بیلاروس نے پاکستان میں فصلوں کی پیداوار میں اضافے اور زرعی شعبے کو مستحکم بنانے کیلئے پاکستان کو ہیوی ڈیوٹی ٹریکٹر فراہم کئے ہیں۔پاکستان میں بیلا روس کے سفیر اینڈرائی میٹیلسٹا اور گرین کارپوریٹ انیشیٹو کے ڈی جی ریٹائرڈ میجر جنرل شاہد نذیر تقریب میں شریک ہوئے۔

بیلا روس کے ہیوی ڈیوٹی ٹریکٹروں کے مختلف زمینی حالات میں قابل عمل تجربات کئے جائیں گے۔ایس آئی ایف سی کے تحت گرین پاکستان انیشیٹو کی یہ اہم کامیابی زرعی شعبے میں انقلابی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگی۔

اشتہار

.

ذریعہ: Al Qamar Online

پڑھیں:

ترقی کی رفتار بڑھانے کیلئے آبادی کا کنٹرول ناگزیر ہے: وزیر خزانہ

 ویب ڈیسک : وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا ہے زیادہ آبادی مسائل اور غربت کا باعث بنتی ہے لہذا ترقی کی رفتار بڑھانے کیلئے آبادی کا کنٹرول ناگزیر ہے۔

 وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا پاپولیشن کونسل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا بڑھتی آبادی مسائل کو جنم دیتی ہے۔

 ہمیں آبادی کے حساب سے وسائل کا انتظام کرنا ہوتا ہے، زیادہ آبادی مسائل اور غربت کا باعث بنتی ہے۔

 محسن نقوی سے چینی سفیر کی ملاقات،سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق  

 محمداورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کی معیشت مثبت سمت میں گامزن ہے، آبادی اور معیشت ایک دوسرے سے جڑے چیلنج ہیں، پائیدار معاشی ترقی کیلئے متوازن آبادی ناگزیر ہے۔

 انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی بھی عصرحاضر کا بڑا چیلنج ہے، حکومت کی توجہ ماحول دوست معیشت پر مرکوز ہے۔

 وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ کچی آبادیاں بھی مسائل کا باعث بنتی ہیں، کچی آبادیوں کا کوئی ڈیٹا حکومت کے پاس موجود نہیں ہوتا، ترقی کی رفتار بڑھانے کیلئے آبادی کا کنٹرول ناگزیر ہے۔

 ڈھاکا میں کشیدگی، مختلف مقامات پر دستی بم حملے

متعلقہ مضامین

  • کاروباری خواتین معاشی ترقی کے سفر میں حصہ ڈالیں، ہارون اختر
  • حکومتی اقدامات سے معیشت درست سمت پر گامزن ہے، وفاقی وزیرِ خزانہ
  • مصطفیٰ کمال نے اک بار پھر ،نئے صوبے بنانے کا عندیہ دے دیا
  • حکومت نجی شعبے کی شمولیت کے لیے پرعزم ہے: محمد اورنگزیب
  • ای سی سی اجلاس، دفاعی شعبے کے منصوبوں کیلئے 50ارب روپے کے بڑے ریلیف پیکج کی منظوری
  • دفاعی شعبے کے منصوبوں کےلیے 50 ارب روپے کے بڑے ریلیف پیکج کی منظوری
  • پاکستان حقیقی اقتصادی روابط کیلئے پرعزم، پائیدار ترقی امن سے جڑی ہے: اسحاق ڈار
  • زیادہ آبادی غربت کا باعث بنتی ہے، ترقی کی رفتار بڑھانے کیلئے آبادی پر کنٹرول ناگزیر ہے، وزیر خزانہ
  • زیادہ آبادی غربت کا باعث بنتی ہے، ترقی کی رفتار بڑھانے کیلئے آبادی پر کنٹرول ناگزیر ہے، وزیر خزانہ
  • ترقی کی رفتار بڑھانے کیلئے آبادی کا کنٹرول ناگزیر ہے: وزیر خزانہ