Express News:
2025-07-01@22:18:09 GMT

کنگنا رناوت نے اپنی سب سے بڑی غلطی تسلیم کرلی

اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنی ہدایت کاری میں بننے والی پہلی فلم ’ایمرجنسی‘ سے متعلق اپنے فیصلوں میں غلطی کا اعتراف کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک حالیہ انٹرویو میں کنگنا نے اس بات کا اعتراف  کیا کہ فلم کو سینما گھروں میں ریلیز کرنا ایک غلط فیصلہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ فلم کو آن لائن پلیٹ فارم پر ریلیز کرنا زیادہ بہتر ہوتا، کیونکہ موجودہ حالات میں وہ فلم کی سینما ریلیز میں تاخیر سے وہ خوفزدہ ہیں۔

ایمرجنسی میں سابق بھارتی وزیراعظم اندرا گاندھی کا کردار ادا کرنے والی کنگنا نے انکشاف کیا کہ سنٹرل بیورو آف فلم سرٹیفیکیشن (سی بی ایف سی) کئی ماہ سے فلم کی منظوری میں تاخیر کر رہا ہے، جس سے انہیں خدشہ ہے کہ فلم میں کیا کچھ حذف کر دیا جائے گا یا باقی رکھا جائے گا۔

 انہوں نے کہا کہ او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز سنسر شپ کے مسائل سے بچنے کا بہترین حل ہوتا، سنیما ریلیز سے بہتر تھا کہ وہ اسے آن لائن ہی ریلیز کردیتی۔

کنگنا نے مزید کہا کہ انہوں نے کچھ معاملات کو معمولی سمجھا، یہ سوچتے ہوئے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کے دور میں فلم کی ریلیز آسان ہوگی۔ تاہم اب انہیں احساس ہورہا ہے کہ انہوں نے مختلف سطحوں پر غلط فیصلے کیے، جن میں فلم کی ہدایت کاری کرنا بھی شامل ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ مایوس تھیں لیکن حالات کا سامنا کیا۔ سنسر بورڈ کی ہدایت پر کچھ مناظر کو دوبارہ عکس بند کرنا پڑا، تاہم ان کا دعویٰ ہے کہ جو حذف کیا گیا، وہ حقیقت پر مبنی تھا اور اس کے شواہد موجود ہیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: انہوں نے فلم کی

پڑھیں:

نصیر الدین شاہ دلجیت دوسانجھ کی حمایت میں بول پڑے ، انتہا پسندوں کو کھری کھری سنا دیں

بالی ووڈ کے معروف سینئر اداکار   نصیر الدین  شاہ پنجابی فلم ’’ سردار جی3‘‘ کی ریلیز پر ہونے والے تنازع پر اداکار و گلوکار  دلجیت دوسانجھ کی حمایت میں بول پڑے  اور انتہا پسندوں کو کھری کھری سنا دیں ۔

 

نصیرالدین شاہ نے سوشل میڈیا پر جاری  بیان میں کہا کہ ’’ میں دلجیت کے ساتھ کھڑاہوں، بی جے پی کئی عرصے سے اس کا انتظار کر رہی تھی کہ کب دلجیت پر حملہ کیا جائے اور ایسا لگتا ہے کہ آخرکار انہیں موقع مل گیا، دلجیت نے اس کاسٹ پر اس لیے حامی بھری کیونکہ ان کا ذہن زہریلا نہیں ہے‘‘۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں نصیر الدین شاہ نے طنزیہ انداز میں مزید لکھا کہ ’ ’یہ غنڈے صرف یہ چاہتے ہیں کہ بھارت اور پاکستان کے عوام کے درمیان ذاتی رابطے ختم ہو جائیں، کوئی مجھے  پاکستان میں مقیم قریبی رشتہ داروں اور دوستوں سے اظہار محبت یا ان سے ملنے سے  نہیں روک سکتا‘‘۔

واضح رہے کہ بھارتی اداکار دلجیت دوسانجھ نے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ مل کر فلم ’’سردار جی 3‘‘ بنائی ہے جس کی ریلیز کو بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔فلم بھارت کے علاوہ دنیا بھر میں 27 جو ن کو ریلیز کی گئی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  •   27ویں ترمیم نہیں آرہی، ریاست سے لڑ ائی پی ٹی آئی کی غلطی،طارق فضل چوہدری
  • بانی نے 10 محرم کے بعد تحریک چلانے کی ہدایت کردی، علیمہ خان
  •  امریکہ اور اسکے اتحادی مسلمانوں کی وحدت کو پارہ پارہ کرنا چاہتے ہیں، سراج الحق
  •  امریکہ اور اس کے اتحادی مسلمانوں کی وحدت کو پارہ پارہ کرنا چاہتے ہیں، سراج الحق 
  • بجلی لوڈ شیڈنگ پر سڑکیں بند کرنا فیشن بن گیا ہے،شرجیل میمن
  • نصیر الدین شاہ دلجیت دوسانجھ کی حمایت میں بول پڑے ، انتہا پسندوں کو کھری کھری سنا دیں
  • بھارت مانے یا نہ مانے، عالمی برادری پاکستان کے موقف کو تسلیم کر رہی ہے. خواجہ آصف
  • ’ہندوستانی پیسہ ڈوبے گا‘، سردار جی 3 کی بھارت میں پابندی پر جاوید اختر بھی بول پڑے
  • بھارت نے پہلگام واقعے پر جھوٹا ڈرامہ رچایا: اسحاق ڈار
  • ’یہ کرلو تمہیں کام مل جائے گا‘، مہربانو نے شوبز کا تاریک پہلو بے نقاب کردیا