ایف پی سی سی آئی نے بجٹ 2025/26کیلئے ٹیرف تجاویز وزارت تجارت کو بھیج دیں WhatsAppFacebookTwitter 0 24 February, 2025 سب نیوز


چائے کی درآمد پر ڈیوٹی 11فیصد سے کم کر کے 5فیصد کرنے،میڈیکل ڈیوائسز، ادویات سازی کیلئے خام مال پر ڈیوٹی میں کمی کی تجویز


10سال پرانی کنسٹریکشن مشنری کی درآمد کی اجازت دی جائے ،جس سے ملک میں تعمیراتی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا، عاطف اکرام شیخ


اسلام آباد (سب نیوز)ایف پی سی سی آئی نے بجٹ 2025/26کیلئے ٹیرف تجاویز وزات تجارت کو بھیج دیں۔ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے چائے کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی 11فیصد سے کم کر کے 5فیصد کرنے،میڈیکل ڈیوائسزاور ادویات سازی کیلئے خام مال کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی میں کمی کی تجویز دی ہے ۔

صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ میڈیکل ڈیوائسزاور ادویات سازی کیلئے خام مال کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی 20سے کم کر کے 5فیصد ، 6فیصد ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی صفر کی جائے ، ڈیوٹی میں کمی سے مقامی سطح پر ادویات کی پروڈکشن میں اضافہ ہوگا،

موٹر سائیکل کے پرزہ جات پر کسٹم ڈیوٹی 35فیصد سے کم کر کے 20فیصد کی جائے ، سپیئرز پارٹس کی قیمتوں میں کمی سے حکومتی ریونیو میں اضافہ ہوگا،قومی ٹیرف کے ساتھ سپیئر پارٹس کی سمگلنگ روکنے کیلئے بھی اقدامات کیے جائیں۔

بجٹ تجاویز میں کہا گیا ہے کہ کاغذ اور پیر بورڈ پر کسٹم ڈیوٹی 10فیصد برقرار ، ریٹیل ڈیوٹی ختم کی جائے ، پرنٹڈ میٹیرل کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی3فیصد سے بڑھا کر 20کی جائے ۔ عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ 4ارب پرنٹڈ میٹریل درآمد ہوتا ہے جو مقامی سطح پر پرنٹ ہو سکتا ہے، اقدام سے نا صرف قیمتی زر مبادلہ بچے گا بلکہ نئی نوکریاں بھی پیدا ہونگی ۔

صدر ایف پی سی سی آئی نے 5سال پرانی تعمیراتی مشنری کی درآمد پر پابندی ہٹانے اور 10سال پرانی مشنری کی درآمد کی اجازت دینے کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے ملک میں تعمیراتی سرگرمیوں میں اضافہ ، منصوبوں کے لاگت میں کمی ہوگی۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ایف پی سی سی آئی نے

پڑھیں:

کسٹمز نے پی ٹی آئی رہنما کی گاڑی ضبط کر لی 

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے  نائب صدر کی  ویگو گاڑی کسٹمز حکام نے پکڑ لی۔ 

رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے نائب صدر اکمل خان باری  نے کسٹمزحکام کیخلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔عدالت نے درخواست پر کسٹمز حکام سے 3 جولائی کو جواب طلب کرلیا، جسٹس شاہد کریم نے اکمل خان باری کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست میں کسٹم انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔امجد فاروق بسمل ایڈووکیٹ  نے مؤقف اپنایا کہ درخواست گزار پی ٹی آئی کا صوبائی نائب صدر ہے، کسٹم حکام نے درخواست گزار کا ویگو ڈالہ قبضے میں لے لیا ہے۔

پہلگام کے ہوٹل میں 70 سالہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا 

وکیل درخواست گزار  نے کہا کہ کسٹم حکام نے بغیر کسی وجہ کے ویگو ڈالہ قبضے میں لیا، عدالت کسٹم حکام کو ویگو ڈالہ واپس کرنے کا حکم دے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ہاکی ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کرے گی، بھارتی میڈیا کا دعویٰ
  • چین کے مفادات کی قیمت پر کسی بھی تجارتی  معاہدے  کے خلاف جوابی اقدامات اٹھائے جائیں گے، چینی وزارت تجارت
  • ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے نظام اور مہنگائی کے اثرات پر جامع رپورٹ تیار کی جائے ،وفاقی وزیرصحت
  • غزہ جنگ بندی معاہدے کیلئے ٹرمپ کی تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں: حماس
  • مالی سال 25-2024 کے دوران تجارتی خسارے میں 9 فیصد کا اضافہ
  • بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی، الیکٹریسٹی ڈیوٹی اور پی ٹی وی فیس کا خاتمہ، کیا بلوں پر فرق پڑے گا؟
  • فنانس ایکٹ 2025 ء نافذ‘312 ارب کے نئے ٹیکس لگ گئے
  • نئے سال کے پہلے ہی دن عوام پر 312 ارب کے نئے ٹیکس لگا دیے گئے
  • فنانس ایکٹ 2025 آج سے نافذ،312 ارب کے نئے ٹیکس لگ گئے
  • کسٹمز نے پی ٹی آئی رہنما کی گاڑی ضبط کر لی