2025-04-25@21:25:20 GMT
تلاش کی گنتی: 31
«کے پہلے مرحلے»:

تجارتی معاہدے کے پہلے مرحلے پر مذاکرات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے.بھارتی وزیراعظم اورامریکی نائب کی ملاقات
نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 اپریل ۔2025 )بھارتی وزیراعظم نریندرمودی اورامریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے نمائندوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی معاہدے کے پہلے مرحلے پر مذاکرات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے نئی دہلی کو امید ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اس ماہ اعلان کردہ بھاری ٹیرف پر 90 دن کی مہلت کے دوران کچھ رعایت حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گا. امریکی نائب صدروینس کے ترجمان نے مذاکرات میں نمایاں پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دونوں راہنماﺅں نے اقتصادی بات چیت کو آگے بڑھانے کے لیے روڈ میپ پر اتفاق کیا ہے.(جاری ہے) امریکی نائب صدر کا چار روزہ دورہ بھارت فروری...

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا مالی سال 2025 کے پہلے 9 ماہ میں آئی ٹی برآمدات میں 2.828 بلین ڈالر (گزشتہ سال کے مقابلے 23 فیصد) اضافے کا خیر مقدم
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا مالی سال 2025 کے پہلے 9 ماہ میں آئی ٹی برآمدات میں 2.828 بلین ڈالر (گزشتہ سال کے مقابلے 23 فیصد) اضافے کا خیر مقدم حکومت کی جانب سے آئی ٹی شعبے کو سہولیات کی بروقت و فوری فراہمی سے شعبے کی برآمدات میں 23 فیصد اضافہ ہوا. آئی ٹی برآمدات 2.828 بلین ڈالر کی تاریخی سطح پر پہنچ چکی ہیں، خوش آئند ہے کہ آئی ٹی شعبے کے آنٹر پرونیوز نے حکومتی پالیسیوں سے مستفید ہو کر روایتی مارکیٹوں کے ساتھ ساتھ نئی مارکیٹوں میں اپنی خدمات برآمد کیں. آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی ٹیم کی انتھک محنت کی وجہ سے ممکن ہوا، آئی ٹی برآمدات اور بیرون ملک آئی ٹی شعبے میں...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق اپیلوں پر سماعت کے دوران جسٹس مسرت ہلالی نے کہا ملٹری کورٹس میں سزاؤں کیخلاف پشاور ہائی کورٹ نے فیصلہ دیا، جسٹس وقارسیٹھ کے فیصلے پر تنقید ہوئی، بعد میں عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو کیس میں وقار سیٹھ کے فیصلے کاحوالہ دیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق اپیلوں پرجسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی۔وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ کلبھوشن کو ویانا کنونشن کے تحت قونصلررسائی دی گئی۔ جسٹس محمدعلی مظہرنے کہا کلبھوشن ہو یا کسی اورملک کا شہری قونصلررسائی...
بھارت(نیوز ڈیسک)انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں بیٹرز کی دھوکے بازی کے باعث اب امپائرز اب میچ کے دوران بلا وجہ بھی بلے کی پیمائش کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے 2025 سیزن کے دوران ایک انوکھا اصول متعارف کروایا ہے، جس کے تحت امپائرز اور میچ آفیشلز کو کسی بھی کھلاڑی کے بلے کی جائزہ لینے کا اختیار ہوگا۔ امپائرز اور میچ آفیشلز یہ کام میچ کے دوران بھی سرانجام دے سکتے ہیں، جس کیلئے انہیں کسی کی اجازت درکار نہیں ہوگی۔ قبل ازیں ممبئی انڈینز کے ہاردک پانڈیا سمیت فل سالٹ اور شمرون ہیٹمائر جیسے جارح مزاج بیٹرز کے بلے پہلے ہی چیک کیے جا چکے ہیں۔ نیا اصول...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2025ء) ملک میں ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر34فیصد کمی ریکارڈکی گئی ۔(جاری ہے) پاکستان آٹومینوفیکچررزایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں ملک میں ٹریکٹروں کے 23230یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 34فیصدکم ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں ٹریکٹروں کے 35199یونٹس کی فروخت ہوئی تھی۔ مارچ میں ملک میں ٹریکٹروں کے 1538یونٹس کی فروخت ہوئی جوگزشتہ سال مارچ کے 4608یونٹس کے مقابلے میں 67فیصدکم ہے۔ فروری کے مقابلے میں مارچ میں ٹریکٹروں کی فروخت میں ماہانہ بنیاد پرمعمولی اضافہ ہوا۔ اعدادوشمارکے مطابق مالی...
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ نہروں پر سیاست کرنا سندھ کی پرانی روایت ہے لیکن پنجاب میں اس طرح کی سیاست نہیں ہوتی انہوں نے پیپلز پارٹی کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی اندرونی اختلافات کو میڈیا پر لانے کے بجائے آپس میں حل کرے اور غیر ضروری بیانات دینے سے گریز کرے چوہدری منظور کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سندھ کے رہنما پانی کو اپنا حق سمجھتے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے بعض رہنما اسے پنجاب کا پانی قرار دے رہے ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ پیپلز پارٹی پہلے آپس میں یہ طے کرلے کہ پانی کس...
بھارتی بلے باز کے ایل راہول نے اپنے گھر بیٹی کی پیدائش کے بعد انڈین پریمیئر لیگ میں اپنی نئی ٹیم دہلی کیپیٹلز کی جانب سے ڈیبیو مؤخر کردیا۔ پیر کے روز دہلی کیپیٹلز اور لکھنوؤ سپر جائنٹس کے درمیان میچ شیڈول تھا جبکہ کے پیر کے ہی دن ایل راہول اور اتھیا شیٹی کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی۔ دہلی کیپیٹلز کی انتظامیہ کی جانب سے کے ایل راہول کو اس موقع پر میچ چھوڑنے کی خصوصی اجازت دی گئی۔ کے ایل راہول کی واپسی 30 مارچ کو سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف دوسرے میچ میں متوقع ہے۔

شعبہ خدمات کے تجارتی خسارے میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیاد پر 30 فیصد اضافہ ہوا. سٹیٹ بینک
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 مارچ ۔2025 )خدمات کے شعبے کے تجارتی خسارے میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 30 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا سٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سا ل کے پہلے 8 ماہ میں شعبہ خدمات کے تجارتی خسارے کا حجم 2.250 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 1.73 ارب ڈالر کے مقابلے میں 30 فیصد زیادہ ہے. فروری میں خدمات کے شعبے کے تجارتی خسارے کا حجم 304 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ سال فروری کے 88 ملین ڈالر کے مقابلے میں 245 فیصد زیادہ ہے مالی سا ل کے پہلے 8 ماہ میں خدمات کی برآمدات سے 5.45 ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل...
غزہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حماس کے سینیئر رہنماء کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حکومت اور وزیراعظم غزہ پر دوبارہ چڑھائی کیلئے کوششں کر رہے ہیں۔ اسامہ حمدان کے مطابق جنگ بندی کے دوسرے مرحلے میں تاخیر اسرائیلی حکومت کے منصوبے کا حصہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حماس کے سینیئر رہنماء اسامہ حمدان نے کہا کہ جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے کے دوران غزہ میں مزید 116 فلسطینی شہید ہوئے۔ عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسامہ حمدان نے کہا کہ اسرائیل نے فلسطینی قیدیوں کے آخری گروپ کی رہائی کئی دنوں تک مؤخر کی۔ انھوں نے کہا کہ اسرائیلی جیلوں سے رہا فلسطینیوں پر آخری وقت تک بہیمانہ تشدد ہوا...
اپنے ایک بیان میں حماس کے سینیئر عہدیدار کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے امداد بند کرکے ثابت کیا ہے کہ وہ جنگ بندی میں توسیع نہیں چاہتا، حماس اب بھی جنگ بندی معاہدے کی کوششیں کر رہی ہے، معاہدے کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے ثالثوں سے رابطے میں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حماس نے جنگ بندی کے پہلے مرحلے میں توسیع کی اسرائیلی درخواست مسترد کردی۔ اسرائیل نے کہا کہ حماس جنگ بندی میں توسیع کے امریکی منصوبے پر اتفاق کرے، حماس کے سینیئر عہدے دار نے کہا کہ اسرائیل نے امداد بند کرکے ثابت کیا ہے کہ وہ جنگ بندی میں توسیع نہیں چاہتا، حماس اب بھی جنگ بندی معاہدے کی کوششیں کر رہی...
غزہ (انٹرنیشنل ڈیسک)فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے جنگ بندی کے پہلے مرحلے میں توسیع کی اسرائیلی درخواست مسترد کردی۔ اسرائیل نے کہا کہ حماس جنگ بندی میں توسیع کے امریکی منصوبے پر اتفاق کرے، حماس کے سینئرعہدے دار نے کہاکہ اسرائیل نے امداد بند کرکے ثابت کیا جنگ بندی میں توسیع نہیں چاہتا، حماس اب بھی جنگ بندی معاہدے کی کوششیں کر رہی ہے، معاہدے کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے ثالثوں سے رابطے میں ہیں۔ سینئر عہدیدار کا مزیدکہنا تھا کہ امید ہے اسرائیل کو جنگ بندی کے تمام مراحل کا پابند بنایا جائے گا، اسرائیلی یرغمالیوں کو پہلے سے طے معاہدے کے تحت مرحلہ وار رہا کیا جائے گا۔

فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل: لارجر بینچ پہلے فیصلے کا پابند نہیں ہوتا، جسٹس امین الدین خان کے ریمارکس
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 7 رکنی بینچ سماعت کررہا ہے سول سوسائٹی کے وکیل فیصل صدیقی نے اپنے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ فوجی عدالتوں کیخلاف 5 رکنی بینچ کے ایک نہیں بلکہ 3 فیصلے ہیں، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس منیب اختر اور جسٹس یحییٰ آفریدی نے اپنے فیصلے لکھے لیکن تمام ججز نے ایک دوسرے کے فیصلے سے اتفاق کیا۔ یہ بھی پڑھیں: سویلینز کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل، تحریری حکمنامے میں کیا کہا گیا ہے؟ فیصل صدیقی کے مطابق ججز کے فیصلے یکساں اور وجوہات مختلف ہوں تو تمام وجوہات فیصلہ کا حصہ تصور ہوتی ہیں، جس پر جسٹس محمد...
پاکستان میں خلائی تحقیق کے ادارے اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے ملک کے پہلے چاند مشن کا نام تجویز کرنے پر ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا۔پاکستان خلائی تحقیق میں اہم سنگ میل عبور کرنے جارہا ہے. ملک کا پہلا چاند روور مشن 2028 میں روانہ ہوگا۔سپارکو نے پاکستان کے پہلے چاند روور مشن کا نام رکھنے کے لیے ملک گیر مقابلے کا اعلان کر دیا. عوام کو ملک کے پہلے چاند مشن کا نام تجویز کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے فاتح کو ایک لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال مئی میں چین کے خلائی مشن ’چینگ ای 6‘ کے ساتھ پاکستان کا سیٹلائٹ ’آئی کیوب قمر‘ چاند کے...
گڈاپ میں پاکستان کے سب سے بڑے بایو میتھین گیس منصوبے کے پہلے مرحلے کا افتتاح کردیا۔وزیرِ اعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی برائے سرمایہ کاری و پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سید قاسم نوید قمر نے آج گڈاپ کراچی میں پاکستان کے سب سے بڑے بایو میتھین گیس منصوبے کے پہلے مرحلے کا افتتاح کردیا۔پلانٹ کے افتتاح کے موقع پر مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے سید قاسم نوید قمر نے گائے بھینسوں کے گوبر سے بایو میتھین گیس بنانے کا پلانٹ لگانے کے اقدام کو سراہا اور کہا کہ میسرز بایو ویسٹ انرجی وینچرز پرائیویٹ لمیٹڈ کا یہ پلانٹ صاف اور ماحول دوست توانائی کی جانب اہم پیشرفت ہے ۔سید قاسم نوید قمر نے کہا کہ ماحول دوست...
ابوظہبی (انٹرنیشنل ڈیسک)متحدہ عرب امارات نے اپنے بلیو ویزا کے پہلے مرحلے کا آغاز کر دیا ہے، جو کہ ایک 10 سالہ رہائشی پرمٹ ہے جو ان افراد کو دیا جائے گا جنہوں نے ماحولیاتی تحفظ اور پائیداری میں غیر معمولی خدمات انجام دی ہیں، جیسا کہ خلیج ٹائمز نے رپورٹ کیا۔ یہ اعلان ورلڈ گورنمنٹ سمٹ 2025 میں منگل کو کیا گیا۔ اپنے ابتدائی مرحلے میں، بلو ویزا 20 پائیداری کے ماہرین اور موجدین کو دیا جائے گا، جیسا کہ وزارت ماحولیاتی تبدیلی اور ماحولیات اور وفاقی اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹس سیکیورٹی (ICP) نے بتایا۔ بلیو ویزا ماحولیاتی کام کے چیمپئنز کو تسلیم کرنے اور ان کی حمایت کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، یہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2025ء)پاکستان رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں آئی ایم ایف کی بڑی شرائط پوری کرنے میں کامیاب رہا۔وزارت خزانہ کی جانب سے موجودہ مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے اخراجات و آمدن کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں جس کے مطابق پاکستان پہلے 6 ماہ میں آئی ایم ایف کی بڑی شرائط پوری کرنے میں کامیاب رہا۔رپورٹ کے مطابق 2900 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے پرائمری سرپلس 3600 ارب روپے تک پہنچ گیا، چاروں صوبوں نے 750 ارب ہدف کے مقابلے 776 ارب سرپلس بجٹ دیا، صوبوں نے 376 ارب ریونیو ہدف کے مقابلے 442 ارب ٹیکس جمع کیا۔وزارت خزانہ کی تفصیلات میں بتایا گیا...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں آئی ایم ایف کی بڑی شرائط پوری کرنے میں کامیاب رہا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے موجودہ مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے اخراجات و آمدن کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں جس کے مطابق پاکستان پہلے 6 ماہ میں آئی ایم ایف کی بڑی شرائط پوری کرنے میں کامیاب رہا۔رپورٹ کے مطابق 2900 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے پرائمری سرپلس 3600 ارب روپے تک پہنچ گیا، چاروں صوبوں نے 750 ارب ہدف کے مقابلے 776 ارب سرپلس بجٹ دیا، صوبوں نے 376 ارب ریونیو ہدف کے مقابلے 442 ارب ٹیکس جمع کیا۔وزارت خزانہ کی تفصیلات میں...
بیجنگ : فینٹینائل اور ٹیرف کے درمیان کیا “منطقی تعلق” ہے؟ دنیا بھی اس مضحکہ خیز سوال کا جواب نہیں دے پا رہی ۔ حال ہی میں، امریکہ نے فینٹینیل کے مسئلے کو بہانہ بنا کر چین سے درآمد ہونے والی مصنوعات پر 10 فیصد اضافی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ آخر اس اقدا م کی وجہ کیاہے ؟ ڈپلومیسی اکیڈمی کے پروفیسر لی ہائیڈونگ کہتے ہیں کہ امریکہ کے موجودہ رہنما نے اقتدار سنبھالنے کے صرف دس دن بعدفینٹینیل کے بہانے چین پر ٹیرف عائد کیا، جس کے وجہ مفادات کا گورکھ دھندا ہے۔ امریکہ جانتا ہے کہ فینٹینیل کے غلط استعمال کے مسئلے کو بنیادی طور پر حل کرنا مشکل ہے، اس لیے اس نے...
قطر کے وزیر اعظم محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی جو ملک کے وزیر خارجہ بھی ہیں، نے پہلی مرتبہ اسرائیلی چینل 12 براڈ کاسٹر کو انٹرویو دیا جس نے تہلکہ مچا دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی چینل 12 کو دیے گئے انٹرویو میں قطری وزیراعظم کی جانب سے غزہ اسرائیل جنگ بندی معاہدے پر تفصیلی بات کی گئی۔ انٹرویو میں قطر کے وزیر اعظم نے تصدیق کی کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے ایلچی نے اسرائیل پر غزہ جنگ بندی پر رضامندی کے لیے دباؤ ڈالنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ قطر کے وزیر اعظم محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی نے اس بات پر مایوسی کا اظہار کیا کہ معاہدے کو حتمی شکل دینے میں...
19 فروری سے شروع ہونے والی چیمپینز ٹرافی کے پہلے مرحلے میں آن لائن ٹکٹوں کی فروخت میں شائقین نے انتہائی دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔ فروخت کے لیے پیش کیے جانے والے 30 فیصد ٹکٹ چند گھنٹوں میں ہی خرید لیے گئے، بعدازاں عوامی اصرار اور طلب بڑھ جانے پر مزید 10 فیصد ٹکٹ فروخت کے لیے پیش کر دیے گئے، رات گئے تک آن لائن ٹکٹوں کی فروخت کا سلسلہ جاری رہا۔ دوسرے مرحلے میں فزیکل ٹکٹ 3 فروری سے فروخت ہوں گے، پہلے مرحلے میں کراچی میں19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ،22 فروری کو لاہور میں آسٹریلیا اور انگلینڈ اور 27 فروری کو راولپنڈی میں پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ہونے والے میچز کے...
گال ٹیسٹ کے پہلے روز آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ سنچری اسکورکرنے کے بعد پرجوش انداز میں
چیمپینز ٹرافی کے ٹکٹ ڈیمانڈ میں غیرمعمولی اضافہ، پہلے مرحلے میں تمام ٹکٹس فروخت WhatsAppFacebookTwitter 0 29 January, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز )پاکستان میں شیڈول آئی سی سی چیمپینز ٹرافی 2025 کے ٹکٹس کی ڈیمانڈ آسمان کو چھونے لگی، نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پہلے مرحلے میں ٹکٹس فروخت ہونے کے بعد مزید ٹکٹس فروخت کے لیے پیش کردیے گئے۔ آئی سی سی کی جانب سے آن لائن ٹکٹوں کی بکنگ کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ کی آن لائن ٹکٹس صبح کے وقت ہی فروخت ہوچکی تھیں جس کے بعد ٹکٹس کا نیا سیٹ فروخت کے لیے پیش کیا گیا۔ آئی سی سی کے پلیٹ فارم پر کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے...

جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے جن 26 افراد کو رہا کیا جانا ہے ان میں8 اب زندہ نہیں ہیں.اسرائیلی ترجمان
تل ابیب(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 جنوری ۔2025 )اسرائیلی حکومت کے ترجمان ڈیوڈ مینسرنے کہا ہے کہ جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے حماس کی جانب سے جن 26 افراد کو رہا کیا جانا ہے ان میں8 اب زندہ نہیں ہیں برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق مینسر نے اس بات کی تصدیق کی کہ اسرائیل کو حماس کی جانب سے ایک فہرست موصول ہوئی ہے پہلے مرحلے میں رہائی پانے والے تمام 33 یرغمالیوں کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ زندہ ہیں یا نہیں. انہوں نے کہا کہ حماس کی یہ فہرست اسرائیل کی انٹیلی جنس معلومات سے مطابقت رکھتی ہے لہذا میں یہاں یہ کہ سکتا ہوں کہ ہمارے 25 یرغمالی زندہ ہیں اور آٹھ حماس کے...
اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کی تربیت کے پہلے مرحلے کا شیڈول جاری کر دیاگیاہے۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق 23جنوری کوبنوں،اسلام آباد،منڈی بہاؤالدین،شہید بےنظیرآباد میں تربیتی پروگرام منعقد ہوں گے،24جنوری کوچارسدہ،لکی مروت،اسلام آباد میں عازمین کو تربیت دی جائے گی،25 جنوری کو اسلام آباد، لاہور، ٹانک، عمر کوٹ میں حج تربیتی پروگرام منعقد ہونگے۔ وزارت مذہبی امور نے جاری اعلامیہ میں کہا کہ عازمین حج دیےگئےشیڈول کےمطابق تربیتی کیمپوں میں شرکت کریں، دوسرے شہروں میں مقیم عازمین نزدیکی مقام پر تربیت حاصل کر سکتے ہیں، سمندرپار مقیم عازمین پاکستان پہنچ کرمتعلقہ حاجی کیمپ سے تربیت حاصل کریں گے، نئے درخواست گزار بینک رسید دکھا کرتربیتی پروگرامز میں شرکت کرسکیں گے،85ہزار560عازمین حج کو تحصیل کی سطح...
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2025ء)ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 6ماہ میں سالانہ بنیادپر28فیصد نموریکارڈکی گئی۔آل پاکستان آٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلی6ماہ میں ملک میں گاڑیوں کے 776126یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 28فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 605668یونٹس گاڑیوں کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔(جاری ہے) دسمبر2024میں ملک میں 135134یونٹس گاڑیوں کی فروخت ہوئی جونومبرکے مقابلے میں ایک فیصد اوردسمبر2023کے مقابلے میں 49فیصدزیادہ ہے، نومبرمیں ملک میں گاڑیوں کے 134340یونٹس اوردسمبر2023میں 90888یونٹس کی فروخت ہوئی تھی۔ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں کاروں...
اسد قیصر : فوٹو فائل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ حکومتی نمائندوں کو القادر ٹرسٹ کے فیصلے کا پہلے سے معلوم ہے۔خواجہ آصف اور طلال چوہدری کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ خواجہ آصف اور طلال چوہدری کی پریس کانفرنس سے واضح ہوگیا انہیں فیصلے کا پہلے سے علم ہے، یہ بات بھی واضح ہوگئی کہ فیصلہ کہاں لکھا گیا ہے۔اسد قیصر نے کہا کہ پوری دنیا کو القادر ٹرسٹ کیس کا پتہ ہے کہ یہ ایک فلاحی ادارہ ہے، یہ ادارہ منافع بخش نہیں اور نہ اس سے بانی پی ٹی آئی کو کوئی فائدہ ملا۔ کیس میں شفاف ٹرائل نہیں ہوا، نہ...