2025-09-17@23:09:50 GMT
تلاش کی گنتی: 58
«ٹیچرز کا»:
محکمہ تعلیم پنجاب نے سرکاری کالجز میں اسٹاف کی کمی دور کرنے کیلئے 8 ہزار سے زائد ٹیچنگ انٹرنز بھرتی کرنے کی منظوری دیدی۔ محکمہ تعلیم پنجاب کے مطابق آسامیوں میں اقلیتوں کیلئے 5 اور معذور افراد کیلئے 3 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے، ٹیچنگ انٹرنز کو7 سے 10 ماہ کیلئے تعینات کیا جائے گا۔ محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ امیدوار کے پاس کم از کم بی ایس یا ماسٹرز ڈگری ہونا لازمی ہے، ایم فل یا پی ایچ ڈی ڈگری رکھنے والوں کو ترجیح دی جائے گی۔ درخواست دہندگان کیلئے عمر کی کوئی حد مقرر نہیں ہے۔ Post Views: 7
خیبرپختونخوا حکومت صوبے میں تدریس کے لیے پہلی بار باقاعدہ لائسنس متعارف کرانے جا رہی ہے جس کے بغیر ٹیچنگ کی اجازت نہیں ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا اسمبلی: خود قانون منظور کرکے اسی کے خلاف قرارداد بھی منظور، جانیے دلچسپ کہانی محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبرپختونخوا نے صوبے میں معیار تعلیم کو بہتر بنانے کے لیے اساتذہ کے لیے باضابطہ طور پر لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ محکمہ تعلیم کی دستاویزات کے مطابق صوبے میں کوئی بھی شخص بغیر لائسنس کے تدریس کے شعبے میں خدمات انجام نہیں دے سکے گا۔ صرف وہی اساتذہ پڑھانے کے مجاز ہوں گے جو رجسٹرڈ اور لائسنس یافتہ ہوں گے۔ محکمہ تعلیم کے مطابق اس کے لیے ایک ریگولیٹری باڈی...
جرمنی میں ایک ٹیچر نے جو 16 سال سے چھٹیوں پر تھیں، اس وقت اپنے کالج پر مقدمہ دائر کردیا جب کالج نے ٹیچر نے بیماری کا ثبوت فراہم کرنے کا کہا۔ رپورٹس کے مطابق ایک خاتون ٹیچر گزشتہ 16 سال سے بیماری کی چھٹیوں پر تھیں اور تدریسی فرائض بالکل انجام نہیں دے رہی تھیں۔ تاہم حال ہی میں جب کالج انتظامیہ نے ان سے بیماری کی تازہ میڈیکل تصدیق (سرٹیفکیٹ) طلب کا تو انہوں نے اس پر اعتراض کیا اور ادارے کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا۔ مقدمے میں ان کا مؤقف یہ ہے کہ وہ پہلے ہی عرصہ دراز سے بیماری کی بنیاد پر چھٹی پر ہیں اور بار بار اس کی تصدیق کروانے کا کہنا غیر ضروری دباؤ ہے۔...
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری اسکول ٹیچر اپنی بیٹی کے ہمراہ جا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم حملہ آوروں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ اسلام ٹائمز۔ لوئر دیر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اسکول ٹیچر بیٹی سمیت جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق دیر لوئر کے علاقے اسبنڑ شورشنگ خور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے سرکاری اسکول کے استاد کو بیٹی سمیت قتل کر دیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری اسکول ٹیچر اپنی بیٹی کے ہمراہ جا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم حملہ آوروں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں...
لوئر دیر: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اسکول ٹیچر بیٹی سمیت جاں بحق ہو گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق دیر لوئر کے علاقے اسبنڑ شورشنگ خور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے سرکاری اسکول کے استاد کو بیٹی سمیت قتل کر دیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری اسکول ٹیچر اپنی بیٹی کے ہمراہ جا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم حملہ آوروں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے کے ساتھ ساتھ تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ فائرنگ کے...
محکمہ صحت پنجاب نے صوبے بھر کے سرکاری ٹیچنگ اسپتالوں میں آؤٹ پیشنٹ ڈپارٹمنٹ (او پی ڈی) کے اوقات کار میں توسیع کا اعلان کیا ہے، تاکہ مریضوں کو علاج معالجے کے لیے زیادہ وقت میسر ہو سکے۔ نئے اوقات کارسرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق، پیر سے جمعرات اور ہفتہ کے دن او پی ڈی صبح 8 بجے سے دوپہر 3 بجے تک کھلی رہے گی، جو کہ پہلے کے شیڈول سے ایک گھنٹہ زیادہ ہے۔جبکہ جمعہ کے روز او پی ڈی کے اوقات صبح 8 بجے سے دوپہر 1 بجے تک مقرر کیے گئے ہیں۔ مقصد اور فائدہمحکمہ صحت کے ترجمان نے کہا کہ اس تبدیلی کا مقصد زیادہ مریضوں کو سہولت فراہم کرنا، انتظار کے دورانیے کو کم کرنا...
پنجاب حکومت نے تعلیمی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے، امتحانات میں نمایاں نتائج دینے والے اسکول اساتذہ کو انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر تعلیم کا اعلان پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا وہ تمام قابلِ احترام اساتذہ جنہوں نے مستقل محنت کے ذریعے اپنے طلبہ کے نتائج بہتر بنائے، انہیں حکومت کی جانب سے انعام دیا جائے گا۔ ناقص کارکردگی پر وارننگ وزیر تعلیم نے خبردار کیا کہ وہ اساتذہ جن کے طلبہ ہر سال مسلسل ناکام ہو رہے ہیں، اپنی کارکردگی بہتر بنانے پر توجہ دیں، کیونکہ ناقص نتائج اب برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ میٹرک 2025 کے نتائج کے تناظر میں...
(ویب ڈیسک) بینظیر تعلیمی وظائف پروگرام میں رجسٹریشن کا آسان طریقہ کار اور شرائط سامنے آگئی۔ بینظیر تعلیمی وظائف میں جن بچوں کی رجسٹریشن کروانی ہے ان کو ساتھ لے کر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے قریبی دفتر چلے جائیں، متعلقہ افسر کو بچوں کا ب فارم اور بی آئی ایس پی میں پہلے سے اندراج شدہ موبائل نمبر فراہم کریں،متعلقہ افسر رجسٹریشن کرکے آپ کو انرولمنٹ سلپ جاری کرے گا۔ تبادلوں کے منتظر اساتذہ کے لئےاچھی خبر مہیا کردہ سلپ بچوں کے سکول سے پُر کروائیں، کلاس ٹیچر اور ہیڈ ٹیچر کے کوائف کا اندراج لازمی ہے، سلپ پُر کروانے کے بعد واپس بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفتر میں جمع کروائیں،اس سلپ میں بچوں کی کلاس،...
کم تنخواہ پر کام کرنے والی ایک پرائیوٹ اسکول ٹیچر نے ایک دن فیصلہ کیا کہ اب کچھ اپنا ہی کاروبار کیا جائے۔ یہ بھی پڑھیں: مارشل آرٹ میں پاکستان کا نام روشن کرنے والی کوئٹہ کی باہمت خواتین ارادہ باندھنے کے بعد انہوں نے یوٹیوب سے‘clay art’ سیکھنا شروع کیا اور آہستہ آہستہ اپنی محنت اور تخلیقی صلاحیتوں سے ایک چھوٹا سا آن لائن بزنس بھی قائم کرلیا۔ ان کے ہاتھ کی بنی خوبصورت چیزیں اب نہ صرف پاکستان میں بلکہ بیرون ملک بھی پسند کی جا رہی ہیں۔ مزید پڑھیے: کوئٹہ کی سماعت سے محروم ڈاکٹر مہوش شریف، عزم و ہمت کی شاندار مثال ان کا کہنا ہے کہ اب وہ اپنے گھر بیٹھے اتنا کما لیتی ہیں کہ خود...
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ قیادت سے کبھی ڈانٹ پڑی تو اس بات پر کہ کسی نے شکایت کی کہ ان کے علاقے میں کوئی کام نہیں ہوا، میں اپنے اساتذہ کی آج بھی بے حد عزت کرتا ہوں جتنی والدین کی کرتا ہوں، اچھا استاد وہ ہے جو اپنے شاگردوں کو کامیاب دیکھ کر خوش ہوتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کا تعلیم میں عالمی معیار لانے کا پختہ عزم ہے۔ کراچی میں ٹیچنگ لائسنس کی تقسیمِ اسناد کی تقریب وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوئی جس میں مراد علی شاہ بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی...
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں منعقدہ تقریب میں ’ٹیچنگ لائسنس‘ کے اجرا کو سندھ کی تعلیمی تاریخ میں ایک تاریخی سنگِ میل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام نہ صرف تعلیمی نظام میں بہتری کا آغاز ہے بلکہ اساتذہ کے وقار، قابلیت اور جوابدہی کو یقینی بنانے کی جانب عملی پیشرفت بھی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سندھ کا تعلیمی مستقبل علم، اخلاق اور عمدگی پر استوار ہوگا۔ بغیر استاد کے کوئی تعلیمی اصلاح ممکن نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ معیاری تعلیم کا آغاز معیاری اساتذہ سے ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ سندھ حکومت نے اساتذہ کی لائسنسنگ کے نظام کو متعارف کرایا۔ مراد علی شاہ نے بتایا کہ...
فائل فوٹو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کا تعلیم میں عالمی معیار لانے کا پختہ عزم ہے۔کراچی میں ٹیچنگ لائسنس کی تقسیمِ اسناد کی تقریب وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوئی جس میں مراد علی شاہ بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ ٹیچنگ لائسنس کا اجرا ایک تاریخی سنگِ میل ہے، سندھ کا تعلیمی مستقبل علم، اخلاق اور عمدگی پر استوار ہوگا۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ تعلیمی اصلاحات کا مرکز و محور استاد ہیں، بغیر استاد کے کوئی تعلیمی اصلاح ممکن نہیں، لائسنسنگ سے اساتذہ کا وقار اور کارکردگی میں اضافہ ہوگا، سندھ حکومت کا تعلیم میں بین الاقوامی معیار قائم کرنے کا عزم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ ( آئی این پی ) بلوچستان میں طرز تعلیم جدید دور میں داخل ، صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی نے پہلے انٹرنیشنل طرز پر بنے اسمارٹ آڈیٹوریم اور دور جدید کی تمام سہولیات سے آراستہ ٹیچر ٹریننگ کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر رحمت العالمین و خاتم النبیین یوتھ کلب کے ممبران نے حلف اٹھایا ، ان سے صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی نے حلف لیا ۔اس موقع پر سیکرٹری تعمیر نو ٹرسٹ محمد نسیم لہڑی ، سابق سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ممبر تعمیر نو بورڈ حافظ محمد طاہر ، میر غلام حسین جمالی ، ڈاکٹر عطا الرحمن ، پرنسپل تعمیر نو کالج عابد مقصود، پرنسپل تعمیر نو گرلز ہائی سکول محترمہ غزالہ...
راولپنڈی: 2 روز قبل طوفانی بارش کے دوران پیش آنے والا افسوس ناک سانحہ مزید دلخراش شکل اختیار کر گیا۔ آن لائن کیب کے لاپتا ڈرائیور حسین معاویہ کی لاش بھی جمعرات کی شب دریائے سواں سے مل گئی۔ اس سے قبل کیب میں سوار اسکول ٹیچر انعم بشیر کی لاش بدھ کے روز نالے سے برآمد ہوئی تھی۔ واقعہ بدھ کی صبح رینج روڈ کے قریب لین نمبر فور، ویسٹریج میں اس وقت پیش آیا جب افشاں کالونی کی رہائشی خاتون اسکول ٹیچر انعم بشیر نے اسلام آباد ڈیوٹی پر جانے کے لیے آن لائن کیب بک کروائی۔ شدید بارش کے دوران جب گاڑی لین فور کے قریب پہنچی تو برساتی نالے میں طغیانی...
ایف بی آر کے مطابق نئے بجٹ میں آن لائن اکیڈمیز اور ٹیچرز کی آمدن پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، فنانس بل میں نئی شق متعارف کرا دی گئی، ای کامرس بزنس میں آن لائن مارکیٹ پلیس استعمال کرنیوالوں پر ٹیکس لاگو ہوگا، اسلام آباد کلب سمیت تفریحی کلبوں سے ٹیکس وصولی کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے اسلام آباد کلب کی آمدن پر ٹیکس لگانے کی مخالفت اور سالانہ 12 لاکھ روپے آمدن پر ٹیکس چھوٹ کی سفارش کردی جبکہ آن لائن کاروبار کرنیوالے چھوٹے افراد پر ٹیکس کی تجویز مسترد کردی گئی۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس چیئرمین سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہوا، جس...

آن لائن ٹیچرز کی آمدن پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ ‘ اسلام آباد کلب سمیت دیگرکلبوں سے ٹیکس وصو لی کی مخالفت
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 جون ۔2025 )ایف بی آر کا کہنا ہے کہ نئے بجٹ میں آن لائن اکیڈمیز اور ٹیچرز کی آمدن پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، فنانس بل میں نئی شق متعارف کرا دی گئی، ای کامرس بزنس میں آن لائن مارکیٹ پلیس استعمال کرنیوالوں پر ٹیکس لاگو ہوگا، اسلام آباد کلب سمیت تفریحی کلبوں سے ٹیکس وصولی کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے.(جاری ہے) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے اسلام آباد کلب کی آمدن پر ٹیکس لگانے کی مخالفت اور سالانہ 12 لاکھ روپے آمدن پر ٹیکس چھوٹ کی سفارش کردی جبکہ آن لائن کاروبار کرنیوالے چھوٹے افراد پر ٹیکس کی تجویز مسترد کردی گئی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے...
سینیٹ کی قائمہ برائے خزانہ نے آن لائن تعلیمی اداروں اور اکیڈمیز پر ٹیکس لگانے کی تجویز منظور کرلی۔ کمیٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت اجلاس میں سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ چھ سے بارہ لاکھ تنخواہ پر ٹیکس نہیں ہونا چاہیے، جس کی ایک لاکھ تنخواہ ہو، وہ اس دور میں 42 ہزار بنتی ہے۔ چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے کہا کہ کلبز کی آمدنی پر ٹیکس وصولی کی جائے گی۔ کمیٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے کلبز کی آمدنی پر ٹیکس کی مخالفت کی، چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ عام لوگوں کو اس کلب سے فائدہ نہیں ہے 300 لوگوں کی عیاشی کیلئے کلب بنا ہے۔ وزیر مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر ) گورنمنٹ ریٹائرڈ ٹیچرز ایسوسی ایشن سندھ کی مرکزی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس مرکزی صدر ضمیر خان کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں سندھ کے ضلعی صدر و جنرل سیکریٹری سمیت مرکزی عہدیداران نے شرکت کی اجلاس سے پر مرکزی جنرل سیکریٹری رشید کھوسو، نائب صدر مسعود بھٹی، فنانس سیکریٹری عبدالحق میمن، جوائنٹ سیکریٹری نگہت عباس، ضلع سکھر کے صدر محمد بخش مہر، ضلع شکار پور کے صدر عبدالحمید بھرچوند، ضلع تھر پارکر کے صدر محمد نواز خاصخیلی، جنرل سیکریٹری محمد ابراہیم، ضلع حیدرآباد کے صدر شیف اللہ خاصخیلی، ضلع جامشورو کے صدر گل حسن اور ضلع جیکب آباد کے آرگنائزر ابرار احمد قریشی نے خطاب کیا۔اجلاس سے مرکزی صدر ضمیر خان نے خطاب کرتے...
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے ذیلی اجلاس میں اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں 480 نان ٹیچنگ اسٹاف کی غیر قانونی تعیناتی کا انکشاف ہوا ہے۔ آڈٹ اعتراض کے مطابق ان 480 تعیناتیوں میں 231 افراد کی آسامیوں کی جگہ ہی نہیں تھی ، سیکرٹری تعلیم نے کہا کہ بلکل خلاف ضابطہ کام ہوا ہے اور اس کا دفاع نہیں کیا جاسکتا۔ کنوینیر کمیٹی نے کہا کہ کیسے 293 نائب قاصد اور 143 لوئر ڈویژن کلرک بغیر قانون کے لگ گئے، سیکریٹری تعلیم نے کہا کہ وہ ڈائریکٹر جنرل 2016 میں ریٹائرڈ ہوگئیں تھیں۔ نیب، ای آئی اے نے تجویز دی کہ ملزمہ کے خلاف فوجداری کارروائی کی جاسکتی یے، ڈپٹی ڈی جی آڈیٹر جنرل نے کہا کہ میرا خیال ہے آئیندہ...

مرد اساتذہ ہوجائیں ہوشیار، جنسی ہراسگی کی شکایت پرثبوت فراہم کرنا اسٹوڈنٹس نہیں بلکہ ملزم ٹیچر کی ذمہ داری ہے ، وفاقی محتسب انسدادِ ہراسگی کا اہم فیصلہ
مرد اساتذہ ہوجائیں ہوشیار، جنسی ہراسگی کی شکایت پرثبوت فراہم کرنا اسٹوڈنٹس نہیں بلکہ ملزم ٹیچر کی ذمہ داری ہے ، وفاقی محتسب انسدادِ ہراسگی کا اہم فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد : وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسگی نے اپنے حکم نامہ میں قرار دیاہے کہ ایسے معاملات میں جہاں ایک طالب علم جنسی طور پر ہراساں کرنے کی شکایت درج کرواتا ہےتو ثبوت فراہم کرنے کی قانونی ذمہ داری استاد پرہے کہ وہ اپنی پوزیشن واضح کرے اور اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی تردید کرے ۔ وفاقی محتسب محترمہ فوزیہ وقار نے اسلام آباد کی ایک وفاقی چارٹرڈ پبلک سیکٹر یونیورسٹی کے لیکچرر کی اپیل نمبر 143 مسترد کرتے ہوئے تحریری...

کراچی،نجی اسکول میں خاتون ٹیچر کو تشدد کا نشانہ بنانے والے پولیس اہلکار سمیت 3 ملزمان کی ضمانت منظور
کراچی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے جمشید روڈ پر قائم اسکول میں اساتذہ پر تشدد کے مقدمے میں تینوں ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کے روبرو نجی اسکول میں اساتذہ پر تشدد کے مقدمے میں ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ عدالت کی جانب سے تینوں ملزمان کی درخواست منظور کرلی۔ عدالت نے ملزمان کو 20، 20 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ ملزمان میں نگین اقبال، ایشال اقبال اور حفیظ اقبال شامل ہیں۔ ملزمان میں حفیظ اقبال پولیس اہلکار ہے۔ استغاثہ کے مطابق ملزم مبینہ طور پر اسلحہ دکھا کر اسکول میں داخل ہوا تھا۔ ملزمان پر معلمات کو تشدد کا نشانہ بنانے...
—فائل فوٹو سندھ کے ضلع دادو کی تحصیل میہڑ میں ٹیچر صدف حاصلو کے قتل کے الزام میں 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ایس ایس پی دادو نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان میں 1 پولیس اہلکار اور دوسرا سہولت کار شامل ہے۔انہوں نے بتایا کہ قمبر میں 3 ماہ قبل ملزم پولیس اہلکار نے شادی سے انکار پر اپنی منگیتر صدف حاصلو کو قتل کر دیا تھا۔ خاتون ٹیچر کا قتل: روپوش ملزم سابق پولیس کانسٹیبل کی معلومات دینے پر انعام کا اعلان سندھ کے ضلع قمبر شہداد کوٹ کے گوٹھ راہوجہ کے قریب پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے لیڈی ٹیچر کو قتل کردیا تھا، خاتون ٹیچر کو شادی سے انکار پر اہلکار نے قتل کیا تھا، ملزم...
کراچی: شہر قائد کے ایک نجی اسکول میں طالبہ، اس کے والدین اور خود کو ایس ایچ او ظاہر کرنے والے طالبہ کے ماموں نے خاتون ٹیچر کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ جمشید روڈ پرواقع نجی اسکول میں تاخیر سے اسکول آنے پر طالبہ کومعمولی سزا دینے پرطالبہ کے والدین اور پولیس اہلکارماموں کی جانب سے خواتین اساتذہ کوزدوکوب کرنے اور بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعے کا مقدمہ جمشید کوارٹرتھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ متاثرہ خاتون اسکول ٹیچرکی مدعیت میں درج کیا گیا،جس میں طالبہ کے والدین اورپولیس اہلکارماموں کونامزد کیا گیا ہے۔ جمشید کوارٹرز تھانے کی حدود جمشید روڈ اسلامیہ کالج کے قریب واقع نجی اسکول میں خاتون ٹیچر کو ہراساں، زدوکوب...
خاتون ٹیچر کے قتل کے روپوش ملزم سابق پولیس کانسٹیبل کی گرفتاری میں مدد دینے والے کیلئے انعام کا اعلان کردیا گیا۔سندھ کے ضلع قمبر شہداد کوٹ کے گوٹھ راہوجہ کے قریب پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے لیڈی ٹیچر کو قتل کردیا تھا، خاتون ٹیچر کو شادی سے انکار پر اہلکار نے قتل کیا تھا، ملزم کی تلاش جاری ہے۔ قمبر شہداد کوٹ: خاتون ٹیچر کو شادی سے انکار پر پولیس اہلکار نےقتل کردیاپولیس کا کہنا ہے کہ اہلکار کی فائرنگ سے راہگیر بھی زخمی ہوا، لیڈی ٹیچر اسکول ڈیوٹی سے واپس اپنے گھر جا رہی تھی۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون پرائمری ٹیچر کے قتل کے روپوش ملزم کی گرفتاری میں مدد کیلئے انعام...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2025ء) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ ڈاکٹر وحید اصغر، چیف پلاننگ آفیسر عبدالحق بھٹی اور ڈائریکٹر بجٹ اینڈ اکاؤنٹس حماد الرب نے شرکت کی۔وڈیو لنک کے ذریعے پرنسپل ساہیوال میڈیکل کالج پروفیسر عمران حسن، ایم ایس سردار بیگم ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ اور متعلقہ ایکسیئنز بلڈنگز نے شرکت کی۔(جاری ہے) اجلاس کے دوران ساہیوال انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں طبی سامان کی خریداری کے عمل اور سردار بیگم ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ میں جاری ری ویمپنگ منصوبے کا جائزہ لیا گیا۔متعلقہ افسران نے اس موقع پر بریفنگ دی۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے...
سٹی 42 : موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر جہاں سرکاری میڈیکل یونیورسٹیز اور کالجز میں چھٹی کا اعلان ہوا ہے، وہیں پروفیسرز سمیت فیکلٹی ممبران کی ہسپتالوں میں ڈیوٹیاں لگادی گئیں ہیں۔ سرکاری میڈیکل یونیورسٹیز اور کالجز میں 9 اور 10 مئی کی چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے، محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے سرکاری میڈیکل کالجز و یونیورسٹیز میں 2 روزہ تعطل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، تاہم کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ٹیچنگ ہسپتالوں کے پروفیسرز سمیت تمام فیکلٹی ممبران کی چھٹی بند کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ پنجاب بھر کے سکولوں میں تعطیلات کا اعلان نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری میڈیکل یونیورسٹیز و کالجز کے صرف طلبا کو چھٹی دی...
سٹی 42 : پاک بھارت جنگ کے پیش نظر ہسپتالوں میں انتظامات مکمل کرلیے گئے ۔ ٹیچنگ ہسپتالوں کو ادویات کیلئے مزید 7 ارب روپے دے دیئے گئے ۔ سرکاری ہسپتالوں میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ادویات کا اسٹاک کر لیا گیا ۔ سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں ڈاکٹرز و طبی عملے کے ڈیوٹی روسٹرز تیار کردیے گئے، سرکاری ہسپتالوں میں سینئر ڈاکٹرز کی قیادت میں ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں تشکیل کردی گئیں۔ اس کے علاوہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے بیڈز مختص کردیے گئے ۔ ملتان؛ پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی
لاہور(لیڈی رپورٹر) گورنمنٹ ہائی سکول شیر شاہ کالونی رائیونڈ روڈ لاہور میں رانا لیاقت کے اعزاز میں تقریب میں زاہد رفیق چوہدری کا رانا انوار الحق مرکزی صدر اور رانا لیاقت کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پنجاب ٹیچرز یونین میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر رانا لیاقت علی اور تقریب میں شامل رانا الیاس، محمد عمران، مرزا طارق محمود، مصطفی وٹو، محمد زاہد، سرفراز ہاشمی، ذوالفقاراحمد، محمد حنیف، زاہد عباس زیدی، مرزا اختر بیگ، شیخ ذوالفقاراحمد، چوہدری خالد، محمد زبیر، جمیل احمد و دیگر عہدیداران اور کارکنان کی کثیر تعداد نے زاہد رفیق چوہدری کو مبارکباد پیش کی اور کہا زاہد رفیق چوہدری کی شمولیت سے پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب مزید مضبوط ہو گی۔
اسکول کا مالک شرافت علی تعلیم سے نابلد، خواتین اساتذہ کو ہراساں کرنے میں ملوث متاثرہ فردوس فاطمہ نامی ٹیچر سے بدتمیزی، تھپڑ رسید، وزیرتعلیم سے شکایت کا نتیجہ نہ نکلا لیاقت آباد فیڈرل کیپٹل ایریا میں وفاقی حکومت کے ملازمین کو الاٹ کیے جانے والے سرکاری کوارٹرز کی زمین پر مزار کے برابر ناجائز قبضہ کر کے قائم کردہ اسپرنگ برڈ اسکول کی انتظامیہ کے خلاف کافی عرصہ سے اطلاعات موصول ہورہی ہیں کہ اسکول میں میٹرک پاس ناتجربہ کار اساتذہ تدریس کے فرائض سر انجام دے رہی ہیں اور اسکول میں بنیادی سہولیات بھی میسر نہیں ۔حاصل معلومات کے مطابق انتہائی کم اجرت پر فی میل ٹیچرز سے کام لیا جاتا ہے اور انہیں جنسی ہراسانی کا نشانہ...
مشیر صحت احتشام علی نے کنگ عبداللہ ٹیچنگ اسپتال مانسہرہ کا اچانک دورہ کیا اور ناقص انتظامی امور پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو ڈی جی ہیلتھ رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی۔ مشیر صحت احتشام علی عوامی شکایات پر کنگ عبداللہ ٹیچنگ اسپتال مانسہرہ پہنچ گئے جہاں ناقص انتظامی امور پر انتظامیہ کی سرزنش کی۔ یہ بھی پڑھیے: خیبرپختونخوا میں چکن پاکس کی وبا پھیلنے لگی، ایمرجنسی نافذ مشیر صحت نے گریڈ 19 کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد طارق کو ناقص انتظامی امور پر ڈی جی ہیلتھ روپرٹ کرنے کی ہدایت کردی جبکہ اسپتال کا انتظامی چارج ٹائپ ڈی ہسپتال بفہ کے ایم ایس ڈاکٹر محمد نعیم کو سونپ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسپتال کی انتظامی امور پر کوئی سمجھوتہ...
کینیڈا کی جامعات کے اساتذہ کی ایک تنظیم نے اپنے ممبران کو غیرضروری طور پر امریکا کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ ‘کینیڈین ایسوسی ایشن آف یونیورسٹی ٹیچرز’ نے کہا ہے کہ امریکا میں بدلتی سیاسی صورتحال کے پیش نظر نئی سفری ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ وہ ٹیچرز جن کے ممالک کے امریکا سے سیاسی کشیدگی چل رہی ہے یا جن اساتذہ نے ماضی میں ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق منفی رائے کا اظہار کیا ہے انہیں امریکا کا غیرضروری دورہ کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ ان اساتذہ کو بھی امریکا جاتے ہوئے محتاط ہونا چاہیے جن کا ریسرچ ٹرمپ انتظامیہ کے کسی موقف کے خلاف...
لاڑکانہ (نیوز ڈیسک) رخصتی سے انکار پر قتل کی گئی پرائمری اسکول ٹیچر صدف حاصلو کی قمبر میں تدفین کردی گئی تاہم پولیس صدف کے قاتل پولیس اہلکار فرید حاصلو کو تاحال گرفتار نہ کرسکی۔ تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ میں رخصتی سے انکار پر قتل کی گئی پرائمری اسکول ٹیچر کی تدفین کردی گئی، مقتولہ کی تدفین کے بعد بھائی رضوان ودیگر مقدمہ درج کروانے تھانہ قمبر پہنچ گئے۔ مقتولہ صدف کے بھائی رضوان نے بتایا صدف اور فرید کا نکاح دوہزارچوبیس میں ہوا تھا، فرید حاصلو فوری رخصتی چاہتا۔ مقتولہ کے بھائی نے مزید کہا کہ ماہ رمضان میں فرید تیزاب اور پستول لے کرگھر آیا اور رخصتی کی ضد کی، میری بہن صدف کو اس کی یہ حرکت...
سندھ کے ضلع قمبر شہداد کوٹ کے گوٹھ راہوجہ کے قریب پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے لیڈی ٹیچر کو قتل کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون ٹیچر کو شادی سے انکار پر اہلکار نے قتل کیا، ملزم کی تلاش جاری ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکار کی فائرنگ سے راہگیر بھی زخمی ہوا، لیڈی ٹیچر اسکول ڈیوٹی سے واپس اپنے گھر جا رہی تھی۔
قیصر کھوکھر: محکمہ خزانہ پنجاب نے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف) کے سکول ٹیچرز کی تنخواہوں کے لیے 3 ارب روپے کا بجٹ جاری کر دیا ہے۔ یہ بجٹ اگلے تین ماہ کے لیے مختص کیا گیا ہے تاکہ پیف کے سکولوں کے اساتذہ کی تنخواہیں بروقت ادا کی جا سکیں۔ محکمہ خزانہ نے اس کے ساتھ ساتھ "اپنی چھت، اپنا گھر" سکیم کے لیے 5 ارب روپے بھی جاری کیے ہیں۔ محکمہ خزانہ پنجاب نے اس تمام بجٹ کو آن لائن کر دیا ہے تاکہ متعلقہ اداروں اور عوام کو اس بارے میں مکمل معلومات فراہم کی جا سکیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازحکومت کا ایک اورسنگ میل
کراچی(شوبز ڈیسک)اداکارہ و ٹک ٹاکر جنت مرزا کا کہنا ہے کہ دل کے قریب فیملی ہے جسے کھونے کا ڈر ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام ’شانِ سحور‘ میں ٹک ٹاکر جنت مرزا اور علیشبا نے شرکت کی اور میزبان کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔ ندا یاسر نے پوچھا کہ جنت مرزا اپنی کونسی چیز کسی سے شیئر نہیں کرتیں؟ جواب میں انہوں نے کہا کہ کپڑے شیئر نہیں کرتی، میں کہتی ہوں کہ ایک مرتبہ میں پہن لوں اگلی مرتبہ تم پہن لینا، یہی لڑائی ہوتی ہے کہ تم نے میرا میک اپ کیوں لے لیا، علیشبا نے چوری چھپکے میری چیزیں بھی پہنی ہیں۔ جنت مرزا نے کہا کہ دل سے قریب میرے...
مانسہرہ میں سرکاری اسکول کی لڑکیوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز بناکر بلیک میل کرنے والے ٹیچر کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق مانسہرہ کے علاقے لساں نواب میں چند روز قبل سرکاری اسکول میں زیر تعلیم لڑکی کی نازیبا ویڈیو سامنے آئی جس کے بعد متاثرہ لڑکی کےگھر والوں نے پولیس میں رپورٹ لکھوائی۔ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے اور بھی کئی لڑکیوں کی نازیبا ویڈیو بنا کر انہيں بلیک میل کیا اور وائرل کرنے کی دھمکی بھی دی۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے موبائل فون بر آمد کر لیا جب کہ ڈی پی او شفیع اللہ گنڈاپور نے ملزم سے تفتیش کے لیے اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کردی ہے۔
— فائل فوٹو مانسہرہ میں سرکاری اسکول کی لڑکیوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے والے ٹیچر کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق مانسہرہ کے علاقے لساں نواب میں چند روز قبل سرکاری اسکول میں زیرِ تعلیم لڑکی کی نازیبا ویڈیو سامنے آئی تھی جس کے بعد متاثرہ لڑکی کے گھر والوں نے پولیس میں رپورٹ لکھوائی تھی۔ کراچی میں خواتین کی غیراخلاقی ویڈیو بناکر بلیک میل کرنے والے ملزمان گرفتار دوسری کارروائی میں خواتین کو بلیک میل کرنے والےگروہ کے 5 ملزمان گرفتار کئے گئے ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے اور بھی کئی لڑکیوں کی نازیبا ویڈیو بنا کر انہيں بلیک میل کیا اور وائرل کرنے کی دھمکی بھی دی۔پولیس نے...
جیکب آباد(نیوز ڈیسک)جیکب آباد کے علاقے ٹھل میں اسکول ٹیچرز کو ہراساں کرنے کے معاملے کے بعد اسکول کو تالا لگے 5 روز ہو چکے، اساتذہ اور طلبا کو پریشانی کا سامنا ہے۔ٹھل میں 5 روز سے اسکول پر تالے لگنے کے بعد خواتین ٹیچرز اور بچے خوف کا شکار ہیں۔ بچوں کے تعلیمی سلسلہ معطل ہونے سے والدین پریشان ہیں۔ والدین کا کہنا ہے کہ اساتذہ نے اسکول آنے سے انکار کردیا، ہم کیا کریں۔ جبکہ طلبا کا کہنا ہے کہ پولیس ہمارے اساتذہ کو تحفظ فراہم کرے۔واضح رہے کہ جیکب آباد میں گذشتہ دنوں 9 خواتین اساتذہ کے اغوا کا مقدمہ درج کر لیا گیا، ڈاکوؤں نے وین روک کراساتذہ کے اغوا کی کوشش کی تھی۔ اغوا کے...
یاد رہے SSG ٹیچنگ MCH کمپلکس گلگت میں تیار ہونے والا NICU گلگت بلتستان کا سب سے پہلا یونٹ ہے جہاں گلگت بلتستان بھر سے نومولود بچوں کو یہاں ریفر کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت کے شہید سیف الرحمن گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال میں جی بی میں پبلک سیکٹر میں بننے والے پہلے این آئی سی یو ( نوزائیدہ بچوں کی انتہائی نگہداشت یونٹ) کا افتتاح کر دیا گیا۔ چیف سیکرٹری جی بی اور سیکرٹری ہیلتھ نے یونٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے نئے بننے والے معیاری وارڈ کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور درکار سہولیات سمیت فنڈزفراہم کرنے کا وعدہ بھی کیا۔ یاد رہے SSG ٹیچنگ MCH کمپلکس گلگت میں تیار ہونے...

خیبرپختونخواہ صحت کارڈ منصوبہ، 1 سال میں9 لاکھ 40 ہزار مریضوں کو علاج معالجے کی مفت سہولیات فراہم کی گئیں
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 فروری2025ء) خیبرپختونخواہ صحت کارڈ منصوبہ، 1 سال میں9 لاکھ سے زائد مریضوں کو علاج معالجے کی مفت سہولیات فراہم کی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کے سماجی تحفظ کے سب سے بڑے منصوبے صحت کارڈ پلس کے تحت گذشتہ ایک سال کے دوران 9 لاکھ 40 ہزار مریض مفت علاج معالجے کی سہولیات حاصل کر چکے ہیں۔ صحت کارڈ پروگرام کے تحت 72 فیصد مریضوں کو سرکاری ہسپتالوں میں جبکہ 28 فیصد مریضوں کو نجی ہسپتالوں میں مفت علاج کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق ، بانی چیئرمین عمران خان کے وژن کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کی ایک سال میں شاندار کارکردگی...
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے پست قد خاتون کو گھٹنے کے بل بیٹھ کر ایوارڈ پیش کیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق احسن اقبال نے نارروال کے سرکاری کالج کی سالانہ تقریب میں شرکت کی اور طلبا و اساتذہ میں انعامات و ڈگریاں تقسیم کیں۔ نارووال کالج برائے خواتین کی ٹیچر ثانیہ عباسی نے بہترین ٹیچر کا ایوارڈ جیتا جو اپنا ایوارڈ اسٹیج پر لینے آئیں تو احسن اقبال پہلے جھکے اور پھر گھٹنے کے بل بیٹھ کر انہیں ایوارڈ کیا۔ وفاقی وزیر کے اس اقدام کو حاضری نے خوب سراہا جبکہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو احسن اقبال کی صارفین نے خوب تعریف کی۔ احسن اقبال کا پی ٹی آئی کو مشورہ قبل ازیں تقریب...
دبئی میں ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے ورلڈ گورنمنٹس سمٹ میں منصور بن عبداللہ المونسور کو بہترین استاد کے اعزاز سے نوازا۔ عرب میڈیا کے مطابق عالمی اساتذہ ایوارڈ، جیمز ایجوکیشن کی جانب سے سعودی ٹیچر کو تعلیم کے شعبے میں اعلیٰ خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔ منصور بن عبداللہ المونسور سعودی عرب کے معروف تعلیمی ادارے پرنس سعود بن جلاوی اسکول میں درس و تدریس سے وابستہ ہیں۔ سعودی استاد نے رضاکارانہ طور پر دن و رات کی انتھک محنت سے ہزاروں معذور اور یتیم بچوں سمیت قیدیوں میں علم کی شمع جلائے رکھی۔ انہوں نے اپنے طلباء کے لیے مختلف تربیتی پروگرامز بھی ترتیب دیے، جن کے ذریعے طلباء نے...
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے مزید کہا کہ پیپرز لینے اور چیکنگ کا سسٹم تبدیل کرنے کیلئے تمام یونیورسٹی انتظامیہ کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ خواتین یونیورسٹیوں میں مرد پروفیسرز ٹیچرز کو ہٹانے فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ وائس چانسلرز اور پروفیسرز کی کارکردگی کیلئے پرفارما تقسیم کیے جائیں گے۔ کارکردگی کی بنیاد پر سزا اور جزا کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب کی خواتین کی یونیورسٹیوں سے مرد ٹیچرز اور پروفیسرز کو ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یونیورسٹیوں میں طالبات کو ہراساں کرنیوالوں کو سخت سزائیں ہوں گی۔ خواتین کو بلیک میلنگ سے بچانے کیلئے پیپرز بنانے اور ان کی چیکنگ کا...
کراچی: سندھ میں اساتذہ کی تربیت کے لیے ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز نے بڑا اقدام لے لیا، نجی اسکولوں کے ٹیچرز کی تربیت میں تیزی، کراچی میں سندھ ٹیچرز ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ کے اشتراک سے ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کا انعقاد بوائز اسکاؤٹ آڈیٹوریم میں کیا گیا جس میں اساتذہ کی تربیت کے حوالے سے حکمت عملیوں پر روشنی ڈالی گئی اور بتایا گیا کہ سندھ کے سرکاری تعلیمی اداروں کے بعد نجی اسکولوں میں بھی اساتذہ کی تربیت اور لائسنسنگ کا عمل شروع کیا جائے گا۔ اس حوالے سے سیکریٹری تعلیم سندھ نے کہا بہترین استاد ہی بچوں کے بہترین مستقبل کا ضامن ہے اور اساتذہ کی تربیت...
اسلام آباد پولیس اور اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال میں میڈیکل سروسز کی فراہمی کا معاہدہ طے پا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 6 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) اسلام آبادپولیس کے شہدا کے خاندانوں کو اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال میں علاج معالجے پر خاص رعایت، معاہدہ طے پاگیا ۔ معاہدے کے مطابق ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال ،آئی سی ٹی پولیس کے ملازمین اور ان کے خاندانوں کو سبسڈائزڈ میڈیکل سروسز فراہم کرے گا۔یہ معاہدہ اسلام آباد پولیس ہیڈکوارٹرمیں ایک پروقار تقریب کے دوران کیا گیا، جہاں سید عنایت علی شاہ (پی ایس پی)، اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل آف پولیس (لاجسٹکس)اسلام آباد اور ہسپتال کی ڈاریکٹرڈاکٹر اریج نیازی نے اس معاہدے پر دستخط کیے۔آئی جی اسلام آباد پولیس سید علی...
لاہور (نیوزڈیسک) محکمہ سکول ایجوکیشن نے ہزاروں مزید خالی آسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ۔ سکول ایجوکیشن نے دو سال سے خالی ٹیچنگ و نان ٹیچنگ پوسٹوں کا ڈیٹا مانگ لیا،تمام سکولوں میں گریڈ 5سے 16کی پوسٹیں ختم کی جائینگی۔ تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کو ڈیٹا فراہم کرنے کیلئے مراسلہ بھجوا دیا گیا۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ خالی پوسٹوں کے حوالے سے ریکارڈ ارسال کیا جائے۔ اس قبل محکمہ سکول ایجوکیشن نے پچاس ہزار سے زائد اساتذہ کی پوسٹیں ختم کردی گئی ہیں۔صوبہ بھر میں اس وقت سکولوں میں ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ کی ہزاروں پوسٹیں خالی ہیں۔ وفاقی حکومت کا غیر اعلانیہ طور پر افغان شہریوں کو راولپنڈی اسلام آباد سے واپس بھیجنے کا فیصلہ

ڈاکٹرز کو ہر صورت بائیو میٹرک حاضری یقینی بنانا پڑے گی،چیئرمین بورڈ آف گورنرزایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2025ء) ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد کے چیئرمین بورڈ آف گورنرز پروفیسر ڈاکٹر عابد جمیل نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز کو ہر صورت بائیو میٹرک حاضری یقینی بنانا پڑے گی، مریضوں کے ساتھ غیر اخلاقی رویے کی مانیٹرنگ کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جا رہے ہیں۔(جاری ہے) ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ مریضوں اور ان کے لواحقین کے ساتھ خوش اخلاقی سےپیش آنے کےلئے ٹریننگ پروگرام شروع کر رہے ہیں، ایک ماہ کے اندر 12 بیڈز کا سرجیکل آئی سی یو بھی کام شروع کر دے گا۔ انہوں نے کہا کہ پانچ آپریشن تھیٹرز کا اضافہ کر...
سوڈان کے علاقے دارفور میں سعودی اسپتال پر باغی فورسز کے حملے میں 70 افراد ہلاک ہوگئے۔ عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ نے بیان میں کہا کہ باغی فورسز نے سعودی ٹیچنگ میٹرنل اسپتال کو نشانہ بنایا۔ حملے میں اب تک 70 افراد کے مرنے کی تصدیق ہوئی ہے۔ سعودی ٹیچنگ اسپتال پورے علاقے میں کام کرنے والا واحد اسپتال تھا جو حملے میں تباہ ہوگیا۔ اسپتال حملے کے بعد کافی بڑے علاقے علاج کی سہولیات کے حوالے سے بڑے بحران کا سامنا ہوگا۔ سوڈانی حکام کے مطابق اسپتال کونشانہ بنانا باغی فورسز کی جانب سے مسلسل کیے جانے والے حملوں کی کڑی ہے۔ باغی تیل کی تنصیبات سمیت مختلف جگہوں اور علاقوں پر حملے...

جامشورو: سیبس یونیورسٹی میں ایچ ای سی ڈائریکٹر ضیا الکریم اور وی سی یونیورسٹی اربیلا بھٹو ٹیچر ٹریننگ پروگرام کا افتتاح کر رہی ہیں
جامشورو: سیبس یونیورسٹی میں ایچ ای سی ڈائریکٹر ضیا الکریم اور وی سی یونیورسٹی اربیلا بھٹو ٹیچر ٹریننگ پروگرام کا افتتاح کر رہی ہیں
کراچی (اسٹاف رپورٹر)خاتون ٹیچر کو جنسی حراساں کرنے اور دھمکانے کا کیس، اسکول پرنسپل ملزم راشد پر جرم ثابت ہوگیا۔عدالت نے ملزم کو مجموعی طور پر ڈیڑھ سال قید تین دفعات میں ملزم کو چھ چھ ماہ کی سزا سنائی،عدالت نے ملزم پر مجموعی طور پر پینتالیس ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا ملزم پرالزاما تھا کہ ملزم نے خاتون کو اپنے آفس میں جنسی حراساں کیا، متاثرہ خاتون کے کاغذات قبضے میں کرکے بلیک میل بھی کیا، ملزم نے نازیبا اشارے کیے جبکہ لیگل نوٹسز کے ذریعے اْنہیں مزید بلیک میل کیا، ملزم نے دھوکے سے خاتون سے تین لاکھ روپے بھی بٹورے۔
BRATISLAVA: سلوواکیاکے شمالی علاقے میں واقعے ہائی اسکول میں ایک طالب علم نے چھریوں کے وار سے خاتون ٹیچر اور اپنی ہم جماعت کو قتل دوسرے ہم جماعت کو شدید زخمی کردیا۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایمرجنسی سروس کی ترجمان ڈینکا کیپاکوا نے بتایا کہ اسپیسکا اسٹارا ویس میں ہائی اسکول میں پیش آنے والے واقعے کی اطلاع پر ایمرجنسی سروس کے کئی اہلکاروں کو فوری طور پر روانہ کردیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ واقعے میں دو افراد ہلاک اور تیسرا زخمی ہوگیا ہے، جن کو اسپتال منتقل کردیا گیا اور انہیں شدید زخم آئے ہیں تاہم حالت خطرے سے باہر ہے۔ ایمرجنسی سروس نے بتایا کہ چھریوں کے وار سے دم توڑنے والی خاتون...
کولاج فوٹو: فائل کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے خاتون ٹیچر کو ہراساں کرنے اور دھمکانے کے ملزم کو ڈیڑھ سال قید کی سزا سنادی۔ عدالت نے استانی کو ہراساں کرنے اور دھمکانے والے مجرم پر 45 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت نے قرار دیا کہ اس کیس میں ایک سے زائد گواہ کی ضرورت نہیں۔ کراچی، خاتون ٹیچر سے مسلح ملزمان کی اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کراچی میں شاہ فیصل کالونی کے ناتھا خان گوٹھ میں گورنمنٹ اسکول کی خاتون ٹیچر سے مسلح 2 ملزمان اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کرکے فرار ہوگئے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ مجرم راشد گریڈ 9 کا ملازم تھا لیکن خود کو پرنسپل ظاہر کرتا تھا۔...
کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت سندھ نے ٹیچنگ لائسنسگ کا امتحان پاس کرنے والے اساتذہ کو گریڈ 16 میں نوکری دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ پبلک سروس کمیشن (ایس پی ایس سی) سے سوٹبلٹی مرحلہ طے کرنے کے بعد لاسنس کا امتحان پاس کرنے والے اساتذہ گورنمنٹ سروس کا حصہ بن جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ لائسنس پاس امیدواروں کو گریڈ 16 کی نوکری قانونی تحفظ کے ساتھ ملے، معاملے کو منظوری کے لیے آئندہ کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔اس کے علاوہ ٹیچنگ لائسنس پاس امیدواروں کی سوٹیبلٹی جانچنے کے لیے کیس سندھ پبلک سروس کمیشن کو بھیجا جائے گا۔خیال رہے کہ رولز کے...
وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ لائسنس پاس امیدواروں کو گریڈ 16 کی نوکری قانونی تحفظ کے ساتھ ملے، معاملے کو منظوری کے لیے آئندہ کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت سندھ نے ٹیچنگ لائسنسگ کا امتحان پاس کرنے والے اساتذہ کو گریڈ 16 میں نوکری دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ پبلک سروس کمیشن (ایس پی ایس سی) سے سوٹبلٹی مرحلہ طے کرنے کے بعد لاسنس کا امتحان پاس کرنے والے اساتذہ گورنمنٹ سروس کا حصہ بن جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ لائسنس پاس امیدواروں کو گریڈ 16 کی نوکری قانونی تحفظ...
نواب شاہ (نمائندہ جسارت) تعلیمی ادارے جلاد کا منظر پیش کرنے لگے، سیاسی بنیادوں پر بھرتی کے نتائج سامنے آنے لگے، شہریوں میں شدید غصے کا اظہار، شہری نے پریس کلب پر بچے کے ہمراہ احتجاج کیا، اس سے قبل ہیڈ ماسٹر نے بچوں کے بال کاٹ دیے تھے، اسکولوں سے برطرف کرنے کے بجائے معطل کرکے ایسے اُستادوں کو بچا لیا جاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سرکاری اسکول ٹیچر جلاد بن گیا، ٹیچر نے طالب علم پر مبینہ تشدد کیا ہے۔ اس سلسلے میں سرکاری اسکول ٹیچر کے تشدد کا نشانہ بننے والے طالب علم ذاکر نے اپنے چچا نوشاد علی کے ہمراہ پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مہران کالونی کے سرکاری اسکول میں...