ایف بی آر نے افغان ٹرانزٹ پر 10 فیصد پروسیسنگ فیس عائد کر دی
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
اسلام آباد (نیٹ نیوز) فیڈرل بورڈ ریونیو نے افغان ٹرانزٹ میں ناجائز منافع خوری روکنے کے لئے اہم اقدام کرتے ہوئے 10 فیصد پروسیسنگ فیس عائد کر دی۔ ایف بی آر سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق افغان ٹرانزٹ پر پانچ نئی اقسام کی اشیاء پر فیس لاگو ہوگی۔ زرعی آلات، کرینیں، ڈیٹا مشینیں اور الیکٹرانکس فیس کی زد میں آئیں گی۔ حکومت کا افغان ٹرانزٹ کی آڑ میں غیر قانونی تجارت پر کریک ڈاؤن جاری اور ا سی سلسلے میں بجلی اور الیکٹرانک کباڑ پر بھی 10 فیصد پروسیسنگ فیس لاگو ہوگی۔ اس ضمن میں کہا گیا کہ پالیسی سے ٹیکس وصولی میں بہتری اور شفافیت کا امکان ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: افغان ٹرانزٹ
پڑھیں:
شہباز شریف اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات 25 ستمبر کو متوقع
ویب ڈیسک :وزیراعظم محمد شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے 25 ستمبر کو متوقع ملاقات ہوگی۔
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ ملاقات وزیراعظم کےد ورہ اقوام متحدہ کے دوران متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات قطر اور سعودی عرب کی مشاورت، تائید اور حمایت سےہوگی، ایجنڈے میں قطر پر اسرائیلی حملوں کے اثرات پربات ہوگی۔ ملاقات کے دوران پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں اورپاک بھارت صورتحال زیربحث آئیں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا
پاکستا نی سفارتخانے نے ممکنہ ملاقات پر تبصرے یا تردید سے گریز کیا ہے۔