WE News:
2025-07-04@14:37:14 GMT

پاکستان اپنی گاڑی کب بنائے گا؟

اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT

پاکستان اپنی گاڑی کب بنائے گا؟

گزشتہ روز چین میں سپر منی ٹرک کی تقریب رونمائی کا انعقاد ہوا، جس میں سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن، صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ آور دیگر شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ کیوں، کونسی زیادہ بک رہی ہیں؟

سندھ کے سینیئر صوبائی وزیر برائے اطلاعات و نشریات، ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ چینی سرمایہ کار سپر منی ٹرک منصوبے کا کراچی میں پلانٹ لگانے پر رضامند ہوگئے ہیں، جس سے مختلف کاروباری گروپس و افراد کو فائدہ ہوگا، انہوں نے سندھ بھر میں الیکٹرک گاڑیوں کے لیے جلد چارجنگ اسٹیشنز قائم کرنے کا بھی اعلان کیا۔

سپر منی ٹرک کیا ہے؟

سپر منی ٹرکس وہ گاڑیاں کہلاتی ہیں جو ٹرک تو نہیں ہوتیں لیکن لوڈ اٹھانے کے کام آتی ہیں، جیسے شیہزور، سوزوکی، ٹیوٹا کی ہائلکس وغیرہ یہ منی ٹرک کہلاتے ہیں۔

یوں تو پاکستان میں بہت سے کمپنیوں کی گاڑیاں اسمبل کی جاتی ہیں لیکن اب تک پاکستان میں مکمل طور پر اپنی کوئی گاڑی تیار نہیں ہورہی ہے، کیا یہ جنگی جہاز بنانے سے بھی مشکل کام ہے؟ یہ سوال ہم نے رکھا چیئرمین آل پاکستان موٹرزر ڈیلرز ایسوسی ایشن محمد شہزاد کے سامنے تو ان کا کہنا تھا کہ کراچی کا سب سے بڑا مسئلہ بجلی کا ہے اور یہاں الیکٹرک چارجنگ اسٹیشنز یا تو ہیں نہیں اور کچھ ہیں بھی تو وہ ناکام ہوچکے ہیں۔

یہ بھی ایک سوال ہے کہ کیا غریب لوگ یہ خرید بھی سکیں گے یا نہیں؟

محمد شہزاد کا مزید کہنا ہے کہ ہمیں سپر چارجنگ اسٹیشنز کی ضرورت ہے، اب اگر ایک گاڑی 2 گھنٹے میں چارج ہوگی وہ بھی لوڈ اٹھانے والی گاڑی تو اس سے ایک غریب آدمی کیا کاروبار کرے گا، ابھی تک سپر منی ٹرک کی قیمتیں سامنے نہیں آئیں، یہ بھی ایک سوال ہے کہ کیا غریب لوگ یہ خرید بھی سکیں گے یا نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جب تک ہم خود مینوفیکچرنگ نہیں کریں گے ہم باہر کی کمپنیوں کے محتاج رہیں گے، ان کا کہنا تھا کہ جب تک ہم بنائیں گے نہیں ہم خود اس انڈسٹری کو کھڑا نہیں کریں گے، چاہے الیکٹرک ہوں یا دوسری گاڑیاں یہ ممکن نہیں کہ گاڑیاں عام آدمی کی قوت فروخت میں ہوں۔

حکومت کو بھی بیوقوف بنایا جارہا ہے

ان کا مزید کہنا تھا کا پاکستان میں موجود اسمبلرز پاکستانی عوام کا خون چوس رہے ہیں، انہوں نے اسمبلنگ پلانٹس پر سرمایہ کاری کی ہوئی ہے پہلے وہ اسے نچوڑیں گے حکومت کو بھی بیوقوف بنایا جارہا ہے اور وہ بن رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گاڑی خریدنے والوں کے لیے خوشخبری: آئندہ مالی سال گاڑیوں اور آٹو پارٹس کی قیمتوں میں کمی کا امکان

محمد شہزاد نے کہا کہ اسمبلرز 40،40 سال سے ٹیوٹا، سوزوکی اور ہونڈا گاڑیاں اسمبل کررہے ہیں، اب تک ہم اپنی کوئی گاڑی نہیں بنا پائے، کہا جاتا ہے وقت لگے گا تو اور کتنا وقت لگے گا؟ جب تک لوکلائزیشن نہیں ہوگی تب تک گاڑی کا سستا ہونا بھول جائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news پاکستان چین سندھ حکومت گاڑیاں منی ٹرک.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان چین سندھ حکومت گاڑیاں پاکستان میں کہنا تھا یہ بھی

پڑھیں:

ایران نے اسرائیل کیخلاف اپنی میزائل صلاحیتوں کا صرف 25 فیصد استعمال کیا، جنرل فضلی

سپاہ پاسداران انقلاب کے ایک کمانڈر نے کہا کہ آج ہم پچھلے 45 سالوں میں اپنی بہترین پوزیشن میں ہیں اور ہم نے ابھی تک کسی بھی میزائل شہر کا دروازہ نہیں کھولا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سپاہ پاسداران انقلاب کے ایک کمانڈر بریگیڈئر جنرل علی فضلی نے انکشاف کیا ہے کہ حالیہ ایران اسرائیل جنگ کے دوران ایران نے اپنی میزائل صلاحیتوں کا صرف 25 فیصد ہی استعمال کیا اور ہم نے ابھی تک کسی بھی میزائل شہر کا دروازہ نہیں کھولا ہے۔ المیادین کے مطابق آئی آر جی سی کے ڈپٹی اسسٹنٹ کوآرڈینیٹر بریگیڈیئر جنرل علی فضلی نے جمعرات کے روز کہا کہ ان کا ملک کئی سالوں سے دشمن کے ساتھ کسی بھی ممکنہ تصادم کے لیے تیار ہے۔ ایک اہم بیان میں، فضلی نے اشارہ کیا کہ "سجیل" میزائل نے گزشتہ جنگ کے دوران دشمن کو حیران کر دیا اور اس کے حساب کتاب کو درہم برہم کر دیا، انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ایران کی میزائل صلاحیتوں میں سے صرف 25 فیصد ہی استعمال ہوا۔ انہوں نے مزید کہا "آج ہم پچھلے 45 سالوں میں اپنی بہترین پوزیشن میں ہیں اور ہم نے ابھی تک کسی بھی میزائل شہر کا دروازہ نہیں کھولا ہے۔" فضلی نے زور دے کر کہا کہ ایران کے مسلح افواج کے فیصلے طویل مدتی منصوبہ بندی پر مبنی ہوتے ہیں، فوری ردعمل پر نہیں۔ جوہری ہتھیاروں کے حوالے سے فضلی نے کہا کہ ایران کو اس شعبے میں تکنیکی علم حاصل ہے، لیکن اپنے عقیدتی اصولوں کی وجہ سے وہ اس قسم کے ہتھیار حاصل کرنے یا استعمال کرنے کی کوشش نہیں کرتا۔

متعلقہ مضامین

  • ریسکیو کی گاڑی رسی دے کر چلی گئی، دوسری گاڑی آئی تو کہنے لگے ہمارے پاس کچھ نہیں : سوات واقعہ میں جاں بحق بچوں کے والد کا انکشاف
  • ایران نے اسرائیل کیخلاف اپنی میزائل صلاحیتوں کا صرف 25 فیصد استعمال کیا، جنرل فضلی
  • درآمدی ڈیوٹی میں کمی، چھوٹی گاڑیاں خریدنے والوں کوکتنا فائدہ ہو گا؟
  • آپ کے اکاؤنٹس اور فنڈز محفوظ ہیں ۔ سٹیٹ بینک کی سوشل میڈیا پر چل رہی خبروں پر وضاحت
  • ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کی تیاری کرلی تھی
  • ایک یا دو اشخاص اپنی تنخواہ اور الانسز خود بڑھالیں اور ذمہ داری حکومت پر ڈال دیں، خواجہ آصف
  • دین اور کربلا کا مجموعی شعور
  • ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کی تیاری کرلی تھی: امریکی انٹیلی جنس
  • وفاقی وزیر کا خیبر پختونخوا میں حکومت کی تبدیلی کا اشارہ
  • ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کی تیاری کرلی تھی، امریکی انٹیلیجنس ذرائع کا دعویٰ