بھارت امریکا تعلقات میں تاریخی تناؤ، مودی سرکار کو شدید معاشی و سفارتی دھچکا
اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT
بھارت اور امریکا کے درمیان تعلقات ایک ایسے مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں جہاں اعتماد، شراکت داری اور اسٹریٹجک ہم آہنگی بری طرح متاثر نظر آتی ہے۔
خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دوسرے دورِ اقتدار کے آغاز کے بعد دونوں ممالک کے روابط نہ صرف کمزور ہوئے ہیں بلکہ بعض معاملات میں بدترین سطح تک پہنچ چکے ہیں۔
عالمی جریدے فنانشل ٹائمز کی حالیہ رپورٹ کے مطابق یہ سردمہری محض سفارتی بیانات تک محدود نہیں رہی بلکہ اس کے واضح معاشی اور قانونی اثرات بھارت کے طاقتور ترین حلقوں تک محسوس کیے جا رہے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت اور امریکا کے بگڑتے تعلقات کا سب سے گہرا اثر بھارتی معیشت کے ستون سمجھے جانے والے ارب پتی طبقے پر پڑا ہے۔ مودی حکومت کی ہندوتوا پر مبنی داخلی پالیسیاں اور خارجہ محاذ پر اختیار کیا گیا دوغلا پن واشنگٹن میں بداعتمادی کا باعث بنا۔
بھارت ایک طرف خود کو امریکا کا اسٹریٹجک شراکت دار ظاہر کرتا رہا تو دوسری جانب روس کے ساتھ گہرے معاشی تعلقات اور تیل کی بڑے پیمانے پر خریداری نے امریکی پالیسی سازوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا۔
فنانشل ٹائمز کے مطابق بھارتی ارب پتیوں نے امریکا میں اثر و رسوخ بڑھانے کے لیے لاکھوں ڈالر لابنگ فرموں پر خرچ کیے، تاہم اس کے باوجود وہ امریکا کے ساتھ پائیدار تجارتی اور سیاسی روابط قائم کرنے میں ناکام رہے۔ اس کی ایک نمایاں مثال گوتم اڈانی کے خلاف امریکا میں جاری قانونی کارروائیاں ہیں، جن کا برقرار رہنا اس حقیقت کی عکاسی کرتا ہے کہ ذاتی تعلقات، سیاسی قربت اور مہنگی لابنگ بھی امریکی قانونی اور ادارہ جاتی ترجیحات کو تبدیل نہیں کر سکتیں۔
رپورٹ میں اس امر کی بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ خطے میں حالیہ حالات اور بعض اہم واقعات کے بعد بھارت اب امریکا کے لیے ایسا قابلِ اعتماد اتحادی نہیں رہا جس پر علاقائی معاملات سنبھالنے کے لیے مکمل بھروسہ کیا جا سکے۔ خاص طور پر ایک اہم معرکے میں ناکامی کے بعد بھارت کی عسکری اور سفارتی ساکھ کو نقصان پہنچا، جس نے واشنگٹن میں موجود پالیسی حلقوں کے شکوک کو مزید تقویت دی۔
بھارت اور امریکا کے درمیان جاری ٹیرف تنازع نے صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔ فنانشل ٹائمز کے مطابق اس کشیدگی کے دوران مودی اور ٹرمپ کے درمیان براہِ راست رابطہ نہ ہونے کے برابر رہا، جو ماضی میں دونوں رہنماؤں کے قریبی تعلقات کے دعوؤں کے برعکس ہے۔ اسی دوران امریکی صدر کی جانب سے پاکستان کے ساتھ تعلقات میں بہتری نے نئی دہلی کے لیے حالات کو مزید تلخ بنا دیا، کیونکہ خطے میں طاقت کا توازن ایک بار پھر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔
ماہرین کے مطابق اگر بھارت نے امریکا سے اختلافات کا راستہ اختیار کیے رکھا تو اسے آئندہ سخت معاشی اور قانونی دباؤ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
اسی طرح روسی تیل کی خریداری پر امریکی ناراضی اور بھارتی مصنوعات پر پچاس فیصد تک ٹیرف عائد کیے جانے کے اشارے اس بات کا ثبوت ہیں کہ امریکا اب بھارت کی نام نہاد اسٹریٹجک خودمختاری کو پہلے کی طرح قبول کرنے پر آمادہ نہیں۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مکیش امبانی جیسے بڑے کاروباری گروپس نے روسی تیل کی ریفائننگ کے ذریعے اربوں ڈالر منافع کمایا، جو واشنگٹن کی نظر میں ایک حساس معاملہ بن چکا ہے۔
ماہرین یہ بھی تسلیم کرتے ہیں کہ امریکا ایک وقت میں بھارت کو چین کے مقابلے میں ایک اہم فریق سمجھتا تھا، تاہم حالیہ برسوں میں بھارت کا رویہ، خطے میں بڑھتی کشیدگی اور پاکستان کے ساتھ تنازعات نے امریکی اعتماد کو متزلزل کر دیا ہے۔ حالیہ بھارت پاکستان کشیدگی اور جنوبی ایشیا میں ممکنہ تصادم کے خدشات نے امریکا کے لیے بھارت کو ایک ذمہ دار شراکت دار کے طور پر دیکھنا مزید مشکل بنا دیا ہے۔
بھارت اور امریکا کے تعلقات میں پیدا ہونے والی یہ دراڑیں نہ صرف مودی حکومت کی خارجہ پالیسی کے لیے ایک بڑا امتحان بن چکی ہیں بلکہ بھارتی معیشت، سرمایہ دار طبقے اور عالمی ساکھ پر بھی اس کے دور رس اثرات مرتب ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل بھارت اور امریکا کے کے مطابق کے ساتھ کے لیے
پڑھیں:
امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
امریکی سفارت خانے نے امریکا کی آزادی کے 250 سال مکمل ہونے کی تقریبات کے سلسلے میں جمعرات کو اسلام آباد میں ’لیٹ فریڈم رنگ‘ کے عنوان سے ’لبرٹی بیل‘ نمائش کا افتتاح کر دیا۔
نمائش میں ملک بھر سے تعلق رکھنے والے 16 پاکستانی فنکاروں کے تیار کردہ منفرد فن پارے پیش کیے گئے ہیں، جن میں ہر فنکار نے اپنے انداز میں ‘آزادی’ کے تصور کو اجاگر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:گورنر خیبرپختونخوا سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، سرمایہ کاری اور ترقیاتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
نمائش کا افتتاح لوک ورثہ میوزیم میں منعقدہ تقریب میں امریکی ناظم الامور اینڈی ہیلس اور وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کچھی نے مشترکہ طور پر کیا۔
پاکستانی فنکاروں نے ‘آزادی’ کی نئی تعبیر پیش کیامریکی سفارت خانے کے مطابق یہ منصوبہ پاکستان میں امریکی مشن کے پبلک ڈپلومیسی سیکشن نے اپنے ‘لنکن کارنرز’ نیٹ ورک کے ذریعے ترتیب دیا، جس میں ملک کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے 16 فنکاروں کو شریک کیا گیا۔
Federal Minister for NH&C Aurangzeb Khan Khichi and U.S. Chargé d’Affaires Andy Halus on Thursday jointly inaugurated the “Let Freedom Ring” American Liberty Bell display at Lok Virsa Heritage Museum, celebrating the enduring cultural partnership between Pakistan & United States pic.twitter.com/3uqKCelXK9
— National Heritage and Culture Division (@DivisionCulture) July 23, 2026
ہر فنکار سے ایک ہی سوال پوچھا گیا کہ ’میرے لیے آزادی کیا معنی رکھتی ہے؟ ’اس سوال کے جواب میں فنکاروں نے ’لبرٹی بیل‘ کے منفرد ڈیزائن تخلیق کیے، جو پاکستانی نقطۂ نظر سے آزادی کے تصور کی عکاسی کرتے ہیں۔
نمائش 5 روز تک جاری رہے گی‘لیٹ فریڈم رنگ’ نمائش 23 سے 27 جولائی تک اسلام آباد کے 2 نمایاں ثقافتی مراکز، لوک ورثہ میوزیم اور پاکستان مونومنٹ میوزیم میں جاری رہے گی۔
امریکی سفارت خانے نے شہریوں کو دعوت دی ہے کہ وہ اس 5 روزہ نمائش کے دوران دونوں مقامات کا دورہ کریں اور فن پاروں کا مشاہدہ کریں۔
امریکا اور پاکستان کے مشترکہ اقدار پر زورتقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی ناظم الامور اینڈی ہیلس نے کہا کہ ‘لبرٹی بیل’ آزادی، اظہارِ رائے اور بہتر مستقبل کی امید کی علامت ہے۔
أعلنت السفارة الأمريكية في إسلام آباد عن افتتاح معرض ليت فريدوم رينغ في متحف لوك ورثه ومتحف النصب التذكاري الباكستاني، وذلك ضمن الاحتفالات العالمية بمرور ٢٥٠ عامًا على إعلان الاستقلال الأمريكي.
شارك في الافتتاح القائم بالأعمال الأمريكي آندي هيلز ووزير التراث الوطني والثقافة… pic.twitter.com/EcPOSXchyu
— WE News | بالعربية (@WENewsArabic) July 23, 2026
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا دونوں معاشروں میں فن، تخلیقی اظہار اور بہتر دنیا کے تصور کو اہمیت دی جاتی ہے۔
لوک ورثہ کئی دہائیوں سے پاکستان کی ثقافتی شناخت کو محفوظ رکھنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج اس تاریخی مقام پر امریکا کی آزادی کی داستان کو بھی پیش کرنا باعثِ فخر ہے۔
ثقافتی تبادلوں سے تعلقات مضبوط بنانے پر زوروفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کچھی نے اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان ثقافتی تبادلے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں:نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے قائم مقام امریکی ناظم الامور کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
انہوں نے اس نمائش کو دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات اور باہمی تعاون کی ایک مثبت مثال قرار دیا۔
امریکا 2026 میں اپنے اعلانِ آزادی کی 250 ویں سالگرہ منا رہا ہے۔ اسی مناسبت سے دنیا بھر میں امریکی سفارت خانے اور سفارتی مشنز کے زیرِ اہتمام ‘فریڈم 250’ کے عنوان سے مختلف تقریبات، نمائشوں اور ثقافتی پروگراموں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
اسلام آباد میں منعقد کی جانے والی ‘لیٹ فریڈم رنگ’ مہم بھی اسی عالمی پروگرام کا حصہ ہے، جس کا مقصد آزادی، اختراع، تخلیقی اظہار اور ثقافتی روابط کو فروغ دینا ہے۔
اس نمائش کے ذریعے پاکستانی فنکاروں کو اپنے فن کے ذریعے آزادی کے تصور کو پیش کرنے کا موقع فراہم کیا گیا، جسے پاکستان اور امریکا کے درمیان ثقافتی تعاون کی ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آزادی افتتاح لوک ورثہ میوزیم امریکا امریکی سفارتخانہ امریکی ناظم الامور اینڈی ہیلس پاکستان ثقافتی تبادلہ فنکاروں لبرٹی بیل لیٹ فریڈم رنگ مونومنٹ میوزم