوارنوجوان جاں بحق ہوگیا۔ مقتول کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں متوفی نوجوان کی شناخت 20 سالہ ذیشان ولد اکبرجان کے نام سے ہوئی۔ حادثے کے بعد موقع پر موجود مشتعل شہریوں نے ٹرالر کے شیشے توڑ دیے جبکہ اطلاع ملنے پرپولیس موقع پر پہنچ گئی اورپولیس نے ٹرالر کو قبضے میں لیکراس کے...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایکسپریس نیوز کی جانب سے نشر کردہ موبائل سمز ڈیٹا انٹرنیٹ پر فروخت ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے این سی سی آئی اے کو ہدایت کردی۔ ایکسپریس نیوز کی جانب سے خبر نشر کی گئی کہ انٹرنیٹ پر حکومتی شخصیات، اعلیٰ سرکاری افسران اور وفاقی وزرا کی موبائل سمز کا تمام ڈیٹا انٹرنیٹ پر کھلے عام فروخت ہورہا ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی سے ترجمان پی ٹی اے تک تمام شخصیات کی سمز کی تفصیلات، شناختی کارڈ کی تصاویر، کال ڈیٹا ریکارڈ اور لوکیشن کی تفصیلات گوگل اور مختلف ویب سائٹس پر سستے داموں فروخت ہورہی ہیں۔ ایکسپریس نیوز نے ایک سال قبل بھی اس حوالے سے نشاندہی کی تھی جس پر پی ٹی...
    اسلام آباد : وزیر داخلہ محسن نقوی نے موبائل سمز کا حساس ڈیٹا لیک ہونے کے معاملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔   ترجمان وزارتِ داخلہ کے مطابق وزیرِ داخلہ کی ہدایت پر ایک خصوصی انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جو ڈیٹا لیکیج کے معاملے کی ہر پہلو سے چھان بین کرے گی۔ ترجمان نے بتایا کہ تحقیقاتی ٹیم نے کام شروع کر دیا ہے اور اسے 14 روز کے اندر اپنی رپورٹ وزارتِ داخلہ کو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، رپورٹ میں یہ تعین کیا جائے گا کہ ڈیٹا لیک ہونے میں کون ملوث تھا اور کس سطح پر غفلت یا بدعنوانی سامنے آئی۔ وزارتِ داخلہ کے مطابق...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایکسپریس نیوز کی جانب سے نشر کردہ موبائل سمز ڈیٹا انٹرنیٹ پر فروخت ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے این سی سی آئی اے کو ہدایت کردی۔ ایکسپریس نیوز کی جانب سے خبر نشر کی گئی کہ انٹرنیٹ پر حکومتی شخصیات، اعلیٰ سرکاری افسران اور وفاقی وزرا کی موبائل سمز کا تمام ڈیٹا انٹرنیٹ پر کھلے عام فروخت ہورہا ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی سے چیئرمین پی ٹی اے تک تمام شخصیات کی سمز کی تفصیلات، شناختی کارڈ کی تصاویر، کال ڈیٹا ریکارڈ اور لوکیشن کی تفصیلات گوگل اور مختلف ویب سائٹس پر سستے داموں فروخت ہورہی ہیں۔ ایکسپریس نیوز نے ایک سال قبل بھی اس حوالے سے نشاندہی کی تھی جس پر پی ٹی...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے موبائل سمز کا ڈیٹا لیک ہونے سے متعلق خبر پر نوٹس لے لیا۔ وزیر داخلہ کی ہدایت پر نیشنل سائبر کرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی متحرک ہوگئی اور ایک خصوصی انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ریاست مخالف مہم اور حساس سرکاری ڈیٹا لیک کرنے کا الزام، ملزم کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق تحقیقاتی ٹیم ڈیٹا لیکج کے معاملے کی ہر پہلو سے تحقیقات کرے گی اور اس میں ملوث عناصر کی نشاندہی کے بعد ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ مزید بتایا گیا ہے کہ تشکیل دی گئی ٹیم 14 روز میں اپنی رپورٹ وزیر داخلہ کو پیش کرے گی۔ واضح رہے...
    پنجاب میں 2022 اور 2023 کے دوران سرکاری اسکولوں سے بڑی تعداد میں سولر پینلز چوری ہونے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ان واقعات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے معاملے کی پولیس کے ذریعے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق صرف ضلع راجن پور کے 50 اسکولوں سے سولر پینلز غائب ہوئے۔ کمیٹی نے اس صورتحال کو تشویشناک قرار دیا اور ذمہ دار اداروں کی کارکردگی پر سوال اٹھائے۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری کا اجلاس تنویر اسلم ملک کی سربراہی میں ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ جن اضلاع میں یہ چوریاں ہوئیں، وہاں کے ڈسٹرکٹ پولیس افسران کو سخت خط لکھا جائے۔ انہوں نے محکمہ تعلیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا...
    نیویارک/نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے چیٹ بوٹس کی دنیا میں گوگل کا جیمنائی ایک نمایاں نام سمجھا جاتا ہے، مگر ایک حالیہ تحقیق نے والدین کے لیے نئی تشویش کھڑی کر دی ہے۔ انڈین ایکسپریس کے مطابق بچوں کی حفاظت پر کام کرنے والی تنظیم کامن سینس میڈیا نے اپنی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ جیمنائی کا وہ ورژن جو کم عمر صارفین کے لیے پیش کیا گیا ہے، دراصل بڑوں والا ہی چیٹ بوٹ ہے جس پر صرف کچھ اضافی فلٹر لگا دیے گئے ہیں۔ ادارے نے اس صورتِ حال کو بچوں کے لیے ’ہائی رسک‘ قرار دیا ہے۔ نامناسب مشوروں کا خدشہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جیمنائی بعض اوقات نقصان دہ...
    نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے معروف یوٹیوبر رجب بٹ کو 9 ستمبر کو طلب کرلیا ہے۔ یہ کارروائی ان الزامات کی بنیاد پر کی جا رہی ہے کہ وہ جوئے اور آن لائن ٹریڈنگ ایپس کی تشہیر میں ملوث رہے ہیں۔ این سی سی آئی اے کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ رجب بٹ پر الزام ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو استعمال کرتے ہوئے نوجوانوں کو آن لائن جوئے کی ایپس میں سرمایہ کاری کے لیے اکسانے کی کوشش کی۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ انہوں نے ایک منظم اسکیم کے تحت معصوم شہریوں کی محنت سے کمائی کو...
    فیصل آباد میں ایک عورت اپنی ڈیڑھ سالہ بچی کو کینال میں چھوڑ کر چلی گئی جس پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے ایکشن لیا اور چیئرپرسن کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو فیصل آباد نے بچی کو تحویل میں لے لیا۔ سارہ احمد نے بتایا کہ فیصل آباد میں ایک عورت اپنی ڈیڑھ سالہ بچی کو لاوارث حالت میں کینال میں چھوڑ کر فرار ہوگئی۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو فیصل آباد کی ٹیم نے اپنی مدعیت میں عورت کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی ہے۔ چیئرپرسن سارہ احمد کا کہنا تھا کہ بچی کو علاج معالجہ کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، علاج معالجہ کے بعد بہترین پرورش...
    وزیراعظم و کابینہ کو توہینِ عدالت نوٹس؛ عافیہ صدیقی رہائی کیس کیلیے لارجر بینچ تشکیل WhatsAppFacebookTwitter 0 5 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق درخواست پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے مطابق عدالت نے کیس کو 10 ستمبر کے لیے سماعت کے لیے مقرر کرتے ہوئے کاز لسٹ جاری کر دی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں اس معاملے میں وزیر اعظم اور کابینہ کے خلاف عدالتی حکم عدولی پر توہین عدالت کے نوٹس بھی زیر بحث ہیں۔ ہائی کورٹ نے اس کیس کی سماعت کے لیے 4 رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا ہے جس کی سربراہی جسٹس ارباب محمد طاہر کریں گے۔ بینچ میں جسٹس خادم حسین...
    اسلام آباد ہائیکورٹ، مختلف سیکٹرز میں پلاٹس کی الاٹمنٹ منسوخ کرنے کا سی ڈی اے کا آرڈر معطل، نوٹس جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) وفاقی دارالحکومت کے مختلف سیکٹرز میں پلاٹس کی الاٹمنٹ منسوخ کرنے کا سی ڈی اے کا آرڈر معطل، اسلام آباد ہائی کورٹ نے الاٹمنٹس منسوخی پر سی ڈی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت سے قبل جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد اعظم خان نے عمر رانا اور دیگر پٹیشنرز کی درخواست پر حکم امتناع جاری کیا، سی ڈی اے نے 28جولائی 2025 کو پلاٹس کی الاٹمنٹ منسوخ کرنے کا آرڈر جاری کیا تھا، متاثرین...
    لاہور: پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے تاریخ میں پہلی بار ’’کلینک آن بوٹس‘‘ سروسز کا آغاز کر دیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر سیلاب زدہ علاقوں میں ’’کشتیوں پر اسپتال‘‘ بنا دیا گیا۔ پنجاب ہیلتھ ٹیم صوبے بھر کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں مصروف عمل ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف فلڈ ریلیف کیمپوں میں متاثرین بالخصوص خواتین اور بچوں کے علاج کے لیے پرعزم ہیں۔ تاریخ کے سب سے بڑے فلڈ میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں صحت کی تاریخی سروسز کی فراہمی جاری ہے۔ سیلاب متاثرہ اضلاع میں خواتین اور بچوں کی صحت کی دیکھ بحال کے مربوط پروگرام کا آغاز کیا گیا۔ سیلاب متاثرین کے لیے وزیراعلیٰ مریم نواز...
    رحیم یار خان (نیوز ڈیسک) سکھر-ملتان موٹروے پر ڈاکوؤں کے حملے کے بعد موٹروے پولیس نے اعظم پور ریسٹ ایریا سے گڈو انٹرچینج تک ٹریفک کے لیے راستہ بند کر دیا۔ رات گئے ایک درجن سے زائد ڈاکوؤں نے مسافر اور مال بردار گاڑیوں پر فائرنگ کر کے انہیں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں بس کلینر اور ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ دو افراد براہِ راست گولیوں کا نشانہ بنے جبکہ دو دیگر فائرنگ کے دوران بھگدڑ مچنے سے زخمی ہوئے۔ عینی شاہدین کے مطابق ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے کئی گاڑیوں کے ٹائر بھی برسٹ کر دیے، جس سے موٹروے پر خوف و ہراس پھیل گیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر...
    امریکی ادارہ ایم آئی ٹی کے محققین نے ایک حیرت انگیز کامیابی حاصل کی ہے۔ مکھی کے سائز کا روبوٹک کیڑا، جو مستقبل میں زرعی شعبے میں پھولوں کی پولی نیشن کے لیے استعمال ہو سکتا ہے۔ Roboticists at the Massachusetts Institute of Technology (MIT) have developed a tiny, yet powerful robot that more accurately mimics the bumblebee. https://t.co/qHsWUCe6E2 pic.twitter.com/YyUJ0IY5sm — ME Mag (@MEngineeringMag) September 3, 2025 یہ ایجاد اس وقت سامنے آئی ہے جب دنیا بھر میں شہد کی مکھیوں کی تعداد میں خطرناک حد تک کمی دیکھی جا رہی ہے، جس کے نتیجے میں فصلوں کی پیداوار کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ ہلکا پھلکا مگر طاقتور روبوٹ ایم آئی ٹی کی تحقیقاتی ٹیم نے ایک انتہائی ہلکا...
    چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں کی ہدایت پر اسلام آباد ٹریفک پولیس نے موٹر سائیکل سواروں میں ہیلمٹ کے استعمال کے حوالے سے آگاہی اور نفاذ مہم جاری رکھی ہوئی ہے۔ رواں سال ٹریفک پولیس نے 34 ہزار سے زائد موٹر سائیکل سواروں کے خلاف قانونی کارروائیاں کیں جبکہ شہریوں میں آگاہی بڑھانے کے لیے 325 سرگرمیاں منعقد کی گئیں، جن کے ذریعے 350 لاکھ سے زائد افراد کو ہیلمٹ کے استعمال کے حوالے سے تعلیم دی گئی۔ مزید پڑھیں: اسلام آباد ٹریفک پولیس کی زیرو ٹالرینس مہم، ایک ہفتے میں 112 مقدمات، ہزاروں جرمانے چیف ٹریفک آفیسر نے کہا کہ موٹر سائیکل سوار اپنی اور دوسروں کی جان کی حفاظت کے لیے ہمیشہ ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں۔...
    حیدرآباد سکھر موٹر وے (M-6) پاکستان کے جنوبی اور شمالی علاقوں کو جوڑنے والی اہم شاہراہ ہے، جو کراچی سے پشاور تک کے موٹر وے نیٹ ورک کا آخری غیر مکمل حصہ ہے، یہ منصوبہ سندھ کے مختلف اضلاع سے گزرتا ہے اور اس کی تکمیل سے علاقائی ترقی اور اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ متوقع ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سے وفاقی وزیرمواصلات علیم خان کی وفد کے ہمراہ ملاقات، ترجمان وزیر اعلی سندھ کے مطابق، سیکریٹری مواصلات علی شیر اور چیئرمین نیشنل ہائی وےشہریار سلطان، صوبائی وزراء شرجیل میمن، ناصر شاہ، علی حسن زرداری سمیت دیگر موجود تھے۔ ملاقات میں ایم -6 موٹروے کی تعمیر اور ایم-10 سے متعلق بات چیت کی گئی ہے، وزیر اعلی سندھ کے مطابق حیدرآبادسکھر ایم6موٹروےکوکافی...
    وفاقی حکومت کا کراچی اور حیدرآباد کے درمیان نئی موٹروے بنانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز کراچی (سب نیوز)وفاقی حکومت نے کراچی اور حیدرآباد کے درمیان نئی موٹروے بنانے کا فیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں وزیراعلی سندھ سے وفاقی وزیر برائے مواصلات علیم خان نے اپنے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔اس دوران ایم6موٹروے کی تعمیر اور ایم10 پر بات چیت کی گئی اور حیدرآباد،سکھر موٹروے پر کام جلد شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔شرکا کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایم-10 کراچی سے حیدرآباد نئے موٹروے کا منصوبہ ہے جو 168 کلومیٹر طویل ہوگا، نیا ایم-10 موٹروے 10 انٹرچینج پر مشتمل ہوگا جب کہ ایم-10 موٹروے کے 2 حصے ہوں گے، کراچی سے...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے دورہ ملتان کے موقع پر دکانیں بند کروانے کی خبروں کا نوٹس لے لیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے دورہ ملتان کے موقع پر پولیس کی جانب سے دکانیں بند کروائی گئیں تھیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے دکانیں بند کروانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سے فوری رپورٹ طلب کرلی۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ میرے دورے میں کسی کو تکلیف ہو، مجھے گوارا نہیں ہے۔ قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ہیڈ محمد والا بریچنگ پوائنٹ کا دورہ کیا جہاں اراکین پارلیمنٹ نے ملتان شہرکو بچانے پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سیلاب کی صورتحال کا جائزہ...
    وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق اعظم نذیر تارڑ نے راولپنڈی میں میٹرک کی طالبہ سے جنسی زیادتی کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق نے واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کی ہدایت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق نے کہا کہ متاثرہ طالبہ کو انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ یاد رہے کہ راولپنڈی کے تھانہ پیرودھائی کے علاقے میں شادی کا جھانسہ دیکر اور امتحان کی تیاری کرانے کے بہانے بلا کر میٹرک کی طالبہ کو مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے اکیڈمی پرنسپل کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق طالبہ حاملہ ہوئی تو ملزم نے نجی کلینک لے جا کر چیک اپ کرایا اور ادویات...
    سی ڈی اے کا “ملٹی گارڈنز” ہاؤسنگ اسکیم کے خلاف بڑا اقدام، تفصیلات و دستاویز سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے “ملٹی گارڈنز” ہاؤسنگ اسکیم، سیکٹر A-17/B-17، زون ٹو، اسلام آباد کے حوالے سے غیر قانونی تبدیلیوں پر سخت نوٹس جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے کے پلاننگ ونگ، ڈائریکٹوریٹ آف ہاؤسنگ سوسائٹیز کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ایم/ایس ملٹی پروفیشنلز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی (MPCHS) نے عوامی فلاحی مقاصد کے لیے مخصوص زمین، جیسے کہ پارکس، قبرستان اور سرکاری عمارتوں کے پلاٹس، بغیر سی ڈی اے کی پیشگی منظوری کے دیگر مقاصد کے لیے غیر...
    وزیراعلی پنجاب نے مسجد پر اپنی تصویر لگانے کا سخت نوٹس لے لیا،وضاحت طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے مسجد پر اپنی تصویر لگانے کا سخت نوٹس لے لیا۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ڈپٹی کمشنر منڈی بہاوالدین سے وضاحت طلب کرلی ہے۔وزیراعلی پنجاب نے مسجد پر تصویر لگانے پر ڈپٹی کمشنر کی سرزنش کی ہے اور ضلعی انتظامیہ اور سرکاری اداروں کو اپنی تصویر کے حوالے سے ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔خیال رہے کہ منڈی بہاوالدین میں سیلاب متاثرین کے لیے قائم فلڈ ریلیف کیمپ میں بنائی گئی مسجد کی دیوار پر بینر لگایا گیا تھا جس پر پنجاب حکومت کے لوگو کے سامنے...
    اسلام آباد ٹریفک پولیس نے چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں کی ہدایت پر جاری ٹریفک انفورسمنٹ مہم کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ ترجمان کے مطابق دوران ڈرائیونگ قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ایک ہفتے کے دوران 2 ہزار 236 گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔ ان میں سے 1658 موٹر سائیکل اور 578 گاڑیاں تھانوں میں منتقل کی گئیں۔ کارروائیوں کی تفصیل میں لین خلاف ورزی پر 819، بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر 96، غیر قانونی پارکنگ پر 2812، مخالف سمت گاڑی چلانے پر 1067، فنسی نمبر پلیٹ پر 1371، سگنل توڑنے پر 1393، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر 792 اور فٹنس سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر 125 کارروائیاں شامل ہیں۔ یہ...
    اسلام آباد: ریاستی مالکیتی ادارے میں مالی بے ضابطگی اور بدانتظامی کی نشاندہی سرکا ری افسر کا جرم بن گیا ، وزیرتجارت جام کمال نے بد انتظامی کی نشاندہی کرنیوالے افسر کو پی آر سی ایل کے بورڈ اجلاسوں میں شرکت کالعدم قرار دیدی، وزیراعظم شہبازشریف نے شکیل منگنیجو بورڈ میں شامل کرنے کا حکم دیدیا۔  تفصیلات کے مطابق گریڈ 22 کے اسپیشل سیکریٹری وزیراعظم آفس شکیل منگنیجوکو وزیرتجارت نے نشانے پر لے لیا، وفاقی وزیرتجارت نے شکیل منگنیجو  کوآئندہ بورڈ اجلاسوں میں بلانے سے روک دیا اور مؤقف اپنایا کہ شکیل منگنیجو کی بورڈ اجلاسوں میں شرکت ایس اوایزایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔  تاہم وزارت تجارت نے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے شکیل منگنیجو کو بورڈ اجلاسوں میں...
    ہالی ووڈ اسٹار اینی ہتھاوے ایک نئی فلم کی شوٹنگ کے دوران سیڑھیوں سے گر کر شدید زخمی ہوگئیں۔ اداکارہ اینی ہتھاوے نیویارک میں اپنی آنے والی نئی فلم ’’دی ڈیول ویئرز پرادا ٹو‘‘ کے سیکوئل کی شوٹنگ کے دوران سیڑھیوں سے گر گئیں۔ اداکارہ کی سیڑھیوں سے گرنے کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں تاہم گرنے کے فوری بعد اینی ہتھاوے فوری اٹھ گئیں اور کہا کہ میں ٹھیک ہوں۔ A post common by Page Six (@pagesix) اس تصویر میں اداکارہ کو بُری طرح گِرے ہوئے پاؤں مُڑے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے تاہم اس تصویر کو دیکھ کر مداحوں کے لیے یہ سمجھنا مشکل ہے کہ آیا یہ حادثہ تھا یا پھر گرنا ان کی فلم کی اسکرپٹ...
    قومی احتساب بیورو (نیب) نے سونے کے لوٹے کی مبینہ تبدیلی پر انکوائری شروع کر دی ہے۔ اس حوالے سے نیب ہیڈکوارٹر اسلام آباد سے ڈائریکٹر جنرل نیب خیبرپختونخوا کو ایک باضابطہ نوٹس آف انکوائری جاری کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:منی لانڈرنگ الزامات، نیب نے ملک ریاض کے صاحبزادے سمیت 4 افراد کو طلب کرلیا نوٹس کے مطابق میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کرتارپور سے ملنے والا سونے کا لوٹا توشہ خانہ میں جمع کرانے کے بجائے brass-plated (پیتل چڑھایا ہوا) لوٹا جمع کرایا گیا۔ نیب نے ہدایت دی ہے کہ اس معاملے پر 10 دن کے اندر ثبوت کے ساتھ تحریری جواب جمع کرایا جائے، بصورت دیگر نیب آرڈیننس کی دفعات 9 اور 10 کے...
    رواں ماہ 20 اگست کو نامعلوم افراد نے بوستان سے ایک ٹرک چھین لیا تھا جو خوردنی اشیا سے بھرا ہوا تھا۔ لیویز ذرائع کے مطابق، ٹرک سے آٹا اور دیگر خوراکی سامان اتار کر اسے خالی کیا گیا اور ٹرک کو کوئٹہ کے نواحی علاقے بلیلی کسٹم پر کھڑا کرکے نامعلوم افراد فرار ہو گئے۔ بوستان لیویز فورس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا اور ایس ایچ او کی ہدایت پر مخبر خاص کی اطلاع پر کچلاک کے ایک گودام پر چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران تقریباً 460 پارسل آٹا اور دیگر سامان برآمد کیا گیا۔ مزید پڑھیں: لیویز فورس کا پولیس میں انضمام: بلوچستان ہائیکورٹ کا سخت نوٹس، اعلیٰ حکام کو توہین عدالت کے نوٹس جاری لیویز...
    اسرائیل کے دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے وزیرِ خزانہ بیزلیل سموٹریچ نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر حماس اپنے ہتھیار نہیں ڈالتی تو اسرائیل کو غزہ کا مرحلہ وار الحاق کر لینا چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں:غزہ میں قحط: امداد کو ہتھیار بنانے کی اسرائیلی حکمتِ عملی الجزیرہ نیوز کے مطابق سموٹریچ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اگر حماس نے سرنڈر نہ کیا، ہتھیار نہ ڈالے اور اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا نہ کیا تو اسرائیل کو ہر ہفتے غزہ کے ایک حصے پر قبضہ کرنا چاہیے اور یہ عمل 4 ہفتوں تک جاری رکھنا چاہیے۔ ان کے مطابق اس منصوبے کے ذریعے سال کے اختتام تک غزہ میں فتح حاصل کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا...
    واشنگٹن: امریکا میں ہونے والی حالیہ تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ انسٹاگرام اور فیس بک پر مشتمل امریکی سوشل میڈیا کمپنی میٹا کے مصنوعی ذہانت کا چیٹ بوٹ نوجوانوں میں نقصان دہ رویے کا باعث بن سکتا ہے، جس میں خودکشی، خود کو نقصان پہنچانے، کھانے کے مسائل شامل ہیں۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق سوشل میڈیا کے استعمال کے دوران حفاظتی اقدامات سے متعلق کی گئی حالیہ ایک تحقیق میں یہ انکشاف ہوا ہے۔ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ایک ٹیسٹ میں چیٹ بوٹ نے مشترکہ خودکشی کا منصوبہ تجویز کیا اور بعد میں ہونے والی گفتگو میں بھی اس موضوع کو طول دیتا رہا۔ ایڈووکیسی گروپ کامن سینس میڈیا کی جانب سے فراہم کی...
    دبئی میں سہ فریقی سیریز کے لیے قومی کھلاڑیوں کا فوٹو شوٹ ہوا۔ قومی کھلاڑیوں فوٹو شوٹ کے لیے ایک ساتھ مدعو کیا گیا تھا۔ کھلاڑیوں نے مختلف پوز بناکر ان لمحات کو یادگار بنایا۔ تمام کھلاڑیوں نے مسکراتے ہوئے اپنی تصاویر بنوائیں۔ وکٹ کیپر بلے باز محمد حارث گلاسز لگا کر سب کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ Game faces on ???????????? Pakistan team headshots before the tri-series in Sharjah ????#BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/j6CdXJ37HF — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 28, 2025 سہ فریقی سیریز میں پاکستانی کرکٹ ٹیم اپنا پہلا میچ  جمعہ کو افغانستان کے خلاف کھیلے گی۔ دوسرا میچ ہفتے کو یواے ای سے ہوگا۔ سیریز کی تیاریوں کے لیے قومی ٹیم نے سات روز تک دبئی میں...
    شہر میں بارشوں کے بعد ہونے والے بڑے بریک ڈاؤن پر سندھ ہائیکورٹ نے نوٹس لیا اور ججز کے گھروں میں بجلی کی طویل بندش پر برہمی کا اظہار کیا۔ ایڈیشنل رجسٹرار کوآرڈینیشن کی جانب سے 22 اگست کو ایم ڈی کے الیکٹرک کو طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں:خواجہ شمس الاسلام قتل کیس: سندھ ہائیکورٹ میں کارروائی جزوی طور پر معطل نوٹس میں کہا گیا تھا کہ کے الیکٹرک نیپرا قوانین کے تحت صارفین کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی کا پابند ہے اور بطور یوٹیلیٹی سروس فراہم کرنے والے ادارے کے، متبادل نظام موجود ہونا چاہیے تاکہ بڑے فالٹ یا بریک ڈاؤن کی صورت میں شہری متاثر نہ ہوں۔ نوٹس کے بعد آج...
    نارتھ کراچی میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار زخمی ہوگیا جبکہ پولیس جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو بھی زخمی ہوا جو اپنے موٹر سائیکل سوار ساتھی سمیت موقع سے فرار ہوگیا۔ اس حوالے سے ایس ایچ او سرسید اسلم خان نے بتایا کہ نارتھ کراچی سیکٹر الیون بی رونق شیری بیکری کے قریب علاقہ گشت پر مامور پولیس کے جوانوں نے مشتبہ موٹر سائیکل سوار افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو عقب میں بیٹھے ہوئے ڈاکو نے پولیس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار محمد لائق ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جس کی حالت خطرے سے باہر ہے اور اسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید...
    کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستان کی مقبول اداکارہ ہانیہ عامر نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر مداحوں کی توجہ حاصل کرلی۔ اداکارہ کی تازہ تصاویر انسٹاگرام پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں اور انہیں اب تک ایک لاکھ سے زائد بار لائک کیا جا چکا ہے۔ مداح کمنٹس میں ہانیہ عامر کو خوبصورت، حسین اور دلکش قرار دے رہے ہیں جبکہ ان کے انداز کی بھی تعریف کی جارہی ہے۔ ہانیہ عامر سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں اور ان کی پوسٹس مداحوں کی جانب سے ہمیشہ پذیرائی حاصل کرتی ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by Hania Aamir 哈尼亚·阿米尔 (@haniaheheofficial) Post Views: 5
    نئی دہلی (اسپورٹس ڈیسک) فیفا نے آل انڈیا فٹبال فیڈریشن (AIFF) کے انتظامی معاملات پر شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے وارننگ نوٹس جاری کر دیا۔ فیفا نے خبردار کیا ہے کہ اگر فیڈریشن نے فوری اصلاحی اقدامات نہ کیے تو معطلی سمیت سخت پابندیاں لگائی جا سکتی ہیں۔ فیفا کے خط میں کہا گیا ہے کہ اے آئی ایف ایف کو 30 اکتوبر تک معاملات درست کرنے کی ڈیڈ لائن دی جاتی ہے۔ خط میں یاد دہانی کرائی گئی ہے کہ فیڈریشن اپنے معاملات آزادانہ طور پر چلائے اور کسی بھی تھرڈ پارٹی، بشمول حکومت، کے اثر سے بچے۔ فیفا نے واضح کیا ہے کہ اے آئی ایف ایف کو بھارتی سپریم کورٹ سے اپنے نظرثانی شدہ...
    ٹیکنالوجی کی دنیا تیزی سے بدل رہی ہے اور مصنوعی ذہانت (AI) اس تبدیلی کا سب سے نمایاں چہرہ بن چکی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:چیٹ جی پی ٹی کی مقبولیت میں تاریخی اضافہ، کاروباری صارفین 5 کروڑ تک پہنچ گئے ان ہی ایجادات میں چیٹ بوٹ بھی شامل ہیں جو محض سادہ جواب دینے والے آلے سے بڑھ کر اب انسان نما گفتگو کے قابل ہو رہے ہیں۔ موجودہ صورتحال چیٹ بوٹ ماضی میں صرف چند بنیادی سوالات کے جوابات دینے تک محدود تھے۔ لیکن اب یہ نہ صرف پیچیدہ گفتگو کو سمجھنے لگے ہیں بلکہ صارف کی جذباتی کیفیت کا بھی ادراک کرنے لگے ہیں۔ مثال کے طور پر ایک صارف اگر مایوسی یا اضطراب میں بات کرے...
    اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ کی پولیس ٹیم نے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ایک منظم گروہ کے اہم رکن کو گرفتار کرلیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد، موٹر سائیکل چوری میں ملوث گینگ کے 2 رکن گرفتار ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد محمد شعیب خان کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت محمد رضوان کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کے 5 مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کرلیے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق دوران تفتیش ملزم نے شہر میں متعدد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لئے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد...
    کراچی: بے روزگاری کے خاتمے اور غریب خاندانوں کو باعزت روزگار فراہم کرنے کے لیے امہ ویلفیئر ٹرسٹ پاکستان نے "انکم جنریشن پروگرام 2025" کا آغاز کر دیا۔ پہلے مرحلے میں کراچی کے 31 مستحق افراد کو روزگار کے مواقع فراہم کیے گئے جن میں 28 افراد کو رکشے اور 3 افراد کو موٹر سائیکلیں مفت دی گئیں۔ زونل آفس کلفٹن میں ہونے والی تقریب میں سابق پولیس چیف ڈاکٹر امیر شیخ، امہ ویلفیئر ٹرسٹ کے وائس چیئرمین حاجی عبدالرزاق بیلی، حاجی حبیب اللہ نیازی، مفتی محمد مدنی، ارشاد بخاری اور معروف تاجر آصف گلفام سمیت سماجی و کاروباری شخصیات شریک ہوئیں۔ معزز مہمانوں نے خوش نصیب افراد کو رکشوں اور موٹرسائیکلوں کی چابیاں حوالے کیں۔   تقریب کی...
    سپر ہائی وے جنجال گوٹھ میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر کریانہ دکان کے مالک کو فائرنگ کر قتل کر دیا۔رواں سال شہر میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 61 ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے جنجال گوٹھ میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے کریانہ کی دکان میں لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر ایک شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ مقتول کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجائی گئی جہاں اس کی شناخت 35 سالہ ظہیر شاہ کے نام سے کی گئی۔ عباسی شہید اسپتال میں مقتول کے چچا نے بتایا کہ...
    سعودی عرب کا پہلا مقامی مصنوعی ذہانت (اے آئی) چیٹ بوٹ لانچ کردیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں جدید ٹیکنالوجی کا سب سے بڑا ایونٹ ’لیپ 2025‘ سعودی عرب کی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی کمپنی ہیومین نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کا پہلا اسمارٹ چیٹ ایپلیکیشن ہیومین چیٹ باضابطہ طور پر لانچ کر دیا گیا ہے، جو جدید عربی لسانی ماڈل (علَّام) سے تقویت یافتہ ہے، یہ اقدام مملکت کی عربی مصنوعی ذہانت کے میدان میں قائدانہ حیثیت کو اجاگر کرتا ہے۔ ذكاء اصطناعي بآفاق لا حدود لها… هيوماين تشات صُنع بفخر في السعودية، يفهم كلماتك، ويستوعب عالمك، ويحاكي تفكيرك، ويتحدّث لهجتك! مستوحى من ثقافتنا العربية ومبني على نموذج علّام 34B. حمّل التطبيق الآن واكتشف الذكاء...
    وزارت مذہبی امور کے ترجمان عمر بٹ نے کہا ہے کہ زیارات گروپ آرگنائزرز کی سکروٹنی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، آئندہ مقدس مقامات کی زیارات صرف وزارت مذہبی امور کے مجاز زیارت گروپ آرگنائرز کے ذریعے ممکن ہوں گی۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران اور عراق کے مقدس مقامات کی زیارات کے لیے پرانا قافلہ سالار نظام عنقریب ختم کردیا جائے گا، زیارات کرانے کی خواہشمند کمپنیوں سے درخواستوں کی وصولی کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک 585کمپنیوں کی سکیورٹی کلیئرنس مکمل کرلی گئی ہے،حالیہ توسیع کے دوران 95 نئی کمپنیوں نے بھی کاغذات جمع کرائے ہیں۔ پرانی کمپنیوں سے کاغذات کی وصولی 31 اگست تک جاری رہے گی، نئی...
    امریکی سینیٹر نے ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کے خلاف ایک اہم انکوائری کا آغاز کیا ہے جس کی وجہ ایک لیک شدہ داخلی دستاویز ہے۔ جس کے مطابق میٹا کا مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی چیٹ بوٹ مبینہ طور پر بچوں کے ساتھ رومانوی اور نازیبا نوعیت کی گفتگو کرنے کی (کمپنی کی جانب سے) اجازت رکھتا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: بچوں سے ’رومانوی‘ چیٹ پر میٹا امریکا میں تحقیقات کی زد میں یہ دستاویز جس کا عنوان‘GenAI: Content Risk Standards’ تھا خبر رساں ادارے روئٹرز کو حاصل ہوا۔ ریپبلکن سینیٹر جوش ہاؤلی نے اس دستاویز کو قابل نفرت اور شرمناک قرار دیتے ہوئے میٹا سے اس کی مکمل تفصیلات اور ان تمام مصنوعات کی فہرست طلب کی ہے جن پر...
    ٹرین حادثات کا نوٹس، بریک پاور ہر ٹرین، کوچ کیلئے لازمی قرار WhatsAppFacebookTwitter 0 19 August, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )پاکستان ریلوے نے عوام ایکسپریس سمیت گزشتہ چند ماہ میں مختلف ٹرین حادثات کا نوٹس لیتے ہوئے آئندہ تمام ریل گاڑیوں اور گڈز ٹرین کے ریلوے ورک ٹو رولز بریک پاورز کے ساتھ چلانا لازم قرار دیدیا۔ ہر کوچ اور ہر ویگن کی بریک پاور 100 فیصد درست ہونے کی ٹیکنیکل انجینئرنگ سٹاف باقاعدہ تصدیق کرے گا جس ٹرین یا کوچ کی بریک پاور 100 فیصد درست نہیں ہو گی اسے فوری الگ کر دیا جائے گا۔چیف آپریٹنگ سپرنٹنڈنٹ ریلوے سیدہ مریم گیلانی نے باقاعدہ سرکلر جاری کر دیا، سرکلر تمام ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ اور ٹیکنیکل برانچ کو...
    پاکستان ریلوے نے عوام ایکسپریس سمیت گزشتہ چند ماہ میں مختلف ٹرین حادثات کا نوٹس لیتے ہوئے آئندہ تمام ریل گاڑیوں اور گڈز ٹرین کے ریلوے ورک ٹو رولز بریک پاورزکے ساتھ چلانا لازم قرار دیدیا ہے۔ہر کوچ اور ہر ویگن کی بریک پاور100فیصد درست ہونے کی ٹیکنیکل انجینئرنگ اسٹاف باقاعدہ تصدیق کرے گا جس ٹرین یا کوچ کی بریک پاور100فیصد درست نہیں ہوگی اسے فوری الگ کر دیا جائے گا۔چیف آپریٹنگ سپرنٹنڈنٹ ریلوے سیدہ مریم گیلانی نے باقاعدہ سرکلر جاری کر دیا ہے،سرکلر تمام ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ اور ٹیکنیکل برانچ کو جاری کیا گیا ہے۔اس بابت تمام سٹاف کو چارگائیڈ لائن جاری کی ہیں جن کے تحت کسی بھی ٹرین کے آغاز کے لئے فٹنس سرٹیفیکیٹ جاری کرنے سے قبل...
    ویب ڈیسک:  وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان سے پولیو کا مکمل خاتمہ کر کے بچوں کا مستقبل محفوظ بنایا جائے گا۔ روٹری انٹرنیشنل فاؤنڈیشن کے صدر اور ان کے وفد سے ملاقات میں وزیراعظم نے کہا کہ روٹری انٹرنیشنل فاؤنڈیشن پولیو کے خلاف مہم میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے پولیو ورکرز کی محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک سے پولیو کے خاتمے کے لیے سب ادارے اور محکمہ صحت پرعزم ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پولیو کے خاتمے میں مشکلات ہیں لیکن یہ ناممکن نہیں۔ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں کوڑا دان کی تنصیب لازمی قرار شہباز شریف نے کہا کہ ہم مل کر پولیو مہم کو کامیاب بنائیں گے...