قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر سے امریکہ کے سفارت خانے کی پولیٹیکل کونسلر کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT
قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر سے امریکہ کے سفارت خانے کی پولیٹیکل کونسلر کی ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2026 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر سے امریکہ کے سفارت خانے کی پولیٹیکل کونسلر شیلی اے ڈبلیو سیکسن کی قیادت میں تین رکنی وفد نے پارلیمنٹ ہاس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، بین الاقوامی سیاست، عالمی و علاقائی معیشت، اقتصادی ترقی، معاشی خوشحالی، امن و استحکام، سیکیورٹی صورتحال اور وسائل کے مثر استعمال سمیت مختلف اہم موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی مثر سفارتی حکمتِ عملی اور دور اندیشی کے باعث پاکستان اور امریکہ کے تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے تعلقات باہمی احترام، اعتماد اور مشترکہ مفادات پر مبنی ہیں۔قائم مقام چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں اور وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے ساتھ ان کی ملاقاتیں نہایت خوشگوار اور مثبت ماحول میں ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران امریکی صدر کے تاریخی کردار کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کرتے ہے، جن کے اقدامات کے نتیجے میں لاکھوں انسانی جانیں محفوظ ہوئیں، جس پر پاکستان انہیں مزید قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
سیدال خان ناصر نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لاکھوں قیمتی جانوں کی قربانیاں دیں اور اربوں ڈالر کا مالی نقصان برداشت کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جو دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے، جبکہ آج بھی خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری ہے۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ عالمی برادری کو پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرتے ہوئے مزید تعاون فراہم کرنا چاہیے، کیونکہ دہشت گردی نے پاکستان کی معاشی اور سماجی زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔قائم مقام چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں اور امریکی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کے ذریعے دونوں ممالک کے معاشی، اقتصادی اور سماجی تعلقات کو مزید فروغ دے سکتی ہیں۔ انہوں نے پارلیمانی وفود کے تبادلوں پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سے باہمی اعتماد اور تعاون کو مزید تقویت ملے گی۔
انہوں نے امریکی وفد کو صوبہ بلوچستان کے دورے کی دعوت بھی دی اور کہا کہ بلوچستان کے عوام اپنی روایتی مہمان نوازی سے ان کا خیر مقدم کریں گے جبکہ صوبائی حکومت مکمل سیکیورٹی کی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔ قائم مقام چیئرمین سینیٹ نے امریکہ کے مکالمے اور جمہوری نظام کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔ امریکی وفد کے ارکان نے قائم مقام چیئرمین سینیٹ کے لیے نیک تمناں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، جو وقت کے ساتھ مزید مستحکم اور مثر ہو رہے ہیں۔ امریکی پولیٹیکل کونسلر نے پاکستان کے دہشت گردی کے خلاف کردار کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مختلف شعبوں میں موجود مواقع سے آگاہ کریں گے تاکہ تجارتی، معاشی اور پارلیمانی تعلقات کو مزید فروغ دیا جا سکے۔آخر میں امریکی وفد نے اس بات کا اعادہ کیا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا اور امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے کردار کو سراہتا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرحماس کی ہتھیار ڈالنے کیلئے غیرمتوقع شرط؛ امریکا اور اسرائیل سر جوڑ کر بیٹھ گئے حماس کی ہتھیار ڈالنے کیلئے غیرمتوقع شرط؛ امریکا اور اسرائیل سر جوڑ کر بیٹھ گئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کا عمران خان سے ملاقات سے انکار بھارت کی ایک اور ناکامی، بنگلادیش نے چٹاکانگ میں انڈین اکنامک زون منصوبہ منسوخ کردیا وزارتِ خزانہ کا آئی ایم ایف سے مذاکرات کے لیے نئی ترجیحات طے کرنے کا فیصلہ کے پی ،مالی بے قاعدگیاں،غیر ضروری اخراجات،انسانی سرمایہ کاری کا منصوبہ ناکام کے پی حکومت کے ٹی ٹی پی سے مفادات , نقل مکانی کا ملبہ فوج پر ملبہ ڈالنا چاہتی ہے،وفاق ,Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کی پولیٹیکل کونسلر امریکہ کے
پڑھیں:
وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چین کی معروف کمپنی فیمسن کے چیف ایگزیکٹو افسر جیک چین کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی، جس میں پاکستان میں غذائی تحفظ، جدید زرعی ٹیکنالوجی اور فوڈ اسٹوریج کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے چینی وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین مثالی دوست ہیں، جن کے درمیان معاشی شراکت داری اور دوستانہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس تعاون سے یہ دوستی مزید مستحکم ہوگی۔شہباز شریف نے فیمسن کی جانب سے پاکستان میں اجناس کے اسٹوریج مراکز کو جدید اسٹیٹ آف دی آرٹ مراکز میں تبدیل کرنے کے منصوبے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے زرعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی متعارف ہوگی، غذائی تحفظ میں بہتری آئے گی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ان منصوبوں میں پاکستان کی افرادی قوت کی ہنرمندی اور پیشہ ورانہ تربیت کو بھی شامل کیا جائے تاکہ مقامی افرادی قوت جدید زرعی ٹیکنالوجی سے مستفید ہو سکے۔فیمسن کے چیف ایگزیکٹو جیک چین نے پرتپاک میزبانی پر وزیراعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم کے حالیہ دور چین کے دوران ہونے والی ملاقات کے نتیجے میں وہ پاکستان آئے ہیں تاکہ غذائی تحفظ سے متعلق قابلِ عمل منصوبوں کو آگے بڑھایا جا سکے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرپراسیکیوٹر جنرل کی تعیناتی اسلام آباد بار سے ہو گی:اعظم نذیر تارڑ اگلی خبرلاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکیCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم