2026-06-02@20:51:20 GMT
تلاش کی گنتی: 274

«کو امریکی دفاعی»:

    امریکی کانگریس میں زیرِ غور ایک نئی دفاعی تجویز امریکا اور اسرائیل کے عسکری تعلقات کو غیرمعمولی حد تک مضبوط بنا سکتی ہے۔ اگر یہ شق قانون بن گئی تو دونوں ممالک نہ صرف اسلحہ سازی، تحقیق اور دفاعی ٹیکنالوجی میں مشترکہ طور پر کام کریں گے بلکہ ان کی دفاعی صنعتیں اور عسکری نظام پہلے سے کہیں زیادہ ایک دوسرے سے جڑ جائیں گے، جسے ماہرین امریکا اسرائیل تعلقات میں ایک تاریخی تبدیلی قرار دے رہے ہیں۔ امریکی کانگریس میں پیش کیے گئے دفاعی بجٹ بل کی ایک اہم شق امریکا اور اسرائیل کے درمیان فوجی اور دفاعی تعاون کو نئی سطح پر لے جانے کی راہ ہموار کر رہی ہے، جس کے تحت دونوں ممالک اسلحہ سازی، دفاعی...
    برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) یوکرین کے مسئلے پر نیٹو وزرائے دفاع کا اجلاس ہوا جس میں برطانیہ نے یوکرین کو 205 ملین ڈالر دینے کا وعدہ کیا ہے۔ برطانوی وزیر دفاع جان ہیلی نے بتایا کہ امدادی رقم یوکرین کو امریکی ہتھیار خریدنے میں مدد دے گی، یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے امریکی اقدامات خوش آئند ہیں۔ دوسری جانب یوکرینی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ روس ہمارے خلاف زمینی جنگ میں کامیاب نہیں ہو سکتا، شراکت داروں سے کہتے ہیں روس پر پابندیاں بڑھائیں۔
    عبدالکریم خلف کا کہنا ہے کہ امریکا کو خلیج فارس میں طیارہ بردار بحری جہاز سمیت 17 سے 20 جنگی جہازوں کے بیڑے کی تعیناتی کے باوجود ایران کے بیلسٹک اور ہائپر سونک میزائلوں کے سنگین چیلنج کا سامنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایک عراقی سیکورٹی اور عسکری ماہر نے کہا ہے کہ ایرانی میزائلوں کی طاقت اور درستگی نے امریکہ کی خطے کے دفاع کی صلاحیت پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ عراقی سیکورٹی اور عسکری ماہر عبدالکریم خلف نے کہا ہے کہ ایران کی میزائل ٹیکنالوجی اب خطے میں امریکی اڈوں اور بحری بیڑوں کے لیے براہ راست اور تباہ کن خطرہ ہے۔ انہوں نے المعلمہ ویب سائٹ کو بتایا کہ تین ہزار کلومیٹر سے زیادہ میزائلوں کی رینج نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">260211-08-10 کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے سانحہ گل پلازہ کے خلاف دائر آئینی درخواستوں پر درخواست گزاروں کو جوڈیشل کمیشن سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواستیں نمٹا دی ہیں۔ سماعت کے دوران چیف فائر آفیسر ہمایوں خان، گل پلازہ ایسوسی ایشن کے صدر تنویر پاستا اور پولیس حکام عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت چیف فائر آفیسر کی جانب سے تحریری جواب بھی عدالت میں جمع کرا یا گیا۔ چیف فائر آفیسر ہمایوں خان نے مؤقف اختیار کیا کہ فائر سیفٹی قوانین پر عملدرآمد کرانا فائر بریگیڈ کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا، فائر بریگیڈ حکام نے 2021ء میں گل پلازہ میں فائر سیفٹی سروے کیا تھا، جس میںایس او پیز کے تحت فائر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وائٹ ہاؤس نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر کے پاس سفارتکاری کے علاوہ بھی متعدد آپشنز موجود ہیں۔وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیوٹ نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ صدر ٹرمپ ایران سے متعلق اپنے مطالبات پر بالکل واضح ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ یہ جانچنا چاہتے ہیں کہ آیا ایران کے ساتھ کوئی معاہدہ طے پایا جا سکتا ہے یا نہیں۔کیرولین لیوٹ نے ایرانی قیادت کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کے پاس سفارتی ذرائع کے ساتھ ساتھ دیگر آپشنز بھی موجود ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ دنیا کی تاریخ کی سب سے طاقتور فوج کے کمانڈر انچیف ہیں اور اپنے اختیارات...
    سٹی 42: ریسکیو 1122 کی ایمرجنسی ہیلپ لائن میں تکنیکی خرابی کے باعث شہریوں کو متبادل نمبرز فراہم کر دیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق  انجینئرز خرابی دور کرنے میں مصروف ہیں جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ سروس جلد بحال کر دی جائے گی۔ ریسکیو حکام نے ایمرجنسی کی صورت میں شہریوں کو  ان نمبرز پر ( 042-37423372, 0333-4120895, 0332-6461122, 0333-4481746, 042-37424716) رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ورلڈ کپ میچ بائیکاٹ، اگر بھارت اور پاکستان سپر 12، سیمی فائنل اور فائنل میں ٹاکرا ہوا تو پھر کیا ہوگا ؟ حکام کے مطابق یہ اقدام شہریوں کی فوری مدد یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ریسکیو ٹیمیں بروقت پہنچ سکیں۔...
    امریکا کے سابق صدر بل کلنٹن اور سابق وزیرِ خارجہ ہلیری کلنٹن نے جیفری ایپسٹین کیس سے متعلق امریکی ایوانِ نمائندگان کی تحقیقات میں گواہی دینے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ایوانِ نمائندگان چند دنوں میں دونوں کے خلاف توہینِ کانگریس کی کارروائی پر ووٹنگ کرنے والا تھا۔ اگر یہ ووٹنگ منظور ہو جاتی تو کلنٹن جوڑے کو جرمانے یا حتیٰ کہ قید کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا تھا۔ یہ پیش رفت بل اور ہلیری کلنٹن اور ہاؤس اوور سائٹ کمیٹی کے چیئرمین ریپبلکن رکن جیمز کومر کے درمیان جاری کشیدگی کے بعد سامنے آئی۔ کومر نے کہا ہے کہ دونوں کلنٹن کو کمیٹی کے سامنے...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے خفیہ طور پر ایران کو ایک ڈیڈ لائن دی ہے، جس سے قبل جوہری معاہدہ قبول نہ کرنے کی صورت میں بڑی فوجی کارروائی کی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں: ایران امریکا کشیدگی کے باعث مشرقِ وسطیٰ کی پروازیں متاثر، عالمی ایئرلائنز الرٹ اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو ڈیڈ لائن دیے جانے کے بعد خطے میں امریکی فوجیوں کی نقل و حرکت تیز کردی گئی ہے۔ ان کے مطابق اگر ایران مقررہ وقت میں جوہری معاہدے پر آمادہ نہ ہوا تو نتائج سنگین ہوسکتے ہیں۔ اسی تناظر میں تازہ پیشرفت کے طور پر ایک امریکی میزائل بردار تباہ کن بحری...
    نااہل بھارتی حکومت کی ناکام سفارتکاری، ترقی کے دعوے چکنا چور WhatsAppFacebookTwitter 0 31 January, 2026 سب نیوز ممبئی(آئی پی ایس )مودی سرکاری کی ناقص حکمت عملی اور ناکام خارجہ پالیسی نے مودی کے علاقائی تسلط کا بھونڈا دعوی فاش کردیا ہے۔عالمی جریدہ دی ٹیلی گراف نے مودی کے بدترین دور اقتدار میں بھارت کی ناکام سفارتکاری کا پردہ چاک کر دیا ہے۔دی ٹیلی گراف کے مطابق بھارتی ادارہ جاتی حصص کی فروخت اور امریکی پابندیوں کے باعث مودی نے امریکہ کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے۔ بھارت پر بھاری ٹیرف اور امریکی امیگریشن قوانین میں سختی مودی کے خطہ میں تسلط کے خواب پر زوردارطمانچہ ہے۔ روس اور یوکرین جنگ میں پھنسے سینکڑوں بھارتی شہریوں کی مدد میں...
    امریکا نے اسرائیل کو 6.5 ارب ڈالر مالیت کے جدید فوجی سازوسامان کی فروخت کی منظوری دے دی ہے۔ امریکی محکمہ دفاع کے مطابق اس فیصلے کے تحت اسرائیل کو مختلف نوعیت کا عسکری سازوسامان فراہم کیا جائے گا جس کا مقصد اسرائیل کی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ محکمہ دفاع کا کہنا ہے کہ فروخت کیے جانے والے سازوسامان میں 3.8 ارب ڈالر مالیت کے اپاچی ہیلی کاپٹر اور 1.98 ارب ڈالر کے جدید لائٹ وہیکلز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اسرائیل کو نیمر آرمڈ پرسنل کیریئرز کے پاور پیکس، لاجسٹک سپورٹ اور دیگر عسکری آلات بھی فراہم کیے جائیں گے۔ مزید پڑھیں افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی اسلحہ طالبان کی سب سے بڑی طاقت...
    امریکی سفارتخانہ اسلام آباد(فائل فوٹو)۔ امریکی سفارتخانہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکومت کے اپنے ہم منصبوں کیساتھ ایک نیا تعلیمی ورکنگ گروپ قائم کیا۔ اس حوالے سے ترجمان امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ اس تعلیمی ورکنگ گروپ کا مقصد فنی اوراعلیٰ تعلیم میں قریبی تعاون کا فروغ ہے، ہم نے 2025 کے انٹرنیشنل وزیٹر لیڈرشپ پروگرام کے سابق شرکا سے ملاقات کی۔ ترجمان امریکی سفارتخانے کے مطابق امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے صوبہ سندھ کا دورہ کیا اور مقامی رہنماؤں سے ملاقات کی۔ ترجمان نے کہا کہ نیٹلی بیکر نے زرعی اور کاروباری برادریوں سے رابطہ کیا۔ نیٹلی بیکر مقامی ثقافتی روایات سے بھی لطف اندوز ہوئیں۔ ترجمان نے کہا ہم امریکی آزادی کے 250 سال مکمل ہونے کا جشن مناتے...
    ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران امریکا کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کے لیے تیار ہے لیکن یہ مذاکرات منصفانہ ہوں اور ان میں ایران کی دفاعی صلاحیتوں کو شامل نہ کیا جائے۔ یہ بھی پڑھیں: ایران کے خلاف کارروائی کے لیے امریکی فوج تیار، سیکریٹری آف وار کا انتباہ جمعے کو ترکیہ کے وزیر خارجہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران عباس عراقچی نے کہا کہ اگر مذاکرات منصفانہ اور مساوی بنیادوں پر ہوں تو ایران ان میں شرکت کے لیے تیار ہے تاہم انہوں نے بتایا کہ ایران اور امریکا کے درمیان فی الحال کسی قسم کے مذاکرات طے نہیں پائے ہیں۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے کی طاقتیں...
    اقوام متحدہ میں روسی نمائندے نے اعلان کیا ہے کہ ایران، 12 روزہ جنگ کے مقابلے میں اب، ممکنہ امریکی حملے کا مقابلہ کرنے کیلئے کہیں زیادہ زیادہ تیار ہے اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں روسی فیڈریشن کے نمائندے واسیلی نیبنزیا نے اعلان کیا ہے کہ ایران، کسی بھی فوجی مہم جوئی کے خلاف اپنے دفاع کے لئے بھرپور طور پر تیار ہے۔ روسیا 24 چینل کے ساتھ ایک انٹرویو میں، واسیلی نیبنزیا نے کہا کہ ایران، اب ممکنہ امریکی حملے کا مقابلہ کرنے کے لئے، 12 روزہ جنگ کے مقابلے میں کہیں زیادہ تیار ہے۔ روسی سفارتکار نے وضاحت کرتے ہوئے مزید کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ ایران میں ہونے والے ہنگاموں کے بعد سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی...
    خبر رساں ادارے تسنیم کے بین الاقوامی گروپ کے مطابق عراق کی تحریک عهد‌الله کے سیکرٹری جنرل سید ہاشم الحیدری نے کہا ہے کہ احمق ٹرمپ اسلامی جمہوریہ ایران کو نہیں جانتا، وہ نہیں جانتا کہ ولی فقیہ کون ہے اور اس کا مطلب کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عراق کی عهد‌الله تحریک کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ لاکھوں جانثار امریکی سفارت خانوں اور اڈوں کو جہنم میں بدلنے کے لیے تیار ہیں۔ خبر رساں ادارے تسنیم کے بین الاقوامی گروپ کے مطابق عراق کی تحریک عهد‌الله کے سیکرٹری جنرل سید ہاشم الحیدری نے کہا ہے کہ احمق ٹرمپ اسلامی جمہوریہ ایران کو نہیں جانتا، وہ نہیں جانتا کہ ولی فقیہ کون ہے اور اس کا مطلب کیا ہے۔ انہوں نے مزید...
    قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر سے امریکہ کے سفارت خانے کی پولیٹیکل کونسلر کی ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2026 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر سے امریکہ کے سفارت خانے کی پولیٹیکل کونسلر شیلی اے ڈبلیو سیکسن کی قیادت میں تین رکنی وفد نے پارلیمنٹ ہاس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، بین الاقوامی سیاست، عالمی و علاقائی معیشت، اقتصادی ترقی، معاشی خوشحالی، امن و استحکام، سیکیورٹی صورتحال اور وسائل کے مثر استعمال سمیت مختلف اہم موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے دو...
    واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکا کی ایموری یونیورسٹی نے ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی کی بیٹی کو ملازمت سے برطرف کر دیا۔ ایران کے اعلیٰ عہدے دار علی لاریجانی کی بیٹی فاطمہ اردشیر لاریجانی امریکا کی ایموری یونیورسٹی کے میڈیکل سکول بطور اسسٹنٹ پروفیسر ملازمت کر رہی تھیں، فاطمہ اردشیر ہیماٹولوجی اور میڈیکل آنکولوجی پڑھا رہی تھیں، ان کا نام اب فیکلٹی کی ویب سائٹ سے بھی ہٹا دیا گیا ہے۔ وِن شپ کینسر انسٹی ٹیوٹ نے معلومات شامل کیے بغیر تصدیق کی کہ ایک ڈاکٹر جو ایرانی حکومت کے ایک اعلیٰ اہلکار کی بیٹی ہے، اب ایموری کی ملازم نہیں ہیں۔ واضح رہے کہ 19 جنوری کو ایموری یونیورسٹی کے باہر درجنوں ایرانی نژاد امریکیوں نے...
    امریکا کی ایموری یونیورسٹی نے ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی کی بیٹی فاطمہ اردشیر لاریجانی کو ملازمت سے برطرف کر دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فاطمہ لاریجانی ایموری یونیورسٹی کے میڈیکل اسکول سے وابستہ تھیں۔ رپورٹ کے مطابق فاطمہ اردشیر لاریجانی یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں اور ہیماٹولوجی اور میڈیکل آنکولوجی کے مضامین پڑھا رہی تھیں۔ مزید پڑھیں اسرائیل ایران پر حملے کے موقع کی تلاش میں ہے، ترک وزیر خارجہ کا بڑا انکشاف پاکستان کے ایران اور امارات کے ساتھ سفارتی و معاشی روابط مزید مستحکم ایموری یونیورسٹی کے ون شپ کینسر انسٹی ٹیوٹ نے تصدیق کی ہے کہ فاطمہ لاریجانی اب ادارے...
    اسلام آباد: ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس واپسی کے ایک سال بعد پاکستان امریکی تزویراتی سوچ میں آنے والی نمایاں تبدیلی سے فائدہ اٹھانے والے خاموش ممالک میں شامل نظر آنے لگا ہے۔ حال ہی میں جاری ’’ امریکا کی قومی دفاعی حکمت عملی 2026‘‘ واشنگٹن کے کئی دہائیوں پرانے اس موقف سے دستبرداری کا پتہ دے رہی ہے۔ پاکستانی حکام اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس سے اسلام آباد کے خارجہ پالیسی کے چیلنجز میں کمی آئی ہے۔  ٹرمپ کے "امریکا فرسٹ" نظریے کی واپسی کے ساتھ اسلام آباد میں بہت سے لوگوں کو دوبارہ نظر انداز کیے جانے کا خدشہ تھا۔ تاہم گزشتہ ایک سال کے دوران حالات مختلف انداز میں سامنے آئے ہیں۔...
    امریکی پینٹاگون نے اپنی نئی قومی دفاعی حکمت عملی جاری کر دی ہے، جس میں ملک کی سرحدوں کے تحفظ، عالمی اتحادیوں کے کردار اور چین و روس جیسے بڑے حریفوں سے نمٹنے کے حوالے سے اہم تبدیلیاں دکھائی گئی ہیں۔ یہ منصوبہ ’طاقت کے ذریعے امن‘ کے اصول پر مبنی ہے اور امریکا کی نئی عسکری ترجیحات کا خاکہ پیش کرتا ہے۔ پچھلی حکومتوں پر تنقید نئی حکمت عملی میں سابقہ امریکی انتظامیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ پینٹاگون کے مطابق پچھلی حکومت نے اتحادی ممالک کو اپنے دفاعی فرائض سنجیدگی سے نہ لینے کی اجازت دی، جبکہ حریفوں کو مضبوط ہونے کا موقع ملا۔ داخلی طور پر سرحدیں غیر محفوظ رہیں اور مغربی نصف...
    اسرائیلی حکام کے مطابق صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے دفاعی تیاریوں کو مزید مضبوط کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران پر ممکنہ امریکی حملے کے پیش نظر اسرائیل نے دفاعی الرٹ بڑھا دیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایرانی قیادت امریکی حملےکے جواب میں حکمت عملی پر غور کررہی ہے۔ اسرائیلی فضائیہ نے خدشہ ظاہر کیا کہ ایران اسرائیل کو لڑائی میں شامل کر سکتا ہے تاہم یہ یقینی نہیں کہ ایران اسرائیل کو پہلا ہدف بنائے گا۔ اسرائیلی حکام کے مطابق صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے دفاعی تیاریوں کو مزید مضبوط کیا جا رہا...
    چین کے سفارتخانے نے بنگلہ دیش میں امریکا کے نئے سفیر کے حالیہ بیانات کو سختی سے رد کرتے ہوئے انہیں غیر ذمہ دارانہ اور مکمل طور پر بے بنیاد قرار دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق، امریکی سفیر نے جنوبی ایشیا میں چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ پر تشویش ظاہر کی اور بعض شعبوں میں چین کے ساتھ تعلقات کے ممکنہ خطرات کے حوالے سے بنگلہ دیش کو آگاہ کرنے کا عندیہ دیا۔ مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ، بنگلہ دیش نے اپنی کرکٹ ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا اصولی فیصلہ کرلیا اس کے جواب میں چین کے سفارتخانے کے ترجمان نے کہا کہ یہ بیانات صحیح اور غلط کو الجھانے والے ہیں اور پس پردہ مقاصد پر مبنی ہیں۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران پر ممکنہ امریکی حملے کے خدشے کے پیش نظر اسرائیل نے اپنی دفاعی تیاریوں اور الرٹ کی سطح میں اضافہ کر دیا ہے۔اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی قیادت کسی بھی ممکنہ امریکی کارروائی کے جواب میں اپنی حکمتِ عملی پر غور کر رہی ہے۔ اسرائیلی فضائیہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایران کسی بھی ردِعمل میں اسرائیل کو تنازع میں گھسیٹ سکتا ہے، تاہم یہ ضروری نہیں کہ ایران اپنا پہلا حملہ اسرائیل پر ہی کرے۔اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے دفاعی اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو رہا کروانا چاہتے تھے۔  رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے اپنے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ امریکی صدر نے عمران خان کی رہائی کے لیے چیف آف ڈیفنس فورسز و فیلڈ مارشل عاصم منیر سے رابط بھی کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی رہائی کے لیے سفارتی سطح پر پس پردہ پیشرفت جاری تھی۔ تاہم اسی دوران قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے بعض اراکین کی جانب سے امریکا اور صدر ٹرمپ کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ جس کے باعث یہ معاملہ آگے نہ بڑھ...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے فلسطین کی تعمیر نو کیلئے امریکی صدر کی طرف سے پاکستان کو مجوزہ بورڈ کی ممبر شپ کیلئے دعوت پاکستان کی عظیم سفارتی کامیابی اور اہل فلسطین کیلئے پاکستان کی ہر سطح پر کوششوں اور جدوجہد کا نتیجہ ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جس طرح امریکی صدر کیساتھ اور عالمی سطح پر فلسطینیوں کی ترجمانی کی وہ قابل فخر ہے ۔ وقت آگیا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان اس دعوت کو قبول کرکے پاکستان کے اُمت مسلمہ کیساتھ اہل فلسطین کیلئے کردار کو آگے بڑھائیں۔ بلا شبہ اس دعوت سے پاکستان کا عالمی وقار اور کردار واضح دنیا...
    فائل فوٹو امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا ہے کہ عمارتوں میں ایسا کوئی میکینزم نہیں، جس سے شہری محفوظ رہ سکیں۔انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ سال میں آگ لگنے کے 2500 سے زائد چھوٹے بڑے واقعات ہوئے ہیں، کمیٹیاں بنتی ہیں لیکن کام نہیں ہوتا۔دوسری طرف ایم کیو ایم پاکستان نے گل پلازا میں آتشزدگی کے ذمے داران کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کیا۔فائر سیفٹی قوانین پر سختی سے عمل درآمد کرنے پر زور دیا اور جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے اظہار افسوس کیا۔ ترجمان ایم کیو ایم نے کہا کہ گل پلازا کا واقعہ انسانی سانحہ ہے ، گنجان آباد کاروباری مقامات پر حفاظتی انتظامات نہ ہونا ناقابلِ قبول ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ حکومتِ...
    امریکی جریدے فارن افیئرز نے اپنے تازہ تجزیے میں کہا ہے کہ بھارت کا خود کو امریکا کا ایک مضبوط ’’اسٹریٹجک ستون‘‘ قرار دینے کا دعویٰ حالیہ واقعات کے بعد کمزور پڑتا دکھائی دے رہا ہے۔ جریدے کے مطابق مئی 2025 کی پاک بھارت جنگ کے بعد واشنگٹن اور نئی دہلی کے تعلقات اپنی تاریخ کے شدید ترین تناؤ سے گزر رہے ہیں۔ فارن افیئرز کے مطابق جنگ بندی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کردار کو پاکستان نے کھلے دل سے سراہا، جبکہ بھارت نے امریکی ثالثی کو مسترد کیا۔ امریکی صدر کی جانب سے پاکستان کی سفارتی اور عسکری کامیابیوں کا بار بار ذکر اور پاکستانی قیادت کے ساتھ مثبت روابط بھارت کے لیے سفارتی سطح پر سبکی...
    بین الاقوامی جریدے دی ڈپلومیٹ نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ طالبان کی افغانستان میں واپسی کے بعد پیدا ہونے والے منفی اثرات کا سب سے زیادہ بوجھ پاکستان نے اٹھایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2021 میں طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کو پاکستان نے خطے میں استحکام کے ایک ممکنہ موقع کے طور پر دیکھا اور سفارتی و انسانی بنیادوں پر طالبان کی حمایت بھی کی، تاہم اس کے نتائج توقعات کے برعکس نکلے۔ طالبان کی حکومت کے بعد پاکستان کی داخلی سلامتی کی صورتحال مزید خراب ہوئی اور ملک کو دہشت گردی کی نئی لہر کا سامنا کرنا پڑا۔ دی ڈپلومیٹ کے مطابق افغانستان میں اب بھی تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)، القاعدہ اور...
    سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس، جو پہلے ٹوئٹر کے نام سے جانا جاتا تھا، جمعے کے روز عالمی سطح پر شدید تکنیکی خرابی کا شکار ہوگیا۔ ایک ہفتے کے دوران یہ دوسرا موقع ہے جب صارفین کو پلیٹ فارم تک رسائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ بھی پڑھیں: خود کو ایلون مسک کے بیٹے کی ماں قرار دینے والی خاتون نے ایکس اے آئی پر مقدمہ دائر کردیا دنیا کے مختلف حصوں سے صارفین نے بتایا کہ ویب سائٹ اور موبائل ایپ لوڈ نہیں ہو رہی تھی جبکہ کئی افراد کو خالی اسکرین نظر آئی۔ بعض صارفین کے مطابق انہیں کلاؤڈ فلیئر کی ایرر اسکرین بھی دکھائی دی، تاہم مسئلہ پلیٹ فارم کے اندرونی نظام سے متعلق تھا اور...
    (انور عباس)ترجمان امریکی سفارت خانہ کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے 21 جنوری سےپاکستان سمیت منتخب ممالک  کے  درخواست دہندگان کو امیگرنٹ ویزا کا اجراء معطل کر رہا ہے۔ اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے نے ایکس پر باضابطہ پیغام جاری کر دیا ہے ،  پیغام میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے امریکی عوام کے تحفظ پر توجہ دی جا رہی ہے،اسی لئے ویزا درخواست گزاروں کی  چھان بین اور جانچ پڑتال کے اعلیٰ ترین معیار کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ 21 جنوری سے  امریکی محکمہ خارجہ پاکستان سمیت منتخب ممالک  کے  درخواست دہندگان کو امیگرنٹ ویزا کا اجراء معطل کر رہا ہے۔ خیرپور ؛ خسرہ کی وبا بے قابو ، 3 ننھے پھول مرجھاگئے...
    ممکنہ امریکی حملے کا خدشہ، بھارت نے اپنے تمام شہریوں کو ایران چھوڑنے کی ہدایت کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 14 January, 2026 سب نیوز تہران (آئی پی ایس )ایران میں بھارتی سفارتخانے نے تمام بھارتی شہریوں کو ایران چھوڑنے کی ہدایت کر دی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق سفارتخانے نے تمام بھارتی شہریوں بشمول طلبہ، زائرین، تاجروں اور سیاحوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ دستیاب ذرائع سے ایران چھوڑ دیں۔ بھارتی سفارتخانے نے ہدایت جاری کی ہے کہ بھارتی شہری ایران میں مظاہروں اور احتجاجی مقامات سے دور رہیں، سفارتخانے سے رابطے میں رہیں۔واضح رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران دونوں ممالک کے اعلی حکام کے درمیان براہِ راست رابطے منقطع ہو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکا نے ایران میں جاری احتجاجی لہر کے پیش نظر اپنے شہریوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایران کے مختلف شہروں میں احتجاج دن بدن شدت اختیار کر رہا ہے جس کے باعث سیکورٹی صورتحال تیزی سے بگڑ رہی ہے اور تشدد کے امکانات میں اضافہ ہو چکا ہے۔ اسی تناظر میں امریکی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کے لیے سخت ٹریول ایڈوائزری جاری کی ہے، جس میں جان و مال کو لاحق ممکنہ خطرات سے خبردار کیا گیا ہے۔امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران میں احتجاجات کے دوران بڑے پیمانے پر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نائب امریکی صدر جے ڈی وینس کی قیادت میں سینئر مشیروں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر زور دیا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی ممکنہ فوجی کارروائی سے قبل سفارتی راستہ اختیار کیا جائے۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران میں جاری مظاہروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے تناظر میں صدر ٹرمپ ایران پر حملے کے آپشن پر غور کر رہے ہیں، تاہم نائب صدر اور ان کے قریبی معاونین کا مؤقف ہے کہ پہلے سفارتکاری کو موقع دیا جانا چاہیے۔ایک امریکی اخبار نے حکام کے حوالے سے بتایا کہ صدر ٹرمپ نے تاحال حتمی فیصلہ نہیں کیا۔ اگرچہ اس وقت ان کا جھکاؤ فوجی کارروائی کی جانب ہے، تاہم حالات کے مطابق ان کا مؤقف تبدیل ہو...
    نئی دہلی/واشنگٹن (نیوز ڈیسک) بھارت کی خارجہ اور تجارتی پالیسی ایک بار پھر شدید تنقید کی زد میں آ گئی ہے، جہاں امریکی ٹیرف اور تجارتی معاہدے کی ناکامی نے بھارتی معیشت کو مزید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔ مبصرین کے مطابق دکھاوے، جھوٹ اور تکبر پر مبنی مودی حکومت کی خارجہ پالیسی کے منفی نتائج اب کھل کر سامنے آ رہے ہیں۔ امریکی وزیرِ تجارت ہاورڈ لٹ نک نے بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدہ طے نہ پانے کی اصل وجہ مودی حکومت کی ہٹ دھرمی کو قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے اہم مرحلے پر لچک نہ دکھانے کے باعث پیش رفت ممکن نہ ہو سکی۔ امریکی وزیرِ تجارت نے یہ بھی انکشاف کیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن/نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)علاقائی تنازعات اور معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت سفارتی کمزوریوں کے باعث لابنگ فرمز پر انحصار کرنے لگا۔امریکی تحقیقاتی ادارے اوپن سیکرٹس اور دی انڈین ایکسپریس نے بھارت کی جانب سے امریکا میں لاکھوں ڈالرز کی لابنگ کو بے نقاب کردیا۔ امریکی تحقیقاتی ادارے اوپن سیکرٹس کے مطابق بھارت نے مسخ شدہ ساکھ کی بحالی کے لیے2025ء میں متعدد لابیسٹ ہائر کیے۔اوپن سیکرٹس کے مطابق بھارتی حکومت نے امریکی لابنگ فرم بی جی آر گروپ کو 4 لاکھ 50 ہزار ڈالرز دے کر سفارتی ساکھ کو بحال کرنے کی کوشش کی۔ بھارتی جریدہ دی انڈین ایکسپریس نے بھی بھارتی حکومت کی جانب سے امریکا میں کی گئی لابنگ کا پردہ چاک کر دیا۔دی...
    علاقائی تنازعات اور معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت نے سفارتی کمزوریوں کے تدارک کے لیے لابنگ فرموں پر انحصار شروع کر دیا ہے۔ مزید پڑھیں: امریکا نے بھارت کی قیادت میں قائم انٹرنیشنل سولر الائنس سے علیحدگی اختیار کرلی، مودی سرکار کو بڑا دھچکا امریکی تحقیقاتی ادارے اوپن سیکرٹس اور بھارتی جریدے دی انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے امریکا میں لاکھوں ڈالرز کی لابنگ کے ذریعے اپنی مسخ شدہ ساکھ بحال کرنے کی کوشش کی ہے۔ اوپن سیکرٹس کے مطابق بھارتی حکومت نے 2025 میں متعدد لابیسٹ ہائر کیے تاکہ بین الاقوامی سطح پر اپنی پوزیشن مضبوط کر سکے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حکومت نے امریکی لابنگ فرم بی جی آر گروپ کو...
    امریکا میں لاکھوں ڈالرز کی لابنگ کے باوجود بھارت کو سفارتی محاذ پر شکست WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2026 سب نیوز نئی دہلی (آئی پی ایس )امریکا میں لاکھوں ڈالرز کی لابنگ کے باوجود بھارت کو سفارتی محاذ پر شکست کا سامنا ہے۔امریکی تحقیقاتی اداریکی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت نے امریکی لابنگ فرم کو 4لاکھ 50 ہزار ڈالرز دیے اور بھارت نے اپنی سفارتی ساکھ کوبحال کرنیکی کوشش کی۔دوسری جانب بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ آپریشن سندور میں بھارت نیلابنگ کے ذریعے ٹرمپ انتظامیہ سے رابطیشروع کیے اوربھارتی وفد نے امریکی انتظامیہ سے ملاقاتوں کیلئے لابنگ فرم کی مدد لی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے 2 لابنگ فرمز کوبالترتیب1.8ملین ڈالر اور 75 ہزار ڈالرز سہ ماہی...
    امریکا میں چینی سفارت خانے نے چین کی معاشی اور تکنیکی کامیابیوں کو ’’خطرہ‘‘ قرار دینے والے مغربی بیانیے پر طنزیہ ویڈیو شیئر کر دی ہے۔ ویڈیو میں اس سوچ کا مذاق اڑایا گیا ہے جس کے تحت چین کی ترقی کو دنیا کے لیے خطرہ بنا کر پیش کیا جاتا ہے۔ ویڈیو میں الیکٹرک گاڑیوں، سولر پینلز، بیٹریوں اور مینوفیکچرنگ کے شعبے میں چین کی نمایاں برتری کو دکھایا گیا ہے، جبکہ یہ سوال بھی اٹھایا گیا ہے کہ اگر چین واقعی خطرہ ہے تو پھر مغربی ممالک، خصوصاً امریکا، چینی مصنوعات پر اتنا انحصار کیوں کرتے ہیں۔ چینی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ ایک طرف امریکا چین کی ترقی سے خوف ظاہر کرتا ہے، تو دوسری جانب...
    امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ وینزویلا میں کارروائی سے فائدہ امریکی عوام کو ہوگا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکا کا وینزویلا کے قدرتی وسائل پر قبضہ ہوگا، دشمنوں پر بالادستی حاصل ہوگی۔ جے ڈی وینس نے مزید کہا کہ امریکی فوجی برتری کی وجہ سے لوگ ہمیں چیلنج کرنے سے گھبرائیں گے۔ امریکی نائب صدر کا کہنا تھا کہ وینزویلا میں فوجی آپریشن سے توانائی کے وسائل پر کنٹرول بڑھے گا۔ جے ڈی وینس نے مزید کہا کہ ماضی میں وینزویلا نے غیر ملکی حریفوں کو سستی توانائی تک رسائی کی اجازت دی تھی اور آمدنی کا استعمال ان سرگرمیوں میں استعمال کیا جارہا تھا جس سے امریکا کو...
    امریکی شہر منی ایپلس میں امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کے ایک اہلکار نے گاڑی سوار 37 سالہ خاتون کو براہ راست فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔ امریکی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والی تین بچوں کی ماں کا نام رینی نکول میکلن گُڈ تھا۔ وہ کولوراڈو میں پیدا ہوئی تھیں اور ان کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ بھی نہیں ملا۔ رینی نکول نے حال ہی میں منی ایپلس میں رہائش اختیار کی۔ وہ ایک شاعرہ تھیں اور کتب بینی کا شوق رکھتی تھیں۔ افسوسناک حادثے کے روز رینی نے اپنے 6 سالہ بیٹے کو اسکول چھوڑا اور واپسی پر انھیں اور شریکِ حیات کو برف پوش سڑک پر امریکی اہلکاروں نے روکنے کی کوشش کی۔ رینی کے پارٹنر نے بتایا کہ آناً فاناً صورت حال بدل گئی اور جب تک میں کچھ سمجھ پاتا۔ اہلکار نے فائرنگ کردی...
    امریکی شہر منیاپولس میں امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (آئی سی ای) کے ایک چھاپے کے دوران فائرنگ کے واقعے میں ایک خاتون ہلاک ہو گئی۔ یہ واقعہ ایک رہائشی علاقے میں پیش آیا جہاں غیر قانونی تارکینِ وطن کے خلاف جاری کارروائیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج ہو رہا تھا۔ امریکی میڈیا کے مطابق چھاپے کے دوران کچھ مظاہرین نے آئی سی ای اہلکاروں کی پیش قدمی روکنے کی کوشش کی۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس دوران ایک خاتون ڈرائیور نے مبینہ طور پر اپنی گاڑی اہلکاروں پر چڑھانے کی کوشش کی، جس پر ایک آئی سی ای افسر نے فائرنگ کر دی۔ گولی لگنے سے خاتون موقع پر ہی جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔ واقعے پر ردِعمل...
    امریکی ریاست منی سوٹا کے شہر منیاپولس میں امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (ICE) کے ایک اہلکار نے فائرنگ کر کے ایک خاتون کو ہلاک کر دیا۔ آئی سی ای کے مطابق خاتون نے اہلکار کو گاڑی سے کچلنے کی کوشش کی، جبکہ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون موقع سے گاڑی نکالنے کی کوشش کر رہی تھی۔ واقعہ کہاں اور کیسے پیش آیا؟ یہ واقعہ بدھ کے روز ایسٹ 34ویں اسٹریٹ اور پورٹلینڈ ایونیو پر پیش آیا، جہاں مظاہرین نے مبینہ طور پر آئی سی ای کی گاڑیوں کو گھیر کر انہیں علاقے سے نکلنے سے روکنے کی کوشش کی۔ ہلاک ہونے والی 37 سالہ خاتون کی شناخت اس کی والدہ نے رینی نیکول گڈ کے نام سے کی۔...
    امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اعلان کیا کہ وینزویلا کی عارضی انتظامیہ امریکا کو 30 سے 50 ملین بیرل اعلیٰ معیار کا تیل مارکیٹ قیمت پر فروخت کرے گی۔ ٹرمپ نے کہا کہ توانائی کے وزیر کرس رائٹ کو فوری طور پر اس منصوبے کو عملی شکل دینے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ تیل کو ذخیرہ کرنے والی شپوں کے ذریعے براہِ راست امریکی بندرگاہوں تک پہنچایا جائے گا۔ مزید پڑھیں: وینزویلا میں آئندہ 30 دن میں انتخابات نہیں ہوں گے، صدر ٹرمپ انہوں نے مزید کہا کہ اس رقم کا کنٹرول صدر کے طور پر خود سنبھالیں گے، لیکن اسے وینزویلا اور امریکا کے عوام کے فائدے کے لیے استعمال کیا جائے...
    نیویارک: وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی گرفتاری اور امریکی فوجی آپریشن کے بعد بلائے گئے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس امریکا کے سفیر کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ نے مادورو کو سفارتی راستے پیش کیے، کشیدگی کم کرنے کی کوششیں کیں مگر مادورو نے مسترد کر دیا تھا۔  وینزویلا میں امریکی حملے کے بعد بلائے گئے سلامتی کونسل کے اس ہنگامی اجلاس میں امریکا عالمی سطح پر تنہا نظر آیا، جہاں دوست اور دشمن ممالک نے یک زبان ہو کر کارروائی کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دے دیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی سفیر مائیک والٹز نے دفاع کیا کہ وینزویلا یا اس کے عوام سے ہماری کوئی جنگ نہیں ہے،...
    وینزویلا کے وزیر دفاع ولادیمیر پیڈرینو لوپیز نے امریکا کو سخت پیغام میں کہا ہے کہ وینزویلا ہار نہیں مانے گا اور فتح حاصل کرے گا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وینزویلا کے وزیر دفاع نے کہا کہ ہم کسی بھی صورت مذاکرات نہیں کریں گے اور ایک متحد قوم کی طرح اپنے مقصد کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ وزیر دفاع نے مزید کہا کہ وینزویلا کا پس منظر امن پر مبنی ہے اور ملک ہمیشہ آزادی اور انسانی حقوق کے لیے لڑتا رہا ہے۔ انھوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ وینزویلا اپنی سرزمین اور عوام کی وحدت کا دفاع جاری رکھے گا اور مستقبل میں بھی اسی جذبے کے تحت اپنے قومی مفادات کا تحفظ کرے گا۔ یاد...
    وینزویلا کے وزیر دفاع ولادیمیر پیڈرینو لوپیز نے امریکا کو سخت پیغام میں کہا ہے کہ وینزویلا ہار نہیں مانے گا اور فتح حاصل کرے گا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وینزویلا کے وزیر دفاع نے کہا کہ ہم کسی بھی صورت مذاکرات نہیں کریں گے اور ایک متحد قوم کی طرح اپنے مقصد کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ وزیر دفاع نے مزید کہا کہ وینزویلا کا پس منظر امن پر مبنی ہے اور ملک ہمیشہ آزادی اور انسانی حقوق کے لیے لڑتا رہا ہے۔ انھوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ وینزویلا اپنی سرزمین اور عوام کی وحدت کا دفاع جاری رکھے گا اور مستقبل میں بھی اسی جذبے کے تحت اپنے قومی مفادات کا تحفظ کرے گا۔...
    امریکی حملوں کے بعد وینزویلا کے وزیر دفاع ولادیمیر پیڈرینو لوپیز نے واشنگٹن کو واضح پیغام دیا ہے کہ وہ ہار نہیں مانیں گے اور فتح حاصل کریں گے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وینزویلا ایک متحد قوم کے طور پر اپنے مقصد کے لیے کھڑی ہے اور مذاکرات نہیں کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا، “ہمارا پس منظر امن پر مبنی ہے۔ ہم ہمیشہ آزادی کے لیے لڑیں گے، انسانیت کے لیے اپنے بازو بڑھائے ہیں اور آئندہ بھی اپنی سرزمین اور عوام کی وحدت کا دفاع جاری رکھیں گے۔” ادھر امریکا نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی کہ امریکا نے...
    بھارت اور امریکا کے درمیان تعلقات ایک ایسے مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں جہاں اعتماد، شراکت داری اور اسٹریٹجک ہم آہنگی بری طرح متاثر نظر آتی ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دوسرے دورِ اقتدار کے آغاز کے بعد دونوں ممالک کے روابط نہ صرف کمزور ہوئے ہیں بلکہ بعض معاملات میں بدترین سطح تک پہنچ چکے ہیں۔ عالمی جریدے فنانشل ٹائمز کی حالیہ رپورٹ کے مطابق یہ سردمہری محض سفارتی بیانات تک محدود نہیں رہی بلکہ اس کے واضح معاشی اور قانونی اثرات بھارت کے طاقتور ترین حلقوں تک محسوس کیے جا رہے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت اور امریکا کے بگڑتے تعلقات کا سب سے گہرا اثر بھارتی معیشت...
    امریکی ریاست رہوڈ آئی لینڈ کے شہر پروویڈنس میں واقع براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ کے واقعے میں دو طلبہ ہلاک جبکہ نو زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ اس عمارت میں پیش آیا جہاں فائنل امتحانات جاری تھے۔ پروویڈنس کے میئر بریٹ اسملی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے، جس کے بعد کیمپس میں نافذ شیلٹر اِن پلیس کا حکم ختم کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق فی الحال کسی دوسرے مشتبہ شخص کی تلاش نہیں کی جا رہی۔ میئر کے مطابق زخمی ہونے والے نو افراد میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے، سات مستحکم حالت میں ہیں جبکہ ایک طالب علم کو اسپتال سے فارغ کر دیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی سفیر برائے ترکی اور شام کے خصوصی ایلچی ٹام بیریک نے کہا ہے کہ ترکی کو غزہ میں بین الاقوامی امن فورس (ISF) کا حصہ بنایا جانا چاہیے،ترکی کی فوجی صلاحیت اور فلسطینی گروپ حماس کے ساتھ بات چیت کے چینلز امن قائم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔بیریک نے جرمن پوسٹ کی کانفرنس میں کہا کہ چونکہ ترکی کے پاس علاقے میں سب سے بڑی اور مؤثر زمینی افواج ہیں اور وہ حماس سے بات چیت کر سکتا ہے، اس لیے ان کی شمولیت امن فورس کے لیے فائدہ مند ہوگی۔غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ 10 اکتوبر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے کے تحت نافذ ہوا، جس سے دو سال سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">افغان طالبان کے وزیرِ خارجہ امیر خان متقی نے کہا ہے کہ واشنگٹن ڈی سی میں افغان تارک کی جانب سے نیشنل گارڈ کے اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے سے افغانستان کی عوام یا حکومت کا کوئی تعلق نہیں ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ ہفتے واشنگٹن میں پیش آیا تھا، جہاں مشتبہ شخص رحمٰن اللہ لکانوال پر نیشنل گارڈ کے اہلکاروں پر فائرنگ کرنے کا الزام ہے، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہوا تھا۔2 دسمبر کو رحمٰن اللہ لکانوال پر قتل سمیت دیگر الزامات عائد کیے گئے، اس دوران ملزم رحمٰن اللہ ہسپتال کے بستر سے ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے۔امیر خان متقی نے کہا...
    کابل (ویب دیسک ڈیسک) افغان طالبان کے وزیرِ خارجہ امیر خان متقی نے کہا ہے کہ واشنگٹن ڈی سی میں افغان تارک کی جانب سے نیشنل گارڈ کے اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے سے افغانستان کی عوام یا حکومت کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ ہفتے واشنگٹن میں پیش آیا تھا، جہاں مشتبہ شخص رحمٰن اللہ لکانوال پر نیشنل گارڈ کے اہلکاروں پر فائرنگ کرنے کا الزام ہے، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہوا تھا۔ 2 دسمبر کو رحمٰن اللہ لکانوال پر قتل سمیت دیگر الزامات عائد کیے گئے، اس دوران ملزم رحمٰن اللہ ہسپتال کے بستر سے ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے امریکی قونصل جنرل تھامس ایکرٹ نے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں اہم ملاقات کی۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، معدنیات، توانائی اور سکیورٹی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ انسدادِ دہشت گردی اور انسداد منشیات میں تعاون پر بھی گفتگو ہوئی۔ تھامس ایکرٹ کا کہنا تھا کہ تجارتی سفارتکاری امریکی خارجہ پالیسی کا مرکزی ستون ہے، اقتصادی سفارتکاری کے فروغ سے مجموعی امن و استحکام کو تقویت ملے گی، معدنیات اور توانائی کی شراکت داری اقتصادی سفارتکاری کو مضبوط کرے گی۔ چوہنگ پولیس نے شہری کے راستے میں گر جانے والے 20 لاکھ روپے ڈھونڈ کر واپس کر دیئے...
    پشاور(ویب ڈیسک)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے امریکی قونصل جنرل تھامس ایکرٹ نے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، معدنیات، توانائی اور سکیورٹی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ انسدادِ دہشت گردی اور انسداد منشیات میں تعاون پر بھی گفتگو ہوئی۔ تھامس ایکرٹ کا کہنا تھا کہ تجارتی سفارتکاری امریکی خارجہ پالیسی کا مرکزی ستون ہے، اقتصادی سفارتکاری کے فروغ سے مجموعی امن و استحکام کو تقویت ملے گی۔ معدنیات اور توانائی کی شراکت داری اقتصادی سفارتکاری کو مضبوط کرے گی۔ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبر پختونخوا منرلز ایکٹ کے تحت مقامی آبادی کو سرمایہ کاری میں اوّلین ترجیح حاصل ہے، مقامی آبادی کو فائدہ پہنچانے والی...
    وائٹ ہاؤس فائرنگ کے افغان ملزم کو سیاسی پناہ کس نے دی؟ اہم انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 29 November, 2025 سب نیوز واشنگٹن (شاہ خالد) وائٹ ہاؤس فائرنگ کا واقعہ سیاسی تنازعہ بن گیا، افغان ملزم رحمان اللہ لکنوال کو ٹرمپ دور میں سیاسی پناہ دی گئی جبکہ امریکی صدر نے واقعہ کی وجہ بائیڈن دور کی امیگریشن پالیسی کو قرار دیا ہے۔ اس حوالے سے صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ غیر قانونی تارکین امریکا آکر مشکلات پیدا کرتے ہیں انہوں نے پناہ گزینوں کے مقدمات کا وسیع پیمانے پر ازسر نو جائزہ لینے کا حکم دیا ہے۔ تاہم سرکاری ریکارڈ کے مطابق ملزم کو رواں سال سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت نے ہی پناہ دی تھی۔ رپورٹ...
    وائٹ ہاؤس میں نیشنل گارڈز پر فائرنگ کرنے والا افغان شہری کون ہے؟ تازہ انکشافات سامنے آگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 27 November, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس) وائٹ ہاؤس کے قریب نیشنل گارڈ کے دو اہلکاروں پر فائرنگ کرنے والا مشتبہ شخص ایک افغان شہری نکلا، جو ماضی میں افغانستان میں امریکی فوج کے ساتھ خدمات انجام دے چکا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق 29 سالہ رحمان اللہ لکنوال نے بدھ کی سہ پہر گشت پر موجود گارڈز پر حملہ کیا، جس سے دونوں اہلکار شدید زخمی ہوئے جبکہ جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔نیو یارک ٹائمز، سی بی ایس، این بی سی سمیت متعدد امریکی میڈیا اداروں نے رپورٹ کیا ہے کہ لکنوال 2021...
    واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کے قریب نیشنل گارڈ کے دو اہلکاروں پر فائرنگ کرنے والا مشتبہ شخص ایک افغان شہری نکلا، جو ماضی میں افغانستان میں امریکی فوج کے ساتھ خدمات انجام دے چکا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق 29 سالہ رحمان اللہ لکنوال نے بدھ کی سہ پہر گشت پر موجود گارڈز پر حملہ کیا، جس سے دونوں اہلکار شدید زخمی ہوئے جبکہ جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔ نیو یارک ٹائمز، سی بی ایس، این بی سی سمیت متعدد امریکی میڈیا اداروں نے رپورٹ کیا ہے کہ لکنوال 2021 میں ’آپریشن الائیس ویلکم‘ کے تحت امریکہ پہنچا تھا، جس کے ذریعے افغان شہریوں کو طالبان کے کنٹرول کے بعد امریکہ میں آباد کیا گیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر خارجہ مارکو روبیو نے تارکین وطن کی حکومتوں پر امیگریشن محدود کرنے کے لیے دباؤ ڈالنے کی ہدایت کی ہے۔رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ نے اس حوالے سے امریکی سفارت خانوں اور قونصل خانوں کو باضابطہ دستاویز بھیجی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سفارت کار یورپ، کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی حکومتوں پر امیگریشن کم کرنے کے لیے دباؤ ڈالیں۔نیویارک ٹائمز کے مطابق مارکو روبیو نے سفارت کاروں کو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ متعلقہ ممالک کو تارکینِ وطن کی جانب سے ہونے والی مجرمانہ کارروائیوں کے اثرات سے آگاہ کریں تاکہ امیگریشن پر پابندیاں عائد کرنے کے اقدامات تیز کیے جا سکیں۔
    امریکی کانگریس نے کہا ہے کہ پاکستان نے مئی میں بھارت کے خلاف جنگ میں فوجی برتری حاصل کی جب کہ اس دوران چین نے اپنے دفاعی نظام کو آزمایا۔ امریکی کانگریس کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چین نے 2024ء اور 2025ء میں پاکستان کے ساتھ عسکری تعاون کو بڑھایا، جس میں مشترکہ مشقیں، انسدادِ دہشت گردی ڈرلز اور پاکستان کی کثیرالملکی امن مشقیں شامل تھیں۔ رپورٹ کے مطابق چار روزہ جھڑپ کے دوران پاکستان کی چینی ہتھیاروں کے ساتھ کارکردگی نمایاں رہی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا چینی ہتھیاروں کی مدد سے بھارت کے فرانسیسی رافیل طیاروں کو نشانہ بنانا، چینی اسلحے کی فروخت کے لیے ایک مؤثر دلیل بن گیا ہے۔...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ کانگریس کی اُس کوشش کی حمایت کرتے ہیں جس کے تحت بدنام زمانہ مجرم جیفری ایپسٹین سے متعلق مزید سرکاری فائلز پبلک کرنے کے لیے اس ہفتے ایوانِ نمائندگان میں متوقع ووٹنگ کی جائے گی۔ مزید پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بڑا یوٹرن، میئر نیویارک ظہران ممدانی کی مدد کرنے کو تیار ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ ہاؤس ریپبلکنز کو ایپسٹین فائلز جاری کرنے کے حق میں ووٹ دینا چاہیے، کیونکہ ہمارے پاس چھپانے کو کچھ نہیں۔ انہوں نے ایپسٹین سے متعلق تنازع کو ڈیموکریٹ دھوکا بھی قرار دیا۔ صدر ٹرمپ پر ناقدین الزام لگاتے رہے ہیں کہ وہ مبینہ طور پر فائلز...
    امریکا نے جنوبی افریقہ میں منعقد ہونے والے جی 20 اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جنوبی افریقہ میں سفید فام افراد پر مبینہ مظالم کے باعث امریکا اس اجلاس میں شریک نہیں ہوگا۔ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر ٹرمپ نے لکھا کہ یہ افسوسناک ہے کہ جی 20 اجلاس ایسے ملک میں ہو رہا ہے جہاں سفید فام افراد کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، ان کی زمینیں اور کھیت غیر قانونی طور پر ضبط کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک یہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری رہیں گی، کوئی بھی امریکی اہلکار اجلاس میں شریک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکا کے ریاست آئیڈاہو سے تعلق رکھنے والے مشہور سیریل ریکارڈ ہولڈر ڈیوڈ رش نے ایک بار پھر دنیا کو حیران کر دیا۔انہوں نے اس مرتبہ اپنے ساتھی جوش وین بیٹنبرگ کے ساتھ مل کر آئس کریم کے اسکُوپ کو طویل فاصلے سے کون میں پکڑ کر نیا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔یہ منفرد مظاہرہ کیلیفورنیا کے سِیمی ویلے میں کیا گیا، جہاں جوش نے ایک مقررہ فاصلے سے آئس کریم کا اسکُوپ پھینکا اور ڈیوڈ نے 55 فٹ اور 5 انچ کے فاصلے پر اسے بالکل درست انداز میں اپنے کون میں کیچ کیا۔لمحہ بھر کی یہ درستگی اور توازن نہ صرف حاضرین کے لیے دلچسپی کا باعث بنی بلکہ اس نے دیکھنے والوں کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا کی جانب سے سعودی عرب کو جدید ترین لڑاکا طیارے ایف35 فروخت کرنے پر غور جاری ہے، جس کے تحت 48 جدید اسٹیلتھ طیارے سعودی فضائیہ کے بیڑے میں شامل کیے جا سکتے ہیں۔ یہ پیش رفت مشرقِ وسطیٰ میں طاقت کے توازن پر نمایاں اثر ڈال سکتی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب نے باضابطہ طور پر ایف 35 طیارے خریدنے کی درخواست کی تھی، جس کے بعد ٹرمپ انتظامیہ نے اس درخواست پر تفصیلی جائزہ شروع کر دیا ہے۔ یہ معاہدہ اربوں ڈالر مالیت کا ہو گا اور اس کے لیے امریکی کابینہ اور کانگریس کی حتمی منظوری درکار ہوگی۔ اب تک پینٹاگون، وائٹ ہاؤس اور محکمہ خارجہ کی جانب سے...
      اسلام آباد:(نیوز ڈیسک ) آئی ایم ایف نے حکومت کو نئے این ایف سی ایوارڈ میں تکنیکی معاونت کی پیشکش کردی، نئے این ایف سی فارمولے میں آبادی کا حصہ کم جب کہ تعلیم، صحت اور ٹیکس وصولی جیسے عوامل کو شامل کرنے پر غورکیا جارہا ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق وفاقی اور صوبوں کے درمیان وسائل کی تقسیم کے نیا فارمولا تیار کرنے کی کوششوں کی تناظر میں آئی ایم ایف نے بھی حکومت کو تیکنیکی معاونت کی پیش کش کی ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ ابھی این ایف سی پر باقاعدہ مشاورت نہیں ہوئی، ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ نئے این ایف سی کا فارمولا کیا...
    اسلام آباد: آئی ایم ایف نے حکومت کو نئے این ایف سی ایوارڈ میں تکنیکی معاونت کی پیشکش کردی، نئے این ایف سی فارمولے میں آبادی کا حصہ کم جب کہ تعلیم، صحت اور ٹیکس وصولی جیسے عوامل کو شامل کرنے پر غورکیا جارہا ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق وفاقی اور صوبوں کے درمیان وسائل کی تقسیم کے نیا فارمولا تیار کرنے کی کوششوں کی تناظر میں آئی ایم ایف نے بھی حکومت کو تیکنیکی معاونت کی پیش کش کی ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ ابھی این ایف سی پر باقاعدہ مشاورت نہیں ہوئی، ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ نئے این ایف سی کا فارمولا کیا ہوگا تاہم نیا این...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2026 کے لیے تارکینِ وطن کے داخلے کی نئی حد مقرر کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ آئندہ سال صرف 7,500 افراد کو امریکا میں امیگریشن کی اجازت دی جائے گی، یہ 1980 کے ”ریفوجی ایکٹ“ کے بعد سب سے کم حد ہے۔ صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کی حکومت امریکی تاریخ میں امیگریشن کی سطح کم کرنے جا رہی ہے، کیونکہ ”امیگریشن کو کبھی بھی امریکا کے قومی مفادات کو نقصان نہیں پہنچانا چاہیے۔“ انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ جنوبی افریقہ میں سفید فام افریقیوں کو نسل کشی کے خطرات لاحق ہیں، اسی وجہ سے ان افراد کو ترجیحی بنیادوں پر ویزے دیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ...
    امریکی وزارتِ دفاع نے یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے ٹاما ہاک کروز میزائلوں کی فراہمی کی منظوری دیدی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ جنگ پینٹاگون اہلکاروں نے بتایا ہے کہ وزارتِ دفاع کی جانب سے یوکرین کو امریکی ٹاماہاک کروز میزائلوں کی فراہمی کی منظوری دی گئی ہے، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ اس کی فراہمی سے امریکی ہتھیاروں کا ذخیرہ متاثر نہیں ہوگا۔ یوکرین کو امریکی ساختہ ٹوماہاک میزائل فراہم کرنے سےمتعلق حتمی فیصلہ امریکی صدر ٹرمپ کریں گے۔ واضح رہے یوکرین کے صدر زیلنسکی کی جانب سے روس کے خلاف جاری جنگ میں روسی توانائی اور انفرااسٹکچر اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے ان میزائلوں کی فراہمی کی درخواست کی گئی...
    ایک روز قبل روسی صدر سے فون پر گفتگو کی تھی، جس میں پیوٹن نے خبردار کیا تھا کہ ٹوماہاک میزائل ماسکو اور سینٹ پیٹرز برگ جیسے بڑے روسی شہروں تک پہنچ سکتے ہیں اور انکی فراہمی سے امریکا روس تعلقات متاثر ہونگے۔ اسلام ٹائمز۔ پینٹاگون نے یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے ٹوماہاک میزائل فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔ امریکی میڈیا کے مطابق یوکرین کو امریکی ساختہ ٹوماہاک میزائل فراہم کرنے سے متعلق حتمی فیصلہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کریں گے۔ امریکی اور یورپی حکام کے مطابق پینٹاگون نے وائٹ ہاؤس کو آگاہ کیا ہے کہ یوکرین کو میزائل دینے سے امریکی دفاعی ذخائر پر منفی اثر نہیں پڑے گا۔ تاہم صدر ٹرمپ نے حال ہی میں...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ نے جمعرات کے روز جنوبی کوریا کے شہر بسّان میں ملاقات کی، جسے دونوں عالمی طاقتوں کے درمیان جاری تجارتی جنگ میں ممکنہ جنگ بندی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ یہ ملاقات ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (APEC) اجلاس کے موقع پر گِم ہائے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہوئی۔ یہ دونوں رہنماؤں کی 2019 کے بعد پہلی بالمشافہ ملاقات تھی۔ شی سخت مذاکرات کار ہیں، ٹرمپ صدر ٹرمپ، جن کے ہمراہ امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو اور وزیرِ تجارت ہاورڈ لٹنک بھی شریک تھے، نے بات چیت کے آغاز پر کہا کہ وہ پرامید ہیں کہ ملاقات ’انتہائی کامیاب‘ ہوگی۔ ان کا کہنا تھا، ’ہم ایک بہت کامیاب میٹنگ کرنے...
    فائل فوٹو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امریکی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں شاندار مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دے دی۔مریم نواز سے امریکی قونصل جنرل اسٹیٹسن سینڈرس نے ملاقات کی، جس میں سرمایہ کاری، تجارت، ثقافت اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے دوطرفہ تعلقات میں بہتری خوش آئند ہے، وزیراعظم کا حالیہ دورۂ امریکا باہمی تعلقات میں مزید استحکام کا باعث ہوگا، پاکستان اور امریکا کے موجودہ تعلقات افق کی نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔مریم نواز نے بتایا کہ سیلاب متاثرین کے لیے حکومتِ پنجاب کے تاریخی پیکج پر کام شروع ہو چکا ہے، پنجاب میں کلچرل ٹورازم کے فروغ کے لیے قدیمی ثقافتی ورثے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی جریدے فارن پالیسی نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں پاکستان کی شاندار سفارتی کامیابیوں اور متوازن خارجہ پالیسی کا کھلے الفاظ میں اعتراف کرتے ہوئے اسلام آباد کو ’’خطے کا فاتح‘‘ قرار دیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے گزشتہ 6 ماہ میں اپنی حکمت عملی اور موثر ڈپلومیسی کے ذریعے علاقائی توازن بدل دیا ہے، اور اب اسے عالمی سطح پر ایک فیصلہ کن کھلاڑی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان نے امریکا سے تعلقات کی بحالی، چین، ترکی، ملائیشیا اور ایران کے ساتھ باہمی تعاون کے فروغ اور سعودی عرب کے ساتھ اسٹریٹجک دفاعی معاہدے کے ذریعے اپنی سفارتی پوزیشن کو نمایاں طور پر مستحکم کیا ہے۔فارن پالیسی کے...
    واشنگٹن: امریکی خصوصی ایلچی برائے مشرق وسطیٰ اسٹیو وٹکوف نے کہا ہے کہ امریکی وفد غزہ میں جنگ بندی کے نفاذ کے حوالے سے توقعات سے کہیں آگے بڑھ چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ “ہم جنگ سے امن تک منتقلی کے پیچیدہ اقدامات طے کر رہے ہیں”، جو علاقائی استحکام کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے 18 نومبر کو وائٹ ہاؤس میں ملاقات طے ہو گئی ہے۔ یہ ٹرمپ کی دوسری مدت صدارت میں محمد بن سلمان کا پہلا واشنگٹن دورہ ہوگا۔ ملاقات میں امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے، مصنوعی ذہانت، جوہری تعاون اور تجارت پر بات...
    سیز فائر میں درجنوں فلسطینیوں کو شہید کرنے کے بعد اسرائیل کا جنگ بندی بحالی کا نیا ڈرامہ WhatsAppFacebookTwitter 0 20 October, 2025 سب نیوز جارح اسرائیل نے غزہ میں سیز فائر معاہدے کی سنگین خلاف ورزیوں کے دوران درجنوں فلسطینیوں کو شہید کرنےکے بعد جنگ بندی بحالی کا اعلان کردیا۔ اسرائیلی فوج نے غزہ میں سرنگوں سمیت حماس کے درجنوں اہداف پر 120 راکٹ حملے کیے، اسرائیلی فوج نے حماس کا بہانہ بنا کر غزہ میں شہری آبادی کو بھی نشانہ بنایا۔ قابض فوج کی جانب سے خان یونس کے شمال مغربی علاقے میں بے گھر افراد کے خیموں اور غزہ کے نصیرات کیمپ پر بھی بمباری کی گئی۔ جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فوج کے غزہ...
    —فوٹو: اے ایف پی امریکی ٹی وی کا کہنا ہے کہ شاندار سفارت کاری سے پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنا ہمنوا بنا لیا۔امریکی چینل سی این این کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کو غزہ میں جنگ بندی کے بعد عالمی رہنماؤں کے سامنے پرجوش انداز میں پاکستان کے آرمی چیف سید عاصم منیر کو ’میرے پسندیدہ فیلڈ مارشل‘ کہہ کر پکارا۔رپورٹ کے مطابق اپنی گفتگو ختم کرنے کے بعد ٹرمپ نے پاکستانی وزیرِ اعظم شہباز شریف کو اسٹیج پر بلا یا تو اس موقع پر شہباز شریف نے اعلان کیا کہ وہ ایک بار پھر صدر ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کریں گے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ میں امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ کے سرکاری طیارے کو اْڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد ہنگامی طور پر اتارنا پڑ گیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر دفاع بلجیم میں ہونے والے ناٹو کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں شرکت کے بعد واشنگٹن جا رہے تھے۔اْڑان بھرنے کے بعد طیارہ جب آئرلینڈ کے جنوب مغربی ساحل کے قریب پہنچا تو طیارے کی اونچائی کم ہونا شروع ہوگئی تھی۔ اسی دوران پرواز نے ایمرجنسی اسکواک کوڈ بھیجا جو کسی بڑی فنی خرابی یا ایمرجنسی کی نشاندہی کرتا ہے۔ جواب میں طیارے کو برطانیہ کے علاقے سفولک میں باضابطہ طور پر لینڈ نگ کا کہا گیا ۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اوسلو(انٹرنیشنل ڈیسک) ناروے کی ایک عدالت نے امریکی سفارتخانے کے محافظ کو روس اور ایران کے لیے جاسوسی کرنے کے جرم میں 3 سال 7 ماہ قید کی سزا سنادی۔ عدالتی فیصلے کے مطابق 28 سالہ شہری نے مارچ سے نومبر 2024 کے دوران امریکی سفارتخانے کے نقشے، سفارتکاروں اور ان کے اہل خانہ کی ذاتی معلومات، اور سفارتخانے کی سرگرمیوں سے متعلق تفصیلات روسی اور ایرانی انٹیلی جنس کو فراہم کیں، بدلے میں اسے روسی انٹیلی جنس سے 10 ہزار یورو اور ایرانی انٹیلی جنس سے 0.17 بٹ کوائن ادا کیے گئے۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ معلومات ایسی نوعیت کی تھیں جو متعلقہ افراد کے خلاف استعمال ہو سکتی تھیں انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
    ناروے کی عدالت نے امریکی سفارتخانے کے سیکیورٹی گارڈ کو روس اور ایران کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں مجرم قرار دیدتے ہوئے 3 سال اور 7 ماہ قید کی سزا سنا دی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ مقدمہ ناروے کی حالیہ تاریخ میں حساس نوعیت کے سب سے بڑے خفیہ معلوماتی اسکینڈلز میں سے ایک سمجھا جا رہا ہے۔ امریکی سفارت خانے کے گارڈ پر الزام تھا کہ اس نے متعدد خفیہ دستاویزات، سفارتی روٹس، سیکیورٹی پروٹوکول اور سفارتکاروں کی سرگرمیوں کی معلومات روس اور ایران کے خفیہ اداروں تک پہنچائیں۔ جس کے بدلے میں اسے روسی انٹیلی جنس نے 10 ہزار یورو  اور ایرانی انٹیلی جنس نے 0.17 بٹ کوائن دیئے تھے۔ ناروے کی خفیہ ایجنسی PST نے...
    امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ نے اعلان کیا ہے کہ قطر کو ریاست ائیڈاہو کے ماؤنٹین ہوم ایئر بیس پر ایک فضائیہ کی سہولت قائم کرنے کی اجازت دی گئی ہے جہاں قطری ایف-15 لڑاکا طیارے اور پائلٹس تعینات کیے جائیں گے۔ یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت قطر پر کسی بھی حملے کی صورت میں اس کا دفاع کیا جائے گا۔ یہ اقدام اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد سامنے آیا جن میں دوحہ میں حماس کے رہنماؤں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیے: قطر پر حملہ ہوا تو امریکا فوجی مداخلت کرےگا: ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراکس (انٹرنیشنل ڈیسک) وینزویلا کے صدر نکولاس مادورو نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں موجود امریکی سفارت خانے پر فالس فلیگ بم دھماکے کی سازش ناکام بنا دی۔ صدر مادورو نے دعویٰ کیا کہ ملکی سیکورٹی فورسز نے امریکی سفارتخانے میں بم دھماکے کی ایک مبینہ سازش کو ناکام بنا دیا۔ منصوبہ یہ تھا کہ امریکی سفارت خانوں پر حملہ کرکے الزام حکومت پر لگایا جاتا ، تاکہ امریکا کے ساتھ تعلقات کو مزید خراب کیا جا سکے۔وینزویلا کے صدر نے مزید کہا کہ اس سازش کے بارے میں حکومت کو ایک ملکی اور ایک بین الاقوامی ذریعہ سے اطلاع ملی تھی کہ مقامی دائیں بازو کے انتہا پسند عناصر امریکی سفارتخانے میں بم نصب کرنے کی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 08 اکتوبر 2025ء) روسی دارالحکومت میں منگل کے روز منعقدہ ساتویں ماسکو فارمیٹ اجلاس کے اختتام پر جاری مشترکہ اعلامیے میں افغانستان میں اسٹریٹیجک اہمیت کے حامل بگرام ایئر بیس کا کنٹرول حاصل کرنے کی کسی بھی طرح کی کوششوں کی مخالفت کی گئی ہے۔ اجلاس میں افغانستان، بھارت، ایران، قازقستان، چین، کرغزستان، پاکستان، روس، تاجکستان اور ازبکستان کے خصوصی نمائندوں اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں افغانستان کے وفد نے پہلی بار بطور رکن شرکت کی، جس کی قیادت وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کی۔ ماسکو فارمیٹ مشاورت برائے افغانستان کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے میں امریکہ کا نام لیے بغیر افغانستان یا اس کے پڑوسی ممالک میں کسی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے انکشاف کیا ہے کہ ملکی سیکورٹی اداروں نے امریکی سفارت خانے پر بم دھماکے کی ایک بڑی سازش ناکام بنادی۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق انہوں نے بتایا کہ منصوبہ اس طرح بنایا گیا تھا کہ  سفارت خانے پر حملہ کرکے الزام حکومت پر لگایا جائے تاکہ امریکا کے ساتھ تعلقات کو مزید خراب کیا جا سکے۔صدر مادورو کا کہنا تھا کہ حکومت کو ایک ملکی اور ایک بین الاقوامی ذریعے سے اطلاع ملی تھی کہ مقامی دائیں بازو کے انتہا پسند عناصر امریکی سفارت خانے میں بم نصب کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔صدر نے بتایا کہ جیسے ہی یہ اطلاعات موصول ہوئیں، فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سفارت...
    وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں موجود امریکی سفارت خانے پر فالس فلیگ بم دھماکے کی سازش ناکام بنا دی۔ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے دعویٰ کیا کہ ملکی سیکیورٹی فورسز نے امریکی سفارتخانے میں بم دھماکے کی ایک مبینہ سازش کو ناکام بنا دیا۔ صدر نکولس مادورو کے بقول منصوبہ یہ تھا کہ امریکی سفارت خانوں پر حملہ کرکے الزام حکومت پر لگایا جاتا اور تاکہ امریکا کے ساتھ تعلقات کو مزید خراب کیا جا سکے۔ وینزویلا کے صدر نے مزید کہا کہ اس سازش کے بارے میں حکومت کو ایک ملکی اور ایک بین الاقوامی ذریعہ سے اطلاع ملی تھی کہ مقامی دائیں بازو کے انتہا پسند عناصر امریکی سفارتخانے میں بم نصب کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ صدر نکولس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراکس (انٹرنیشنل ڈیسک) وینزویلا کے وزیرِ دفاع نے امریکی وزیر دفاع پر تنقید کرتے ہوئے انہیں جنگجوانہ اور سنسنی خیزی کا متلاشی قرار دے دیا۔ وزیرِ دفاع جنرل ولادمیر پیڈرینو نے کہا کہ امریکی طیاروں نے ان کے ملک کی سرحدوں کی غیر قانونی طور پر خلاف ورزی کی۔ انہوں نے امریکا پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ امریکا ہمیں فوجی طور پر ہراساں کرنے اور ہماری قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے۔ امریکی طیاروں نے وینزویلا کے قریب آنے کی ہمت کی ۔ حکومت نے پیٹ ہیگسیتھ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غیر ضروری حرکات اور جنگجوانہ انداز سے گریز کریں۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
    ملتان میں امریکہ مخالف مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کا سازشی منصوبہ مظلوم فلسطینیوں کو مکمل طور پر ختم کرنے کا ہے، اس سے بڑی بدقسمتی اور کیا ہوگی کہ امریکہ اور اسرائیل گٹھ جوڑ کے نتیجے میں غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کے لیے جانے والے صمود فلوٹیلا کو روک دیا ہے۔  اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمن کی ہدایت پر جے یو آئی ملتان کے زیراہتمام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 نکاتی فارمولے کو مسترد کیے جانے کے حوالے سے یوم احتجاج منایا گیا، مساجد، مدارس میں نماز جمعہ کے اجتماعات کے موقع پر مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور صمود فلوٹیلا پر...
    امریکا میں حکومتی شٹ ڈاؤن شروع ہوتے ہی ناسا (NASA) نے اپنے 15 ہزار سے زائد سول ملازمین کو فارغ (furlough) کر دیا ہے۔ اس اقدام کے بعد خلائی ادارے کی بیشتر سرگرمیاں رک گئی ہیں اور صرف وہی مشن جاری رہیں گے جنہیں روکنا خلابازوں کی سلامتی یا حساس آلات کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:’۔۔۔ ہم ہیں تیار چلو‘، ناسا نے چاند پر گاؤں اور مریخ پر قدم جمانے کا وقت بتادیا کل 18 ہزار سے زائد ملازمین میں سے صرف 3 ہزار کے قریب کام پر موجود رہیں گے، جنہیں ’اہم ترین‘ مشن کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ ان میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (ISS) اور زمین کے موسم و قدرتی آفات سے...
    واشنگٹن: امریکی کانگریس کی رکن راشدہ طلیب سمیت 18 اراکین کانگریس نے امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کو خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ غزہ کے لیے امدادی سامان لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے۔ اراکین نے اپنے مشترکہ خط میں کہا کہ فلوٹیلا پہلے ہی تین مرتبہ حملوں کی زد میں آچکا ہے اور کسی بھی مزید حملے کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا جائے گا۔ راشدہ طلیب نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ غزہ کے عوام بھوک اور موت کے دہانے پر ہیں، اس لیے انسانی ہمدردی کے اس مشن کو مکمل تحفظ فراہم کرنا امریکا کی ذمہ داری ہے۔ خط میں مزید کہا...
    امریکا نے چین کے ساتھ کسی ممکنہ تنازع کی صورت میں اسلحے کی کمی سے بچنے کے لیے اپنے دفاعی شعبے کو متحرک کر دیا ہے۔   پینٹاگون  نے میزائل اور اہم ہتھیار بنانے والی کمپنیوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اگلے 2 سے 4 گنا تک پیداوار میں اضافہ کریں۔ وال اسٹریٹ جرنل  کی رپورٹ کے مطابق، امریکی وزارت دفاع ملک میں ہتھیاروں کے محدود ذخائر پر شدید تشویش میں مبتلا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دفاعی ادارے  تیز ترین شیڈول  کے تحت اسلحے کی تیاری بڑھانے کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کر رہے ہیں۔ اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس مقصد کے لیے پینٹاگون اور بڑی میزائل ساز کمپنیوں کے درمیان کئی...
    کراچی: ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر نویں بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ دونوں ٹیموں اور نمایاں کھلاڑیوں کو ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی جانب سے خطیر انعامی رقم سے نوازا گیا۔ فائنل جیتنے والی بھارتی ٹیم کو اے سی سی کی جانب سے 3 لاکھ امریکی ڈالر (تقریباً ساڑھے 8 کروڑ پاکستانی روپے) کی انعامی رقم دی گئی جبکہ رنر اپ پاکستان کو 75 ہزار امریکی ڈالر ( 2 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) بطور انعام ملے۔ فائنل میں شاندار کارکردگی دکھانے والے بھارتی بلے باز تلک ورما کو "مین آف دی میچ" قرار دیا گیا، جنہیں 5 ہزار امریکی ڈالر (تقریباً 14 لاکھ پاکستانی...
    امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے دنیا بھر میں تعینات جرنیلوں کو ہنگامی اجلاس کے لیے طلب کر لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 September, 2025 سب نیوز واشنگٹن(سب نیوز) امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے دنیا بھر میں تعینات اعلی فوجی افسران کو اگلے ہفتے ورجینیا کے کوانٹیکو میں ایک غیر معمولی اجلاس کے لیے طلب کر لیا ہے۔رپورٹس کے مطابق اس اچانک اجلاس کے باعث کئی سینئر افسران کے طے شدہ شیڈول متاثر ہوئے ہیں۔ بعض افسران ہزاروں فوجیوں کی کمان کرتے ہیں اور ان کے شیڈول کئی ہفتے پہلے طے ہوتے ہیں۔ یہ واضح نہیں کہ وزیرِ جنگ نے کم وقت کے نوٹس پر افسران کو کیوں بلایا ہے، تاہم امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اتنے زیادہ...
    واشنگٹن: امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے دنیا بھر میں تعینات اعلیٰ فوجی افسران کو اگلے ہفتے ورجینیا کے کوانٹیکو میں ایک غیر معمولی اجلاس کے لیے طلب کر لیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق اس اچانک اجلاس کے باعث کئی سینئر افسران کے طے شدہ شیڈول متاثر ہوئے ہیں۔ بعض افسران ہزاروں فوجیوں کی کمان کرتے ہیں اور ان کے شیڈول کئی ہفتے پہلے طے ہوتے ہیں۔ یہ واضح نہیں کہ وزیرِ جنگ نے کم وقت کے نوٹس پر افسران کو کیوں بلایا ہے، تاہم امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اتنے زیادہ سینئر افسران کا ایک ساتھ جمع ہونا غیر معمولی تصور کیا جا رہا ہے۔ پینٹاگون کے ترجمان نے صرف اتنا کہا کہ وزیرِ جنگ آئندہ ہفتے اپنے...
    نیو یارک (نوائے وقت پورٹ) وزیر دفاع  خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت جنگ میں صدر ٹرمپ نے فیصلہ کن کردار ادا کیا۔ پاکستان نے جنگ رکوانے پر صدر ٹرمپ کو نوبل انعام کیلئے نامزد  کیا۔ امریکہ کی طرف سے پاکستان سے کوئی مطالبہ نہیں کیا جا  رہا۔ کوئی امریکی مطالبہ آیا بھی تو ہم اپنے مفاد کو سامنے رکھ کر فیصلہ کریں گے۔ جنگ کی وجہ سے جو حالات بنے ان سے پاک امریکہ تعلقات میں خوشگوار موڑ آیا۔ ہائبرڈ نظام کی پارٹنر شپ نتائج پیدا کر رہی ہے۔
      مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کی یقین دہانی،یروشلم میں موجودہ اسٹیٹس کو قائم رکھنا۔غزہ جنگ کا خاتمہ اور یرغمالیوں کی رہائی۔غزہ کے لیے انسانی امداد میں اضافہ۔اسرائیلی غیر قانونی بستیوں کے مسئلے کا حل،تجاویز میں شامل منصوبے میں حماس کے قبضے کے بغیر غزہ میں حکمرانی کا فریم ورک، تمام یرغمالیوں کی رہائی، مستقل جنگ بندی اور اسرائیل کی بتدریج غزہ سے واپسی شامل ہے،عرب رہنماؤں کے ساتھ ملاقات نتیجہ خیز رہی، امریکی خصوصی ایلچی امریکا کے خصوصی ایلچی برائے امن مشنز اسٹیو وٹکوف نے بتایا کہ عرب ممالک کے سربراہان کے ساتھ غزہ امن اجلاس نہایت کامیاب اور نتیجہ خیز رہا ہے۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے دعویٰ کیا ہے کہ اس اجلاس میں...