(انور عباس)ترجمان امریکی سفارت خانہ کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے 21 جنوری سےپاکستان سمیت منتخب ممالک  کے  درخواست دہندگان کو امیگرنٹ ویزا کا اجراء معطل کر رہا ہے۔
 اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے نے ایکس پر باضابطہ پیغام جاری کر دیا ہے ،  پیغام میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے امریکی عوام کے تحفظ پر توجہ دی جا رہی ہے،اسی لئے ویزا درخواست گزاروں کی  چھان بین اور جانچ پڑتال کے اعلیٰ ترین معیار کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ 21 جنوری سے  امریکی محکمہ خارجہ پاکستان سمیت منتخب ممالک  کے  درخواست دہندگان کو امیگرنٹ ویزا کا اجراء معطل کر رہا ہے۔

خیرپور ؛ خسرہ کی وبا بے قابو ، 3 ننھے پھول مرجھاگئے

ایکس پر جاری کردہ  پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ سیکریٹری روبیو نے  یہ معطلی لاگو کر دی ہے، یہ معطلی لاگو رہے گی تاوقتیکہ ہم اس  امر کو یقینی  بنا سکیں  کہ  امریکی امیگریشن  کے نئے درخواست گزار  چھان بین کے مکمل عمل سے گزر چکے ہوں،اور یہ نئے درخواست گزار امریکی ویزا کے لیے اپنی اہلیت ثابت کر چکے ہوں، بشمول کہ وہ امریکی سرکاری معاونت  پر انحصار نہیں کریں گے، یہ اقدام صرف امیگرنٹ ویزا کے اجراء پر لاگو ہوتا ہے،اس کا اطلاق  نان امیگرنٹ  ویزا کی درخواستوں پر نہیں ہوگا،سیاحوں،  طالب علموں، کھلاڑیوں، ہنر مند کارکنان اور ان کے اہل خانہ  کے لیے ویزا پر اس پالیسی کا اطلاق نہیں ہو گا۔

اپنی ہی 2 بیٹیوں کے ساتھ زیادتی، بدبخت باپ نے اعترافِ جرم کرلیا

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: امریکی سفارت خانہ منتخب ممالک پاکستان منتخب ممالک امیگرنٹ ویزا

پڑھیں:

شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری

فوٹو: فائل

وزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔ 

کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔

دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔ 

دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔ 

دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری