2025-06-10@22:40:56 GMT
تلاش کی گنتی: 704

«کا بھی منکر ہے»:

    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزن کم کرنا بہت سے لوگوں کے لیے ایک مشکل چیلنج ہوتا ہے، خاص طور پر جب انہیں اپنی پسندیدہ غذائیں ترک کرنا پڑیں,لیکن اب سائنسدانوں نے ایک ایسی آسان ترکیب ڈھونڈ نکالی ہے جو آپ کو اپنی پسندیدہ خوراک سے لطف اندوز ہوتے ہوئے بھی وزن کم کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے محققین کی ایک نئی تحقیق کے مطابق دبلا پتلا رہنے کا راز کاربوہائیڈریٹس سے مکمل پرہیز نہیں بلکہ انہیں صحیح وقت پر کھانا ہے۔ یہ ایک سادہ سی تبدیلی ہے جو آپ کے جسم پر حیرت انگیز اثرات مرتب کر سکتی ہے۔وزن میں اضافے کی بنیادی وجوہات میں سے ایک خون میں شوگر کی سطح میں اچانک اضافہ ہے، جو اکثر کاربوہائیڈریٹس...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک )اداکارہ و گلوکارہ فضا علی کو سینئر صحافی سہیل وڑائچ سے متعلق متنازع بات کرنے پر تنقید کا سامنا ہے تاہم اب سینئر صحافی نے بھی خاموشی توڑتے ہوئے زبردست جواب دیدیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق فضا علی نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام’ آن دا فرنٹ‘‘ میں شرکت کی، جہاں میزبان کامران شاہد کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے پروگرام میں موجود شخصیات کے متبادل پیشے کا ’’تفریحی انداز‘‘ میں ذکر کیا۔تاہم، فضا علی کا صحافی سہیل وڑائچ سے متعلق بیان سب سے زیادہ متنازع ثابت ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ’’وڑائچ صاحب پہلے تو معذرت، سچ بولنا میرا ٹاسک ہے، مجبوری ہے، آپ کسی...
    cبجٹ 2025-26 قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے سے قبل اسلام آباد میں وفاقی کابینہ اجلاس کیلئے پہنچنے والے اراکین کے آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق اہم بیانات سامنے آئے ہیں۔ عون چوہدری نے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں عوام کو بہت اچھا ریلیف ملے گا، جبکہ سرکاری ملازمین کے لیے بھی ریلیف رکھا گیا ہے۔ میڈیا نمائندے نے بلال کیانی سے سوال کیا کہ ’بجٹ عوامی ہوگا یا آئی ایم ایف کا؟‘ جس پر بلال کیانی نے جواب دیا کہ ’اپنی چادر دیکھ کر پاؤں پھیلائیں گے، کابینہ میں بجٹ پیش ہوگا، اس کے بعد فلور پر دیکھتے ہیں۔‘ قومی اسمبلی کے رکن قیصر احمد شیخ نے بجٹ سے متعلق...
    لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب پولیس  میں موجود بعض عناصر کے شہریوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک اور رویہ  کسی سے ڈھکا چھپا نہیں اور ایسے ہی عناصر افسران کی طرف سے پولیس کا سافٹ امیج بنانے کی کوششوں پر بھی پانی پھیرتے دکھائی دیتے ہیں، اب بیچ سڑک ایک ممکنہ ریڑھی بان پر دو اہلکاروں کے تشدد کی ویڈیو سامنے آگئی۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنیوالی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ غباروں میں ہوا بھرنے والی ایک ریڑھی کے پاس سے اہلکار ایک نوجوان کو پکڑ کر لاتے دکھائی دیتے ہیں جو ممکنہ طور پر ریڑھی بان تھا اور پھر اس پر تشدد شروع کردیتے ہیں، ارد گرد لوگ بھی اکٹھے ہوجاتے ہیں لیکن کوئی مداخلت نہیں کرتے ۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ عید الاضحی و شدید گرمی میں بھی عوام بجلی و پانی کے بحران کا شکار رہے، کے الیکٹرک نے عید الاضحی کے موقع پربھی شدید گرمی و حبس کے موسم میں غیر اعلانیہ اور طویل لوڈ شیڈنگ کر کے شہریوں کو شدید ذہنی و جسمانی اذیت سے دوچار کیا ، وفاقی و صوبائی حکومتوں کا کام صرف کے الیکٹرک کو نوازنا اور سہولیات پہنچانا رہ گیا ہے ۔کے الیکٹرک کی طرح واٹر کارپوریشن نے بھی ایک مافیا کی صورت اختیار کرلی ہے اور ملک کے سب سے بڑے شہر کے عوام کو پانی میسر نہیں ، قابض میئر جوواٹر بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں ،کی ذمے...
    سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ ملک کے سب سے بڑے صوبے میں بلدیاتی نظام نہ ہونا عوام سے زیادتی ہے۔کراچی سے جاری بیان میں سعدیہ جاوید نے کہا کہ افسوس ہے وزیراعلیٰ پنجاب کو کبھی گٹر کھلوانے اور کبھی صفائی کروانے خود آنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جہاں لوکل گورنمنٹ مشینری کام نہ کرتی ہو وہاں وزیراعلی کو اشتہارات دینے پڑتے ہیں۔سعدیہ جاوید نے مزید کہا کہ اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کے بعد سندھ کے عوامی نمائندوں نے بھرپور محنت کی، عیدالاضحیٰ پر سندھ کے بلدیاتی نمائندوں نے بھرپور کام کیا۔اُن کا کہنا تھا کہ کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص، سکھر، لاڑکانہ میں صفائی بے مثال ہے، سندھ میں میئر اور چیئرمینز کا کام...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جون 2025ء ) سابق وفاقی وزیر اورمسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے ایک گھر میں بجلی کے 2 میٹرز کے معاملے پر حکومت کو قیمتی مشورہ دیدیا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے بتایا کہ ایک ہی گھر میں بجلی کے 2 میٹرز پر پابندی کی خبر دیکھ کر پریشانی ہوئی، اس سلسلے میں میں نے اپنا فرض سمجھ کر کل شام سی ای او لیسکو رمضان بٹ اور وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری سے رابطہ کیا تو دونوں حضرات نے یقین دہانی کروائی کہ یہ فیک نیوز ہے، اب تو وزارت بجلی نے اس حوالے سے وضاحت بھی جاری کر دی ہے۔ سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ...
    حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: آپ کے بڑھے ہوئے جذبات پوشیدہ حقائق کو پکار رہے ہیں۔ آہستہ ہوجائیں، کھلیں اور زندگی کو محسوس کریں۔ آپ کا کاروبار صرف آپ کو کسی ایسی چیز سے دور رکھ سکتا ہے جس سے آپ بچنا چاہتے ہیں یا غیر شعوری طور پر دور رہ رہے ہیں۔ پیداوری کا تعلق اس سے نہیں ہے کہ آپ خود کو کتنا مصروف رکھتے ہیں۔ یہ ایک مختصر تخلیقی دھماکا ہوسکتا ہے جو آپ کو زندگی کے دیگر پہلوؤں، اپنے جذبات سمیت، کو دریافت کرنے کےلیے کافی جگہ چھوڑ دیتا ہے۔ دوسروں کے بوجھ اٹھانا بند کریں، اور اپنے اردگرد موجود ہر چیز کےلیے شکر گزار ہونا شروع کریں۔ آپ کو حاصل کرنے کے لیے...
    بالائی وادی نیلم یونین کونسل لوئر گریس کے علاقے آج کے جدید دور میں بھی صحت، تعلیم اور بجلی جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ تقریباً 21 ہزار نفوس پر مشتمل آبادی کا علاقہ حکومت کی توجہ کا منتظر ہے۔ اس حوالے سے مزید جانیے راجہ ابریز کی رپورٹ میں، آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں آزاد کشمیر بنیادی سہولیات حقوق وادی نیلم
    ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ برکس رکن ممالک بھارت کو ایک منفی بلاک تصور کر رہے ہیں اور اس پر اتحاد کے اہداف میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام عائد کیا جا رہا ہے، بھارت نہ صرف ترقی اور اقتصادی اشتراک میں رکاوٹ بن رہا ہے بلکہ اس کے متنازعہ علاقائی رویے اتحاد کے اندر بداعتمادی کو ہوا دے رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آپریشن سندور کی ناکامی نے بھارت کو عالمی سطح پر مزید تنہا کر دیا ہے اور روس، برازیل، چین اور جنوبی افریقہ کا طاقتور اقتصادی گروپ برکس بھارت کو اتحاد سے خارج کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہے۔ باخبر سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ چین، روس اور برازیل کے درمیان اس حوالے سے باقاعدہ...
       اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں تعینات جرمنی کے سفیر ایلفرڈ گرانیس (Alfred Grannas) کا کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ پر صحیح جانور چُننا بچوں کا کھیل نہیں ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق عید قربا ن کے موقع پر  جرمن سفیر نے عید کے دوران ڈیوٹی پر موجود گارڈز کے لیے مویشی منڈی کا چکر لگایا تاکہ ان کے لیے بھی دُنبے لیے جا سکیں۔بعد ازاں انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ عیدالاضحیٰ پر صحیح جانور چُننا بچوں کا کھیل نہیں ہے۔جرمن سفیر کی جانب سے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر جانور ڈھونڈنے کی ویڈیو شیئر کی گئی اور ساتھ ہی عید الاضحیٰ کی مبارکباد بھی دی گئی۔واضح رہے کہ آج 7 جون بروز ہفتے کو...
    عیدلاضحیٰ پر صحیح جانور چُننا بچوں کا کھیل نہیں ہے: جرمن سفیر WhatsAppFacebookTwitter 0 7 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد: پاکستان میں تعینات جرمنی کے سفیر ایلفرڈ گرانیس (Alfred Grannas) کا کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ پر صحیح جانور چُننا بچوں کا کھیل نہیں ہے۔ عید قرباں کے موقع پر جرمن سفیر نے عید کے دوران ڈیوٹی پر موجود گارڈز کے لیے مویشی منڈی کا چکر لگایا تاکہ ان کے لیے بھی دُنبے لیے جا سکیں۔ بعد ازاں انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ عیدالاضحیٰ پر صحیح جانور چُننا بچوں کا کھیل نہیں ہے۔ واضح رہے کہ آج 7 جون بروز ہفتے کو ملک بھر میں عیدالاضحیٰ آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کے ساتھ اپنی سخت زبانی تکرار کے کچھ ہی گھنٹوں بعد آئندہ کسی مفاہمت کے امکان کو مسترد کردیا۔ انہوں نے  اے بی سی نیوز سے ٹیلی فونک گفتگو میں بتایا، ‘آپ کا مطلب وہ آدمی ہے جس نے اپنا دماغ کھو دیا ہے؟’ انہوں نے سوال کیا اور کہا کہ وہ خاص طور پر اس وقت ایلون مسک سے بات کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتے۔ یہ بھی پڑھیے: ایلون مسک اور ٹرمپ میں لفظی جنگ، ٹیسلا کو 152 ارب ڈالر کا تاریخی نقصان ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مسک ان سے بات کرنا چاہتے ہیں، لیکن وہ فی الحال مسک سے بات کرنے کے لیے تیار نہیں۔ یہ پیش رفت ایک...
    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کی مذاکرات سے ہچکچاہٹ معنی خیز ہے۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے عالمی خبررساں ادارے اے ایف پی کو دیئے گئے انٹرویو میں پاک بھارت تعلقات، امریکی کردار اور خطے میں امن و استحکام پر تفصیل سے اظہار خیال کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ جس طرح صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران جنگ بندی کے لیے حوصلہ افزا کردار ادا کیا اب انہیں چاہیے کہ وہ دونوں ممالک کو جامع اور بامعنی مذاکرات کی میز پر بھی لانے میں فعال کردار ادا کریں۔ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ مذاکرات کے حوالے سے بھارتی حکومت کی ہچکچاہٹ نہ صرف معنی...
    زاہداقبال رانا: شہر بھر میں عید قرباں کی تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں، قربانی کے جانوروں کے بعد اب شہریوں کی توجہ چھریوں، ٹوکوں اور دیگر آلات قربانی کی خریداری اور تیز کرانے پر مرکوز ہے۔ بازاروں میں چھریوں اور ٹوکوں کی دکانوں پر رش بڑھ گیا ہے لوگ لمبی قطاروں میں کھڑے ہو کر اپنی چھریاں تیز کروا رہے ہیں تاکہ سنت ابراہیمی کی ادائیگی بخوبی انجام دی جا سکے۔ دکانداروں کے مطابق اس بار پہلے کی نسبت رش زیادہ ہے لوگ نہ صرف نئی چھریاں خرید رہے ہیں بلکہ پرانی چھریاں اور ٹوکے بھی تیز کروانے آ رہے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ قربانی عبادت ہے اور اس کے لیے تیاری بھی عبادت کا حصہ ہے اس...
    معروف اداکار، مصنف اور ہدایتکار یاسر حسین نے دوسری شادیوں اور شادی کے بعد کے افیئرز کیلئے خواتین کو زیادہ ذمہ دار قرار دے دیا۔ یاسر حسین نے حال ہی میں ایک شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے متعدد سماجی موضوعات پر کھل کر اظہارِ خیال کیا۔ شادیوں، خصوصاً مرد کے چار نکاح کے موضوع پر بات کرتے ہوئے یاسر حسین نے اس خیال سے اختلاف کیا کہ مرد کو چار شادیاں کرنی چاہئیں۔  انہوں نے کہا کہ انہوں نے محبت کی شادی کی ہے اور کسی اور عورت کی طرف دیکھنے کا تصور بھی ان کے لیے ممکن نہیں۔ ان کے مطابق دو شادیوں یا غیر ازدواجی تعلقات میں مرد سے زیادہ عورت کا کردار اہم ہوتا ہے۔...
    بھارتی میڈیا کے گمراہ کن پروپیگنڈے کے خلاف پاکستانی نوجوانوں اور میڈیا کے کردار کے تعمیری بامقصد اور غیر متزلزل ہونے کا عمل قابل تعریف ہے اور آپریشن بنیان مرصوص کے دوران انٹرسروسز کوآرڈینیشن بھی قابل ستائش رہا جب کہ اس کے برعکس بھارت کا مودی نواز گودی میڈیا دنیا بھر ہی میں نہیں بلکہ بھارت میں بھی رسوا ہوا، جس نے اپنے جھوٹے بے بنیاد و گمراہ کن پروپیگنڈے کے ذریعے اپنی ساکھ خراب کر لی ہے جس پر اب بھارت کی خواتین بھی برہم ہیں ۔ حالیہ پاک بھارت جنگ میں صرف گودی میڈیا ہی بھارتی وزیر اعظم مودی کے گن گا رہا ہے جب کہ نریندر مودی جو خود سیندورکا سوداگر ہے وہ سیندور کی قدر و...
    عیدالاضحیٰ پر اب بھی زیادہ تر لوگ خود قربانی کا جانور ذبح کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ افرادی قوت کم ہونے کے باعث لوگ قصائی کی طرف جاتے ہیں لیکن یہ پتہ نہیں چلتا کہ موسمی قصائی اور پروفیشنل قصائی کون سا ہے؟ ایسے میں ہم نے بات کرنے کی کوشش کی ہے ایک پروفیشنل قصائی سے جو نہ صرف پروفیشنل اور اناڑی قصائی کا فرق بتا رہے ہیں بلکہ خود قربانی کا جانور ذبح  کرنے والوں کو مشورہ بھی دے رہے ہیں۔ 15 برس سے قصائی کا کام کرنے والے محمد بلال قریشی کا کہنا ہے کہ یہ ہمارا جدی پشتی کا کام ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پروفیشنل قصائی کو جانور کے ہر حصے اور جوڑ...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد بھارت کا اعلیٰ سطحی سفارتی وفد گیانا، پاناما، کولمبیا اور برازیل میں ناکامی کے بعد اب واشنگٹن پہنچ گیا ہے۔ بھارت کے اس اعلیٰ سطح وفد کی قیادت سینئر سیاستدان ششی تھرور کر رہے ہیں۔ بھارت کی جانب سے بھیجے جانے والے اس وفد پر بھارتی صارفین ہی تنقید کرتے نظر آ رہے ہیں کیونکہ وفد میں شامل افراد کی گانا گانے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ حال ہی میں ششی تھرور کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں انہیں گانا گاتے دیکھا جا سکتا ہے اس پر بھارتی صارفین کا کہنا تھا کہ حکومت کے نمائندے دنیا بھر میں سرکاری چرچ پر سیر...
    پاکستانی اداکار و ہدایتکار یاسر حسین ایک مرتبہ پھر اپنے بیان کی وجہ سے تنقید کی زد میں آگئے۔اداکار اکثر و بیشتر انٹرویوز میں اس قسم کے بیانات دیتے ہیں جو سوشل میڈیا صارفین کو خاص پسند نہیں آتے، ایسے میں ان کے مداح اور دیگر صارفین سوشل میڈیا پر ان کی تصیحح بھی کرتے ہیں اور ان پر تنقید بھی کرتے نظر آتے ہیں۔حال ہی میں وہ ایک شو میں بطور مہمان شریک ہوئے جہاں انہوں نے چار شادیوں پر کھل کر اپنی رائے دی، اداکار نے کہا کہ میں ذاتی طور پر چار شادیوں کے حق میں نہیں ہوں، میں نے جس سے محبت کی اسی سے شادی کی، اب کسی اور عورت کو دیکھنے کا سوال ہی...
    آج بروزجمعرات،5 جون 2025 :آج کے دن آپ کے ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔ آپ کے کیرئیر ، ملازمت، محبت، صحت، پیسے، کیریئر سے متعلق اپنے گہرے سلگتے سوالات کے جوابات تلاش کریں برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل آپ کو ان دنوں گھر اور بہن بھائیوں کے ساتھ سنبھل کر چلنا ہوگا کشیدگی کا امکان ہے اور وراثتی معاملے کو لے کر بھی مسئلہ پیدا ہو سکتا ہے۔ غصہ نہیں کرنا ورنہ رشتے ٹوٹ سکتے ہیں۔ برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی جو لوگ عرصہ دراز سے کسی نئے کام کے بارے میں سوچ رہے تھے وہ اب خود کو اس کے لئے تیار...
    81ہزار میں 81ارب کاپلاٹ مل گیا، محکمہ صحت کو کیس کادفاع کرنا چاہیے تھا، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب وزیر اعلیٰ کے لیٹرپر کوئی تاریخ نہیں، کہا جاکرہسپتال کی جگہ لے لیں،ہائی کورٹ کیس کاریکارڈ طلب کرسکتی ہے سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر جج جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیٔے ہیں کہ عدالت وہ ریلیف بھی دے سکتی ہے جونہ مانگا گیا ہو، اگر غلط کام ہوا ہے توعدالت آنکھیں بند نہ کرے۔ ہائی کورٹ کسی کی درخواست پر بھی اورخود بھی کسی کیس کاریکارڈ طلب کرسکتی ہے، یہ کام ٹرائل کورٹ اورایپلٹ کورٹ نے کرنا تھا جو ہائی کورٹ نے کیا۔ کب سے درخواست گزار نے قبضہ جمارکھا ہے۔ رسک میں فائدہ بھی بہت ہوتا ہے اور...
    تھائی لینڈ میں ایک بھوکا ہاتھی جنگل سے نکل کر رہائشی علاقے کی ایک چھوٹی دکان میں اپنا پیٹ بھرنے گھس گیا۔ ہاتھی نے تقریباً 9 پیکٹ میٹھے چاول، ایک سینڈوچ، چپس، بسکٹس اور درجن سے زائد کیلے مزے لے لے کر کھائے اور اس دوران دکاندار اور خریدار دلچسپی سے دیکھتے رہے۔ دکاندار نے ہاتھی کو ہٹانے کے لیے مختلف حربے بھی استعمال کیے لیکن ہاتھی نے ایک نہ سنی اور کھانے میں مگن رہا۔ اپنی نوعیت کا یہ انوکھا واقعہ تھائی لینڈ کے صوبے ناکھون راچا سیما میں پیش آیا، جو کھاؤ یائی نیشنل پارک کے قریب واقع ہے۔ A hungry elephant caused havoc in a grocery store in Thailand, when he strolled in from a nearby park and helped himself...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش، آندھی اور ژالہ باری کا امکان ہے، جس سے فصلوں اور سولر پینلز کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک اور جہلم میں آندھی، گرج چمک کے ساتھ تیز بارش اور ژالہ باری متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ دوسری جانب خیبر پختونخوا میں بھی موسم غیر یقینی رہے گا۔ مردان، نوشہرہ، چارسدہ، چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، شانگلہ، ایبٹ آباد، مانسہرہ، کوہستان، بٹگرام، ہری پور، تورغر، صوابی، کوہاٹ، ہنگو، کرک، بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان، ٹانک، خیبر اور...
    افغان کہاوت ہے کہ جس کا قندھار اسی کا کابل۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ جس کے پاس قندھار میں اقتدار ہوگا اسی کا سکہ کابل میں چلے گا۔ ہم جب کابل سے معاملہ کرنے لگتے ہیں تو ہم قندھار فیکٹر کو زیادہ تر نظرانداز کرتے ہیں۔ اسلام آباد کو خیبر پختون خوا نزدیک پڑتا ہے۔ قندھار کا مزاج بلوچستان کی پشتون بیلٹ سے ملتا ہے۔ خیبرپختون خوا میں طاقت کا مرکز پشاور ویلی میں گھومتا رہتا ہے۔ پشاور ویلی کے 5 اضلاع ہیں۔ پشاور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ اور صوابی۔ اس پشاور ویلی میں سیاست کی امامت باچا خان کی فکر کے پاس رہی ہے۔ پشتو ادب پر بھی اس کے اثرات گہرے ہیں۔ اس اکثریتی سوچ کی مخالفت...
    نیویارک کے سوشلسٹ میئرل امیدوار زوہران مامدانی نے بھارتی وزیر اعظم  نریندر مودی پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں  ایک جنگی مجرم قرار دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی ڈیموکریٹک پارٹی اور نیویارک سٹیٹ اسمبلی ممبر زوہران مامدانی نے مودی سے ممکنہ ملاقات کے سوال پر سخت مؤقف اپنایا ۔ زوہران مامدانی نے کہا کہ جیسے نیتن یاہو، ویسے ہی مودی، دونوں مسلمانوں کے قاتل، زوہران مامدانی نے 2002 کے گجرات فسادات کو یاد دلایا، جہاں 1000 سے زائد مسلمان مارے گئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ گجرات میں اس قدر قتلِ عام ہوا کہ لوگ اب یہ بھی نہیں مانتے کہ وہاں مسلمان رہتے تھے، زوہران مامدانی بھارتی نژاد امریکی مسلمان ہیں، والد کا تعلق بھی گجرات، بھارت...
    حافظ آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون 2025ء ) صوبہ پنجاب کے ضلع حافظ آباد میں مبینہ طور پر جوڑے کو اغواء کرنے کے بعد ملزمان نے شوہر کے سامنے بیوی کا گینگ ریپ کردیا۔ میڈیا رپورٹس متاثرین نے واقعے کی ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان پر متعدد مسلح افراد نے حملہ کیا اور اغواء کرنے کے بعد ایک قبرستان کے قریب ویران جگہ پر لے گئے جہاں انہیں جسمانی تشدد اور خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور ان سے سامان بھی چھین لیا، شوہر کی جانب سے بار بار جنسی زیادتی سے روکنے کی درخواست کے باوجود ملزمان نے اس کی بیوی کا گینگ ریپ کیا اور اس کی ویڈیو...
    آئندہ چند روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش، آندھی اور ژالہ باری کا امکان ہے، جس سے فصلوں اور سولر پینلز کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے,  محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا۔  وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک اور جہلم میں آندھی، گرج چمک کے ساتھ تیز بارش اور ژالہ باری متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ دوسری جانب خیبر پختونخوا میں بھی موسم غیر یقینی رہے گا۔ مردان، نوشہرہ، چارسدہ، چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، شانگلہ، ایبٹ آباد، مانسہرہ، کوہستان، بٹگرام، ہری پور، تورغر، صوابی، کوہاٹ، ہنگو، کرک، بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان، ٹانک، خیبر اور کرم میں بارش...
    قابض صیہونی رژیم، نہ صرف ایران پر حملے کی بارہا دھمکیاں دے چکی ہے بلکہ تہران - واشنگٹن مذاکرات کے دوران ہی ایران کیخلاف جنگ کی تیاریوں کا دعوی بھی کر رہی ہے تاہم معروف اسرائیلی میڈیا نے اعتراف کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ صیہونی رژیم ایران کو "کسی بھی قسم کا نقصان" پہنچانے کی اہلیت ہی نہیں رکھتی! اسلام ٹائمز۔ عبرانی زبان کے معروف اسرائیلی اخبار ہآرٹز (Ha'aretz) نے اپنی ایک خصوصی رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران پر حملہ کرنے کے بارے نیتن یاہو کے "جنون آمیز" بیانات کے باوجود، صیہونی رژیم "ایرانی جوہری تنصیبات پر حملہ سکتی ہے اور نہ ہی کبھی کرے گی"! عبرانی زبان کے صیہونی اخبار نے تاکید کی کہ...
    پاکستانی شوبز کے بے باک اداکار اور ہدایت کار یاسر حسین ایک بار پھر اپنے دلچسپ اور چونکا دینے والے بیان کی بدولت خبروں کی زینت بن گئے۔ اس بار موضوع نہ کوئی فلم تھا، نہ ڈرامہ، بلکہ خود یاسر حسین کا فیملی پلاننگ کا خواب… اور وہ بھی ایسا کہ سن کر سب حیران رہ گئے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کے دوران یاسر حسین نے نہ صرف بچوں سے اپنی بے پناہ محبت کا اظہار کیا بلکہ یہاں تک کہہ ڈالا کہ اگر ان کے 12 بچے ہوں تو انہیں ذرّہ برابر بھی اعتراض نہیں ہوگا۔ بلکہ انہوں نے تو اس خواہش کو فخر کے ساتھ بیان کیا، جیسے کوئی ایوارڈ جیتنے کی بات...
    راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی نے لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا حصہ ہے اور اسے کبھی کوئی علیحدہ نہیں کرسکتا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات زیر اہتمام ہلال ٹاکس 2025 پروگرام میں اساتذہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا حصہ ہے اور یہ کبھی پاکستان سے علیحدہ نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور اسکی پراکسیز  پورے خطے کے لیے خطرہ ہیں، بی ایل اے  (فتنہ الہندوستان) کو ہندوستان سے مکمل مالی معاونت حاصل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ⁠عوام سے افواج ہیں اور افواج سے عوام ۔ یہ محبت کا لازوال رشتہ ہمیشہ قائم دائم رہے گا ۔ انشاء اللّٰہ ۔ ترجمان...
    اسلام آباد — محکمہ موسمیات نے عیدالاضحیٰ سے قبل اور عید کے تینوں دن ملک بھر میں مختلف موسمی حالات کی پیشگوئی کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ بالائی علاقوں میں بارشوں، ژالہ باری اور آندھی کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرمی اور خشک موسم کا امکان ہے۔ ممکنہ متاثرہ علاقے: اسلام آباد، راولپنڈی، جہلم، میانوالی:3 سے 4 جون کے دوران آندھی اور ژالہ باری کا امکان۔ کشمیر، گلگت بلتستان، سوات، چترال، گلیات، مانسہرہ:ان علاقوں میں طوفانی بارشوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ پشاور، مردان، نوشہرہ، صوابی، وزیرستان:آندھی اور ژالہ باری کی پیشگوئی۔ لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سیالکوٹ:ان شہروں میں آندھی، بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے...
    ---فائل فوٹو مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ شریف خاندان نے پرانی روش اختیار کر کے کھلم کھلا دھاندلی کی، انتخابی نتائج مریم نواز کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔سمبڑیال ضمنی الیکشن سے متعلق اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) جیتنے کے باوجود مایوس جبکہ پی ٹی آئی ہار کر بھی مطمئن ہے، آر اوز کے دفاتر میں نتائج میں تبدیلی کیے جا رہے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ جعلی حکومت کب تک انتخابی نتائج تبدیل کرتی رہے گی؟ سچ زیادہ دیر چھپ نہیں سکتا۔ پی ٹی آئی کو یہاں انصاف کی توقع نہیں تو مریخ پر چلے جائیں: عظمیٰ بخاریصوبائی وزیرِ اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے...
    ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے بھارتی قیادت کے حالیہ بیانات کو گہری تشویش کا باعث قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیانات ایک ایسی ذہنیت کی عکاسی کرتے ہیں جو امن کی بجائے دشمنی کو ترجیح دیتی ہے۔ دفتر خارجہ نے یہ ردعمل بھارتی ریاست بہار میں بھارتی قیادت کی جانب سے دیے گئے بیانات اور بھارتی وزارت خارجہ کے 29 مئی 2025 کے بیان کے تناظر میں دیا۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان کو علاقائی عدم استحکام کے منبع کے طور پر پیش کرنا حقیقت سے انحراف ہے، اور عالمی برادری بھارت کے جارحانہ رویے اور عزائم سے بخوبی واقف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کھوکھلے بیانیے یا منفی پروپیگنڈے سے زمینی حقائق کو...
    وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں سب سے کم ٹیکس اکٹھا کیا جاتا ہے، اگر ہم ملک کی ترقی کے بارے میں سنجیدہ ہیں تو پاکستان میں ٹیکس کے نظام میں اصلاحات کو بھی قومی سلامتی کا تقاضا سمجھتے ہوئے ترجیح دینا ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پچھلے مالی سال کا آغاز 1400 ارب روپے سے کیا تھا، کچھ عرصے بعد اسے کم کرکے 1100 ارب روپے کیا گیا، اب مزید کم ہوکر ایک ہزار ارب روپے تک آگیا ہے، یہ ہمارے لیے مستقبل کے لیے خطرے کی نشانی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: آئندہ مالی سال کا بجٹ...
      بُرا وقت ہوتو پاؤں پڑتے ہیں، جب پوزیشن میں ملے تو گلے پڑ جاتے ہیں، 2 دن لاہور میں بیٹھوں تو لوگوں کو پریشانی ہوجاتی ہے، بیورو کریسی کئی سالوں سے ان کی ہے ، تو تابعداری تو کرے گی ممبران پنجاب اسمبلی نے صوبائی حکومت کا بہتر رویہ نہ ہونے پر شکایتوں کے انبار لگا دیے، فی الحال بہت سی مجبوریاں ہیں جس کے باعث ہمیں ان کے ساتھ چلنا ہے ، صدر کا ممبران اسمبلی کو جواب صدر پاکستان آصف علی زرداری سے پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے اراکین پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی۔رپورٹ کے مطابق ملاقات کے دوران بعض ممبران پنجاب اسمبلی نے صوبائی حکومت کا بہتر رویہ نہ ہونے پر شکایات کے انبار...
    اسلام آباد+ لاہور (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کی گورنر ہائوس پنجاب میں ملاقات ہوئی جس میں مجموعی سیاسی، معاشی صورتحال اور خارجہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے صدر آصف علی زرداری کو حالیہ بیرون ممالک کے دوروں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر گورنر پنجاب سلیم حیدر، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وزیر داخلہ محسن نقوی، سلیم مانڈوی والا بھی موجود تھے۔ اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم نے مل کر پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، پاکستان کی کامیابیوں کو آج دنیا تسلیم کر رہی ہے۔ کسی کو پاکستان کی...
    مشیر اطلاعات کے پی کا کہنا تھا کہ جے یو آئی اور پیپلزپارٹی کے ساتھ ٹانگہ پارٹیاں عوامی رابطہ مہم ضرور چلائیں لیکن عوام کو بھی ساتھ نکالیں، آج ان جماعتوں کے ساتھ عوام ہوتی تو ان کی ایسی سیاسی حالت نہ ہوتی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ کوہستان کرپشن اسکینڈل نگران دور حکومت کا ہے جس کا مولانا فضل الرحمان کی جماعت حصہ تھی۔ جے یو آئی اور پیپلزپارٹی کے ساتھ ٹانگہ پارٹیاں عوامی رابطہ مہم ضرور چلائیں لیکن عوام کو بھی ساتھ نکالیں، آج ان جماعتوں کے ساتھ عوام ہوتی تو ان کی ایسی سیاسی حالت نہ ہوتی، وہ گزشتہ روز پشاور میں اقلیتی برداری کے نوجوانوں کے...
    لاہور:صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کو قریب لانے کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ صدر آصف زرداری نے پاکستان اور بنگلادیش کی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں ایک خصوصی استقبالیہ تقریب میں شرکت کی.جس کا انعقاد لاہور میں کیا گیا۔اس موقع پر صدر آصف علی زرداری نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز سے گرمجوشی سے ملاقات کی اور انہیں خوش آمدید کہا۔تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے صدرِ مملکت نے کہا کہ حالیہ سیریز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی قابلِ تعریف رہی، جبکہ بنگلادیشی ٹیم بھی اعلیٰ معیار کا کھیل پیش کر رہی ہے. بنگلادیشی ٹیم پاکستان کا دورہ بطور سفیر کر رہی ہے، جو خوش آئند بات ہے۔صدر آصف زرداری نے...
    لاہور ( نیوزڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کو ایک دوسرے کے قریب لانے کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ صدر مملکت نے گورنر ہاؤس لاہور میں پاک بنگلا دیش کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ میں شرکت کی جہاں انہوں نے کرکٹرز اور دونوں ٹیموں کے آفیشلز کے ساتھ مصافحہ کیا، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر آصف علی زرداری نے کہا کہ اسلام آباد اور ڈھاکہ کے درمیان حالیہ سیریز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی اچھی رہی، بنگلا دیش کرکٹ ٹیم بطور سفیر پاکستان کا دورہ کر رہی ہے، انہوں نے بھی اعلیٰ معیار...
    لاہور ( نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ والدین کی بے لوث محبت میری زندگی کا انمول اثاثہ ہے۔ والدین کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ زندگی کی کڑی دھوپ میں والدین ٹھنڈی چھاؤں ہوتے ہیں، والدین کی اطاعت اللہ تعالیٰ کا حکم، سنت رسول اور مشرقی روایت ہے، والدین کی اپنے بچوں کے لئے محبت اور قربانیاں انسانی فطرت اور جبلت میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ والدین کے بغیر گھر صرف اینٹوں کا مکان ہوتا ہے اور والدین کی موجودگی سے معمولی سا کمرہ بھی جنت بن جاتا ہے، والدین ہی اولاد کی ہر کامیابی کی بنیاد رکھتے ہیں، میں آج جس مقام...
    — فائل فوٹو  شہرِ قائد میں موسم آج بھی گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ صوبہ سندھ میں آج بھی موسم شدید گرم رہنے کا امکانپاکستان کے معاشی حب کراچی سمیت صوبۂ سندھ کے بیشتر اضلاع میں آج بھی موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں شام کے اوقات میں ہوا میں نمی کا تناسب 40 سے 50 فیصد تک رہ سکتا ہے۔شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے کی وجہ سے گرمی کا احساس زیادہ ہوگا۔محکمۂ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے...
    احسن اقبال—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ معرکۂ حق کی طرح معیشت میں بھی کامیابی حاصل کرنی ہے۔لاہور میں وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 10 مئی کے بعد مضبوط اور توانا پاکستان کا تاثر ابھرا ہے۔ یہ بھی پڑھیے 2018ء میں ایک اناڑی کو پاکستان کی چابی دی گئی: احسن اقبال ان کا کہنا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کے لیے ٹیکس محصولات میں اضافہ ضروری ہے، قوم کو ٹیکس چوری کے خلاف جہاد کرنا ہو گا۔احسن اقبال نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو فنی تعلیم، اسکالرشپس اور لیپ ٹاپ دے رہے ہیں، آئی ایم ایف پاکستان کی کارکردگی سے مطمئن ہے۔وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی کا...
    گرمیوں کی آمد کے ساتھ ہی سیاحوں کے قافلے جب جنت نظیر وادی کشمیر کی طرف رواں دواں ہیں تو مظفرآباد کے داخلی راستے پر واقع ’کشمیر آبشار‘ ان کا استقبال کرتی ہے۔ پہاڑوں سے گرتا ٹھنڈا، شفاف پانی ایک دلکش منظر تخلیق کرتا ہے۔ یہ آبشار نہ صرف فطری حسن کی علامت ہے بلکہ سیاحوں کے لیے ایک پُرکشش مقام کی حیثیت بھی رکھتی ہے۔ ’کشمیر آبشار‘  سیاحوں کے جی خوش کرکے مقامی معیشت کو بھی سہارا دے رہی ہے۔ اس کی خوبصورتی کشمیر کی سیاحت میں ایک غیرمعمولی اضافہ ہے۔ اس کے بارے میں مزید جانیے اس ویڈیو رپورٹ میں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے...
    ایم سرور صدیقی تاریخ بتاتی ہے قدیم ادوارمیں غلاموں کی منڈی لگا کرتی تھی۔ خریدار برہنہ،نیم برہنہ سودادیکھ کرمال کی قدرو قیمت کا اندازہ لگاتے، ان کی جانب فحش جملے اچھالتے ۔ خوبصورت لونڈے ،متناسب بدن لڑکیاں،جفا کش مرد اور خواجہ سراکی قیمت اچھی مل جایا کرتی تھی۔ یونانی تہذیب سے لیکر مصرکے بازار اوردور ِ حاضر تک یہ منڈیاں کسی نہ کسی صورت آباد ہیں۔ خوبصورت لونڈوں اورمتناسب بدن لڑکیوں کی خریداری لوگ اپنی جنسی تسکین،جفا کش مرد مزدوری کیلئے اور خواجہ سرا گھریلو کام کاج کیلئے کرتے تھے ۔ مذہب اسلام نے انسانوں کی خرید و فروخت کوممنوع قرار دینے ہوئے اسے انتہائی مکروہ فعل گرداناہے۔ خود نبی اکرم ۖ اورمتعدد صحابہ کرام نے درجنوں غلاموں اور لونڈیوں...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری  نے کہا ہےکہ اس وقت اسٹیبلشمنٹ یا حکومت کی کوئی مجبوری نظرنہیں آتی کہ وہ بانی پی ٹی آئی سے بات کریں  اور اگر وہ بات کریں گے بھی تو اپنی شرائط پر کریں گے۔  بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کرنے والے فیصل چوہدری نے نجی ٹی وی جیونیوز کے پروگرام میں ساتھ میں کرتے ہوئے کہا کہ حقیقت ہےکہ پاک فوج کی ہندوستان کے خلاف جیت کےبعد انتشار کی کیفیت ختم ہوگئی ہے، جنگ سے پہلے اور بعد کی صورتحال میں زمین آسمان کا فرق ہے، پی ٹی آئی کو اپنے بانی کی رہائی کے لیے جذبات کے بغیر...
    ویب ڈیسک: اقوام متحدہ بھی دنیا میں امن کیلئے پاکستان کے کردار کا معتر ف نکلا، اقوام متحدہ کی جانب سے امن مشن دستے میں شامل 2 پاکستانیوں سمیت 57 اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔  پاکستان امن دستے کے 2 شہدا کو بعد از شہادت ڈیگ ہیمر شولڈ میڈلز سے نوازا گیا، سپاہی محمد طارق اور حوالدار احسن اللہ خان امن مشن میں خدمات سرانجام دے رہے تھے۔  پاک فوج کے دونوں جوان 2024 میں شہادت کے رتبے پر فائز ہوئے، دونوں شہداء کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اعزازات سے نوازا، پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار اور کرنل عمر شفیق نے میڈلز وصول کیے۔ غزہ میں امداد کی چھینا جھپٹی میں چار افراد...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کی پاکستان کا پانی بند کرنے کی دھمکی کسی صورت قبول نہیں، پانی پاکستان کی لائف لائن ہے، بھارت کبھی پاکستان کا پانی نہیں روک پائے گا۔ لاچین میں پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان سہ افریقی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آذربائیجان کے صدر اورعوام کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، آذربائیجان نے لڑ کر آزادی حاصل کر کے دنیا کی قوموں میں اپنا مقام بنایا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے تاریخی اور ثقافتی تعلقات ہیں، اجلاس اس عزم کا اعادہ ہے کہ تعاون اور دوستی کو نئی بلندیوں تک لے جانا ہے، سہ فریقی اتحاد مستقبل میں مزید مضبوط...
    قمر زمان کائرہ—فائل فوٹو پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ دوسری جنگِ عظیم کے بعد پاکستان معرضِ وجود میں آیا۔ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ بدقسمتی سے دنیا میں جابر حکمراں آج بھی موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور مودی کی صورت میں فاشزم آج بھی موجود ہے۔قمر زمان کائرہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ دنیا کو آج پھر 40ء کی دہائی کے چیلنجز کا سامنا ہے۔
    لاچین: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پانی ہمارے 24 کروڑ عوام کی لائف لائن ہے بھارت پاکستان کا پانی روکنا چاہتا ہے جو کبھی نہیں ہوگا. پاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ ہمارے پاس ترکیہ اور آذر بائیجان جیسے دوست موجود ہیں۔یہ بات انہوں نے آذر بائیجان کے شہر لاچین میں ترکیہ، پاکستان اور آذر بائیجان سہ فریقی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ترکیہ کے صدر طیب اردوان اور آذر بائیجان کے صدر الہام علیوف نے بھی خطاب کی۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کانفرنس کی میزبانی پر صدر آذر بائیجان الہام علیوف کے شکرگزار ہیں. تینوں ممالک مشترکہ مذہب، اقدار اور ثقافت میں جڑے ہیں اور تینوں بنیادی مسائل پر ایک دوسرے کی...
    حافظ نعیم الرحمٰن — فائل فوٹو امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ 28مئی یوم تکبیر پاکستان کا فخریہ دن ہے۔یوم تکبیر کے موقع پر پیغام میں انہوں نے کہا کہ دشمنان پاکستان ہماری ایٹمی صلاحیت سے خوفزدہ ہیں۔ پاکستان کا ایٹمی طاقت بننا ملت اسلامیہ کے لیے بھی فخر کا مقام ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک کو ایٹمی قوت بنانے پر ڈاکٹر عبد القدیر خان کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2025ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ وقت آ گیا ہے کہ ہم دفاعی لحاظ سے مضبوط پاکستان کو معاشی لحاظ سے بھی ناقابلِ تسخیر بنانے کے لیے من حیث القوم متحد ہو جائیں ،ایٹمی دھماکوں کے دن ہمیں معاشی دھماکہ کرنے کے عزم کا اعادہ کرنا ہوگا۔ یومِ تکبیر کے موقع پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے قوم کے نام اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ 28 مئی 1998 وہ تاریخی دن ہے جب پاکستان نے قائد محمد نواز شریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت میں ایٹمی دھماکے کر کے...
    وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ مودی بھی زور لگائے گا اور پی ٹی آئی بھی لیکن کچھ نہیں کرسکیں گے ، معرکہ حق میں مودی کا دھڑن تختہ ہوا اور پی ٹی آئی کا بھی نقصان ہوا ہے، معرکہ حق دراصل حق و باطل کی لڑائی تھی، معرکہ حق کا نتیجہ خدانخواستہ کچھ اور ہوتا تو پی ٹی آئی آسمان سر پر اٹھا لیتی۔ ایک انٹرویو میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی والے بڑی باتیں کررہے ہیں لیکن کچھ نہیں کرسکیں گے، بات کرنے سے کسی کو نہیں روکا جاسکتا، تحریک چلانا پی ٹی آئی والوں کا کام نہیں ہے۔انھوں نے کہا کہ معرکہ حق میں پاکستان کی کامیابی...
    مریم نواز—فائل فوٹو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ جدید دور میں ڈیجیٹل مارکیٹنگ ناصرف کاروباری ترقی کا ذریعہ ہے بلکہ قومی ترقی کا ستون بھی ہے۔  ورلڈ مارکیٹنگ ڈے پر ایک پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ مارکیٹنگ جدید معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، مارکیٹنگ کے شعبے سے وابستہ تمام افراد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ خاتون وزیرِ اعلیٰ بن کر ہر بہن و بیٹی کی کامیابیوں کا سوچتی ہیں: وزیرِاعلیٰ پنجابوزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وہ آج ہر بیٹی، بہن اور ماں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علم، اخلاق اور جدت کے ساتھ مارکیٹنگ کو پاکستان کی ترقی کا ذریعہ...
    بھارت کے انسٹی ٹیوٹ فار کونفلکٹ مینجمنٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اجے ساہنی نے بھارتی دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایئر فورس کے 20 فیصد انفرا اسٹرکچر تباہ کرنے کا بھارتی میڈیا کا دعویٰ غلط ہے۔ بھارتی صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نقصان 20 فیصد سے بہت زیادہ کم ہے۔ اجے ساہنی کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت میں عسکری معاملات سمجھنے والا کوئی بھی نہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ لوگ ہر کام کا سہرا اپنے سر لینے کی کوشش کرتے ہیں۔ Post Views: 4
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ کا کہنا تھا کہ بانی نے کہا ہے کہ پارٹی میں سب پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے، بانی نے کہا کہ جو افراد وکٹ کے دونوں اطراف کھیل رہے ہیں وہ بھی اپنا فیصلہ کرلیں۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے کیسز کو نہیں سنا جا رہا۔ اسلام ٹائمز۔ بانی تحریک انصاف کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی نے کہا ہے کہ پارٹی تیاری کر لے تحریک کا اعلان کرنے لگا ہوں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ عدالتی احکامات کی مسلسل خلاف ورزی کی جا رہی ہے، بانی پی ٹی آئی کی بچوں سے بھی بات نہیں...
    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے دعویٰ کیا ہے کہ مجھے امید ہے بانی پی ٹی آئی عمران خان عید سے پہلے رہا ہوں گے، عید سے پہلے کیس فکس ہونے کی امید ہے، ہمارے لوگ برداشت کرتے کرتے تھک گئے، کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا کہ عمران خان نے 2 سال جیل میں کیوں گزارے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ عمران خان کی رہائی کے لیے کارکنوں کا سوال اٹھانا ٹھیک ہے، ورکرز کے جذبات کی قدر کرتے ہیں، کوئی بھی یہ تصور نہیں کر سکتا ہے بانی پی ٹی آئی نے دو سال جیل میں کیوں...
    اسپیکر قومی اسمبلی کیخلاف عدم اعتماد کسی بھی وقت آ سکتی ہے ، سلمان اکرم راجہ کا بڑا دعوی WhatsAppFacebookTwitter 0 25 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا سوچ رہے ہیں، اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کسی بھی وقت آسکتی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات میں آئندہ کے لائحہ عمل پر گفتگو ہوئی، کچھ قوتوں نے کوشش کی تھی کہ بدگمانی پیدا کی جائے۔سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ مودی کا...
    لاہور(نیوز ڈیسک)مریم نواز اس وقت ایک طاقتور وزیراعلیٰ پنجاب ہیں، ٹرانسفر، پوسٹنگ یا کوئی اور کام سب وزیراعلیٰ کی مرضی کے مطابق ہورہے ہیں۔ کچھ روز قبل وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پارلیمانی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی ایز کو کہاکہ جو کام میں کام کررہی ہوں تمام لوگ اس کو اون کریں اور اس کا کریڈٹ لیں۔ کچھ ماہ قبل نواز شریف نے بھی پنجاب کے تمام ڈویژنز کے لیگی اراکین اسمبلی سے ملاقاتیں کی تھیں جس میں ان کو یہی ہدایات دی گئی تھیں کہ اگر تجاوزات کے حوالے سے حلقوں میں انہیں تنقید کا سامنا ہے تو اپنے حلقے کے لوگوں کو بتائیں کہ شہروں کی خوبصورتی کے لیے یہ ضروری ہے، ان ملاقاتوں...
    رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ وقف کا تحفظ صرف مسلمانوں کا تحفظ نہیں ہے بلکہ جین، ہندو، سکھ اور عیسائی سبھی مذاہب کی مذہبی سرزمین کا تحفظ ہے، اس پر حملہ تمام مذاہب پر حملہ کے مترادف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عام آدمی پارٹی کے پارلیمانی رکن سنجے سنگھ نے حال ہی میں مسلمانوں کے تعلق سے ایک جذباتی بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بہت تکلیف ہوتی ہے جب کوئی مسلمان یہ کہتا ہے کہ 1947ء میں ہم نے یہاں رہنے کا فیصلہ کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ یہ ملک تمام ہندوستانیوں کا ہے اور ایسے میں کسی کو یہ کہنے کی ضرورت نہیں ہے کہ اس نے یہاں رہنے کا فیصلہ لیا تھا، یہ ان...
    بیجنگ : بیجنگ میں 2025 کی عالمی تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کی سمٹ منعقد ہوئی ،جس میں 48 ممالک اور خطوں کے کاروباری نمائندوں نے شرکت کی۔ شرکاء نے کہا کہ چین، اعلیٰ معیار کی ترقی اور اعلیٰ سطح کے کھلے پن کو فروغ دینے پر زور دیتا ہے۔ بڑھتی ہوئی ایجادات دنیا کو بہتر ثمرات مہیا کر رہی ہیں اور عالمی اقتصادی ترقی کے نئے مواقع بھی پیدا کرتی ہیں۔برطانیہ کے 48 گروپ کے چیئرمین جیک پیری نے کہا: “جب ڈیپ سیک کی خبر سامنے آئی تو کسی نے مجھ سے پوچھا کہ کیا میں حیران ہوں، اور میں نے کہا نہیں۔ جب بھی بیرونی دنیا ٹیکنالوجی کے ذریعے چین کو روکنے کی کوشش کرتی ہے، چین...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان کے خلاف  بھارت کےجارحیت کا مظاہرہ کرنے  اور اپنے ہی طیارے گنوانے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سیز فائر ہوچکی ہے اور ملٹری حکام کی بات چیت کے لیے ہاٹ لائن کھلی ہے لیکن کئی لوگوں کے ذہن میں سیز فائر سے متعلق سوالات ہیں اور یہی سوال سینئر صحافی کامران شاہد نے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر سے بھی کیا۔کامران شاہد نے اپنے ایکس(ٹوئٹر) اکاؤنٹ  پر  صدر پاکستان اور وزیراعظم پاکستان سے مشترکہ طور پر بیٹن آف فیلڈ مارشل وصول کرنے کی عاصم منیر کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ "تقریب کے بعد میں نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر (اب فیلڈ مارشل بھی) سے پوچھا کہ کیا بھارت کے ساتھ جنگ...
    اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 23 مئی 2025ء ) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بلوچستان جیسے سانحات ہوتے رہے تو پاک فوج کو کہیں گے کہ مودی کا ’’ سر ‘‘ لا کر دیں، جب آپ ہمارے بچوں تک آجائیں گے، تو پھر ہم سود سمیت حساب لیں گے۔ انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سپہ سالار اور پوری قوم نے کہا کہ سویلین کو اٹیک نہیں کرنا،ہم چاہتے ہیں دونوں ممالک کے بچوں کو پڑھنے دو، لیکن جب آپ ہمارے بچوں تک آجائیں گے، تو پھر ہم سود سمیت حساب لیں گے،پھر ہم اپنی پاک فوج سے کہیں گے کہ جیسے آپ 200...
    عید قرباں پر سب سے اہم مرحلہ قربانی کا جانور خریدنے کا ہوتا ہے، خاص طور پر شہری علاقوں میں جانور خریدنا ایک چیلنج بن چکا ہے کیوں کہ منڈی کے 2,3 چکر لگانا ضروری ہوتا ہے تاکہ آپ کو قیمتوں کا اندازہ ہوسکے لیکن منڈی جانا اور اس گرمی میں تمام اسٹالز دیکھنا اورن اپنا من پسند جانور خریدنا کوئی آسان کام نہیں۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی میں مویشی منڈی سج گئی، اس سال جانوروں کی قیمتیں کیا ہیں؟ تاہم اب یہ مسئلہ بھی حل ہوتا جا رہا ہے۔ آن لائن شاپنگ سے تو سب واقف ہوں گے ہی؟ اب باقی اشیا کی طرح آن لائن جانور بھی دستیاب ہوتے ہیں۔ حسن گوٹ کلب کے نام سے ایک ویب سائٹ...
      سٹی42:  پاکستان کی ریاست کا مؤقف ہے کہ چین بھی بھارت کے ساتھ دہائیوں پرانے تنازعہ کشمیر کا فریق ہے اور  مسئلہ کشمیر کے حل ہونے تک پاکستان اور بھارت کے درمیان امن نہیں ہو سکتا ۔ علاقہ کے اہم ترین زیرالتوا تنازعہِ کشمیر کے متعلق پاکستان کا یہ ریاستی مؤقف جمعہ کو اسلام آباد میں سیکرٹری داخلہ آفتاب درانی کے ساتھ  نیوز کانفرنس س کے دوران دہرایا گیا۔ جمعرات کے روز جی ایچ کیو میں پاکستان آرمی کے کور کمانڈرز کی آپریشن بنیانن مرصوص اور انڈیا پر کامل جنگی فتح کے بعد پہلی کانفرنس کے ایک روز بعد اور خضدار سکول بس پر بم کے خوفناک حملہ کے دو  روز بعد  اس اہم نیوز کانفرنس سے  خطاب کرتے...
    ایک دوسرے پر لفظی گولہ باری کے دوران امریکا اور ایران کے درمیان جوہری پروگرام پر مذاکرات کا پانچواں دور روم میں شروع ہو گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جوہری مذاکرات کا آغاز تو ہوگیا لیکن امریکا اور ایران کے درمیان سخت بیانات اور غیر لچکدار مؤقف نے ان مذاکرات کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے ایلچی اسٹیو وٹکوف کی سربراہی میں وفود کے درمیان جوہری مذاکرات عمان کی ثالثی میں ہو رہے ہیں۔ خیال رہے کہ ان مذاکرات کا مرکزی نکتہ ایران کی یورینیم افزودگی کی سطح ہے۔ جس کے بارے میں اسرائیل سمیت عالمی قوتیں بھی اپنے خدشات کا اظہار کرچکی ہیں۔  امریکا بارہا یہی مطالبہ کرتا آیا ہے کہ ایران...
    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری—فائل فوٹو ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ کوئی پاگل ہی سوچ سکتا ہے کہ بھارت پاکستان کا پانی بند کر سکتا ہے، پاکستان کے 24 کروڑ عوام کا پانی بند کرنا ممکن نہیں۔عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہم ہمیشہ کہتے ہیں کہ یہ جنگ ہماری ہے مگر فتح اللّٰہ تعالیٰ کی ہے، پاکستان کی گلیوں، شہروں میں جائیں تو عوام کے چہروں پر جواب موجود ہے، پاکستان نے جھوٹ، فریب، جبر اور بھارتی جارحیت کا پردہ چاک کیا۔ انہوں نے کہا کہ پہلگام کے بعد...
    ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹینٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ امریکا، چین، سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات اور دیگر عالمی طاقتیں جانتی ہیں کہ دو حریف ایٹمی ممالک کے درمیان جنگ کا تصور ہی خطرناک اور مضحکہ خیز ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان امن کا خواہاں، بھارت کی جانب سے جنگ مسلط کی جاتی ہے تو ہر وقت تیار ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر الجزیرہ ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ بھارت کئی برسوں سے جنگی جنون میں مبتلا ہے جو کہ آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ وہ ایک ایسا ماحول بنا رہے ہیں جو باہمی تباہی کا سبب بنے گا۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کو معاشی قوت بنا کر 57 اسلامی ممالک کا لیڈر بنائیں گے۔ شرح سود میں کمی کی گنجائش موجود ہے۔ پاکستان معاشی اصلاحات کیلئے پرعزم ہے۔ سارک تنظیم صرف ایک ملک کی وجہ سے ناکام ہوئی۔ وہ گزشتہ روز راولپنڈی چیمبر کے زیر اہتمام کانفرنس سے خطاب، آئی ایم  وفد اور میڈیا سے گفتگو کر رہے  تھے۔ راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام آل پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدور کی کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ شروع  میں بھارت کی طرف سے چھ میزائل چلائے گئے تھے جس میں سے...
    محمد فاروق—فائل فوٹو سندھ اسمبلی کے اجلاس میں رکنِ جماعتِ اسلامی محمد فاروق نے توجہ دلاؤ نوٹس پیش کر دیا۔توجہ دلاؤ نوٹس میں محمد فاروق نے کہا ہے کہ پی ایس 91 میں پانی کی شدید قلت ہے، ہائیڈرنٹ پر کوئی پانی کی قلت نہیں ہوتی، ٹینکر سے پانی آ جاتا ہے، نل میں نہیں آتا، کراچی میں پانی کا دھندا عروج پر ہے۔ یہ بھی پڑھیے اسمبلی تقدس بحال رکھنے کی زیادہ ذمے داری اندر والوں کی ہے، محمد فاروق محمد فاروق نے توجہ دلاؤ نوٹس میں کہا ہے کہ اگر حکومت اس دھندے میں ملوث نہیں ہے تو اس پر کارروائی کیوں نہیں کرتی، پاکستان کے کونسے شہر میں پانی ٹینکرز سے فروخت ہوتا ہے؟رکنِ جماعتِ اسلامی محمد...
    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اس خطے میں بحران کی ایک بڑی وجہ مسئلہ کشمیر کا حل نہ ہونا ہے، اس بات سے چینی راہنماوں نے بھی اتفاق کیا ہے۔ دورہ چین کے بعد دفتر خارجہ میں صحافیوں کو بریفینگ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چین کا یہ دورہ عام دورہ نہیں تھا، یہ دورہ چین کے ہم منصب کی دعوت پر ہوا تھا، منگل کے روز چین میں چینی وزارء سے ملاقاتیں ہوئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دورہ چین کے دوران افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی بھی بیجنگ میں موجود تھے، پاکستان کی جانب سے میں چینی وزیر خارجہ اور افغان قائم مقام وزیر خارجہ کی اہم ملاقات ہوئی، گزشتہ دورہ کابل...
    لاہور:اسلام آباد یونائیٹڈ کے سلمان علی آغا نے کہا کہ ٹیم ابھی بھی فائنل کی دوڑ میں شامل ہے اور ایلیمینیٹر میں فتح حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔ کوالیفائر 1 میں سامنا کرنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ کے مڈل آڈر بیٹر سلمان علی آغا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی ٹیم سامنے آئے، ہماری کوشش ہو گی کہ انہیں شکست دے کر فائنل کی راہ ہموار کریں۔ بولنگ پر بات کرتے ہوئے آغا نے تسلیم کیا کہ ٹیم کو اس شعبے میں مزید بہتری کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ ہماری بولنگ میں کچھ کمزوریاں رہی ہیں، سلمان علی آغا نے کہا کہ خاص طور پر آخری اوورز میں ہم نے...
    دکانداروں سمیت کاروبار میں ٹیکس چوری روکنے کیلئے جرمانوں کی شرح بڑھانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 May, 2025 سب نیوز اسلام آ باد(سب نیوز )وفاقی حکومت نے دکانداروں سمیت کاروبار میں ٹیکس چوری روکنے کے لیے جرمانوں کی شرح بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وفاقی حکومت نے ٹیکس چوری کرنے والے دکان داروں پر جرمانے 5 لاکھ روپے سے بڑھا کر 50 لاکھ روپے تک کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ٹیکس چوری پکڑنے کے لییجعلی رسیدوں کی نشان دہی کرنے والوں کے لیے انعامی اسکیم لانے کی بھی تجویز ہے۔ایف بی آر حکام نے بتایا کہ...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی اپیلوں پر سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی۔ دوران سماعت، جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ ان دو ججز کا تو یہ بھی کہنا ہے کہ ہمارا ووٹ شمار نہ کیا جائے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 11 رکنی آئینی بینچ نے مخصوص نشستوں پر نظرثانی اپیلوں کی سماعت کی۔ سنی اتحاد کونسل کے وکیل حامد خان نے عدالتی کارروائی براہ راست دکھانے سے متعلق متفرق درخواست پر دلائل دیے۔ وکیل حامد خان نے کہا کہ مخصوص نشستوں سے متعلق مرکزی کیس کی عدالتی کارروائی براہ راست دکھائی جاتی رہی، مرکزی کیس کی عدالتی کارروائی سے عام عوام بھی آگاہ تھی، اپنے خلاف...
    لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ مبارک باد سید عاصم منیر کو پاکستان کے دوسرے فیلڈ مارشل وہ بنے ہیں، ایوب خان صاحب کے بارے میں چونکہ کہا جاتا تھا کہ انھوں نے خود اپنے آپ کو فیلڈ مارشل بنا دیا تھا اس کی کنٹروورسی بھی رہی، اب چونکہ گورنمنٹ نے اور کیبنٹ نے اس کی اپروول دی ہے اس لیے ظاہر ہے، نو ڈاؤٹ جس طرح سے ہم نے انڈیا کو مارا وہ کوئی چھوٹی بات نہیں تھی، بہت بڑی بات تھی اور میرے جو چھوٹے قائد ہیں ہمیشہ کام بھی بڑے بڑے کرتے ہیں جب وہ کرنے پہ آئیں اور انھوں نے آج پھر کر کے دکھا دیا۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام...
    امریکی ریاست کے ایک شہر کارمل بائی دی سی میں 2 انچ سے زیادہ اونچی ایڑی کے پاپوش (جوتے، سینڈل) پہننے کے لیے سرکاری اجازت نامہ لینا پڑتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اپنے پیاروں کا بدلہ لینے کے لیے خاتون نے 40 گینگسٹرز کیسے قتل کیے؟ کارمل بائی دی سی کا ہائی ہیل پرمٹ ایک فسانہ لگتا ہے لیکن یہ ایک حقیقیت اور سرکار کی جانب سے عائد کی گئی ایک لازمی قانونی ضرورت ہے۔ اگر کسی کی ایڑیوں کی اونچائی 2 انچ سے زیادہ ہے اور اس کی بیئرنگ سطح ایک مربع انچ سے کم ہے تو سٹی ہال سے پہلے اجازت نامہ حاصل کیے بغیر انہیں عوامی مقامات پر پہننا غیر قانونی ہے۔ اجازت نامہ مفت جاری کیا جاتا...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاک بھارت حالیہ فضائی کشیدگی کے دوران پاکستان کی مسلح افواج نے جس جرات، مہارت اور حکمت عملی کا مظاہرہ کیا، اس نے نہ صرف بھارتی جنگی غرور کو خاک میں ملایا بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کے دفاعی نظام کی صلاحیتوں کا بھرپور اعتراف بھی حاصل کیا۔ پاکستانی فوجی قیادت کی بروقت اور موثر منصوبہ بندی نے دشمن کی عددی برتری کو بے معنی بنا دیا۔ جنگی محاذ پر فتح کے ساتھ ساتھ، سفارتی میدان میں بھی پاکستان نے بھارت کو پیچھے دھکیل دیا۔ امریکی اور دیگر بین الاقوامی نشریاتی ادارے، جو عموماً بھارت کی حمایت اور پاکستان پر تنقید کے لیے مشہور رہے ہیں، اس بار پاکستان کی کارکردگی کو نہ صرف سراہ رہے ہیں...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف نےنجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاک بھارت کشیدگی، بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے، ملکی سیاست اور پی ٹی آئی کے کردار پر کھل کر بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت نہیں چاہتا کہ یہ تاثر دیا جائے کہ جنگ بندی کا فیصلہ اس کی طرف سے کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا تکبر اور رعونت خاک میں ملا اور اب وہ اپنی شرمندگی چھپانے کی کوشش کر رہا ہے۔ خواجہ آصف کے مطابق بھارتی میڈیا نے ساری صورت حال کو ایک فلم کی طرح پیش کیا اور جھوٹ کا بازار گرم کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی حکمراں اشرافیہ پر الزام لگ رہا ہے کہ وہ...
    اسلام آباد: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ یہ اعزاز پوری قوم، افواجِ پاکستان، خاص کر سول اور ملٹری شہداء اور غازیوں کے نام وقف کرتا ہوں، صدر پاکستان، وزیرِ اعظم اور کابینہ کے اعتماد کا شکر گزار ہوں، یہ اعزاز قوم کی امانت ہے جسے نبھانے کے لیے لاکھوں عاصم بھی قربان۔ یہ پڑھیں : آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ انفرادی نہیں بلکہ افواجِ پاکستان اور پوری قوم کے لیے اعزاز ہے، قوم کا شکریہ۔
    راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی ہے۔ وہ پاکستان کی تاریخ میں یہ عہدہ پانے والے دوسرے جنرل ہیں۔ ان سے پہلے  جنرل ایوب خان نے خود کو یہ اعزاز دیا تھا۔  فیلڈ مارشل (Field Marshal) فوجی رینک کا سب سے بلند ترین اعزاز ہے، جو صرف غیر معمولی فوجی خدمات پر دیا جاتا ہے۔ یہ رینک عام طور پر امن کے زمانے میں فعال کمانڈ کے لیے نہیں ہوتا بلکہ ایک اعزازی یا علامتی درجہ ہوتا ہے، جو کسی جنرل کی جنگی کامیابیوں، غیرمعمولی قیادت، یا طویل خدمات کے اعتراف کے طور پر دیا جاتا ہے۔ اکثر...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر دفاع خواجہ آصف نے خبردار کیا ہے کہ اگر شملہ معاہدہ ختم ہوتا ہے تو لائن آف کنٹرول کا وجود بھی نہیں رہے گا اور اس کی جگہ سیزفائر لائن بن جائے گی۔ انہوں نے پاکستان کی جنگی تاریخ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہماری بدقسمتی ہے کہ ہم دو جنگوں میں حصہ لے چکے ہیں حالانکہ ان دونوں کا ہم سے کوئی ناطہ نہیں تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان دونوں مواقع پر مجبوریاں ڈکٹیٹرز کی تھیں۔ نجی نیوز چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارت نہیں چاہتا کہ یہ تاثر دیا جائے کہ جنگ بندی کا فیصلہ اس کی طرف سے کیا گیا۔ انہوں نے...
    ---فائل فوٹو  وزیرِ بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا کہ سندھ حکومت نے ایسے ادارے بنائے ہیں جو دوسرے صوبوں میں کام کریں، ہماری کامیابی کو دیکھ کر دیگر صوبوں میں بھی گھر بن رہے ہیں۔وزیرِ بلدیات سندھ سعید غنی نے وزیرِ ایکسائز سندھ مکیش چاؤلہ کے ہمراہ کراچی میں پریس کانفرنس کی۔اس دوران سعید غنی نے کہا کہ سندھ کابینہ نے آج افواج پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایکسائز اور ٹیکسیشن کے لیے عدالتیں قائم کرنی تھیں، سندھ کابینہ میں آج عدالتوں کے قیام کا ایجنڈا تھا، 7 عدالتیں قائم ہوں گی، اس حوالے سے آج فیصلہ نہیں ہوسکا۔سعید غنی کا کہنا ہے کہ سیپرا ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی گئی ہے،...