2025-09-18@04:45:10 GMT
تلاش کی گنتی: 2386
«کراچی رکشا سواری»:
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے تشدد کا نشانہ بننے والی نئی نویلی دلہن پر تشدد اور اس کی ہلاکت کے مقدمے میں ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت کے روبرو تشدد کا نشانہ بننے والی نئی نویلی دلہن کی ہلاکت کے مقدمے میں ملزم اشوک کی درخواستِ...
کراچی: شہر قائد میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، دو مختلف واقعات میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے، جنہیں ابتدائی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پہلا واقعہ سرجانی ٹاؤن خدا کی بستی کیبن اسٹاپ کے قریب پیش آیا، جہاں مبینہ طور...

کراچی، نجی فیکٹری سے 20 سے زائد ڈاکوؤں نے کروڑوں کا سامان لوٹ لیا، متاثرہ فیکٹری مالک کا ویڈیو بیان سامنے آ گیا
کراچی: شہر قائد میں ایک اور بڑی ڈکیتی کی واردات ہوئی، احسن آباد فیز ون میں واقع نجی فیکٹری ڈاکوؤں کے نرغے میں آ گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق 20 سے زائد مسلح افراد رات کی تاریکی میں فیکٹری میں گھس آئے اور لوٹ مار کے بعد بھاری مقدار میں قیمتی سامان لے...
کراچی: محمود آباد نمبر دو میں بجلی کی بندش کے خلاف علاقہ مکین سراپا احتجاج بن گئے۔ مشتعل مظاہرین نے سڑک پر ٹائر جلا کر شدید احتجاج کیا اور ٹریفک کی روانی معطل کر دی۔ علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ علاقے میں طویل اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے جس کے باعث گھروں...
کراچی: شہر قائد میں فائرنگ کے دو علیحدہ علیحدہ واقعات میں دو افراد زخمی ہو گئے۔ فائرنگ کے یہ واقعات گلشن معمار اور کورنگی کے علاقوں میں پیش آئے۔ گلشن معمار کے علاقے بلاک آر، عجوہ ہوٹل کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا۔...
کراچی کے علاقے گلشن معمار میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے چھپا کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال پہنچایا جہاں اس کی شناخت 50 سالہ ممتاز کے نام سے کی گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت...
کراچی: لائنز ایریا میں واقع نجی اسکول کی کثیر المنزلہ عمارت کی آٹھویں منزل سے ایک نوجوان نے مبینہ طور پر چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق بریگیڈ تھانے کے علاقے لائنز ایریا میں واقع نجی اسکول کی کثیر المنزلہ عمارت کی آٹھویں منزل سے ایک نوجوان نے مبینہ طور...
کراچی کی ایم اے جناح روڈ پر واقع پٹاخوں کے گودام میں ہونے والے حالیہ دھماکے کے معاملے پر متاثرہ خاندان نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔ جاں بحق نوجوان کی والدہ اور بھائی کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ 21 اگست کو غیر قانونی پٹاخہ فیکٹری میں دھماکے...
کراچی: شہر قائد کے علاقے ملیر 52 شاہ مزار کے قریب گھر میں ایک نوجوان نے گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق ملیر سٹی کے علاقے 52 شاہ مزار کے قریب گھر میں ایک شخص نے گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خودکشی کر لی...
کراچی: شہر قائد میں گلشن معمار افغان کیمپ کے قریب جھگڑے کے دوران ڈنڈوں کے وار سے خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گلشن معمار کے علاقہ سپرہائی وے افغان کیمپ کے قریب جھگڑے کے دوران ڈنڈوں کے وار سے خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس...
کراچی ایک بڑی تباہی سے بچ گیا۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور وفاقی حساس ادارے کی بروقت کارروائیوں کے نتیجے میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا جبکہ فتنہ الخوارج اور القاعدہ برصغیر سے تعلق رکھنے والے پانچ شدت پسند گرفتار کر لیے گئے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق انٹیلی...
محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے شہر میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائیاں منگھوپیر اور کشمیر روڈ کے علاقوں میں کی گئیں جن کے دوران مختلف کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 5 شدت پسندوں کو گرفتار...
کراچی: شہر قائد میں لانڈھی 36G کے علاقے میں نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمی شخص کی شناخت شمیم کے نام سے ہوئی ہے، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور...
قیوم آباد میں مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنائی گئی نوجوان لڑکی کو میڈیکل چیک اپ کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈیفنس پولیس بھی لڑکی کا بیان لینے اسپتال پہنچ گئی۔ ایس ایچ او ڈیفنس حکم داد نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی نے بیان دیا...
کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پیر آباد کٹی پہاڑی نجی اسپتال کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش عباسی شہید اسپتال لائی گئی۔ ایس ایچ او پیر آباد نفیس الرحمٰن نے بتایا کہ مقتول کی...
کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی مرتضیٰ چوک گلشن لطیف کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔ عوامی کالونی پولیس کے مطابق مضروب کی شناخت 36 سالہ معشوق علی کے نام سے کی جبکہ...
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے کراچی میں آٹے کی بڑھتی قیمت پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم کیو ایم کی مرکزی کمیٹی نے بہادرآباد مرکز سے جاری اپنے شدید ردعمل میں کہا ہے کہ وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کراچی کے عوام پر ڈھائے جانے والے...
اسلام آباد: وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد میں نیچرل میڈیسن کلینک کے قیام کے لیے قرشی فاؤنڈیشن اور یونیورسٹی کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط ہو گئے۔ وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد میں وائس چانسلر کے دفتر میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی جہاں شیخ الجامعہ ڈاکٹر ضابطہ خان...
کراچی: اے وی سی سی پولیس نے کراچی سے اغوا ہونے والے کمسن بچے کو نواب شاہ سے بازیاب کرالیا۔ اینٹی وائلنٹ کرائم سیل یونٹ کے مطابق 8 اگست کو کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ سے 2 سالہ طفل اصغرعلی ولد محمد یعقوب کو گھر کے باہر کھیلتے ہوئے نامعلوم اغوا کاروں نے اغوا کیا تھا۔...
کراچی: سندھ ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے 4 یونین کونسلز کے انتخابی نتائج کیخلاف جماعت اسلامی کے امیدواروں کی درخواست پر الیکشن کمیشن، ریٹرننگ افسران اور مخالف امیدواروں کو نوٹس جاری کردیے۔ ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل کے روبرو 4 یونین کونسلز کے انتخابی نتائج کیخلاف جماعت اسلامی کے امیدواروں کی درخواست کی سماعت ہوئی۔...
کراچی: شہر قائد کے علاقے بن قاسم ٹاؤن میں دہشت گردوں کی جانب سے کی جانے والی ٹارگٹ کلنگ کی واردات میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار ہیڈ کانسٹیبل میترو خان کے قتل کا مقدمہ سرکاری مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق، مقدمہ نمبر 355/2025 اے ایس آئی تراب...
کراچی: شہر قائد میں سول لائن پولیس نے ہجرت کالونی سے لاپتہ ہونے والی کمسن بچی کے اغوا کا مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) کے حوالے کر دیا ہے۔ جبکہ کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے بھی نوعمر لڑکے کے اغوا کا...
سرجانی ٹاؤن کے علاقے گلشن نور میں کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش عباسی شہید اسپتال لے جائی گئی۔ چھیپا حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 25 بلال کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ گھر کے اندر الیکٹرک بورڈ میں کام کے دوران بجلی کے تار سے کرنٹ لگنے کا...
نارتھ کراچی میں پولیس نے کمسن بچے کے اغوا کی کوشش ناکام بنا دی۔ پولیس کے تعاقب پر کار سوار ملزمان کچھ فاصلے پر جا کر کار چھوڑ کر فرار ہوگئے جسے پولیس نے قبضے میں لے لیا۔ اس حوالے سے ایس ایچ او سرسید اسلم خان نے بتایا کہ نارتھ کراچی سیکٹر الیون سی...
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے 2 کمسن بچوں کی حوالگی سے متعلق بچوں کو والدہ کے حوالے کر دیا۔ ہائیکورٹ میں 2 کمسن بچوں کی حوالگی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے بچوں کو والد کے ہمراہ عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے بچوں کو والدہ کے حوالے کر دیا،...
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے بی آر ٹی منصوبے میں تاخیر کے خلاف درخواست پر چیف سیکریٹری سندھ، میئر کراچی، سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی، ٹرانس کراچی و دیگر کو نوٹس جاری کر دیے۔ ہائیکورٹ میں بی آر ٹی منصوبے میں تاخیر کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار آصف اقبال کے وکیل عمر...
اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک) وزیرستان وارئیرز نے پاکستان انڈر 16 فٹبال چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا۔ فائنل میں وزیرستان وارئیرز نے کراچی لائٹس کو 0-4 سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی۔ پاک فوج کے زیر اہتمام فٹبال ٹیلنٹ ڈیویلپمنٹ پروگرام کے تحت ہونے والی نیشنل فٹبال چیمپئن شپ میں ملک بھر سے...
کراچی: شہر قائد کے علاقے لانڈھی جوگی موڑ کے قریب واقع پی ایس او پمپ کے سامنے افسوسناک ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل سوار 18 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں نوجوان موقع پر ہی دم...
کراچی: شہر قائد کے علاقے کیماڑی، شیریں جناح کالونی میں واقع بسم اللہ مسجد کے قریب زہریلی چیز کھانے کے باعث ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ بدھ کی شب پیش آیا۔ چھیپا حکام کے مطابق متاثرہ شخص کو بے ہوشی کی حالت میں فوری طور پر جناح...
شاہ لطیف ٹاؤن میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد حاصل کر کے مقتول کی لاش ایدھی کے رضا کاروں کی مدد سے جناح اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈی سی آفس کے قریب گھر میں پیش آیا تھا جبکہ ایس ایچ او ضمیر...
کورنگی نورانی بستی کے قریب گھریلو جھگڑے کے دوران شوہر نے بیوی کو تیز دھار آلے کے وار سے قتل جبکہ سالے کو زخمی کر دیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے جائے وقوعہ سے آلہ قتل برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی کے علاقے ڈیڑھ نمبر سیکٹر 48 اے سلور ٹاؤن میں گھر...
کراچی کے علاقے رضویہ سوسائٹی میں ڈکیتوں کے ہاتھوں لٹنے، تشدد اور سرعام تذلیل کا نشانہ بننے والے نوجوان کو ایکسپریس نیوز نے ڈھونڈ نکالا۔ نوجوان کا نام جلال زیدی ہے جو سافٹ ویئر ہاؤس میں ملازمت کرتا ہے۔ متاثرہ نوجوان نے بتایا کہ وہ رات کو دوا لینے نکلا تو ناکہ لگائے ڈکیتوں نے...
کراچی: انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امن مارچ کے دوران اشتعال انگیز تقاریر اور ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں گرفتار 20 ملزمان کو جیل بھیج دیا۔ کراچی انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں منتظم عدالت کے روبرو بنارس چوک پر پی ٹی آئی کے...
کراچی: سندھ ہائی کورٹ میں شہری نے بی آر ٹی منصوبے میں تاخیر کو چیلنج کردیا اور مؤقف اپنایا کہ منصوبہ شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے تھا لیکن بدانتظامی کی وجہ سے اذیت کا باعث بن گیا ہے۔ کراچی کے علاقے نیو ایم اے جناح روڈ کے رہائشی آصف اقبال نے...
شہر قائد کے علاقے ناگن چورنگی فلائی اوور سے سہراب گوٹھ جانے والے ٹریک کے قریب نامعلوم ملزمان نے چلتی موٹرسائیکل پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ناگن چورنگی فلائی اوور پر موٹرسائیکل پر سوار ملزمان نے بائیک پر چچا کے ساتھ سوار شخص پر فائرنگ کی...
کراچی کے رہائشی نوجوان دانش عقیل انصاری کو لاپتا ہوئے 12 برس مکمل ہوگئے ہیں۔ عدالت عظمیٰ پاکستان، لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے بنایا گیاکمیشن اور قانوں نافذ کرنے والے ادارے12 برس سے لاپتا کراچی کے نوجوان کا تاحال سراغ نہیں لگا سکے۔ دانش عقیل انصاری ولد عقیل احمد انصاری (مرحوم) کو 12سال قبل...
کراچی: شہر قائد کے علاقے شاہ لطیف فقیر محمد گوٹھ کے قریب پانی کے گڑھے سے نوجوان کی لاش ملی جو ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ متوفی کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر متوفی کی...
شہر قائد کے علاقے ملیر ملت ٹاؤن میں ڈمپر حادثے میں تین سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ملیر کے علاقے ملت ٹاؤن میں ڈمپر کی موٹرسائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں حادثہ پیش آیا۔ تیز رفتار ڈمپر ڈرائیور نے موٹرسائیکل سوار کو کچلا جس کے نتیجے میں تین سالہ بچہ ٹائروں...
سوشل میڈیا اور واٹس ایپ گروپس میں اس وقت کراچی میں شدید طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کی پوسٹ وائرل ہورہی ہے جس نے عوام میں بے چینی کی لہر دوڑا دی ہے۔ وائرل پوسٹ کے مطابق بتایا گیا ہے کہ 27 اگست کو کراچی میں کم از کم چار سو ملی میٹر تک بارشیں...
کراچی میں پولیو کا خطرہ ایک بار پھر سر اٹھانے لگا ہے۔ شہر کے تمام سات اضلاع سے لیے گئے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے، جو شہری صحت کے لیے ایک سنگین انتباہ ہے۔ وزارت صحت کے ذرائع کے مطابق شہر بھر سے مجموعی طور پر 78 ماحولیاتی نمونے...
شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم اور چھینا جھپٹی کی وارداتیں معمول بن گئی جب کہ موٹر سائیکل سوار ملزم گلی میں موجود خاتون سے سونے کی بالیاں کان سے زبردستی چھین کر فرار ہو گیا، وردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔ معمر خواتین بھی ملزمان کے نشانے پر آگئیں جب کہ بلدیہ ٹاؤن میں...
کراچی: شہر قائد میں صبح سویرے پولٹری ٹرک کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا، جس کی ویڈیو سامنے آ گئی۔ شہرکے مختلف علاقوں میں منگل کی صبح سویرے مختلف ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ شاہ فیصل کالونی برج اترتے ہوئے ٹرالر کے...
کراچی: شہر قائد میں ڈاکوؤں کی دیدہ دلیری عروج پر پہنچ گئی۔ رضویہ تھانے کی حدود میں ہونے والی واردات نے شہریوں کو خوف میں مبتلا کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق منگل کی صبح آلٹو کار اور موٹر سائیکل پر سوار 4 ملزمان نے 15 منٹ تک علاقے میں کھلے عام لوٹ مار...
کراچی: ملیررفاہِ عام سوسائٹی میں موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح ملزمان گھر کے باہر گاڑی میں موجود فیملی سے لوٹ مار کرکے فرار ہو گئے۔ منگل کی صبح الفلاح تھانے کے علاقے ملیررفاہ عام سوسائٹی میں موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح ملزمان گھر کے باہر گاڑی میں موجود فیملی سے لوٹ مار کرکے...
کراچی: شہر قائد میں آئندہ 3 دن کے لیے موسم کے حوالے سے ارلی وارننگ سینٹر نے پیش گوئی جاری کردی۔ محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے پیشگوئی کی ہے کہ شہر میں آج سے 28 اگست تک کہیں کہیں ہلکی بارش یا بونداباندی کا امکان ہے۔ اس دوران زیادہ سے زیادہ...
کراچی: شہر قائد کے علاقے سپر ہائی وے کے قریب فقیرا گوٹھ میں فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ ایس ڈی پی او سہراب گوٹھ کی سربراہی میں پولیس کی بھاری نفری نے فقیرا گوٹھ کا محاصرہ کرتے...
کراچی: شہر قائد میں پیش آنے والے دو مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق الآصف اسکوائر کے قریب جونیجو کالونی گلشن اسلام مسجد کے نزدیک کام کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک محنت کش جاں بحق ہوگیا۔ ایدھی ذرائع کے مطابق متوفی کی لاش...
سپر ہائی وے جنجال گوٹھ میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر کریانہ دکان کے مالک کو فائرنگ کر قتل کر دیا۔رواں سال شہر میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 61 ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے جنجال گوٹھ میں...