واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک بھر میں ادویات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے لیے ایک اہم ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس اقدام کا مقصد یہ ہے کہ امریکی عوام کو مہنگی ادویات سے نجات دلائی جائے اور قیمتیں بین الاقوامی سطح پر دیگر ممالک کے برابر لائی جائیں۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر ادویہ ساز کمپنیاں قیمتوں میں کمی پر آمادہ نہ ہوئیں تو ان پر اضافی ٹیرف عائد کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا:”امریکا میں دوا کی قیمتیں کئی ترقی پذیر ممالک کے مقابلے میں تین گنا زیادہ ہیں، ہم ان میں 59 سے 90 فیصد تک کمی لانا چاہتے ہیں۔”

یہ اقدام ٹرمپ حکومت کی اس کوشش کا حصہ ہے جس کا مقصد ہیلتھ کیئر سسٹم میں اصلاحات اور عام آدمی کی دسترس میں ادویات کی فراہمی کو ممکن بنانا ہے۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

پاک بھارت تنازع میں ٹرمپ کی ثالثی سے متعلق امریکی محکمہ خارجہ کی تصدیق

پاک بھارت تنازع یں ٹرمپ کی ثالثی کے حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ نے تصدیق کردی۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس کے مطابق پاکستان اور بھارت تنازع شدید نوعیت اختیار کر چکا تھا۔ محکمہ خارجہ میں بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں ٹیمی بروس  نے کہا کہ اس کشیدگی کو کم کرنے کے لیے نائب صدر، صدر اور سیکرٹری آف اسٹیٹ نے فوری طور پر اقدام اٹھایا۔

ٹیمی بروس نے بتایا کہ ہم نے اس وقت حملوں کو روکنے کے لیے فون کالز کیں اور فریقین کو میز پر لانے کی بھرپور کوشش کی۔ ایسا کرنے کا مقصد پاکستان اور بھارت کے تنازع کا پائیدار حل نکالنا تھا۔ یہ سب کچھ مثال ہے کہ امریکی قیادت اس بحران کو روکنے میں کس قدر سنجیدہ تھی۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر سب سے بات کرنا چاہتے ہیں۔  اختلافات ختم کرکے فریقین کو ساتھ لا سکتے ہیں۔ امریکا کے پاکستان اور بھارت دونوں کے ساتھ تعلقات اب بھی مستحکم ہیں، جو کہ ایک مثبت علامت ہے۔

ذرائع کے مطابق دوسری جانب پاکستان اور امریکا  نے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات میں دونوں ملکوں نے تعاون بڑھانے اور عالمی سلامتی کے فروغ پر غور کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • یورپ کے انسانی حقوق کے ریکارڈ پر امریکہ کی تنقید
  •  امریکی ٹیرف: بھارت قدرے ضدی رویہ اختیار کیے ہوئے ہے، امریکی وزیر خزانہ
  • پاک بھارت تنازع میں ٹرمپ کی ثالثی سے متعلق امریکی محکمہ خارجہ کی تصدیق
  • صدر زیلینسکی نے الاسکا میں امریکی اجلاس کو پیوٹن کی ’ذاتی فتح‘ قرار دیدیا
  • امریکا میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کا گرمجوش استقبال، ٹرمپ دور میں تعلقات کی حیران کن بحالی
  • ٹرمپ کے 50 فیصد ٹیرف کے بعد بھارت میں امریکی برانڈز کی بائیکاٹ مہم زور پکڑ گئی
  • واشنگٹن میں ٹرمپ کا غیر معمولی اقدام، نیشنل گارڈ تعینات، پولیس کا کنٹرول سنبھال لیا
  • اسلحہ لائسنس سے متعلق اہم خبر
  • امریکا نے فتنہ الہندوستان کی تنظیموں کو دہشتگرد قرار دیا، طلال چوہدری
  • صدر ٹرمپ کا بڑا اقدام، بٹ کوائن کی قیمت میں بہت بڑا اضافہ