2025-11-09@07:39:02 GMT
تلاش کی گنتی: 98287
«شب قدر کی»:
جون 2026 میں موجودہ آٹو پالیسی کی مدت ختم ہونے کے قریب ہے، حکومت نے آٹو انڈسٹری پالیسی 31-2026 کو حتمی شکل دینے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ (ای ڈی بی) گاڑیوں کے اسمبلرز، پارٹس بنانے والے اداروں اور استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے والوں کے ساتھ وسیع مشاورت کر رہا ہے۔ حکام کے مطابق، نئی پالیسی کو نیشنل ٹیرف پالیسی (این ٹی پی) کے مطابق ترتیب دیا جا رہا ہے، جو پاکستان کے 7 ارب ڈالر کے آئی ایم ایف ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی پروگرام کا حصہ ہے۔ اس پالیسی کے تحت تیار شدہ مصنوعات پر ٹیرف کی حد 15 فیصد رکھی گئی ہے اور رعایتی ایس آر اوز...
سینیٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے معاملے پر سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی، وزیراعظم نے حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کو آج عشائیے پر مدعو کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ عشائیے کا مقصد آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے پارلیمانی حکمت عملی کو حتمی شکل دینا اور اتحادیوں کو اعتماد میں لینا ہے۔ وزیراعظم اس موقع پر سینیٹرز کے تحفظات بھی دور کریں گے، وزیراعظم کی جانب سے تمام حکومتی اور اتحادی سینیٹرز کو دعوت نامے موصول ہو گئے ہیں۔ عشائیہ آج شام ساڑھے 6 بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔ 27ویں ترمیم کا بل قائمہ کمیٹی کے سپرد 27ویں آئینی ترمیم کا بل ہفتے کے روز سینیٹ...
فلپائن میں تباہ کن سپر طوفان ’فنگ وونگ‘ (مقامی نام ’اُوان‘) کے خطرے کے پیش نظر حکومت نے مشرقی اور شمالی علاقوں سے ایک لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان آج شب مرکزی جزیرے لوزون کے صوبہ اورورا میں ٹکرانے کا امکان ہے۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق ’فنگ وونگ‘ اتوار کو شدت اختیار کرتے ہوئے سپر طوفان میں تبدیل ہو گیا، جو اب 185 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں اور 230 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کے جھکڑ پیدا کر رہا ہے۔ فلپائنی محکمہ موسمیات نے ملک کے کئی حصوں میں خطرے کے انتباہی سگنلز جاری کر دیے ہیں۔ جنوبی مشرقی لوزون کے علاقوں،...
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں (ڈسکوز) کو بغیر منظوری 4 ملین اے ایم آئی میٹرز نصب کرنے پرکڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے انکشاف کیا ہے کہ ملک کی تمام بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں (ڈسکوز) نے ریگولیٹری منظوری کے بغیر بڑے پیمانے پر اے ایم آئی میٹرز نصب کیے، جس پر نیپرا نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، وزارتِ توانائی کی ہدایات پر 40 لاکھ اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب کا عمل شروع کیا گیا، حالانکہ اس کے لیے نیپرا کی پیشگی منظوری حاصل نہیں کی گئی تھی۔ ذرائع نے بتایا کہ عام میٹرز 5 ہزار روپے میں جبکہ اے...
مصر کے علاقے شبرا الخیمہ میں ایک المناک واقعے میں موبائل فون کے چارجر کی شارٹ سرکٹ سے لگنے والی آگ نے ایک پورے خاندان کی زندگی چھین لی۔ باورچی خانے سے شروع ہونے والی آگ نے چند منٹوں میں اپارٹمنٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے باعث ماں، اس کی بہن اور چار بچے جان کی بازی ہار گئے۔ قاہرہ: مصر کے شہر شبرا الخیمہ کے علاقے بیجا م میں جمعرات کی صبح ایک اپارٹمنٹ میں آگ لگنے سے پورے خاندان کے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ حکام کو پڑوسیوں کی اطلاع پر آگ کے بارے میں علم ہوا، جس پر سول ڈیفنس اور سکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے میں کامیاب...
افغان طالبان حکومت کی نااہلی، معاشی بدانتظامی اور عوام دشمن پالیسیوں کے باعث افغانستان شدید بحران کا شکار ہونے لگا ہے۔ افغان طالبان کے ظالمانہ اقتدار نے افغانستان کو غربت، افلاس اور تباہ حالی کی تصویر بنا دیا۔ اقوامِ متحدہ کی حالیہ رپورٹ نے افغانستان کی تباہ حال معیشت اور عوامی بدحالی کو آشکار کر دیا۔ اقوامِ متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (UNDP) کی 2025 کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی 64.9 فیصد آبادی کثیرالجہتی غربت کا شکار ہے جبکہ مزید 19.9 فیصد افغان شہری غربت کے دہانے پر ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیا میں غربت میں نمایاں کمی کے باوجود افغانستان اس بہتری سے محروم رہا، افغانی عوام اپنی بنیادی ضروریات سے 55.5 فیصد حد تک محروم ہیں۔...
واشنگٹن:امریکا کی حکومت نے ایک نئے فیصلے کے تحت موٹاپے اور ذیابیطس میں مبتلا غیر ملکیوں کو امریکا کا ویزا جاری نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے دنیا بھر کے امریکی سفارت خانوں کو جاری کیے گئے ایک مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ان بیماریوں کے شکار افراد کے لیے ویزا کی درخواستیں مسترد کی جائیں گی۔ اس فیصلے کو ٹرمپ انتظامیہ کے دور کی امیگریشن پالیسیوں کی ایک نئی کڑی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ اس سے قبل بھی مختلف ممالک کے پناہ گزینوں پر پابندیاں عائد کی گئی تھیں اور امریکا میں داخلے کے لیے شرائط سخت کی گئی تھیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اقدام صحت...
سٹی42: وفاقی حکومت نے سرکاری محکموں میں ملازمین کی طبی بنیادوں پر نااہلی کے جائزے کے لیے تفصیلی ڈیٹا طلب کر لیا ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وزارتوں اور ڈویژنوں میں تعینات تمام ملازمین کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) کی جانب سے بھی تمام فیلڈ فارمیشنز میں ملازمین کا ڈیٹا جمع کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ FBR نے تمام ڈائریکٹر جنرلز، چیف کمشنرز اور ڈائریکٹرز کو ملازمین کا ڈیٹا فراہم کرنے کی ہدایات دے دی ہیں۔ بجلی کے بلوں کی ادائیگی؛ صارفین کو بڑا ریلیف مل گیا حکومت کی ہدایات کے مطابق، طبی بنیادوں پر جمع کیے جانے والے ڈیٹا میں کنٹریکٹ پر تعینات ملازمین کی تفصیلات بھی شامل...
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عدنان شاہ ٹیپو نے انکشاف کیا کہ ایک مرتبہ ایک کردار نبھاتے ہوئے اس میں اس قدر ڈوب گئے تھے کہ سنبھلنا مشکل ہوگیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اس مشکل وقت میں میری مدد نعمان اعجاز نے کی اور مجھے حقیقت میں واپس لے کر آئے۔ حال ہی میں مایاناز اداکار نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ میں کسی بھی کردار کو بہتر انداز میں نبھانے کے لیے اس کا گہرائی سے مطالعہ اور تمام ڈائیلاگز یاد کرتا ہوں، اس میں ڈوب جاتا ہوں۔...
امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور اداکارہ و گلوکارہ سبرینا کارپینٹر کی نیویارک میں گرلز نائٹ آؤٹ ایک وائرل میم میں بدل گئی۔ جمعہ کی شام دونوں کو سوہو کے دی کارنر اسٹور میں جاتے ہوئے دیکھا گیا، جہاں ان کی دوستی اور انداز فوراً سوشل میڈیا پر چھا گیا، سوئفٹ نے اپنے قد کو نمایاں کرنے کے لیے ریڈ گوچی پلیٹ فارم ہیلز پہنیں، جبکہ تقریباً 5 فٹ قد کی کارپینٹر نے سادہ انداز اپنایا۔ یہ غیر رسمی گرلز نائٹ آؤٹ فوراً ہی ایک میم بن گئی، جس میں مداحوں نے مزاحیہ طور پر انہیں لوفٹی کوئن اور اس کا چھوٹا سائیڈ کِک قرار دیا، سوشل میڈیا پر صارفین نے دلچسپ کیپشنز بھی شیئر کیے۔ کئی صارفین نے کارپینٹر...
ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی نہ لینے کی بھارتی اکڑ نکل گئی، ایشیا کپ ٹرافی کے لیے محسن نقوی اور آئی سی سی کی منتیں کرنے لگا۔ دبئی میں آئی سی سی کی حالیہ میٹنگز کی سائیڈ لائنز پر سکریٹری بی سی سی آئی دیواجیت سائکیا نے آئی سی سی کے سینئر آفیشل کے ہمراہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے ملاقات کی۔ دیواجیت سائکیا نے بتایا کہ ایشیا کپ ٹرافی کا تنازع آئی سی سی میٹنگز کے ایجنڈے میں شامل نہیں تھا لیکن آئی سی سی نے الگ سے میٹنگ کی سہولت فراہم کی۔ سیکریٹری بی سی سی آئی نے کہا کہ برف پگھلنے لگی ہے، مذاکرات کا عمل شروع کرنا واقعی اچھا...
پنجاب کے ضلع خوشاب میں آٹھ سال کے طالب علم کے اغوا اور قتل کے مقدمے میں ملوث مرکزی ملزم ساجد مبینہ پولیس مقابلے میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے بچے کو قتل کرکے لاش نہر میں پھینک دی تھی۔ بچے کی لاش نہر مہاجرین سے ملی تھی، بچے کو دو نومبر کو قائدآباد کے علاقے سے اُس وقت اغوا کیا گیا تھا جب وہ گھر سے سودا سلف لینے نکلا تھا۔ پولیس کے مطابق اغواکاروں نے بچے کے اہلخانہ سے ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔
آئرلینڈ فٹبال ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ آئرش فٹ بال کی گورننگ باڈی کے اراکین نے اسرائیل کو یورپی مقابلوں سے فوری طور پر معطل کرنے کی قرارداد منظور کرلی ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق آئرلینڈ فٹبال ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے خلاف پابندی کی قرارداد کے حق میں 74 اور مخالفت میں 7 ووٹ آئے۔ فٹبال ایسوسی ایشن نے یوئیفا سے اسرائیل کی فٹبال ٹیم پر پابندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے فیفا کی دو شقوں کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔ اسرائیل فیفا کی نسلی تعصب برتنے سے متعلق پالیسی کی واضح خلاف ورزی کرتا رہا ہے۔ آئرلینڈ فٹبال ایسوسی ایشن کے مطابق اسرائیلی کلبوں نے فلسطین فٹ بال ایسوسی...
سری لنکا کرکٹ ٹیم کپتان چریتھ اسالنکا کی قیادت میں اسلام آباد پہنچ گئی۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز 11 سے 15 نومبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔ تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کے بعد ٹی ٹوئنٹی ٹرائنگولر سیریز کا آغاز ہوگا۔ پاکستان، زمبابوے اور سری لنکا ٹی ٹوئنٹی ٹرائنگولر سیریز میں مدمقابل ہوں گے۔ ٹی ٹوئنٹی ٹرائنگولر سیریز راولپنڈی اور لاہور میں 17 سے 29 نومبر تک کھیلی جائے گی۔
بھارت کی اکڑ نکل گئی، ایشیا کپ ٹرافی کیلئے منتیں کرنے لگا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 November, 2025 سب نیوز دبئی (آئی پی ایس) ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی نہ لینے کی بھارتی اکڑ نکل گئی، ایشیا کپ ٹرافی کے لئے محسن نقوی اور آئی سی سی کی منتیں کرنے لگا۔ دبئی میں آئی سی سی کی حالیہ میٹنگز کی سائیڈ لائنز پر سکریٹری بی سی سی آئی دیواجیت سائکیا نے آئی سی سی کے سینئر آفیشل کے ہمراہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے ملاقات کی۔ دیواجیت سائکیا نے بتایا کہ ایشیا کپ ٹرافی کا تنازع آئی سی سی میٹنگز کے ایجنڈے میں شامل نہیں تھا لیکن آئی سی سی نے الگ...
لاہور (نیوزڈیسک) لاہور میں مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب ہوئی، اس موقع پر پاک بحریہ کے دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔ پاکستان نیوی کے کمانڈر سنٹرل پنجاب ریئرایڈمرل سہیل احمد عزمی تقریب کے مہمان خصوصی تھے، انہوں نے پاکستان رینجرزاورپاک بحریہ کے دستوں کا معائنہ کیا۔ پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے مزاراقبال پر اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے، پاکستان رینجرزپنجاب کا دستہ مزاراقبال پرفرائض سے سبکدوش ہوکر رخصت ہو گیا۔ گارڈز کی تعیناتی کے بعد قومی شاعر کے مزار پر امیرالبحر ایڈمرل نوید اشرف، پاک بحریہ کے افسران، سیلرز اور نیوی سویلینز کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔ ریئر ایڈمرل سہیل احمد عزمی نے مزار اقبال پر...
پشاور ( نیوزڈیسک) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) پشاور زون نے جعل سازی سے پاکستانی شہریت حاصل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے افغان شہری سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں صدیق اللہ، سمیع اللہ، فیاض خان اور یونس خان شامل ہیں، گرفتار افغان شہری صدیق اللہ جعلی دستاویزات کے ذریعے پاکستانی شہریت حاصل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ ترجمان کے مطابق یونس خان نے جعلسازی میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے خود کو افغان شہری کے والد کے طور پر نادرا میں پیش کیا، جبکہ فیاض خان اور سمیع اللہ نے بطور گواہ اور تصدیق کنندگان جعلی تصدیقات فراہم کر کے صدیق اللہ کی شہریت کی...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بجلی کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی، نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں 48 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی، بجلی کی قیمتوں میں کمی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق رواں ماہ کے بلوں پر ہوگا، بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک کے تمام صارفین پر ہوگا۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی سے صارفین کو 5 ارب روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا۔ مزید :
اسلام آباد (نیوزڈیسک) اپوزیشن اتحاد نے مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان کر دیا۔ مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان سربراہ اپوزیشن اتحاد محمود خان اچکزئی اور سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس نے کیا۔ محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ آئین ریاست اور شہریوں کے درمیان عمرانی معاہدہ ہوتا ہے، مجھ سے آئین کے تحفظ کا 5 بار حلف لیا گیا ہے، عوام کو کوئی تسلیم نہیں کر رہا لہٰذا ہم عوام کے پاس جا رہے ہیں، جس طرح یہ آئین کی بنیادوں کو ہلا رہے ہیں ہمارے پاس اس تحریک کے سوا کوئی چارہ نہیں۔ علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ 1971ء میں پاکستان...
نیویارک (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ نے پاکستان کی پیش کردہ ہتھیاروں کے کنٹرول اور جوہری سلامتی سے متعلق 4 قراردادیں منظور کر لیں۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کے ایک بیان میں بتایا گیا کہ عالمی ادارے کی جنرل اسمبلی کی تخفیف اسلحہ اور بین الاقوامی سلامتی کی پہلی کمیٹی نے پاکستان کی پیش کردہ 4 قراردادیں منظور کر لیں، جن میں علاقائی تخفیف اسلحہ، اعتماد سازی اور جوہری سلامتی کی یقین دہانیوں کے اقدامات شامل ہیں۔ مستقل مشن نے ایک بیان میں کہا کہ کمیٹی نے علاقائی تخفیف اسلحہ اور علاقائی اور ذیلی علاقائی تناظر میں اعتماد سازی کے اقدامات کے عنوان سے اپنی دو قراردادیں متفقہ طور پر منظور کیں۔ دوسری دو قراردادیں ’جوہری ہتھیاروں...
ہانگ کانگ سکسز کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو ایک رن سے شکست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو پاکستان نے مقررہ 6 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بنائے۔ خواجہ نافع 50 رنز بناکر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے جبکہ عبدالصمد نے 34 اور کپتان عباس آفریدی نے 19 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے ایلکس روز نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم مقررہ 6 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 120 رنز بناسکی۔ کرس گرین 46 اور کپتان ایلکس روز 36 رنز بناکر نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے...
ذرائع کے مطابق شوپیاں، پلوامہ، اسلام آباد، بارہمولہ اور کپواڑہ اضلاع میں سم کارڈ فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاﺅن کیا گیا اور دکانوں، فرنچائز پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے مختلف اضلاع میں سم کارڈ فروشوں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شوپیاں، پلوامہ، اسلام آباد، بارہمولہ اور کپواڑہ اضلاع میں سم کارڈ فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاﺅن کیا گیا اور دکانوں، فرنچائز پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی۔ حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس کارروائی کا مقصد بھارتی محکمہ ٹیلی کمیونیکیشن کے رہنما خطوط کی سختی سے تعمیل کو یقینی بنانا ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ: فلسطینی وزارتِ خارجہ نے ترکی کی جانب سے 37 اسرائیلی اعلیٰ حکام کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے فیصلے کو انصاف کی فتح قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھی انقرہ کے جرات مندانہ اقدام کی پیروی کرے۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق فلسطینی وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ترکی کا یہ جرات مندانہ قانونی اقدام انصاف کے اصول کی جیت ہے، جو اس عالمی ارادے کی عکاسی کرتا ہے جو اسرائیل کو دی جانے والی بے حساب چھوٹ کے خلاف کھڑا ہے، یہ فیصلہ اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم سے نمٹنے کے لیے عالمی دائرہ اختیار ایک مسلمہ اصول ہے۔وزارتِ...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی میں نان بائیوں کی ہڑتال ختم ہونے کے بعد شہر بھر کے تندور کھل گئے جہاں نان، پراٹھا اور روغنی نان خریدنے والوں کا رش لگا ہوا ہے۔ تندور کھلنے سے چھوٹے ہوٹلز، ریڑھیوں پر سالن اور چنے فروخت کرنے والوں کا کاروبار بھی چل پڑا جبکہ بیکریوں پر ڈبل روٹی، بن اور شیر مال خریدنے والوں کا رش ختم ہوگیا۔ نان کی قیمت بڑھا کر 30 سے 35 روپے اور روغنی نان پراٹھے کی قیمت 50 سے بڑھا کر 60 روپے کر دی گئی۔ سرخ پتیری روٹی 14 روپے سے بڑھا کر 15 روپے اور خمیری روٹی 25 سے بڑھا کر 30 روپے کر دی گئی۔ انتظامیہ نے سرخ روٹی دوبارہ 14 روپے کرنے کے احکامات...
نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی نے اسلام آباد میں میگا کرپشن سکینڈل نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں غیر ملکیوں کے زیر انتظام قائم 15 کال سینٹرز میں مبینہ غیر قانونی سرگرمیوں پر چینی پاشندوں سمیت افسران کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق غیر ملکیوں کے زیر انتظام قائم 15 کال سینٹرز میں مبینہ غیر قانونی سرگرمیوں کی پشت پناہی کرکے اور تحفظ دینے کے نام پر ماہانہ بھاری رشوت وصول کرنے کے الزامات پر نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے دو ایڈیشنل ڈائریکٹرز سمیت 10 افسران و چینی باشندے اور اسکی پاکستانی اہلیہ سمیت دیگر پرائیویٹ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور گرفتاریوں کے لیے بڑے پیمانے پر چھاپوں کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے۔ مقدمہ ایف آئی اے اینٹی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خرطوم: اقوام متحدہ کے دفترِ برائے انسانی حقوق نے خبردار کیا ہے کہ سوڈان کا شمالی دارفور کا شہر الفاشر اب غم کا شہر بن چکا ہے، جہاں پچھلے دس دنوں کے دوران ظلم وجبر پر مبنی حملوں میں خوفناک اضافہ ہوا ہے اور شہری ناقابلِ تصور مظالم کا سامنا کر رہے ہیں۔اقوام متحدہ کی نمائندہ برائے انسانی حقوق لی فانگ نے کہا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے محصور اور تشدد کا سامنا کرنے والے الفاشر کے شہری اب ایسی ہولناک ظلم وجبر جھیل رہے ہیں جسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا، سیکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں خواتین، بچے اور زخمی شہری بھی شامل ہیں جو اسپتالوں اور اسکولوں میں پناہ لینے کی...
پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے تمام تعلیمی اداروں کے لیے موسمِ سرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے مطابق، صوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ موسمِ سرما کی تعطیلات 23 دسمبر 2025 سے شروع ہوں گی اور 10 جنوری 2026 تک جاری رہیں گی۔ تمام اسکول 13 جنوری 2026 کو دوبارہ کھلیں گے، جس کے ساتھ نئے تعلیمی سیشن کا آغاز ہوگا۔ محکمہ تعلیم نے ہدایت کی ہے کہ پنجاب کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے یکساں تعطیلاتی شیڈول پر عمل کریں تاکہ صوبے بھر میں طلبہ کو مساوی چھٹیوں کا موقع مل سکے۔ یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب دسمبر...
قومی ائیرلائن انتظامیہ کا ائیرکرافٹ انجینئرز پر نجکاری کیخلاف ہونیکا الزام، انجینئرز کا بھی ردعمل آگیا
قومی ائیرلائن انتظامیہ اور ائیرکرافٹ انجینئرز کا تنازع تاحال برقرار ہے جس کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔تنازع کے سبب فلائٹ شیڈول بری طرح متاثر ہے، چھ روز کے دوران قومی ائیر لائن کی درجنوں پروازیں منسوخ اور 125 سے زائد تاخیر کا شکار ہوئیں جس سے مسافر شدید پریشان ہیں۔قومی ائیرلائن انتظامیہ کا الزام ہے کہ ائیر کرافٹ انجینئرز ائیرلائن کی نجکاری کے خلاف ہیں۔دوسری جانب سوسائٹی آف ائیرکرافٹ انجینئرز کا مؤقف ہے کہ وہ نجکاری کے خلاف نہیں بلکہ حامی ہیں، مذاکرات کے لیے ائیر لائن انتظامیہ نے اب تک رابطہ ہی نہیں کیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل ائیر کرافٹ انجینئرز اور قومی ائیر لائن کے تنازع پر سوسائٹی آف ائیرکرافٹ...
سفید فام افراد کی نسل کشی کا الزام: امریکا نے جنوبی افریقا میں ہونیوالے جی 20 اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا
سفید فام افراد کی نسل کشی کا الزام: امریکا نے جنوبی افریقا میں ہونیوالے جی 20 اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 November, 2025 سب نیوز واشنگٹن (آئی پی ایس) امریکا نے جنوبی افریقا میں ہونیوالے جی 20 اجلاس کا بائیکاٹ کردیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ رواں ماہ امریکا جنوبی افریقا میں ہونے والے جی 20 اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا میں سفید فام افراد پر مظالم کے الزامات کے باعث امریکا اس اجلاس کا بائیکاٹ کر رہا ہے۔ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ ‘یہ مکمل شرمناک بات ہے کہ جی 20 اجلاس جنوبی افریقا...
تجزیہ ایک ایسا پروگرام ہے جس میں تازہ ترین مسائل کے بارے میں نوجوان نسل اور ماہر تجزیہ نگاروں کی رائے پیش کی جاتی ہے۔ آپکی رائے اور مفید تجاویز کا انتظار رہتا ہے۔ یہ پروگرام ہر اتوار کے روز اسلام ٹائمز پر نشر کیا جاتا ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز تجزیہ انجم رضا کے ساتھ موضوع: سوڈان میں یو اے ای نواز گروہوں کی نسل کشی مہمان تجزیہ نگار: سید ناصر عباس شیرازی ( مرکزی رہنما ایم ڈبلیو ایم، سربراہ سینٹر فار پاک گلف اسٹڈیز) میزبان: سید انجم رضا پیش کش: آئی ٹائمز ٹی وی اسلام ٹائمز اردو خلاصہ گفتگو و اہم نکات: سوڈان میں وسائل پر قبضے کی لڑائی بنیادی طور پر اس کے سونے اور تیل جیسے قدرتی...
پاک فوج کا جنوبی وزیرستان کے عوام کیلئے مساجد کی شکل میں مقدس تحفہ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 November, 2025 سب نیوز وانا :(آئی پی ایس) پاک فوج کی جانب سے خیبر پختونخوا کے عوام کیلئے مساجد کی شکل میں مقدس تحفہ پیش کیا گیا۔ جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں سپن مسجد کی تعمیر جولائی 2021 میں فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (ساؤتھ) کے تعاون سے کی گئی، مسجد کا وسیع صحن اور خوبصورت ہال بیک وقت پانچ ہزار سے زائد نمازیوں کی گنجائش رکھتا ہے۔ امام مسجد کا کہنا تھا کہ سپین مسجد میں دور دراز علاقوں سے بچے دینی و دنیاوی تعلیم حاصل کرنے آتے ہی جب کہ جنوبی وزیرستان کے عوام کا کہنا تھا کہ اتنی...
اسلام آباد، جی الیون سیکٹر سے سرکاری افسر کی گاڑی چوری WhatsAppFacebookTwitter 0 9 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر جی الیون میں سرکاری افسر کے گھر سے گاڑی چوری کی واردات پیش آگئی۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔ پولیس کے مطابق چوری کی یہ واردات صبح 7 بجے کے قریب پیش آئی، جب نامعلوم چور گھر کے گیراج میں کھڑی گاڑی لے اڑے۔ ذرائع کے مطابق متاثرہ گھر سوئی نادرن گیس کے ایک افسر کا ہے، جنہوں نے واقعے کی رپورٹ درج کرانے کے لیے تھانہ رمنا میں درخواست جمع کرا دی ہے۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر کے ملزمان...
وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان کی ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی آذر بائیجان کے دورے کے دوران ترک صدر طیب اردوان سے ملاقات ہوئی اور اس دوران چیف آف دی آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر اور آذربائیجان کے صدر بھی ملاقات میں موجود تھے۔ اس ملاقات میں پاکستان اور ترکیے کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا جبکہ دونوں رہنماؤں نے خطے اور مسلم دنیا میں امن، استحکام اور خوش حالی کے فروغ کے لیے مشترکہ خواہش کا اظہار کیا۔ ملاقات میں ترکیے کے ایک وزارتی وفد کا جلد پاکستان کا دورہ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے...
ہمیں اقبالؒ کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے پاکستان کی ترقی اور امن کے لیے کوشاں رہنا ہوگا: وزیر داخلہ محسن نقوی
ویب ڈیسک:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے مفکر پاکستان شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ یومِ اقبال کے موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاکہ اقبالؒ کی شخصیت اور فکر ایک بے مثال میراث، جس نے مسلمانان ہند میں خودی اور وقار کا جذبہ بیدار کیا،پاکستان اقبال کے خواب کی تعبیر ہے اور اس کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔محسن نقوی نے کہا علامہ اقبالؒ کے افکار آج بھی ہمارے لیے رہنمائی کا سرچشمہ ہیں،اقبال کے فلسفۂ خودی نے نوجوانوں کو بلند حوصلہ، غیر متزلزل ایمان اور خود اعتمادی عطا کی ،اقبالؒ کی شاعری لازوال پیغام ہے جو عمل اور فکر کی دعوت دیتی ہیں۔ ...
اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے خاتون جج جسٹس ثمن رفعت کے خلاف توہین عدالت درخواست خارج کردی۔ جسٹس خادم حسین سومرو نے کلثوم خالق ایڈووکیٹ کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کرنے کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا، عدالت نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات برقرار رکھتے ہوئے درخواست خارج کردی۔ عدالت نے تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے خاتون وکیل پر بھاری جرمانہ عائد کرنے سے گریز کیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ جج کے خلاف کارروائی کا درست فورم سپریم جوڈیشل کونسل ہے، جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے صرف آبزرویشنز دیں، کوئی حکم جاری نہیں کیا جس پر عملدرآمد ہوتا۔ حکمنامے میں کہا گیا کہ پٹیشنر نے توہین عدالت کی درخواست میں بہت سے...
یوم اقبالؒ پر عظیم شاعر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اقبالؒ کے فلسفۂ خودی نے نوجوانوں کو بلند حوصلہ، خود اعتمادی عطا کی، اقبالؒ کی شاعری لازوال پیغام ہے جو عمل اور فکر کی دعوت دیتی ہیں، ہمیں پاکستان کی ترقی، اتحاد اور امن کیلئے کوشاں رہنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقبالؒ کی شخصیت اور فکر ایک بے مثال میراث ہے، علامہ اقبال ؒنے مسلمانان ہند میں خودی اور وقار کا جذبہ بیدار کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اقبال کے خواب کی تعبیر، اس کی حفاظت سب کی ذمہ...
ذرائع کے مطابق چارج شیٹ پولیس اسٹیشن پارمپورہ میں درج ایک جھوٹے کیس کے سلسلے میں ایس آئی اے ایکٹ کے تحت سرینگر میں قائم خصوصی جج کی عدالت میں داخل کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نئی دہلی کے زیر کنٹرول ریاستی تحقیقاتی ادارے ایس آئی اے نے ایک جھوٹے کیس میں سات کشمیریوں کے خلاف چارج شیٹ داخل کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق چارج شیٹ پولیس اسٹیشن پارمپورہ میں درج ایک جھوٹے کیس کے سلسلے میں ایس آئی اے ایکٹ کے تحت سرینگر میں قائم خصوصی جج کی عدالت میں داخل کی گئی ہے۔ جن افراد کے خلاف چارج شیٹ داخل کی گئی ہے ان میں مشتاق احمد...
مولانا ابراہیم دیولہ آف انڈیا نے پہلے مرحلے کی اختتامی دعا کروائی۔ اختتامی دعا سے قبل مولانا ابراہیم دیولہ نے دعا کی فضیلت پر روشنی ڈالی۔ مولانا ابراہیم دیولہ آف انڈیا کا کہنا تھا کہ دعا عبادت ہے، اُمت مسلمہ کو اللہ تعالیٰ سے مغفرت کی دعا مانگنی چاہیے۔ اختتامی دعا کے بعد انخلا کا عمل شروع کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ رائیونڈ میں جاری عالمی تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ دعا کے رقت آمیز مناظر کیساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔ مولانا ابراہیم دیولہ آف انڈیا نے پہلے مرحلے کی اختتامی دعا کروائی۔ اختتامی دعا سے قبل مولانا ابراہیم دیولہ نے دعا کی فضیلت پر روشنی ڈالی۔ مولانا ابراہیم دیولہ آف انڈیا کا کہنا تھا کہ دعا عبادت ہے، اُمت...
بھارت کے شہر احمدآباد کے علاقے رانیپ میں جیولری کی ایک دکان پر ہونے والی ڈکیتی کی ناکام کوشش کی سی سی ٹی وی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون، جس نے چہرے کا کچھ حصہ دوپٹے سے ڈھانپ رکھا تھا، گاہک بن کر دکان میں داخل ہوئی۔ زیورات دیکھنے کے بعد اس نے اچانک دکاندار پر مرچ پاؤڈر پھینکنے کی کوشش کی تاکہ اس کی بینائی زائل کر کے زیورات لے کر فرار ہوسکے۔ یہ بھی پڑھیے: پیرس کے میوزیم سے قیمتی زیورات چرانے کے الزام میں 2 مبینہ چور گرفتار تاہم مرچ پاؤڈر دکاندار کی آنکھوں میں نہیں گیا اور اس نے فوراً جوابی کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو...
اس نئے فیصلے سے خاص طور پر وہ افراد متاثر ہوں گے، جو موٹاپے یا ذیابیطس کی وجہ سے امریکا کے طبی معیارات پر پورا نہیں اترتے۔ اس فیصلے کی مخالفت کرنے والوں کا کہنا ہے کہ یہ اقدام امیگریشن کے حوالے سے مزید امتیازی سلوک کی جانب بڑھ رہا ہے اور اس سے انسانیت کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی ہوسکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کی حکومت نے ایک نئے فیصلے کے تحت موٹاپے اور ذیابیطس میں مبتلا غیر ملکیوں کو امریکا کا ویزا جاری نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے دنیا بھر کے امریکی سفارت خانوں کو جاری کیے گئے ایک مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ان بیماریوں کے شکار افراد...
شاعرِمشرق، مفکرِ پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 148 واں یومِ پیدائش، گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب
پاکستان رینجرز پنجاب کا دستہ مزار پر اپنے فرائض سے سبکدوش ہو گیا۔ پاک بحریہ کے دستے نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لئے۔ کمانڈر پاکستان نیوی سینٹرل پنجاب ریئر ایڈمرل سہیل احمد عزمی نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ریئر ایڈمرل سہیل احمد عزمی نے پاکستان رینجرز اور پاک بحریہ کے دستوں کا معائنہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ شاعرِمشرق، مفکرِ پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 148 واں یومِ پیدائش انتہائی عقیدت و احترام کیساتھ منایا جا رہا ہے۔ لاہور میں مزارِ اقبال پر گارڈز تبدیلی کی پرُ وقار تقریب منعقد ہوئی۔ پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے مزار اقبالؒ پر سلامی دی۔ جبکہ پاکستان رینجرز پنجاب کا دستہ مزار پر اپنے فرائض سے سبکدوش ہو گیا۔ پاک...
لاہور؍ اسلا م آباد (نمائندہ خصوصی+ اپنے سٹاف رپورٹر سے) مفکر پاکستان حکیم الامت شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 148 ویں یوم پیدائش آج (اتوار) 9 نومبر کو منایا جائے گا۔ مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوگی۔ علامہ محمد اقبال 9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ پیدا ہوئے، علامہ اقبال نے اپنی ابتدائی تعلیم سیالکوٹ سے حاصل کی جس کے بعد وہ لاہور اور پھر اعلیٰ تعلیم کے لیے برطانیہ چلے گئے۔ صدر مملکت آصف زرداری نے علامہ محمد اقبال کے یومِ پیدائشِ پر پیغام میں کہا کہ ہم آج اتوار کوعلامہ محمد اقبال کا یومِ پیدائش منا رہے ہیں۔ وہ شاعرِ مشرق اور مفکر جن کے ویژن نے برصغیر کے مسلمانوں میں آزادی اور...
باکو (نوائے وقت رپورٹ) آذربائیجان کے یوم فتح کی پریڈ میں پاک فوج کے خصوصی دستے نے شرکت کی۔ قومی پرچم تھامے ہوئے پاکستانی فوجی دستے نے مہمانوں کو سلامی دی۔ پاکستانی ہیلی کاپٹرز نے بھی ترکیہ اور آذربائیجان کے ساتھ ملکر فلائی پاسٹ میں حصہ لیا۔ باکو کی فضاؤں میں جے ایف 17 تھنڈر اور ایف16 طیاروں کی گھن گرج سنائی دی۔ زمین پر ٹینکوں اور میزائلوں کی نمائش ہوئی۔ دیکھنے والوں نے پاکستان‘ آذربائیجان اور ترکیہ کے فوجی دستوں کی مہارت کو خوب سراہا۔
بھارت، افغانستان جعلی مواد کے ذریعے فوج، ریاستی اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے میں مصروف: وزارت اطلاعات
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزارتِ اطلاعات و نشریات پاکستان نے افغان میڈیا کی پاکستان مخالف جعلی اور گمراہ کن خبروں کا پول کھول دیا۔ فریب پر مبنی افغان سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے پاک فورسزپر مساجد کی بے حرمتی کا بے بنیاد الزام لگایا۔ افغان سوشل میڈیا ہینڈل نے جھوٹا دعویٰ کیا کہ پاک فوج نے مسجد اور قرآنِ مجید کی بے حرمتی کی۔ افغان اکاؤنٹ کی جانب سے ویڈیو میں فوجی اہلکاروں پر مسجد میں کتوں کے استعمال کا بے بنیاد الزام لگایا گیا۔ وزارتِ اطلاعات و نشریات پاکستان نے بے بنیاد جھوٹ کا پردہ فاش کرتے ہوئے واضح کیا کہ کسی پاکستانی یا عالمی میڈیا نے مسجد یا قرآن کی مبینہ بے حرمتی کی کوئی تصدیق نہیں...
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) صدر زرداری سے فضل الرحمن اور محسن نقوی نے کراچی میں الگ الگ ملاقات کی۔ بلاول بھٹو بھی موجود تھے رہنماؤں نے 27 ویں آئینی ترمیم، ملکی سیاسی و پارلیمانی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔پی پی قیادت نے فضل الرحمنٰ سے سوال کیا کہ 27 ویں ترمیم پر ووٹ دے رہے ہیں ناں؟ جس پر فضل الرحمنٰ نے کہا آئینی ترمیم کی ووٹنگ سے متعلق مشاورت جاری ہے۔ 8 سے 9 ماہ کے اندر پھر سے آئینی ترامیم آ گئیں۔ پی پی قیادت نے مولانا فضل الرحمنٰ کو مشورہ دیا کہ آپ کو آئین کے آرٹیکل 243 پر ووٹ دینا چاہئے۔
آئرلینڈ کی فٹبال کی اعلیٰ تنظیم فٹبال ایسوسی ایشن آف آئرلینڈ کے ارکان نے بھاری اکثریت سے ووٹ دے کر اپنی بورڈ کو ہدایت کی ہے کہ وہ یوایفا سے فوری طور پر اسرائیل کو یورپی مقابلوں سے معطل کرنے کا مطالبہ کرے۔ ایف اے آئی کے بیان کے مطابق، یہ قرارداد بوہیمین ایف سی نامی آئرش کلب نے پیش کی، جس کے حق میں 74 ووٹ ڈالے گئے، 7 ارکان نے مخالفت کی جبکہ 2 نے ووٹنگ سے پرہیز کیا۔ یہ بھی پڑھیے: برطانوی پابندی کے باوجود آئرش مصنفہ سیلی رونی کی فلسطین ایکشن کے ساتھ یکجہتی قرارداد میں الزام لگایا گیا ہے کہ اسرائیلی فٹبال ایسوسی ایشن نے یوایفا کے قوانین کی 2 شقوں کی خلاف ورزی کی...
شیخوپوہ (نمائندہ خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم آئندہ ہفتے دونوں ایوانوں سے منظور ہو جائے گی۔ 27 ویں آئینی ترمیم پر حکومت کی تمام جماعتیں متحد ہیں، میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ آئینی عدالت کا قیام عمل میں لایا جائے گا، 26 ویں ترمیم میں بھی آئینی عدالت کا ذکر تھا بھارت کے ساتھ جنگ کے بعد طے پایا، سنٹرآف کمانڈ مضبوط ہونا چاہئے ہماری تینوں فورسز کا سربراہ ایک ہو اور وہ لیڈ کرے۔ افواج پاکستان کا پہلے بھی چیئرمین کا عہدہ تھا لیکن اتنا فعال نہیں تھا، افواج پاکستان میں نیا عہدہ بنا کر اختیارات دیئے جا رہے ہیں۔ این ایف سی ایوارڈ...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اپوزیشن اتحاد نے مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان کر دیا ہے۔ اعلان محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس نے کیا۔ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ قوم 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف اٹھ کھڑی ہو۔ محمود اچکزئی نے کہا تحریک چلانے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا، آج رات سے ملک گیر تحریک شروع ہو جائے گی۔ ایک ہی نعرہ ہو گا جمہوریت زندہ باد، آمریت مردہ باد، پاکستان کے عوام جو چاہیں گے وہی فیصلہ ہوگا۔ آئین بالا دست، پارلیمنٹ طاقت کا سرچشمہ ہو گی۔
اویس علی: فیصل آباد میں بجلی بلوں کی مقررہ تاریخ پر بل ادا نہ کرنے والے صارفین کی سنی گئی ، فیسکو نے بجلی بلوں کی مقررہ تاریخ میں 10 روز کی توسیع کی سہولت دے دی۔ گھریلو ، کمرشل اور انڈسٹریل صارفین کو بلوں کی مقررہ تاریخ میں توسیع کی سہولت دی گئی ہے، تاریخ ادائیگی سے قبل صارفین بلوں کی مقررہ تاریخ میں توسیع کرواسکتے ہیں۔ فیسکو حکام کے مطابق بلوں کی مقررہ تاریخ میں توسیع سے صارفین کو جرمانوں سے چھٹکارہ ملے گا ، صارفین کی ادائیگیوں میں سہولت کے لیے مقررہ تاریخ میں توسیع کی سہولت دی گئی ۔ ماس ٹرانزٹ سسٹم کا ٹی کیش کارڈ مہنگا ہوگیا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی پی پی کے رہنما نوید قمر نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کی ترمیم پر ڈسکس نہیں ہوا ہمارا خیال ہے نئی ترامیم اس مرحلے پر نہیں آنی چاہئے جو طے شدہ ترامیم ہیں اس پر بات ہونی چاہئے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بولے حکومت کو جو تجاویز دی تھیں وہ مان لی گئیں ہیں۔ باقی جو ترامیم ہیں ان کو ہم کمیٹی میں دیکھ رہے ہیں۔
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پاکستانی اور ایرانی فلم میکرز مل کر علامہ اقبال پر عالمی معیار کی فلم بنا سکتے ہیں۔ حکومتِ پنجاب نے فلم سٹی کے قیام کی منظوری دے دی ہے اور اس منصوبے پر جلد کام شروع ہوگا۔ اس فلم سٹی پر بننے والی کمیٹی کے سامنے ایران کے ممکنہ تعاون کا ذکر رکھا جائے گا۔ آئی ڈیپ نے فلم سٹی کا ڈیزائن مکمل کر لیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ایرانی قونصل جنرل کی جانب سے دیے گئے عشائیے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایرانی وفد میں ڈائریکٹر برائے اوورسیز افیئرز ڈاکٹر احمد نوروزی، عباس محمد نڑاد، مرتضیٰ...
لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کراچی میں امریکن بزنس کونسل کے زیر اہتمام فوکسڈ گروپ ڈسکشن کے حوالے سے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں صدر امریکن بزنس کونسل (ABC) اکرم ولی محمد، سینئر وائس پریذیڈنٹ (ABC)عاصم سعید خان، سینئر وائس پریذیڈنٹ (ABC) تشنہ پٹیل وائس پریذیڈنٹ (ABC) اور یو ایس قونصل جنرل چارلس گڈمین (Charles Goodman) موجود تھے۔ اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ امریکن بزنس کونسل پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ یہ بڑی خوش آئند بات ہے کہ بزنس کمیونٹی تمام تر مشکلات کے باوجود ملک میں سرمایہ کاری کر رہی ہے۔ اگر انڈیا اور...
اسلام آباد(این این آئی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے لاہور سے خاتون اور کمسن بچیوں کے اغوا کے معاملے پر پولیس تفتیش پر اظہارِ عدم اطمینان کرتے ہوئے ایف آئی اے کو مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیدیا ۔ ہفتہ کو جسٹس محسن اختر کیانی کے تحریری حکمنامے کے مطابق سابق چیف ایگزیکٹو افسر پی آئی اے مشرف رسول کے وقاص احمد، سہیل علیم کے ساتھ لین دین کے تنازع پر لاہور سے خاتون اور بچیوں کی خلاف ضابطہ گرفتاری کی گئی۔عدالت نے وقاص احمد اور سہیل علیم کے خلاف اسلام آباد میں درج مقدمات میں اب تک کی پولیس تفتیش پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کیلئے ڈی جی ایف آئی اے کو مشترکہ تحقیقاتی...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے خاتون جج جسٹس ثمن رفعت کے خلاف توہین عدالت درخواست خارج کردی۔ جسٹس خادم حسین سومرو نے کلثوم خالق ایڈووکیٹ کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کرنے کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔ عدالت نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات برقرار رکھتے ہوئے درخواست خارج کر دی۔ عدالت نے تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے خاتون وکیل کو بھاری جرمانہ عائد کرنے سے گریز کیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ جج کے خلاف کارروائی کا درست فورم سپریم جوڈیشل کونسل ہے، جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے صرف آبزرویشنز دیں، کوئی حکم جاری نہیں کیا جس پر عملدرآمد ہوتا۔ حکمنامے میں کہا گیا کہ پٹیشنر نے توہین عدالت کی درخواست...
اسلام آباد+ نیویارک (این این آئی+ آئی این پی) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے منشیات و جرائم نے پاکستان کی منشیات کے خلاف کارروائیوں کا عالمی سطح پر اعتراف کر لیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اقوامِ متحدہ ادارہ برائے منشیات و جرائم کے نمائندہ ٹرولز ویسٹر نے انسدادِ منشیات میں پاکستان کو فرنٹ لائن ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اینٹی نارکوٹکس فورس کی بڑی کامیابیاں ظاہر کرتی ہیں کہ پاکستان منشیات کے خلاف فرنٹ لائن ملک ہے۔ٹرولز ویسٹر نے کہا کہ افغانستان میں پوست اور ہیروئن کی جگہ مصنوعی منشیات کی لیبارٹریاں قائم ہو رہی ہیں، اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے منشیات و جرائم نے انسدادِ منشیات سے متعلق اہم روڈ میپ بھی جاری کیا ہے۔اقوام متحدہ کے...
ویب ڈیسک: ماس ٹرانزٹ سسٹم کا ٹی کیش کارڈ مہنگاہوگیا۔ محکمہ ٹرانسپورٹ نےماس ٹرانزٹ میں سفرکرنےکےلیےٹی کیش کارڈ کی ریٹ ڈبل کردیئے،130روپے کے کارڈ پر130روپے اضافی ڈیلیوری فیس عائدکردی گئی۔ 130روپےڈلیوری چارجزبھی عوام کوہی اداکرناپڑرہےہیں،لاہورسمیت پنجاب بھرمیں روزانہ مسافرمتاثرہوں گے،ڈیلیوری چارجزکابوجھ بھی عوام پرڈال دیاگیا۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے قومی ویمنز ٹیم کی کرکٹر جہاں آرا عالم کی جانب سے ٹیم کے سابق سلیکٹر اور منیجر منجور الاسلام پر لگائے گئے جنسی ہراسانی کے الزامات کی تحقیقات کے لیے 3 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ بی سی بی نے جمعرات کی رات کمیٹی بنانے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ تحقیقات 15 دنوں میں مکمل کی جائیں گی۔ ہفتہ کی رات بورڈ نے کمیٹی کے ارکان کے نام بھی جاری کر دیے۔ یہ بھی پڑھیے: خواتین نے ہنی ٹریپ اور جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا، کمرے میں خفیہ کیمرے لگائے گئے، شیر افضل مروت کا انکشاف اعلان کے مطابق، کمیٹی کی سربراہی جسٹس طارق الحقیم، جو سپریم...
پشاور میں واقع تاریخی قصہ خوانی بازار جو قدیم زمانے میں وسط ایشیائی تاجروں کے اہم پڑاؤ کے طور پر مشہور تھا، اپنی کہانیوں اور قصوں کی روایت کے باعث ایک منفرد شناخت رکھتا ہے۔ اگرچہ اب وہاں قصہ گوئی کی محفلیں ماضی کی طرح منعقد نہیں ہوتیں، لیکن بازار میں اب بھی کچھ مقامات ایسے ہیں جہاں اُس عہد کی جھلک دیکھی جا سکتی ہے۔ انہی میں ایک قدیمی قہوہ خانہ شامل ہے جو آج بھی اپنی اصلی حالت میں موجود ہے۔ یہ قہوہ خانہ اپنے روایتی قہوے کی خوشبو اور ذائقے کی بدولت نہ صرف مقامی شہریوں بلکہ ملک بھر سے آنے والے سیاحوں میں بھی مقبول ہے۔ یہاں آنے والے لوگ تاریخی قصہ خوانی بازار کے دلکش...
قومی ایئرلائن پی آئی اے کی نجکاری کی باتیں 2014 سے جاری ہیں، مگر 11 سال گزرنے کے باوجود یہ عمل مکمل نہیں ہو سکا۔ اب تاخیر کی بڑی وجہ یہ ہے کہ دلچسپی رکھنے والی پارٹیوں نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے ذمے واجب الادا 35 ارب روپے کی ادائیگی سے انکار کر دیا ہے۔ ٹیکس واجبات اور قرضے سب سے بڑی رکاوٹ سیکریٹری نجکاری کمیشن عثمان باجوہ کے مطابق پی آئی اے پر ایف بی آر کے 28 ارب روپے کے ٹیکس واجبات اور سی اے اے کے 7 ارب روپے کے قرضے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:پی آئی اے نجکاری: واحد کمپنی بلیو ورلڈ سٹی نے ریزور...
اسلام آباد: سری لنکا کرکٹ ٹیم اپنے کپتان چریتھ اسالنکا کی قیادت میں پاکستان پہنچ گئی، جہاں اس کا خیرمقدم پی سی بی آفیشلز نے نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پر کیا۔ سری لنکا کی ٹیم پاکستان میں تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے لیے آئی ہے، جو 11 سے 15 نومبر تک راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔ ان تین ون ڈے میچز کے بعد، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایک اور دلچسپ سیریز کا اعلان کیا ہے۔ 17 نومبر سے شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی ٹرائنگولر سیریز میں پاکستان، زمبابوے اور سری لنکا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ یہ ٹورنامنٹ راولپنڈی اور لاہور کے کرکٹ میدانوں میں 29 نومبر تک کھیلا...
مشترکہ جاسوسی نیٹ ورک کے کئی ارکان کی گرفتاری اور نیٹ ورک کے خاتمے کے بعد یمن کے المسیرہ ٹی وی نے اس نیٹ ورک کے ایک سعودی رکن مجدی محمد حسین کے اعترافات کے بعض حصے نشر کیے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کے حامی یمن اسلامی کیخلاف سرگرم مجدی محمد حسین نامی سعودی جاسوسی نیٹ ورک کے ایک رکن نے اپنے اعترافات میں کہا ہے کہ وہ ملک میں کیمروں کے ذریعے مختلف عمارتوں اور مقامات کی شناختی و معلوماتی مہمات انجام دیتا رہا ہے۔ بین الاقوامی خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب کے خفیہ اداروں کے درمیان قائم ایک مشترکہ جاسوسی نیٹ ورک کے کئی ارکان کی گرفتاری اور نیٹ ورک کے خاتمے کے بعد...
پیپلز پارٹی کی تجاویز کا جائزہ لیا گیا، بل 48 شقوں پر مشتمل ہے،کوئی جج ٹرانسفر ماننے سے انکار کرے گا وہ ریٹائر تصور کیا جائیگا، وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ کی کابینہ کو بریفنگ ، میڈیا سے گفتگو چیف جسٹس کی مدت تین سال مقرر، چاروں صوبوں سے برابر نمائندگی ہوگی،فیلڈ مارشل اور دیگر اعلیٰ فوجی عہدوں کو تاحیات درجہ حاصل ہوگا، اپوزیشن جماعتوں کو مجوزہ ترمیم پر شدید تحفظات وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں وفاقی کابینہ نے خصوصی اجلاس میں 27 ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف باکو سے ویڈیو لنک کے ذریعے وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس کی صدارت کی۔حکومت نے آئین میں 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ تیار کر...
تحریک چلانے کا اعلان سربراہ اپوزیشن اتحاد محمود اچکزئی اور علامہ راجا ناصر عباس نے کیا، قوم 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف اٹھ کھڑی ہو، محمود خان اچکزئی نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو خط لکھنے کا فیصلہ آئین ریاست اور باسیوں میںعمرانی معاہدہ ہوتا ہے، مجھ سے آئین کے تحفظ کا پانچ بار حلف لیا گیا ، ہم بتائیں گے کہ آئین بالادست، پارلیمنٹ طاقت کا سرچشمہ ہوگی، تحریک کے سوا کوئی چارہ نہیں اپوزیشن اتحاد نے مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان کر دیا۔تحریک چلانے کا اعلان سربراہ اپوزیشن اتحاد محمود اچکزئی اور علامہ راجا ناصر عباس نے کیا۔علامہ ناصر عباس کا کہنا ہے کہ قوم 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف اٹھ...
(فائل فوٹو) کوئٹہ:۔ کوئٹہ کے علاقے خالق آباد منگچر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق قلات کی تحصیل خالق آباد کے علاقہ سربند ایریا میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جاں بحق افراد کی لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جاں بحق افراد کی شناخت دو بھائیوں شاکر سعداللہ، شاکر خیر اللہ، محمد کریم ولد محمداور محمد ظاہر ولد خالق داد کے ناموں سے ہوئی ۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
ملک کے وسیع مفاد میں 27ویں آئینی ترمیم کیلئے سب نے مل کر کوشش کی، شہباز شریف قائد میاں نواز شریف اور صدر مملکت زرداری کو بھی اعتماد میں لیا،کابینہ اجلاس سے خطاب وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاق کے صوبوں کے ساتھ رشتے کی مضبوطی اور ملک کے وسیع مفاد میں 27ویں آئینی ترمیم کیلئے سب نے مل کر کوشش کی،27 ویں آئینی ترمیم پر قائد میاں نواز شریف کو اعتماد میں لیا، ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے سب نے مل کر کام کرنا ہے۔ ہفتہ کو وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ،وزیرِ اعظم نے کابینہ اجلاس کی صدارت ویڈیو لنک کے ذریعے باکو سے...
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے معروف اداکارہ صابرہ سلطانہ کی علالت پر ان کی مالی معاونت کے لیے چیک جاری کیا جو ان کے معاون خصوصی نے اداکارہ کی عیادت کے دوران انہیں پیش کردیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی راشد اقبال نصر اللہ معروف اداکارہ صابرہ سلطانہ کی رہائش گاہ پہنچے اور ان کی عیادت کی اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے مالی مدد کا چیک ان کے حوالے کیا۔ راشد نصراللہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اداکارہ صابرہ سلطانہ کی صحت کے لیے دعاگو ہیں، ہمارے اداکار معاشرے کا ایک اہم اثاثہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز اداکاروں کے حقوق اور بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے...
صدر مملکت کے خلاف تاحیات کوئی کیس نہیں بن سکے گا اور نہ گرفتار کیا جاسکے گا آرٹیکل 248 میں صدر کے ساتھ لفظ وزیر اعظم بھی شامل کر لیا جائے گا،ذرائع صدر مملکت کے خلاف تاحیات کوئی کیس نہیں بن سکے گا اور نہ گرفتار کیا جاسکے گا، پیپلز پارٹی کے مطالبے پر آرٹیکل 248 میں ترمیم مسودے میں شامل کرلی گئی۔آرٹیکل 248 میں صدر کے ساتھ لفظ وزیر اعظم بھی شامل کر لیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق ستائیسویں آئینی ترمیم کے معاملے میں اتحادی جماعتوں کی جانب سے مسودے میں تجاویز شامل کرنے اور نکالنے کا سلسلہ جاری ہے۔صدر مملکت کے خلاف تاحیات کوئی بھی کیس نہ بنائے جانے کی ترمیم بھی نئی آئینی مسودے میں شامل کرلی...
پیپلز پارٹیہر تنقید کو لسانی رنگ دینے کی بجائے علیحدگی پسند سندھیوں کے خلاف کارروائی کرے،چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ ناانصافیوں کیخلاف آواز کو لسانی رنگ دینا پی پی کا کمال، وفاق کیلئے لمحہ فکریہ ہے، رہائش گاہ پر سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ سے خطاب مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے اپنی رہائش گاہ پر سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغان انڈیا گٹھ جوڑ نے سرحدوں پر کشیدگی پیدا کردی ہے لیکن ہمیںاپنی افواج کی صلاحیتوں پر پورا بھروسہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ افواج سرحدوں کی حفاظت کریں شہروں کی ہم کرلیں گے۔آفاق احمد نے کہا کہ پی پی کے دورِ حکومت میں علیحدگی پسندوں کا پروان چڑھنا اور ناصرف سندھ بلکہ کراچی میں...
غریب آباد و ایف سی ایریاریلوے پھاٹک پر سر عام گٹکا ماوا، نشہ وار گولی، آئس، پاؤڈر سرعام بکنے لگے، علاقہ ذرائع شاکر عرف بنگالی، عامر عرف کالا، عبد الرحمن عرف نونی، عمران عرف کمانڈو، نوید عرف مچھلی والا کا کالا دھندہ عروج پر (رپورٹ؍ ایم جے کے)تھانہ شریف آباد جرائم پیشہ و منشیات فروش کی سرپرستی کرنے لگی، ریلوے پھاٹک پر سر عام گٹکا ماوا، نشہ وار گولی (Pill Candy)، آئس، پاؤڈر سرعام بکنے لگے، شاکر عرف بنگالی، عامر عرف کالا، عبد الرحمن عرف نونی، عمران عرف کمانڈو، نوید عرف مچھلی والا کا کالا دھندہ عروج پر۔ علاقہ ذرائع کے مطابق ضلع وسطی تھانہ شریف آباد جرائم پیشہ و منشیات فروش کی سربراہی سرپرستی کرنے لگی، تھانہ شریف آباد...
حمیداللہ بھٹی زہران ممدانی کی جیت ایسے ہی ہے جیسے پتھر یلی چٹانوں سے نرم ونازک پودے کا اُگنا یاجوہڑ سے کنول جیسے خوبصورت پھول کا کھلنا، انھوں نے دنیاوی طاقتوں کو پچھاڑ ا ہے جو ایک منفرداور اہم واقعہ ہے۔ البتہ تمام حربے ناکام ہونے پر شہرکے نسل پرست اور دولت مند پریشان ہیں کیونکہ یہودیوں کے گڑھ میں مسلمان میئر کی جیت بدلتے منظر نامے کی طرف اشارہ ہے یوں تو رائے عامہ کے جائزوں سے واضح ہوگیاتھا کہ نیویارک کے لیے نسل و مذہب کی بجائے اہلیت وصلاحیت مقدم ہے۔ نیزشہری دائیں بازو کی سیاست کوناپسندکرتے ہیں اِس کے باوجود شہرکے ارب پتیوں نے ہمت نہ ہاری اور تاریخ کا دھارادولت سے بدلنے کی کوشش کی ممدانی...
ریاض احمدچودھری شدت پسند مودی حکومت کے دور میں ایک بار پھر مسلمانوں کے قتل و غارت کا بازار گرم ہوگیا، حالیہ ہندو مسلم فسادات نے بھارت میں مذہبی رواداری اور جمہوریت کے دعوؤں کو بے نقاب کر دیا۔ کانپور سے شروع ہونے والے مذہبی تنازع نے 4 ستمبر کو بڑے فسادات کی شکل اختیار کر لی جسے مبصرین نے "گجرات ٹو” قرار دیا ہے، یہ آگ تیزی سے دیگر ریاستوں میں بھی پھیل گئی۔ فسادات کے دوران پرتشدد جھڑپوں میں متعدد معصوم مسلمان زخمی ہوئے جبکہ پولیس نے اتر پردیش کے مختلف اضلاع میں مظاہرین کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں۔تجزیہ کاروں کے مطابق مودی حکومت کا ہندوتوا ایجنڈا بھارت کو فاشزم کی تجربہ گاہ میں بدل چکا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی قوانین میں اصلاحات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
جماعت اسلامی کے سینئر رہنما راشد نسیم ، اسد اللہ بھٹو سے ان کی بھاوج کے انتقال پر تعزیت اور دعائے مغفرت کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
واشنگٹن: امریکا کی حکومت نے ایک نئے فیصلے کے تحت موٹاپے اور ذیابیطس میں مبتلا غیر ملکیوں کو امریکا کا ویزا جاری نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے دنیا بھر کے امریکی سفارت خانوں کو جاری کیے گئے ایک مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ان بیماریوں کے شکار افراد کے لیے ویزا کی درخواستیں مسترد کی جائیں گی۔ اس فیصلے کو ٹرمپ انتظامیہ کے دور کی امیگریشن پالیسیوں کی ایک نئی کڑی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ اس سے قبل بھی مختلف ممالک کے پناہ گزینوں پر پابندیاں عائد کی گئی تھیں اور امریکا میں داخلے کے لیے شرائط سخت کی گئی تھیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن /جینوا( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شام کے صدر اور وزیر داخلہ پر عاید پابندیاں اٹھا لیں۔عالمی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے جمعہ کے روز دہشت گرد تنظیم القاعدہ سے منسلک شامی صدر کو خصوصی طور پر نامزد عالمی دہشت گردوں کی فہرست سے نکال دیا جبکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بھی شامی صدر الشراع اور وزیر داخلہ انس خطاب کو عاید پابندیوں کی فہرست سے نکال دیا ہے۔ شام پر ہونے والے اجلاس میں پاکستان نے امریکا کی پیش کردہ قرارداد کی حمایت کی، پاکستان کی حمایت کے ساتھ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شام کے صدر احمد الشراع اور وزیر داخلہ انس خطاب کا نام...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی آمد و رفت 4 روز کے لیے معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس کی آمد و رفت 9 نومبر سے 12 نومبر تک معطل رہے گی۔ٹرین کی معطلی کا فیصلہ سکیورٹی خدشات کی بنا پر کیا گیا ہے۔ مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ جسارت)سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق نے منصورہ میں پریس کانفر نس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اجتماع عام کے دوران خواتین کانفرنس میں’’جہاں آباد تم سے ہے‘‘ کے عنوان سے پروگرام میں خواتین کے مسائل اور ان کے حل کے لیے جامع لائحہ عمل دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کانفر نس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز خواتین، غیر ملکی مندوبین اور ہائی اچیورز شرکت کریں گی جنہیں کارکردگی ایوارڈز سے نوازا جائے گااور نوجوان خواتین کے لیے ’’یوتھ ارینا‘‘ قائم کیا جائے گا، جہاں 500 سے زائد مستند گائڈز ڈیجیٹل دنیا اور جدید کاروباری مواقع سے متعلق رہنمائی فراہم کریں گی۔ان کا کہنا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (صباح نیوز) بھارتی جیل میں قید کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال حسین ملک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے یاسین ملک کی رہائی میں مدد کی اپیل کی ہے ۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے نام اپنے خط میں مشال حسین ملک نے کہا ہے کہ یاسین ملک کی جان بچانے کے لیے انسانی بنیادوں توجہ کی ضرورت ہے ۔مشال حسین ملک نے خط وائٹ ہائوس پورٹل کے ذریعے بھیجا ہے خط میں انہوں نے یاسین ملک کے لیے عالمی مداخلت اور انصاف کی درخواست کی ہے اور لکھا ہے بھارتی عدالتوں سے انصاف کی امید نہیں، یاسین ملک کی زندگی خطرے میں، یاسین ملک کو فوری طبی سہولت اور قانونی حقوق دیے جائیں یاسین ملک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈہرکی(نمائندہ جسارت)گھوٹکی کے علاقے رونتی کچہ میں آپریشن کے دوران مارے جانے والے 8 مطلوب ڈاکوؤں کی شناخت ہوگئی۔ڈی آئی جی سکھر فیصل عبداللہ کے مطابق ہلاک ڈاکو سندھ و پنجاب کے سنگین جرائم میں انتہائی مطلوب تھے، اس آپریشن میں سندھ و پنجاب کے 20 سے زائد انعام یافتہ ڈاکو زخمی بھی ہوئے ہیں، آپریشن میں رینجرز اور وفاقی سول انٹیلی جنس ایجنسی کی مکمل معاونت حاصل ہے۔ڈی آئی جی نے بتایا کہ رونتی کچا آپریشن میں 12 ڈاکو ہلاک ہوئے اورایک پولیس اہلکار شہید ہوا، ہلاک ڈاکو سوبوعرف گونو شر 13 سنگین مقدمات میں مطلوب تھا جن میں پولیس اہلکاروں کی شہادت کے کیسز بھی شامل ہیں۔ڈی آئی جی نے کہا کہ اکبرعرف اکبری شر 2...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ کی خاتون جج جسٹس ثمن رفعت کے خلاف توہین عدالت درخواست خارج کر دی گئی ہے اور اسلام آبادہائیکورٹ نے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ آئینی عہدے پر فائز شخص یا شخصیات کو فریق نہیں بنایا جا سکتا جب تک ان کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت نہ ہو، اعلیٰ عدلیہ کا کوئی جج اسی عدالت کے کسی دوسرے حاضر سروس جج کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرنے کا مجاز نہیں۔جسٹس خادم حسین سومرو نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات برقرار رکھتے ہوئے درخواست خارج کر دی ۔عدالت نے تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے خاتون وکیل پر بھاری جرمانہ عاید کرنے سے گریزکیا اور کلثوم خالق ایڈووکیٹ کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد( آن لائن ) کراچی کے بعد اب حیدرآباد میں بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق حکومتِ سندھ کی ہدایت پر نئے جرمانوں کا نفاذ کر دیا گیا ہے تاکہ شہریوں میں قانون کی پاسداری کو یقینی بنایا جا سکے اور حادثات میں کمی لائی جا سکے۔ پولیس حکام کے مطابق بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے پر اب 2,500 کے بجائے 20,000 روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا، جبکہ ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹرسائیکل سواروں کو 500 کے بجائے 5,000 روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ اسی طرح نو پارکنگ زون میں گاڑی کھڑی کرنے پر 2,000 کے بجائے 10,000 روپے ، تیز رفتاری پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251109-08-30 اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنماؤں و دیگر کے خلاف 4 اکتوبر احتجاج کے کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔عدالت نے مسلسل عدم پیشی پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے، انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔عدالت نے علیمہ خان اور عظمی خان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 22 نومبر تک ملتوی کردی۔ علیمہ خان اور عظمیٰ خان کیخلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج ہے۔ سیف اللہ