2025-06-11@18:35:40 GMT
تلاش کی گنتی: 2639

«فرحان ملک کی درخواست ضمانت»:

    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آئی ٹی ایکسپرٹ کنول چیمہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں فیئر ٹیکس رجیم موجود نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر کوئی غیرملکی کمپنی کسی پاکستانی کو ہائر کرتی ہے تو اسے ٹیکس نہیں دینا پڑتا، لیکن اگر پاکستانی کمپنی کسی پاکستانی کو ہائر کرے تو اسے ٹیکس دینا ہوتا ہے۔کنول چیمہ کے مطابق اس وقت آئی ٹی ایکسپورٹ انکم 3.1 بلین ڈالر ہے، جس میں سے 400 ملین فری لانسرز اور 2.7 بلین ڈالر کارپوریٹ سیکٹر حاصل کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریموٹ ورکر اور مقامی ورکر کا ٹیکس سسٹم یکساں ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ای کامرس اور آئی ٹی سیکٹر پر ٹیکس لگانا غلط ہے، بار بار پالیسیز تبدیل کرنے سے ملک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کیا کبھی آپ نے سوچا ہے کہ بغیر خلا میں جائے، خلا میں سیلفی کیسے لی جا سکتی ہے؟ سننے میں ناممکن لگتا ہے، لیکن اب یہ حقیقت بن چکی ہے  اور وہ بھی مفت!معروف یوٹیوبر اور ناسا کے سابق انجینئر مارک روبر نے ایک منفرد منصوبے کے ذریعے یہ خواب پورا کر دکھایا ہے۔ مارک نے گوگل پکسل، ٹی موبائل اور اپنی کمپنی کرنچ لیبز کے اشتراک سے ایک سیٹلائٹ خلا میں بھیجا ہے جس کا نام ہے: SETGUS۔ یہ سیٹلائٹ خاص طور پر اس لیے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ آپ کی تصویر کو خلا میں زمین کے بیک گراؤنڈ کے ساتھ دکھا کر دوبارہ آپ تک پہنچا سکے۔بس آپ کو اسپیس سیلفی کی ویب سائٹ...
    ایک حالیہ سرکاری سروے میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں کینسر کے 80 فیصد مریضوں کا علاج پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے کینسر اسپتالوں میں ہوتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اقتصادی سروے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے کینسر اسپتالوں میں کینسر کے مریضوں میں مرض کا اسٹیج اور مریض کی مالی حیثئت کو ملحوظ خاطر رکھے بغیر بلا تفریق علاج کیا جاتا ہے۔ اٹامک انرجی کینسر اسپتالوں میں سالانہ دس لاکھ مریضوں کا پروسیجر کیا جاتا ہے جبکہ 40 ہزار کینسر کے نئے مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے۔ اس وقت اٹامک انرجی کینسر اسپتالوں میں 2600 کے لگ بھگ عملہ ہے جن میں اڑھائی سو ڈاکٹر،76 میڈیکل فزیشن ،47 بائیو میڈیکل...
    واشنگٹن(نیوز ڈیسک)دنیا کے سب سے مشہور ٹک ٹاک اسٹار کھابے لامےکو امریکا میں ویزا کی مدت سے زیادہ قیام پر امیگریشن حکام نے حراست میں لینے کے بعد ملک چھوڑنے کی اجازت دے دی۔ سینیگالی نژاد اطالوی سوشل میڈیا اسٹار کو امریکی امیگریشن اور کسٹمز انفورسمنٹ حکام نے جمعے کے روز لاس ویگاس کے ہیری ریڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حراست میں لیا تھا، وہ 30 اپریل کو امریکا پہنچے تھے اور ان پر ویزا کی شرائط کی خلاف ورزی کا الزام تھا۔ Complex has independently confirmed that Khaby Lame was detained by ICE in Las Vegas after he “overstayed” his visa. Lame was granted voluntary departure and has “since departed the US," authorities said. pic.twitter.com/66qgZCURvP — Complex Pop Culture (@ComplexPop)...
    ویب ڈیسک :وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بجٹ میں عوام کو ریلیف دیا گیا، کچھ عناصر ملک کی بہتری پر ناخوش ہیں۔  لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی معاشی ٹیم کو مبارکباد دیتی ہوں کہ انہوں نے آئی ایم ایف کے دباؤ کے باوجود وفاقی بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف فراہم کیا، تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ خوش آئند ہے اور اس بجٹ سے درمیانے طبقے کو سہارا ملے گا۔  یو ای ٹی کے اے کلاس ملازمین اور اساتذہ کیلئے مالی امداد کی منظوری  انہوں نے کہا کہ ملک میں ایک ایسی مخلوق بھی ہے جو کبھی خوش نہیں ہوتی،...
    پی اے ٹی کے سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ ملک میں اقتصادی ایمرجنسی لگا کر ہزار ہا بیوروکریٹس اور اشرافیہ جو 17 ارب ڈالر کی سالانہ مراعات حاصل کرتی ہے ان کی تمام مراعات ختم کر دی جائیں، وزیراعظم ،سپیکر، وزرائے اعلیٰ ،وزراء اور بیوروکریٹس کی تنخواہیں بے شک ڈبل کر دی جائیں مگر ان سے مفت گھر، مفت بجلی، مفت پٹرول، مفت گاڑیوں کی سہولت واپس لے لی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ 8ہزار ارب روپے سالانہ سود کی مد میں ادا کرنیوالا ملک روایتی بیان بازی سے کبھی پائوں پر کھڑا نہیں ہو سکتا، 500 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگا کر یہ دعویٰ کرنا کہ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی شرح ابھی بھی ساڑھے سات فیصد ہے،ہم مالی گنجائش کے مطابق ہی ریلیف دے سکتے ہیں،ہمارا بجٹ تو خسارے کے ساتھ شروع ہوتا ہے،اپنی چادر کے مطابق آگے چلنا ہے،حکومت جو کچھ دے رہی ہےقرضے لےکر دے رہی ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ  نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ  4ہزار ٹیرف لائنز پر کسٹمز ڈیوٹیز کو کم کیا گیاہے، مجموعی طور پر 7ہزار ٹیرف لائنز ہیں، 4ہزار میں ٹیرف کو صفر کردیا گیا ہے،پچھلے 30سال سے ٹیرف اصلاحات نہیں کی گئیں،سٹرکچرل ریفارمز کے تناظر میں ٹیرف اصلاحات اہم ہیں، اسے ہم آگے لے کر جائیں گے،قانون سازی کیلئے دونوں ایوانوں سے بات کریں...
    ملک کے بیشتر علاقے اس وقت گرمی کی لپیٹ میں ہیں، دوسری جانب محکمہ موسمیات نے موسم کی شدت کے حوالے سے پیش گوئی بھی جاری کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی کی لہر بدستور جاری ہے اور یہ صورتِ حال جمعرات تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔ 11 اور 12 جون کے دوران ملک کے بالائی علاقوں بشمول وسطی و بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں دن کے وقت درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک زائد رہے گا جب کہ جنوبی علاقوں جیسے بالائی و وسطی سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک زیادہ ریکارڈ...
    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے پور ے ملک میں احتجاجی تحریک شروع کرنے کی ہدایت کی ہے اور علی امین گنڈاپور سے کہا کہ معاشی ٹیم کو بجٹ پر مشاورت کی اجازت دی جائے۔ بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے دیگر دو بہنوں کے ہمراہ اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج سلمان اکرم راجا سمیت کسی وکیل کو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، مجھے بھی آج باہر بٹھائے رکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بانی نے بجٹ پر کہا ہے دو...
    اسلام آباد(اوصاف نیوز) ملک بھر میں گرمی کی شدت برقرار ، سورج پھر سے آگ برسا نے لگا ۔ بنوں، سرگودھا، نور پور تھل اور سبی میں 49 ڈگری رہا، ڈی جی خان، گوجرانوالہ، حافظ آباد جیکب آباد، منڈی بہاؤالدین میں 48 ڈگری ریکارڈ کیا گیا. لاہور، ملتان، فیصل آباد، سیالکوٹ، شیخوپورہ اور دادو میں 47 ڈگری رہا۔ نوابشاہ، بہاولپور، پشاور اور اسلام آباد میں درجہ حرارت 46 ڈگری تک پہنچا،11 اور 12 جون کے دوران بالائی علاقوں میں درجہ حرارت 5 سے 7 ڈگری اور جنوبی علاقوں میں 4 سے 6 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ لاہور میں صبح سویرے ہی سورج پھر سے آگ برسا نے لگا،محکمہ موسمیات نے شہر میں بارش کے امکان کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم کی محنت سے ملک اب ٹیک آف کی پوزیشن میں آگیا ہے، موجودہ بجٹ میں معاشی ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز کی ہے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے حجاج کرام کو حج کی مبارکباد دی، وزیراعظم نے فلسطین میں جاری اسرائیلی بربریت کی شدید مذمت کی۔ شہباز شریف نے کہا کہ فلسطین میں جاری بربریت عصر حاضر کا بدترین ظلم ہے،عالمی برادری غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے کردار ادا کرے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک کی معیشت بہتر ہو رہی ہے، گزشتہ سوا سال کئی چیلنجز کا سامنا رہا، عام آدمی اور تنخواہ دار طبقے نے بڑی قربانیاں...
    پریس کانفرنس کے دوران میئر کراچی نے حکام سے کہا کہ میں اچھے کام پر آپ تمام کو شاباش دینا چاہوں گا، ایسٹ، سینٹرل اور جنوبی کے کچھ علاقوں میں رات گئے تک کام کیا، عرق گلاب سے سڑکیں بھی دھوئیں، ہم تنقید کا جواب کام سے دیں گے، کہیں بری چیز ہوتی ہے تو کہتے ہیں میئر ناکام ہوگیا۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب نے ایم کیو ایم پاکستان اور جماعتِ اسلامی کو ساتھ مل کر کام کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک دوسرے کو نیچا دکھانے میں شہر کا نقصان ہوگا، مل کر کام کریں گے، شہر کی خدمت بھی ہوگی کام بھی ہوگا۔ کراچی میں سندھ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ حکام کے...
    وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حالیہ جنگ میں معاشی طور پر مضبوط ملک کو شکست فاش دی ہے، معاشی میدان میں بھی مخالفین کو شکست دے کر ملکی مستقبل تابناک بنانے کے لیے پُرعزم ہیں، ملکی سلامتی و دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم کی محنت سے ملک اب ٹیک آف کی پوزیشن میں آگیا ہے، موجودہ بجٹ میں معاشی ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز کی ہے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے حجاج کرام کو حج کی مبارکباد دی، وزیراعظم نے فلسطین میں جاری اسرائیلی بربریت کی شدید مذمت کی۔ شہباز شریف نے کہا کہ...
    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مالی سال 26-2025 کے بجٹ میں ریگولیٹری ڈیوٹی میں 2 سے 5 فیصد کمی کا اعلان کیا جس سے کھانے پینے، خواتین کا میک اپ، کپڑے، جوتے سمیت دیگر امپورٹڈ اشیا سستی ہونے کا امکان ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بجٹ 26-2025: سوزوکی آلٹو کی قیمت میں اضافہ ہوگا یا کمی؟ قومی اسمبلی اور سینیٹ سے فنانس بل کی منظوری کے بعد بجٹ تجاویز کا اطلاق مختلف اشیا پر ہو جائے گا۔ ریگولیٹری ڈیوٹی میں 2 سے 5 فیصد تک کمی سے کھانے پینے کی مختلف اشیا سستی ہونے کا امکان ہے۔ بجٹ منظوری کے بعد امپورٹڈ چاکلیٹ، ٹافیاں، امپورٹڈ بسکٹ، جیلی، مارملیڈ، امپورٹڈ پنیر، مکھن، شہد، مشروبات، ملک کریم، فلیورڈ ملک، کنڈنسڈ ملک، امپورٹڈ کیچ اپ،...
    ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا۔ آل پاکستان جمیز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطاب آج ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 6100 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 52 ہزار 300 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 5230 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 2 ہزار 40 روپے ہے۔ دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 61 ڈالر کم ہوکر 3339 ڈالر فی اونس ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ملک بھر شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے، درجہ حرارت 50 ڈگری کے قریب جا پہنچا ہے جبکہ گرمی کی شدت 57 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جا رہی ہے۔ سورج کی تپش نے معمولاتِ زندگی مفلوج کر کے رکھ دیے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق بھکر میں پارہ 49.5 ڈگری تک جا پہنچا جبکہ جسمانی طور پر 53 ڈگری کی شدت محسوس کی جا رہی ہے۔ سرگودھا میں درجہ حرارت 46 جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں 48 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔شہید بے نظیر آباد میں درجہ حرارت کی شدت 57 ڈگری تک جا پہنچی، بہاولپور میں اگرچہ تھرمامیٹر 45 ڈگری پر رکا رہا، مگر گرمی کی شدت 56 ڈگری جیسی محسوس کی گئی۔ لاڑکانہ میں 44...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قوم کی محنت سے ملک اب ٹیک آف کی پوزیشن میں آگیا ہے۔معاشی اشاریے مثبت سمت کی جانب گامزن ہیں۔موجودہ بجٹ میں معاشی ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز کی ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی کابینہ کو عید کی مبارکباد۔اللہ تعالی ہماری عید کی قربانیوں کو قبول کرے۔ وزیرا عظم کی فلسطین میں اسرائیلی بربریت کی مذمت کی۔ ۔انہوں نے کہا کہ فلسطین میں جارحیت عصر حاضر کا بد ترین ظلم ہے۔عالمی برادری غزہ میں فوری جنگ بندی کیلئے کردار ادا کرے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین کی عوام کو ضرور آزادی ملے گی۔ وزیر اعظم شہباز...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> اسرائیلی وزارت خارجہ نے غزہ تک امداد پہنچانے کی کوشش کرنے والی عالمی شہرت یافتہ ماحولیاتی و سماجی کارکن گریٹا تھنبرگ کو ملک بدر کردیا۔ دو روز قبل اسرائیلی بحریہ نے انسانی امداد لے کر غزہ کی جانب روانہ ہونے والی کشتی میڈلین کو بین الاقوامی سمندری حدود میں گھیر کر زبردستی روک لیا تھا، اس کارروائی کے دوران کشتی پر سوار تمام 12 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ ان میں فرانس، جرمنی، برازیل، ترکی، اسپین اور نیدرلینڈز سے تعلق رکھنے والے سرگرم کارکن شامل تھے، جو محصور فلسطینیوں کے لیے امدادی سامان لے جا رہے تھے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزارت خارجہ نے منگل کے روز عالمی شہرت یافتہ ماحولیاتی و سماجی کارکن گریٹا تھنبرگ...
    تل ابیب: اسرائیل نے غزہ تک امداد پہنچانے کی کوشش کرنے والی معروف ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ کو ملک بدر کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج گریٹا تھنبرگ سمیت دیگر 12 افراد کو ڈی پورٹ کرنے کے لیے تل ابیب ائیر پورٹ لے گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق گریٹا تھنبرگ اور دیگر 3 کارکنوں نے رضاکارانہ طور پر اسرائیل چھوڑنے کا فیصلہ کیا جب کہ دیگر 8 ارکان نے ملک بدری کا حکم چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے اسرائیلی وزارت خارجہ نے کہا کہ گریٹا تھنبرگ فرانس کے راستے سوئیڈن جانے والی پرواز میں ملک چھوڑ کر چلی گئیں۔ واضح رہے کہ غزہ کے متاثرین کے لیے امداد لے جانے...
    حکومت نے اقتصادی سروے 2025-26 میں مختلف اعدادو شمار جاری کیے ہیں، سروے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت پاکستانی سڑکوں پر رواں دواں گاڑیوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 86 لاکھ ہے، ملک میں موجود موبائل فونز کی مجموعی تعداد 19 کروڑ 75 لاکھ ہے۔ اقتصادی سروے کے مطابق ایک سال میں موبائل فونز کی تعداد میں 50 لاکھ کا اضافہ ہوا ہے جبکہ گاڑیوں کی تعداد میں 12 لاکھ کا اضافہ ہوا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانی سڑکوں پر رواں گاڑیوں کی تعداد میں میں 10 سالوں میں 3 گنا اضافہ ہوا ہے، سال 2013-14 کے سروے کے مطابق ملک بھر میں گاڑیوں کی تعداد 1 کروڑ 32 لاکھ تھی جو کہ اب 3 گنا بڑھ...
    محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی شدید لہر آئندہ چند روز تک برقرار رہے گی، جس کے دوران درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق، بالائی علاقوں جن میں وسطی و بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان شامل ہیں، وہاں دن کا درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ جبکہ جنوبی علاقوں بشمول بالائی و وسطی سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان — میں درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ شدید گرمی کی موجودہ لہر جمعرات 12 جون تک جاری...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جون 2025ء ) سابق چیئرمین ایف بی آر اور معروف ماہر معیشت شبری زیدی کا کہنا ہے کہ بجٹ میں کسی طبقے کیلئے کوئی ریلیف نہیں، عام آدمی کی زندگی میں آسانی نہیں آنے والی۔ مختلف ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں بہتری لانا ان کے بس کی بات ہی نہیں ہے، پارلیمنٹ کی حیثیت بجٹ کے معاملے میں ایک دھیلے کی نہیں، بجٹ کیا ہو گا یہ آئی ایم ایف طے کر چکا ہے، آپ آئی ایم ایف کی ویب سائٹ پر مئی 2025ء کی رپورٹ دیکھ لیں وہاں پورا بجٹ دیا ہوا ہے، اگر اس میں انیس بیس کا فرق ہو تو میرا...
    محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، جبکہ مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری ہوائیں بحال ہو چکی ہیں اور ان کی رفتار 20 سے 45 کلومیٹر فی گھنٹہ رہنے کی توقع ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 50 سے 75 فیصد تک رہنے کا امکان ہے جس کے باعث درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زائد محسوس کیا جا رہا ہے۔ آج شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 28.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ روز شہر کا زیادہ...
    ویب ڈیسک: نان فائلرز کے خلاف مزید پابندیاں لگائے جانے کا امکان ہے، نان فائلرز پر بیرون ملک سفری پابندی عائد کرنے کی تجویز ہے۔  ذرائع کے مطابق نان فائلرز کے بینک سے 50 ہزار روپے نکلوانے پر ٹیکس کی شرح دگنی کرنے کی تجویز ہے، 50 ہزار روپے نکلوانے پر ودہولڈنگ ٹیکس 0.6 کی بجائے 1.2 کیا جائے گا۔  نا ن فائلرز کی موبائل فون سم، انٹرنیٹ ڈیوائس بلاک نہیں ہوں گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ نان فائلر ز کیلئے گاڑیاں اور جائیداد کی خریداری پر پابندی برقرار رہے گی، نان فا ئلرز مالی لین دین کی ٹرانزیکشن نہیں کر سکیں گے۔ شاد باغ :منشیات فروش  گرفتار ،لاکھوں مالیت کی منشیات برآمد  نا ن فائلرز کے شیئرز...
    اسرائیلی حکام نے بتایا ہے کہ غزہ کے لیے امداد لے جانے والی کشتی "مدلین" پر سوار سویڈش ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ سمیت تمام 12 کارکنوں کو تل ابیب ایئرپورٹ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں سے انہیں ملک بدر کیا جائے گا۔ اس کشتی کو اسرائیلی بحریہ نے گزشتہ روز بین الاقوامی پانیوں میں روکا اور اشدود بندرگاہ لے جایا گیا۔ اسرائیلی وزارت خارجہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر بتایا, ’’سیلفی یاٹ‘ کے تمام مسافروں کو بن گوریان ایئرپورٹ پہنچا دیا گیا ہے تاکہ وہ اپنے وطن واپس جا سکیں۔" وزارت نے مزید کہا کہ جن افراد نے ملک بدری کے کاغذات پر دستخط کرنے سے انکار کیا ہے، انہیں عدالتی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کے لیے احتجاجی تحریک شروع کرنے کی تیاری کر رہی ہے، جس کی کال عید کے بعد عمران خان خود دیں گے۔ گزشتہ ہفتے جیل میں پیشی کے بعد صحافیوں سے بات چیت میں عمران خان نے احتجاجی تحریک شروع کرنے کی تصدیق کی تھی جو ملک گیر ہوگی، اور تمام صوبوں میں اہم مرکزی شاہراہوں کو بند کیا جائےگا۔ یہ بھی پڑھیں عمران خان کی رہائی کب تک ممکن ہے؟ ٹرمپ کے سابق مشیر نے بڑا دعویٰ کردیا تیاریاں شروع، احتجاج کب سے ہوگا؟ پی ٹی آئی کے رہنما بتاتے ہیں کہ پارٹی کافی عرصے سے احتجاج کی تیاری کررہی ہے، جس کے لیے خیبر پختونخوا کے صدر...
    اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے عوام سال بھر ذہنی کرب سے دوچار رکھا قیمتوں میں اضافے نے عوام کے بجٹ کو بری طرح متاثر کردیا ہے،وفاقی ادارہ شماریات ملک میں مہنگائی تھمنے کا نام نہیں لے رہی جب کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے عوام کو سال بھر ذہنی کرب سے دوچار رکھا۔وفاقی ادارہ شماریات نے ایک سال کے دوران اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں رد و بدل پر مبنی رپورٹ جاری کی ہے، جس کے مطابق روزمرہ استعمال کی کئی اشیا مہنگی ہوئی ہیں جب کہ چند اشیا کی قیمتوں میں کمی بھی دیکھی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق جہاں آٹا، پیاز اور ٹماٹر کی قیمتیں نیچے آئی ہیں، وہیں چکن، گوشت، چینی، انڈے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">  اسلام آباد(نمائندہ جسارت)نصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ 3 سال میں 3 کروڑ لوگ خط غربت سے نیچے چلے گئے، یہ گروتھ بھی فارم 47 کی طرح کی دکھا رہے ہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ اس حکومت کی پالیسیاں کسان دشمن ہیں جو ملک سے دشمنی ہے، جنہیں نیدرلینڈز سے پاکستان معیشت بہتر کرنے کے لیے لایا گیا تھا، لگتا ہے وہ چولہے بجھانے آئے ہیں، ہماری ساڑھے 6 فیصد گروتھ کو حقارت سے دیکھنے والوں کی تیسرے سال تک مجموعی گروتھ ڈیڑھ فیصد ہے۔شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ عوام معاشی طورپریتیم ہوگئے،زراعت میں ساڑھے 13 فیصدگراوٹ ہے، یہ...
    اپنے آبائی حلقے ناروول میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کی برآمدات کو فروغ دے کر میڈ ان پاکستان کو عالمی دنیا میں متعارف کروائیں گے جس سے پاکستان اپنے مستقبل کی زرمبادلہ ضروریات کو پورا کر سکیں، پاکستان ایک زرعی معیشت اور اسے موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہمیں ملکر آبی وسائل کی ترقی کے لئے کام کرنا ہوگا۔ اپنے آبائی حلقے ناروول میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ کل بجٹ پیش کیا جائے گا، حکومت کی کوشش ہے عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالیں، معاشی بحالی کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ موجودہ اکنامک پالیسی یہ ہے کہ ملک کی ترقی کو بند کر دیں، امپورٹ کو محدود کرنے سے گروتھ نہیں ہوگی، جب فیکٹریوں کے لیے خام مال نہیں ہوگا تو ملک کیسے چلے گا، ملکی قرضہ بڑھتا جا رہا ہے، ہمارے پاس وسائل نہیں ہے کہ عوام دوست بجٹ لاسکیں، ہم آج پیسے اکھٹا کرنے کے لیے مستقبل کی گروتھ کو ختم کر دیں گے، ٹیکس دینا ذمہ داری ہے، پارلیمان کا ہر فرد ٹیکس ادا کرے۔سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے آج نیوز کے پروگرام اسپاٹ لائٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ملکی سیاسی، آئینی اور معاشی صورتحال پر تفصیلی تبصرہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: گزشتہ ایک سال کے دوران بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کی تعداد میں حیران کن اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔پاکستان میں معاشی دباؤ، بڑھتی مہنگائی اور مقامی سطح پر روزگار کی کمی ایک عرصے سے عوام کو مجبور کر رہی ہے کہ وہ اپنے بہتر مستقبل کی تلاش میں بیرون ملک کا رخ کریں۔ حالیہ اقتصادی سروے رپورٹ نے اس رجحان کی ایک چونکا دینے والی تصویر پیش کی ہے، جس کے مطابق صرف رواں مالی سال میں لاکھوں پاکستانیوں نے روزگار کی تلاش میں اپنا ملک چھوڑ کر غیرملکی سرزمین پر قدم رکھا ہے۔یہ رپورٹ نہ صرف اعداد و شمار کا ایک مجموعہ ہے بلکہ اس میں وہ تلخ حقیقت بھی جھلکتی ہے جس کا سامنا...
    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہمیں مل کر یہ سوچنا ہوگا کہ ملک کی آبادی مزید بے تحاشہ انداز میں بڑھتی ہے تو پھر ملک کا کیا حشر ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: حکومت نے اقتصادی سروے 2025-26 جاری کردیا، جی ڈی پی میں اضافہ ریکارڈ پیرکو اقتصادی سروے کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پروجیٹڈ آبادی کے مطابق اگر پاکستان کی آبادی 40 کروڑ تک پہنچ گئی تو سوچیے پھر ملک کی معشیت کا کیا حال ہوگا۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ملک کی 26فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ پاکستان کی مجموعی آبادی میں سے 26فیصد افراد کی عمریں15 سال سے 29 سال کے درمیان ہیں۔ اسی طرح ملک کی افرادی قوت کے 53.8فیصد حصہ...
    ٹرمپ نے ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی ریکارڈ تعداد کو ملک بدر کرنے اور امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (آئی سی ای) کے لیے روزانہ کم از کم 3000 تارکین وطن کو گرفتار کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیگریشن ایڈوکیسی گروپ امریکاز وائس کی سربراہ وانیسا کارڈینس نے الزام عائد کیا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے طاقت کا غلط استعمال کیا، اور جان بوجھ کر امیگریشن کے حوالے سے پرتشدد واقعات کو ہوا دی۔ ہوم لینڈ سیکورٹی سیکریٹری کرسٹی نیوم نے سی بی ایس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل گارڈز پُرامن احتجاج میں شامل افراد اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو عمارتوں کے اردگرد تحفظ فراہم کریں گے۔ ٹرمپ نے ملک میں غیر قانونی طور...
     ملک بھر میں شدید گرمی کا سلسلہ برقرار ہے، جس کے باعث شہری بے حال ہونے لگے ہیں۔عید کے تیسرے روز بھی لاہور میں سورج کی تپش کم نہ ہو سکی، صبح سویرے ہی سورج کی تپش نے شہریوں کو بے حال کر دیا ہے، جبکہ محکمہ موسمیات نے ریکارڈ ٹوٹنے کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کا کم سے کم درجہ حرارت 32 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، جبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز تک لاہور کا موسم گرم رہے گا، شہر میں بارش...
    ---فائل فوٹو  محکمۂ موسمات نے آج سے 12 جون کے دوران ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی کی ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق کشمیر، گلگت بلتستان، خیبر پختون خوا، اسلام آباد اور پنجاب کے بالائی علاقوں میں دن کا درجۂ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ کراچی: موسم آج بھی گرم اور مرطوب رہنے کا امکانشہرِ قائد کراچی کا موسم آج بھی گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں درجۂ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع ہے۔اسی طرح پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے میدانی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے...
    نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکی زیرصدارت آبی ذخائرکی تعمیر سے متعلق اجلاس میں پاکستان بھرمیں بڑے آبی ذخائر کی تعمیرمیں تیزی لانے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں پنجاب، سندھ، کےپی، گلگت بلتستان کے وزرائےاعلیٰ اور وزیراعظم آزاد کشمیر نے شرکت کی۔ ڈپٹی وزیراعظم نے آبی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قومی سطح پر مربوط اقدامات کی ضرورت پر زورد یا۔ Post Views: 3
    ملک بھر میں آج عیدالاضحیٰ کا دوسرا دن منایا جا رہا ہے، اس دوران گوشت کی تقسیم، دعوتوں اور میل ملاقاتوں کا سلسلہ  بھی جاری ہے۔ ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کا دوسرا دن بھی مذہبی جوش و خروش، جذبہ ایثار اور سماجی ہم آہنگی کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ آج بھی لاکھوں شہری سنتِ ابراہیمی کی پیروی  کررہے ہیں جب کہ گوشت کی تقسیم، دعوتوں، میل جول اور خوشیاں منانے  کا سلسلہ جاری ہے۔ تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہی علاقوں میں دوسرے روز بھی سنتِ ابراہیمی کا عمل علی الصبح سے شروع ہو گیا، جس کے بعد مستحقین، غربا، ہمسایوں  اور عزیز و اقارب میں گوشت تقسیم کیا گیا۔ کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدرآباد،...
    جرگے کا مقصد علاقے میں فتنہ الخوارج گروہ کی موجودگی کی اطلاعات پر امن و امان کی صورتحال کو زیرغور لانا تھا۔ جرگے میں ممتاز مقامی رہنماؤں ملک توانی، ملک ناصر اور فرید خان نے بھی شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ بنوں میں اہم جرگہ منعقد ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ فتنۃ الخوارج کے تدارک کے لیے انتظامیہ کا مکمل ساتھ دیا جائے گا، فتںہ الخوارج کے حامیوں کو وارننگ دی جائے گی وہ باز نہ آئے تو انہیں قانون کے حوالے کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق بنوں پولیس اسٹیشن ڈومیل کے علاقے کم چشمی میں 7 جون کو اہم جرگے کا انعقاد کیا گیا، جرگے میں طاؤس خیل قبیلے کے تقریباً 280 سے 300 مقامی افراد نے...
    اسلام آباد: ملک میں آبی ذخائر کی تعمیر کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وسائل کے مؤثر استعمال اور طویل مدتی انفرا اسٹرکچر کی منصوبہ بندی کے لیے سفارشات پیش کی گئیں۔ نائب وزیراعظم کے دفتر سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ملک میں آبی ذخائر کی تعمیر کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملک بھر میں بڑے آبی ذخائر، ڈیمز کی تعمیر کے عمل کو تیز کرنے پر تفصیلی غور کیا گیا۔ شرکا نے وسائل کے مؤثر استعمال اور طویل مدتی انفرا اسٹرکچر منصوبہ بندی کے لیے سفارشات پیش کیں۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے...
    محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے کے دوران ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر کی پیشگوئی جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ آج سے 12 جون تک درجہ حرارت 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے۔ بیشتر علاقوں میں موسم انتہائی گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق، پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی کی لہر جاری رہے گی، جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے کی توقع ہے. تاہم وہاں بھی درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔لاہور میں گرمی کی شدت میں مزید اضافے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا درجہ حرارت...
    ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز بھی سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے لوگ جانوروں کی قربانی میں مصروف ہیں۔ دوسری جانب جانوروں کی آلائشیں اٹھانے کا کام بھی جاری ہے. اسلام آباد انتظامیہ نے عید کے پہلے روز تقریبا 1362 ٹن آلائشیں تلف کی گئیں۔ اس کے علاوہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی حفاظتی اقدامات کے سلسلے میں سرگرم ہیں۔ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت عید کے پہلے روز ایک لاکھ 10 ہزار ٹن آلائشیں تلف کی گئیں .سیکرٹری بلدیات کے مطابق ستھرا پنجاب پروگرام کی بدولت اس بار دیہی علاقوں تک آپریشن کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ ایک لاکھ 39 ہزار اہلکار صفائی ستھرائی کے کام پر مامور ہے. عید کے تینوں روز صوبے...
    اداکارہ ثنا جاوید اور سابق قومی کپتان شعیب ملک نے عیدالاضحیٰ کی دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔ خوبصورت جوڑی کی بڑی عید کی تصاویر مداحوں کو بےحد پسند آئیں۔ دونوں نے دبئی سے عید کے پہلے دن کی جھلکیاں انسٹاگرام پر پوسٹ کیں، جس میں وہ روایتی لباس پہنے خوشگوار موڈ میں نظر آئے۔ ثنا جاوید نے عید کے موقع پر سلک کا بلاک پرنٹ کا ہلکا گلابی جوڑا زیب تن کیا، جبکہ شعیب ملک نے سرمئی رنگ کے روایتی شلوار قمیص کا انتخاب کیا۔ اس موقع پر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ اداکارہ ثنا جاوید نے مداحوں کو عید کی مبارکباد دی۔ یاد رہے کہ اداکارہ ثنا جاوید نے اپنے کیریئر کا آغاز مشہور ڈراموں "پیارے افضل”، "ذرا یاد کر” اور "خانی” سے کیا...
    افغانستان میں طالبان حکومت نے عید الاضحیٰ کے موقع پر ملک چھوڑنے والے مغرب نواز طالبان کیلئے عام معافی کا اعلان کردیا ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کے وزیراعظم محمد حسن اخوند نے اعلان کیا ہے کہ ان افغان شہریوں کے لیے ایک عمومی معافی جاری کی جائے گی جو ملک میں مغرب نواز حکومت کے زوال کے بعد افغانستان چھوڑ کر بیرون ممالک چلے گئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ان افراد کو وطن واپس آنے کی دعوت دے رہے ہیں اور یہ یقین دہانی کراتے ہیں کہ انہیں کوئی خطرہ لاحق نہیں ہوگا، ان سے کوئی دشمنی نہیں رکھی جائے گی۔ مزید برآں انھوں نے حکام کو باہمی تعاون کی ہدایت کی کہ واپس آنے والے افراد کو رہائش، تعاون اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی...
    محکمہ موسمیات نے خبر دار کیا ہے کہ عید کی چھٹیوں میں ملک میں شدید گرمی رہے گی موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آج سے 12 جون کے دوران اسلام آباد، سندھ، پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 4 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع ہے۔ جمعہ کو ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ دادو 47، نوابشاہ 46، ملتان، سرگودھا، حیدر آباد میں 42، لاہور، پشاور میں 40، اسلام آباد، مظفر آباد 39 اور کراچی، کوئٹہ اور گلگت میں 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک بھر سے قربانی کے جانوروں کی  70 لاکھ کھالیں جمع ہونے کا امکان ہے۔  نجی ٹی وی ایکسپریس نیوزنے  رپورٹ کے حوالے سے    بتایاکہ پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ قربانی کی کھالوں کا تخمینہ 6 ارب 35 کروڑ روپے لگایا گیا ہے،  گائے بیل بچھیا کی تیس لاکھ کھالیں حاصل ہونے کا تخمینہ ہے، بھینس کی 1700، بکروں کی 34 لاکھ 65 ہزار کھالیں جمع ہونے کا تخمینہ ہے۔اس کے علاوہ بھیڑ کی قربانی سے چار لاکھ اور اونٹ کی قربانی سے ایک لاکھ کے قریب کھالیں جمع ہونے کا تخمینہ ہے، گائے بیل بچھیا کی کھال کی اوسط قیمت 1575 روپے، بھینس کی کھال...
     آئندہ بجٹ میں 3 اور 5 مرلہ گھروں کیلئے شرح سود کی سبسڈی پر کام جاری ہے، حکومت 10 سے 12 سال کی ادائیگی کی مدت پر مشتمل ایک سستا پیکج تیار کرنے میں مصروف ہے۔ملک میں اندازاً 14 ملین رہائشی یونٹس کی کمی کے پیش نظر حکومت آئندہ بجٹ میں 3 اور 5 مرلہ گھروں کے لیے شرح سود کی سبسڈی اور 10 سے 12 سال کی ادائیگی کی مدت پر مشتمل ایک سستا پیکج تیار کرنے پر کام کر رہی ہے۔تاہم، وزیراعظم آفس (پی ایم او) بھی ملک بھر میں اپنا پہلا گھر بنانے والوں کے لیے 10 مرلہ رہائشی یونٹس پر اس ممکنہ سبسڈی کو بڑھانے کے لیے کام کر رہا ہے لیکن آئی ایم ایف اس...
    محکمہ موسمیات کے مطابق آج پاکستان کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا جب کہ عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران  ملک بھر میں شدید گرمی کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا کہ اسلام آباد میں آج موسم گرم اور دن کے اوقات میں شدید گرم  رہنے کا امکان ہے، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کی توقع ہے۔ اعلامیے کے مطابق بیشتر شہروں کے برعکس آج شام کو سوات، چترال، کوہستان، مہمند، کرم اور خیبر میں چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے، بعد ازدوپہر میدانی اضلاع میں...
    آج ملک میں کہاں گرمی کی لہر، کہاں آندھی اور کہاں بارش ہوگی؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) محکمہ موسمیات کے مطابق آج پاکستان کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ اسلام آباد میں آج موسم گرم اور دن کے اوقات میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کی توقع ہے۔ اعلامیے کے مطابق بیشتر شہروں کے برعکس آج شام کو سوات، چترال، کوہستان، مہمند، کرم اور خیبر میں چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے، بعد ازدوپہر میدانی اضلاع...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ماڈل ٹاؤن لاہور میں عید الاضحیٰ کی نماز ادا کی۔ یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے پی ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی وزیراعظم کے ہمراہ عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی۔ خطبہ عید میں سنت ابراہیمی اور فلسفہ قربانی کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقعے پر ملک کی سلامتی اور ترقی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ مید پڑھیے: عید الاضحیٰ کے روز ملک بھر میں موسم کیسا ہو گا؟ امت مسلمہ کی خوشحالی اور بربریت کے شکار نہتے کشمیریوں اور فلسطینیوں کی نصرت کے لیے بھی دعائیں مانگی گئیں۔...
    ---فائل فوٹو ملک بھر میں عیدالاضحیٰ آج مذہبی عقیدت و احترام اور جوش وجذبے سے منائی جا رہی ہے، نماز عید کی ادائیگی کے بعد لاکھوں مسلمان سنت ابراہیمیؑ کی پیروی میں مصروف ہیں۔کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں نماز عید کے روح پرور اجتماعات کا انعقاد کیا گیا، علمائے کرام نے خطبات میں حضرت ابراہیمؑ کی قربانی کی روح اور فلسفے پر روشنی ڈالی جبکہ امت مسلمہ کے اتحاد، وطن عزیز کی سلامتی، خوشحالی، ترقی اور فلسطینی و کشمیری مسلمانوں کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔نماز عید کے موقع پر عیدگاہوں اور مساجد میں سیکیورٹی کے انتہائی مؤثر انتظامات کیے گئے۔ صدر، وزیراعظم کی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکبادصدر مملکت...
    اسلام آباد: وفاقی حکومت کے اعداد وشمار میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ملک میں مہنگائی میں اضافے کی رفتار میں کمی کا رجحان جاری ہے اور گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ہفتہ وار مہنگائی میں اضافے کی رفتار میں مزید 0.02 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں 18 اشیا ستسی اور 6 مہنگی ہوئیں جبکہ 27 اشیا کی قیمت میں استحکام رہا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ حالیہ ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر 16.94 فیصد، آلو 11.52 ، انڈے 1.34 فیصد، پیاز 5.21فیصد، گڑ0.81فیصد، کیلے1.57 فیصد، چینی1.24 فیصد، دال ماش 0.46فیصد، دال مسور0.65 فیصد، دال چنا...
    حکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں عید تعطیلات اور آئندہ پورے ہفتے کے دوران شدید گرمی رہے گی، 7 سے 12 جون کے دوران ملک کے بالائی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں میں موسم کیسا رہے گا۔؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں عید تعطیلات اور آئندہ پورے ہفتے کے دوران شدید گرمی رہے گی، 7 سے 12 جون کے دوران ملک کے بالائی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق وسطی، بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا کا درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری زیادہ رہے گا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں...
    عیدالاضحیٰ کےلیے کوئٹہ سے اندرون صوبے اور ملک کے مختلف شہروں میں پردیسیوں کی روانگی کا سلسلہ جاری ہے۔ عید کی خوشیوں میں شرکت کےلیے کوئٹہ سے صوبے کے دوردراز علاقوں سمیت ملک کے مختلف شہروں میں مسافروں کے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ شہر کے بس، ویگن اڈوں اور ان کے بکنگ دفاتر میں دن بھر مسافروں کا رش بڑھ گیا ہے۔ اپنوں کے ساتھ عید کی خوشیاں منانے کےلیے جانے والے پردیسی خوش دکھائی دے رہے ہیں۔
    جے رام رمیش نے کہا کہ مودی نیند سے جاگیں، یہ آپکی حکومت کی دوہری ناکامی ہے، جسکے خوفناک نتائج آنے والے برسوں میں ملک کو بھگتنے پڑینگے۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس نے امیر اور غریب کے درمیان فرق میں مبینہ اضافہ پر مودی حکومت پر تنقید کی اور کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو اپنی نیند سے بیدار ہونا چاہیئے ورنہ ملک کو خوفناک نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ کانگریس کمیونیکیشن کے انچارج و جنرل سکریٹری، جے رام رمیش نے ایکس پر ایک میڈیا رپورٹ شیئر کی، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ انتہائی امیروں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ ورلڈ ویلتھ رپورٹ 2025ء کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2024ء میں ملک...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون2025ء) مسلم لیگ ق کے رہنما و کوآرڈینیٹر برائے وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانی خواجہ رمیض حسن نے چیئرمین اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب بیرسٹر امجد ملک کی جانب سے ان کے دفتر میں دیے گئے ظہرانے میں شرکت کی۔(جاری ہے) بعد ازاں 11  جون 2025 کو اوورسیز کمیشن پنجاب  کے زیر اہتمام افواجِ پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے منعقد ہونے والی "یوم تشکر" تقریب کے انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
    برطانیہ کے ادارہ صحت نے ملک میں کووڈ-19 کے نئے ویریئنٹ کے پہلے کیس تصدیق کردی۔ یو کے ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی کا کہنا تھا کہ کووڈ ویریئنٹ NB.1.8.1 انگلینڈ میں ریکارڈ کیا گیا ہے، ملک میں اس کے بہت کم کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ تاہم، یہ بات واضح نہیں کہ اسکاٹ لینڈ، ویلز یا شمالی آئرلینڈ میں اس نئے ویریئنٹ کی کتنے کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں۔ جنوری 2025 میں پہلی بار سامنے آنے والا یہ ویریئنٹ امریکا، آسٹریلیا، تھائی لینڈ میں متعدد ریاستوں میں پھیل چکا ہے۔ ادارے کی ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر گایتری امرتھالنگم کا کہنا تھا کہ اس ویریئنٹ سے دوسرے ویریئنٹس کے مقابلے میں زیادہ شدید بیماری کا خطرہ نہیں ہے۔
    پاکستان ٹینریز ایسوسی ایشن نے عیدالاضحیٰ 2025 کے موقع پر جانوروں کی قربانی اور کھالوں سے متعلق اہم اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں، جن کے مطابق رواں سال ملک بھر میں 69 لاکھ 77 ہزار 565 جانوروں کی قربانی متوقع ہے، جب کہ کھالوں کی مجموعی مالیت 6 ارب 35 کروڑ روپے سے زائد ہوگی۔رپورٹ کے مطابق30 لاکھ گائے،1,680 بھینسیں،34 لاکھ 65 ہزار بکرے،4 لاکھ 4 ہزار 250 دنبے اور بھیڑیں اور1 لاکھ 3 ہزار 635 اونٹ قربان کیے جائیں گے۔پاکستان ٹینریز ایسوسی ایشن کے مطابق اس سال کھالوں کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔گائے کی کھال 75 روپے اضافے سے 1,775 روپے،بھینس کی کھال 80 روپے اضافے سے 1,680 روپے ہوگئی ہے۔اسی طرح...
    افریقی ملک چاڈ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اپنے شہریوں پر امریکہ میں داخلے کی پابندی کے جواب میں امریکی شہریوں کو ویزے جاری کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ گزشتہ روز ٹرمپ انتظامیہ نے ایران، افغانستان، چاڈ، کانگو، یمن، لیبیا سمیت 12 ممالک کے شہریوں پر یہ کہہ کر پابندی لگائی کہ یہ اقدام "امریکیوں کو دہشت گردی سے بچانے" کے لیے کیا گیا ہے۔ چاڈ کے صدر ماہمات ادریس نے اس پابندی کو مسترد کرتے ہوئے فیس بک پر بیان دیا: “چاڈ کے پاس دینے کے لیے نہ طیارے ہیں، نہ اربوں ڈالر، مگر ہمارے پاس وقار اور عزت نفس ضرور ہے۔” ان کے مطابق یہ اقدام صرف ایک خوددار ریاست کا ردعمل ہے۔ انہوں...
    آئندہ ہفتے کے دوران بھی ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر جاری رہے گی۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ کیا جائے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق 07 سے 12 جون کے دوران وسطی و بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں دن کے وقت درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے، جبکہ بالائی و وسطی سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں یہ 4 سے 6 ڈگری زیادہ ہو سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، ملک کے میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے اور موسم نہ صرف گرم بلکہ خشک...
    ملک میں عید کے دنوں اور آئندہ ہفتے کے دوران شدید گرمی کی لہر کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں 7 جون سے ہوا کا زائد دباؤ اثرانداز ہوسکتا ہے، یہ سسٹم 8 جون سے ملک کے بیشتر حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا۔ 7 سے 12 جون کے دوران ملک بالائی علاقوں، وسطی و بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان میں دن کے درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے ملک کے جنوبی علاقوں، بالائی و وسطی سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے کچھ حصے میں دن کے درجہ حرارت 7 سے 12 جون کے دوران معمول سے 4 سے 6 ڈگری...
    کوہاٹ کے سابق ضلع ناظم ملک اسد خان کے قتل کیس میں سابق صوبائی وزیر، پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی ترجمان و سیکریٹری اطلاعات ملک امجد آفریدی کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق قتل کی تمام منصوبہ بندی ملک امجد آفریدی کے گھر میں کی گئی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: کوہاٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، سابق ضلع ناظم ملک اسد جاں بحق ڈی پی او کوہاٹ زاہد اللہ خان کا کہنا ہے کہ اس کیس میں شامل دیگر ملزمان میں حسین آفریدی، ہاشم عرف شینو، گل زیب، نعمت، عامر اور یاسر شامل ہیں۔ پولیس نے ملزم عامر کو اسلام آباد سے گرفتار کیا جس نے دوران تفتیش دیگر ملزمان کے نام اگل دیے۔ زاہد اللہ خان...
    شرح پیدائش میں پریشان کن کمی کے بعد ویتنام نے اپنی پالیسی ’’بچے دو ہی اچھے‘‘ ختم کرنے کا اعلان کرکے 2 سے زائد بچے پیدا کرنے کی اجازت دیدی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ویتنام میں شرح پیدائش 2.1 سے گھٹ کر 1.9 رہ گئی جب کہ ملک میں معمر آبادی میں اضافہ ہوگیا اور جوانوں کی تعداد تیزی سے کم ہورہی ہے۔ جس کے باعث ملک افرادی قوت کی کمی اور اقتصادی ترقی میں دشواریوں کا سامنا کر رہا ہے۔ اس لیے حکومت نے اپنی پالیسی میں انقلابی تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔  ویتنام کی قومی اسمبلی نے خاندانوں کو ایک یا دو بچوں کی پیدائش تک محدود کرنے کے قوانین میں ترمیم کی منظوری دیدی۔ خیال رہے...
    بھارت میں مسلمانوں سے نفرت کی لہر کے پیچھے مودی سرکار ہے، سابق ہوم سیکرٹری کی سخت تنقید WhatsAppFacebookTwitter 0 5 June, 2025 سب نیوز ممبئی(آئی پی ایس )بھارت کے سابق ہوم سیکرٹری گوپال پلئی نے مودی سرکار کی پالیسیوں پر سخت تنقید کی ہے۔گوپال پلئی کے مطابق مودی حکومت ملک میں فرقہ وارانہ بیانیے کی پشت پناہی کر رہی ہے۔ کرن تھاپر کی جانب سے پروگرام میں سوال کیا گیا کہ سرعام کہا جاتا ہے کہ گولی مارو سالوں کو تو ایسے لوگوں کو ہٹانے کے بجائے ان کو ترقی دیدی جاتی ہے؟سابق ہوم سیکرٹری گوپال پلئی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایسے لوگوں کو ترقی دینے سے یہ پیغام دیا جاتا ہے کہ آپ نفرت انگیز...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اور صوبوں سمیت تمام وفاقی اکائیوں کو ملک میں نئے آبی ذخائر کی تعمیر کے حوالے سے مل کر کام کرنا ہوگا، غیر متنازعہ ذخائر کی تعمیر کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کا جائے گا، نئے ڈیمز کی تعمیر ، تمام صوبوں کے اتفاق سے ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو اپنی زیر صدارت آبی وسائل سے متعلق امور پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی اور...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت آبی وسائل سے متعلق امور پر اہم اجلاس بھارت کا سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی، سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی اور آبی جارحیت ہے : وزیراعظم معرکہء حق کی طرح بھارت کو اس کی آبی جارحیت کا نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے 24 اپریل کے اجلاس میں لئے گئے فیصلوں کے تحت جواب دیں گے اور پاکستان اس معرکہ میں بھی فتح سے ہمکنار ہو گا : وزیراعظم وفاقی حکومت اور صوبوں سمیت تمام وفاقی اکائیوں کو ملک میں نئے پانی کے ذخائر کی تعمیر کے حوالے سے مل کر کام کرنا ہے : وزیراعظم غیر متنازعہ ذخائر کی تعمیر کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کا جائے گا : وزیراعظم نئے ڈیمز...
    ذرائع کے مطابق بھارتی سیاستدان سنجے جاہ نے ملائیشیا جانے والے بھارتی وفد کے ناکام لوٹنے کا اعتراف کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ہائی کمیشن کوالالمپور نے پریس ریلیز جاری کی۔ اسلام ٹائمز۔ جنگی میدان کے بعد بھارت کو سفارتی محاذ پر بھی ناکامی کا منہ دیکھنا پڑ گیا۔ بلاول بھٹو کے وفد کی کارکردگی کی دنیا بھی معترف ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق بھارتی سیاستدان سنجے جاہ نے ملائیشیا جانے والے بھارتی وفد کے ناکام لوٹنے کا اعتراف کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ہائی کمیشن کوالالمپور نے پریس ریلیز جاری کی۔ رکن بھارتی پارلیمانی وفد سنجے جاہ کا کہنا تھا کہ ایسا کسی اور ملک میں نہیں ہوا، ہر ملک نے مسئلہ کشمیر اٹھایا۔ سنجے جاہ نے بتایا کہ ہم نے بھارتی نقطہ...
    پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹ میں لیڈر آف اپوزیشن اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز کا کہنا ہے کہ  اپوزیشن کے گرینڈ الائنس میں شمولیت اختیار نہ کرنے پر مولانا کی مقبولیت میں کمی آئی۔ نجی ٹی وی جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز کا کہنا تھا کہ مولانا کی گرینڈ الائنس میں شمولیت کی باتیں چل رہی تھیں تو ان کی مقبولیت بڑھ گئی تھی، گرینڈ الائنس میں شمولیت اختیار نہ کرنے پر مولانا کی مقبولیت میں کمی آئی۔شبلی فراز کا کہنا تھا  کہ مولانا نے اگر فیصلہ کیا ہے کہ مزاحمت کی سیاست نہیں کریں گے تو یہ ان کا سیاسی فیصلہ ہے، مولانا اگر خود کو محدود رکھنا چاہتے ہیں تو ان کی مرضی ہے۔سینیٹر...
    پنجاب پبلک سروس کمیشن نے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن، اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، پنجاب پولیس، مائنز اینڈ منرلز، ہاؤسنگ اربن ڈیویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، بورڈ آف ریونیو، ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ، سمیت مختلف محکموں کی اسامیوں کے تحریری اور حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ ترجمان پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مطابق جاری نتائج میں مجموعی طور پر 4 تحریری امتحانات کے نتائج اور 4 حتمی نتائج کا اعلان کیا گیا ہے. صدرِ مملکت سے سردار سلیم حیدر سمیت پارٹی رہنماؤں کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال پنجاب پبلک سروس کمیشن نے حکومت پنجاب کے مختلف محکموں کی اسامیوں کے تحریری اور حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ (بورڈ...
    نیویارک (اوصاف نیوز)پاکستان کے اعلیٰ سطح کے سفارتی وفد کی قیادت کرنے والے بلاول بھٹو زرداری نے دہشتگردوں کے خلاف انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) اور بھارتی خفیہ ایجنسی ریسرچ اینڈ اینالسز ونگ (را) کے مل کر کام کرنے کی تجویز دے دی۔ نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھاکہ آئی ایس آئی اور را مل کر دہشت گردوں کے خلاف کام کریں تو دونوں ملکوں میں دہشت گردی میں نمایاں کمی آسکتی ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پاکستان اور بھارت کے درمیان مشترکہ فورم قائم کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔ بلاول بھٹو کی قیادت میں آئے پاکستانی وفد نے...
    بھارت کی آبی دہشتگردی، ملک میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ ایک لاکھ 61 ہزار ایکڑ فٹ کم ہوگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 5 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) بھارت کی آبی دہشت گردی بدستور جاری ہے، بھارت سے پاکستان میں داخل ہونے والے دریائے چناب کے بہاؤ میں مزید کمی ہوگئی۔ ترجمان واپڈا کے مطابق بھارت کی جانب سے دریائے چناب کے پانی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ جاری ہے، جس کے باعث دریا چناب میں پانی کی آمد میں آج مزید 6 ہزار کیوسک کی کمی ہوگئی۔ بھارت سے پاکستان میں داخل ہونے والے دریائے چناب پانی کی امد 19 ہزار300 کیوسک ہوگئی،2 روز قبل دریائے چناب میں پانی کی آمد 38 ہزار کیوسک تھی۔ دوسری جانب...
    محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ اسلام آباد اور گردونواح میں بھی گرمی کا زور برقرار رہے گا، البتہ دن کے وقت مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز بھی ملک بھر میں موسم گرم اور خشک رہے گا، جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرمی پڑنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ پنجاب: ملتان، بہاولپور، بہاولنگر اور ڈیرہ غازی خان سمیت جنوبی پنجاب کے بعض علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔ دیگر اضلاع میں...
    بھارت کے سابق ہوم سیکرٹری گوپال پلئی نے مودی سرکار کی پالیسیوں پر سخت تنقید کی ہے۔ گوپال پلئی کے مطابق مودی حکومت ملک میں فرقہ وارانہ بیانیے کی پشت پناہی کر رہی ہے۔ کرن تھاپر کی جانب سے پروگرام میں سوال کیا  گیا کہ سرعام کہا جاتا ہے کہ گولی مارو سالوں کو تو ایسے لوگوں کو ہٹانے کے بجائے ان کو ترقی دیدی جاتی ہے؟ سابق ہوم سیکرٹری گوپال پلئی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایسے لوگوں کو ترقی دینے سے یہ پیغام دیا جاتا ہے کہ آپ نفرت انگیز بات کریں گے تو حکومت کی حمایت آپ کے ساتھ ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم مودی نے آئینی حلف کی روح کو پامال کیا ۔...
    نائب صدر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کا کہنا ہے کہ قربانی کا فلسفہ یہ ہے کہ انسان اپنی خواہشات کو قربان کرے، منیٰ اور باقی مقامات میں قربانی کے جانور کی خصوصیات اور شرائط بھی مختلف ہیں، بھینس یا اونٹ جیسے بڑے جانور میں سات حصے ڈالنا ضروری نہیں، 50 حصے بھی ہوں تو کوئی قدغن نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ سید مرید حسین نقوی نے کہا ہے کہ عیدالاضحی کے موقع پر قربانی سنت موکدہ ہے، جو حضرت ابراہیم علیہ السلام کی طرف سے اپنے بیٹے حضرت اسمٰعیل علیہ السلام کی قربانی کی یاد میں کی جاتی ہے۔ در اصل قربانی کا فلسفہ یہ ہے کہ انسان اپنی خواہشات کو قربان کرے۔ انہوں...
    اسلام آباد: تجزیہ کار عامر الیاس رانا کا کہنا ہے کہ عمران خان صاحب سیاسی طور پر تو بڑی کلیئر بات ہے کہ وہ اپنی مرضی سے اپنے لوگوں کو استعمال کرنے کے بعد پھر ایک دفعہ اس کو کہیں گے اکڑ گئے ہیں کہ جو مرضی کر لو میں نے تم سے بات کرنی ہے اوراگلے کہہ رہے ہیں کہ نہیں بات کرنی، کرنی ہے تو پہلے معافی مانگو ، صدق دل سے مانگو اور حکومت سے جاکہ بات کرو جواب تو یہ ہے.  ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میں یہ تو نہیں کہوں گا کہ عمران خان کو حقائق کا علم نہیں، اگر وہ 22 مہینے سے...
    اسلام آباد: وفاقی ادارہ شماریات نے جانور شماری کے اعداد وشمار جاری کردیے ہیں، جس کے مطابق ملک میں گدھوں کی تعداد مزید بڑھ گئی ہے اور اسی طرح دیگر جانوروں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال کے دوران ملک میں گدھوں کی تعداد مزید ایک لاکھ 9 ہزار بڑھ گئی ہے اور گدھوں کی مجموعی تعداد 59 لاکھ 38 ہزار سے  بڑھ کر 60 لاکھ47 ہزار ہوگئی ہے۔ اعداد شمار میں بتایا گیا ہے کہ ایک سال میں بھینسوں کی تعداد میں 13 لاکھ 78 ہزار کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد بھینسوں کی تعداد 4 کروڑ 63 لاکھ 10ہزار سے بڑھ کر 4 کروڑ 76...
    اگر آپ پاکستانی پاسپورٹ کے ساتھ شینگن ویزا چاہتے ہیں تو اس حوالے سے سب سے آسان ملک جرمنی ثابت ہو رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: جرمنی میں اعلیٰ معیاری تعلیم کے 10 پرکشش شعبے کون سے ہیں؟   یورپ جانے کی منصوبہ بندی کرنے والے پاکستانیوں کے لیے جرمنی وہ شینگن ملک ہے جو سنہ 2024 میں ویزا کی منظوری کے لحاظ سے سب سے آسان اور سازگار مقام کے طور پر ابھرا ہے۔ شینگن ویزا کے سرکاری اعدادوشمار کے مطابق پاکستانی شہریوں نے گزشتہ سال 78,362 ویزا درخواستیں جمع کروائیں جو کہ سنہ 2023 کے مقابلے میں 9.61 فیصد کم ہیں لیکن اس کے باوجود پاکستان اب بھی سب سے زیادہ شینگن ویزا درخواستوں کے لیے عالمی سطح پر...
    ادارۂ شماریات کی دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ اس 1 سال میں بھیڑوں کی تعداد میں 3 لاکھ 88 ہزار کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ملک میں بھیڑوں کی تعداد 3 کروڑ 27 لاکھ 31 ہزار سے بڑھ کر 3 کروڑ 31 لاکھ 19 ہزار ہو گئی۔ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں بکریوں کی تعداد میں 23 لاکھ 58 ہزار کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد بکریوں کی تعداد 8 کروڑ 70 لاکھ 35 ہزار سے بڑھ کر 8 کروڑ 93 لاکھ 93 ہزار ہو گئی۔ ادارۂ شماریات نے ملک میں مختلف جانوروں اور مویشیوں کی تعداد کے حوالے سے رپورٹ جاری کی ہے، جس کے مطابق ملک میں گدھوں کی تعداد...
    کے الیکٹرک کی نااہلی کو نیپرا کس طرح منافع میں تبدیل کرسکتا ہے؟ اویس لغاری WhatsAppFacebookTwitter 0 4 June, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کے اندر وہ لوگ جو 500 یا 600 یونٹ سے زیادہ استعمال کرتے ہیں، سب سے کمزور ریکوری ان کی ہے، یعنی ریکوری کے اندر کوششیں نہیں کی جارہی ہیں تو ان کی نااہلی کو نیپرا کس طرح منافع میں تبدیل کرکے دے سکتا ہے؟ اویس لغاری کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک نے ریگولیٹری اتھارٹی میں درخواست دی کہ مجھے اس ریٹ کے بجائے اس ریٹ پر پیسے دیے جائیں، ملک میں مختلف کمپنیوں کے ٹیرف مختلف ہیں، اگر کے الیکٹرک...
    چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستانی سفارتی کمیٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر آئی ایس آئی اور را مل کر ان ( دہشت گردی کی ) قوتوں سے لڑنے کے لیے کام کریں تو بھارت اور پاکستان دونوں میں دہشت گردی میں نمایاں کمی نظر آئے گی۔ گذشتہ روز نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں نیوز کانفرنس کے دوران پاکستانی پارلیمانی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہمیں آج بھی چیلنجز کا سامنا ہے، لیکن ہم تمام محاذوں پر دہشت گردی کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ انہوں نےکہا کہ بھارتی فریق نے دہشت گردی کے حوالے سے پاکستان کے تحفظات کو دور کرنے کے لیے کوئی آمادگی نہیں دکھائی، اگر آپ...
    ملک میں گدھوں کی تعداد مزید اضافے کے ساتھ 59 لاکھ 38 ہزار سے بڑھ کر 60 لاکھ47 ہزار ہوگئی، جبکہ دیگر مویشیوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ شماریات کی دستاویز میں گدھوں کی تعداد کے حوالے سے تفصیلات سامنے آئی ہیں، جس کے مطابق پاکستان میں ایک سال کے دوران گدھوں کی تعداد مزید ایک لاکھ 9 ہزار بڑھ گئی۔ یہ بھی پڑھیں پاکستانی گدھے چائنا بھیجے جائیں گے، مگر کیوں اور کیسے؟ دستاویز کے مطابق ایک سال کے دوران بھینسوں کی تعداد میں 13 لاکھ 78 ہزار کا اضافہ ہوا ہے، اور بھینسیں 4 کروڑ 63 لاکھ 10ہزار سے بڑھ کر 4 کروڑ 76 لاکھ 88 ہزار ہوگئی ہیں۔ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ادارہ شماریات کی دستاویز کے مطابق ملک میں ایک سال میں گدھوں کی تعداد مزید ایک لاکھ 9 ہزار بڑھ گئی جس کے بعد گدھوں کی مجموعی تعداد 59 لاکھ 38 ہزار سے  بڑھ کر 60 لاکھ47 ہزار ہوگئی۔ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ ایک سال میں بھینسوں کی تعداد میں 13 لاکھ 78 ہزار کا اضافہ ہوا جس کے بعد بھینسوں کی تعداد 4 کروڑ 63 لاکھ 10ہزار سے بڑھ کر 4 کروڑ 76 لاکھ 88 ہزار ہوگئی۔دستاویز میں کہا گیا ہے کہ ایک سال میں بھیڑوں کی تعداد میں 3 لاکھ88 ہزارکا اضافہ ہوا اور مجموعی تعداد 3 کروڑ27 لاکھ31 ہزارسے بڑھ کر3کروڑ31 لاکھ 19ہزارہوگئی جبکہ بکریوں کی تعداد میں 23لاکھ58 ہزارکا اضافہ...