ممکنہ امریکی حملے کا خدشہ، بھارت نے اپنے تمام شہریوں کو ایران چھوڑنے کی ہدایت کر دی
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2026 GMT
ممکنہ امریکی حملے کا خدشہ، بھارت نے اپنے تمام شہریوں کو ایران چھوڑنے کی ہدایت کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 14 January, 2026 سب نیوز
تہران (آئی پی ایس )ایران میں بھارتی سفارتخانے نے تمام بھارتی شہریوں کو ایران چھوڑنے کی ہدایت کر دی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق سفارتخانے نے تمام بھارتی شہریوں بشمول طلبہ، زائرین، تاجروں اور سیاحوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ دستیاب ذرائع سے ایران چھوڑ دیں۔
بھارتی سفارتخانے نے ہدایت جاری کی ہے کہ بھارتی شہری ایران میں مظاہروں اور احتجاجی مقامات سے دور رہیں، سفارتخانے سے رابطے میں رہیں۔واضح رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران دونوں ممالک کے اعلی حکام کے درمیان براہِ راست رابطے منقطع ہو گئے ہیں جس کے بعد ممکنہ حملوں کے خدشات میں اضافہ ہو رہا ہے۔گزشتہ روز ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا تھا کہ ایران کے محب وطن لوگ احتجاج جاری رکھیں، اپنے اداروں پر قبضہ کرلیں، مدد پہنچ رہی ہے۔بعد ازاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے شہریوں اور اتحادیوں کو ایران سے نکلنے کی ہدایت کی تھی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایران میں موجود پاکستانی شہریوں اور طلبہ کیلئے وزارت خارجہ میں کوآرڈینیشن و مانیٹرنگ سیل قائم ایران میں موجود پاکستانی شہریوں اور طلبہ کیلئے وزارت خارجہ میں کوآرڈینیشن و مانیٹرنگ سیل قائم بلدیاتی انتخابات سے متعلق پنجاب حکومت کی ٹائم لائن پر عمل نہ کرنے پر نوٹس وزیراعظم شہباز شریف اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی میں ٹیلیفونک رابطہ ملکی سول سروس کو عالمی سطح سے ہم آہنگ کرنے کیلئے اصلاحات ناگزیر ہیں ، وزیراعظم جماعت اسلامی نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی اداروں کا صدارتی آرڈیننس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 20جنوری کو طلب کرنے کا فیصلہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔
ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔