2025-09-18@06:43:43 GMT
تلاش کی گنتی: 8731
«پی کے کے»:
اسلام آباد (ملک نجیب) وفاقی دارالحکومت میں سابق رکن قومی اسمبلی رمیش کمار کے گھر پر بڑی ڈکیتی کی واردات پیش آئی، جس میں تین مسلح ڈاکو دو کروڑ روپے سے زائد مالیت کا قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق واردات رات کے وقت پیش آئی جب تین مسلح افراد...
واٹس ایپ نے صارفین کے لیے نیا فیچر رائٹنگ ہیلپ متعارف کرادیا ہے جو مصنوعی ذہانت کی مدد سے پیغامات کو بہتر، دوبارہ تحریر اور وقت کے مطابق ایڈجسٹ کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔ یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے میک صارفین کے لیے نئے فلٹرز متعارف کرا دیے کمپنی کے مطابق یہ فیچر میٹا...
پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے ڈی آئی خان کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخوا نے اپنے آبائی علاقہ پہاڑ پور کو الگ ضلع بنانے کے حوالے سے رپورٹ مانگ لی، وزیراعلی کی ہدایت پر محکمہ ریونیو نے ضلعی انتظامیہ سے الگ ضلع کے لیے تفصیلات مانگ...
اداکارہ ایمن خان اور منیب بٹ کے ہاں تیسری ننھی پری کی آمد ہوئی ہے۔ ایمن خان اور منیب بٹ نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر اپنی فیملی میں اضافے اور بیٹی کی ولادت کے حوالے سے مداحوں کو خوش خبری سنائی۔ بدھ کی دوپہر منیب بٹ نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے...
انسداد دہشتگردی عدالت نے سرکاری ملازم پر تشدد کے کیس میں زیر حراست وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کے بھائی چیئرمین چنیسر ٹاؤن فرحان غنی کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع کر دی۔ پیپلز پارٹی رہنما فرحان غنی اور دیگر ملزموں کو انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت میں پہنچایا گیا، 4 روزہ ریمانڈ ختم...
انسدادِ دہشتگردی کی منتظم عدالت میں چیئرمین چنیسر ٹاؤن فرحان غنی اور دیگر ملزمان کو پیش کیا گیا۔ عدالت نے سرکاری ملازم پر تشدد اور کارِ سرکار میں مداخلت کے کیس میں فرحان غنی کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع کرتے ہوئے ملزمان کو 30 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔...
کراچی: شہر قائد میں بارشوں کے بعد بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث ہائیکورٹ کے ججز اور افسران کے گھروں پر بجلی کی طویل بندش پر کے الیکٹرک سی ای او سمیت افسران نے معذرت کرلی۔ شہر میں بارشوں کے بعد بجلی کے بڑے بریک ڈاون سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کے ججز...
میڈرڈ (نیوز ڈیسک) اسپین کی نامور اداکارہ ویرونیکا ایچیگوئی 42 برس کی عمر میں کینسر کے باعث انتقال کر گئیں۔ وہ گزشتہ کئی دنوں سے اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں زیر علاج تھیں۔ ویرونیکا ایچیگوئی نے اپنے کیریئر میں متعدد فلموں میں اداکاری کی اور کئی ایوارڈز جیتے۔ وہ اپنی جاندار پرفارمنس کے باعث نہ...
لاہور: صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے صوبے کے بیشتر اضلاع میں شدید طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کا 9 واں اسپیل کل سے شروع ہوگا، 29 اگست سے 2 ستمبر تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں شدید...
شہر میں بارشوں کے بعد ہونے والے بڑے بریک ڈاؤن پر سندھ ہائیکورٹ نے نوٹس لیا اور ججز کے گھروں میں بجلی کی طویل بندش پر برہمی کا اظہار کیا۔ ایڈیشنل رجسٹرار کوآرڈینیشن کی جانب سے 22 اگست کو ایم ڈی کے الیکٹرک کو طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں:خواجہ شمس...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے کرکٹ کے ساتھ ساتھ تعلیم کے اخراجات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت انڈر 15 سے انڈر 19 تک کے کرکٹرز کو سال بھر اکیڈمی میں رکھا جائے گا، جہاں ان کی تربیت کے ساتھ تعلیمی اخراجات بھی بورڈ برداشت کرے...
اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 4 اکتوبر اور 26 نومبر احتجاج کے مقدمات میں پی ٹی آئی این اے 48 کے صدر سہیل ستی کو مزید 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ سہیل ستی کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر انسداد دہشت گردی عدالت...
اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے روزویلٹ ہوٹل کی نج کاری کے لیے نئے مالیاتی مشیر کی تقرری کے لیے نئی درخواستیں طلب کرلی گئیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نج کاری کمیشن نے فنانشل ایڈوائزر کے لیے کمپنیوں سے درخواست طلب کرلی اور درخواست کے ساتھ ایک ہزار...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پنجاب میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر دکھ کا اظہار کیا ۔ ایک بیان میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سیلاب سے نقصانات پر دکھ ہوا، پنجاب کے عوام کی تکلیف ہماری تکلیف ہے۔ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا...
کراچی: انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امن مارچ کے دوران اشتعال انگیز تقاریر اور ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں گرفتار 20 ملزمان کو جیل بھیج دیا۔ کراچی انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں منتظم عدالت کے روبرو بنارس چوک پر پی ٹی آئی کے...
پشاور: خیبرپختونخوا میں 28 اگست تا 2 ستمبر مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے جس پر پی ڈی ایم اے نے ہائی الرٹ جاری کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی خیبرپختونخوا نے محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کی روشنی میں 28 اگست سے 2 ستمبر تک خیبرپختونخوا کے مختلف...
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دو اراکین اسمبلی نے سیاسی کمیٹی کے فیصلے کے بعد قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اراکین قومی اسمبلی فیصل امین خان اور علی اصغر خان کے استعفے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو موصول ہوگئے ہیں۔ رکن قومی اسمبلی...
پاکستان میں حالیہ سیلابی صورتحال کے تناظر میں، پاک فوج، حکومت اور امدادی ادارے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے ایک اہم بریفنگ میں بتایا کہ آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایت پر متاثرہ علاقوں میں فوری اور مؤثر امدادی کارروائیاں جاری...
اقوامِ متحدہ کی جوہری نگرانی کے ادارے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (IAEA) کے معائنہ کار ایران واپس پہنچ گئے ہیں۔ یہ اقدام ایران اور اسرائیل کے درمیان جون میں ہونے والی 12 روزہ جنگ اور امریکا کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملوں کے بعد سامنے آیا ہے۔ ایران نے جون کی جنگ کے...
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ اس وقت ملک کے 3 دریاؤں میں سیلابی صورتحال ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے اثاثوں کی ویلیو ایشن کا عمل شروع کردیا گیا۔ پی ایس ایل انتظامیہ کی جانب سے شفافیت، انصاف پسندی، ترقی اور طویل مدتی پائیداری کے لیے اپنے تمام تجارتی اثاثوں کی ویلیو ایشن کا ایک جامع عمل باضابطہ طور پر شروع کر دیا گیا ہے۔ #HBLPSL has appointed...
اسپین کی مشہور اداکارہ ویرونیکا ایچیگوئی کینسر کے باعث انتقال کر گئیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق 42 سالہ اداکارہ ویرونیکا ایچیگوئی کی موت اسپین کے شہر میڈرڈ میں ہوئی وہ گزشتہ کئی دنوں سے کینسر سے جنگ لڑ رہی تھیں۔ اداکارہ نے کئی فلموں میں کام کیا اور ایوارڈز بھی وصول کیے وہ بہترین اداکاری کی وجہ سے...
کراچی (شوبز ڈیسک) معروف اداکار جوڑی ایمن خان اور منیب بٹ نے اپنی تیسری بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری سنا دی۔ منیب بٹ نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے اطلاع دی کہ ننھی پری نیمل 26 اگست کو پیدا ہوئی۔ اداکار نے اس اعلان کو ایک خط کی شکل میں شیئر کیا، جو بیٹیوں امل اور...
حکومت نے پاکستان ٹیلی وژن کارپوریشن (پی ٹی وی) کے لیے 11 ارب روپے کی سبسڈی کی منظوری دے دی ہے۔ یہ سبسڈی اس نقصان کے ازالے کے لیے دی جا رہی ہے جو بجلی کے بلوں میں ٹی وی لائسنس فیس ختم کرنے کے بعد ادارے کو برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔ سبسڈی کی...
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل کلارک جِلد کے کینسر میں مبتلا ہوگئے۔ سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں مائیکل کلارک نے لکھا کہ اسکن کینسر خاص طور پر آسٹریلیا میں ایک حقیقت ہے۔ میری ناک پر ایک اور کٹ پڑ گیا ہے۔ سابق کپتان نے مداحوں کو دوستانہ مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ...
پاکستانی شوبز کی مقبول جوڑی ایمن خان اور منیب بٹ کے گھر خوشیوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ اداکار جوڑے نے اپنی ننھی بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی۔ ننھی شہزادی کا نام نایمل رکھا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے ایمن خان کے اپنی جڑواں بہن منال خان سے...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات نہ کرانے کے معاملے پر سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو پارٹی کے بانی رہنما سے ملاقات کی...
اسلام اباد ( اصغر چوہدری ) تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی نے بانی چیئرمین عمران خان کی نئے احکامات کی روشنی میں بدھ کو پارلیمانی پبلک اکاونٹس کمیٹی، قائمہ کمیٹی داخلہ سمیت ایوان کی قائمہ کمیٹیوں کے اجلاسوں میں شرکت نہیں کی ، چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی جنید اکبر خان نے کمیٹی کے شیڈول...
لاہور(نیوز ڈیسک)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں ریکارڈ بارشوں کے باعث 30 سالہ بارشوں کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے اور مختلف اضلاع میں سیلابی صورتحال پیدا ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف سیالکوٹ میں 405 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جس سے شہر مکمل طور پر پانی...
اسلام آباد: پاکستان کی اقتصادی ترقی میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جس کے تحت ایس آئی ایف سی کی معاونت سے امریکا، جاپان سمیت دیگر عالمی مالیاتی اداروں نے ریکوڈک منصوبے کیلئے 6 ارب ڈالر کے خطیر فنڈز کی منظوری دے دی۔ 6 بلین ڈالر کی مجموعی فنڈنگ میں اے ڈی بی اور ورلڈ بینک کی جانب...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی ثنا اللہ مستی خیل نے اعلان کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے تمام چیئرمین قائمہ کمیٹی اور کمیٹی ممبران نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ یہ اعلان انہوں نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کا اجلاس شروع ہونے سے...
لاہور: بھارت کی جانب سے دریاؤں میں پانی چھوڑنے کے باعث پنجاب کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ حکومت پنجاب نے انسانی جانوں کے تحفظ اور بروقت امدادی کارروائیوں کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کا فیصلہ کرتے ہوئے لاہور، قصور، سیالکوٹ، فیصل آباد، نارووال اور اوکاڑہ...
اسلام آباد: ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آئندہ ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں متفقہ طور پر ضمنی انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں...
اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا نام لیے بغیر ضمنی انتخاب سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ پنجاب میں شکست کا ڈر مگر خیبرپختونخوا (کے پی) میں دھاندلی کا سہارا لیا جائے گا جو ٹوٹل دو نمبری ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر...
کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز ( سی پی این ای) نے پشاور کے سینیر صحافی اور پشاور پریس کلب کے نائب صدر کے خلاف پیکا ایکٹ کے مقدمہ درج کیے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے آزادی اظہار رائے پر قدغن قرار دیا ہے۔ سی پی این سی کے صدر سیکریٹری جنرل نے...
پشاور: ترجمان پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ مریم نواز بیرونی دورے پر جا سکتی ہیں تو گنڈاپور بھی افغانستان سے مذاکرات کر سکتے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاق پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بارے میں دوغلی پالیسی ترک کرے۔ مریم نواز کو بیرونی...
پشاور: خیبرپختونخوا کے تمام تعلیمی بورڈز کے چئیرمین، سیکریٹریز اور کنٹرولرز کی تعیناتی کا موجودہ طریقہ کار تبدیل کردیا گیا اور کنٹرولنگ اتھارٹی کی حیثیت سے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے ان عہدوں پر تعیناتیوں کے لیے نئے طریقہ کار کی منظوری دے دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا میں اب براہ...
امریکی حکام کے مطابق ملک میں پہلی مرتبہ ’فلیش ایٹنگ‘ یعنی گوشت کھانے والے پیراسائٹ کے انسان کے جسم کو متاثر کرنے کی تصدیق ہوئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مچھروں کو ملیریا سے بچانے کے لیے دوا ڈھونڈ لی گئی، آپ بھی چکرا گئے نا! بی بی سی کے مطابق امریکی محکمہ صحت و انسانی خدمات...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پارٹی ستمبر میں عدلیہ کی آزادی، جمہوریت کی بحالی اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے ایک بڑا جلسہ منعقد کرے گی۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی پارٹی کو قومی اسمبلی کی تمام کمیٹیوں سے مستعفی ہونے...
گوگل نے پاکستانی صارفین کے لیے انگریزی زبان میں اے آئی موڈ متعارف کرا دیا ہے، جس کے ذریعے دنیا کا سب سے طاقتور اے آئی سرچ تجربہ، یعنی مصنوعی ذہانت سے چلنے والا سرچ انجن، اب مقامی صارفین کے لیے بھی دستیاب ہو گیا ہے۔ یہ نیا موڈ پیچیدہ سوالات کے زیادہ تیز، ہوشیار...
پاکستان ریڈ بال ٹیم کے سابق ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے نوجوان پاکستانی آل راؤنڈر عرفان خان نیازی کو مستقبل کا ابھرتا ہوا اسٹار قرار دے دیا۔ سوشل میڈیا پوسٹ پر جیسن گلیسپی نے 22 سالہ نوجوان کھلاڑی عرفان خان کو معیاری اور شاندار کھلاڑی کے طور پر سراہا۔ انہوں نے کہا کہ عرفان خان پاکستان...

9 مئی کو رانا ثنا اللہ کے گھر پر حملہ کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری، پی ٹی آئی کے 17 قائدین کو 2 دفعات کے تحت 10، 10 سال کی سزا
فیصل آباد کی انسدادِ دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) کے جج جاوید اقبال نے 9 مئی کو سابق وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ کے گھر پر حملے کے کیس کا 73 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ 109 ملزمان میں سے 75 کو سزائیں اور 34 کو بری کردیا ہے۔ عدالت نے 59 ملزمان...
انجینئر محمد علی مرزا کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا گیا۔ ان کے خلاف مذہبی جماعتوں کی جانب سے گستاخی کے الزامات پر درخواستیں دی گئی تھیں اور مختلف علماء کرام کے وفود نے ضلعی انتظامیہ سے ملاقاتیں کرکے ان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا۔ ذرائع...
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی کاوشوں سے صوبے کے عوام کو جدید سفری سہولت فراہم کرنے کا ایک اور سنگ میل عبور کر لیا گیا۔ شنگھائی سی پورٹ سے مزید 100 جدید ترین الیکٹرک بسیں شپ کے ذریعے پاکستان روانہ کر دی گئی ہیں جو چند ہفتوں میں پنجاب پہنچ...
این ڈی ایم اے (نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی) نے دریائے ستلج میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے باعث پنجاب کے متعلقہ اضلاع کے لیے پیشگی الرٹ جاری کیا ہے۔ این ڈی ایم اے کی جانب سے پی ڈی ایم اے پنجاب کو الرٹ ملتے ہی ستلج کے قریبی علاقوں میں بڑے پیمانے پر انخلاء...
نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے معروف اسکالر انجینیئر محمد علی مرزا کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کرلیا گیا۔ انجینئر محمد علی مرزا گرفتار pic.twitter.com/Zf0MufuEfq — Iram (Summan) Dar ♌ (@summandar01) August 25, 2025 اطلاعات کے مطابق انجینیئر محمد علی مرزا کو 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا اور...
کراچی میں جاری ڈاکو راج کے دوران مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر تین افراد کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال بلاک 17 میں فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔ عزیز بھٹی پولیس کا کہنا...