آئی ایم ایف کی ہدایات پر رائٹ سائزنگ کا عمل تیز
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
اسلام آباد:
وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کی ہدایت پر رائٹ سائزنگ کا عمل تیز کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی حکومت کے رائٹ سائزنگ کے عمل کے تحت ملک بھر میں 40 ہزار کے قریب خالی سرکاری اسامیاں مستقل ختم کردی گئی ہیں اور10 وزارتوں میں رائٹ سائزنگ پلان کی منظوری دی گئی اور 6 ڈویژنز کو 3 میں ضم کر دیا گیا۔
عارضی اور ایڈہاک بھرتیوں پر بھی پابندی عائد کر دی گئی،45 سرکاری اداروں اور کمپنیوں کو نجکاری کے عمل میں شامل کرلیا گیا ہے اور کئی اداروں کی تنظیم نو اور متعدد صوبوں کو منتقل کیے جا رہے ہیں۔
اس ضمن میں مزید بتایا گیا کہ مزید 10 وزارتوں میں رائٹ سائزنگ کی سفارشات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے،8 وزارتوں میں رائٹ سائزنگ تجاویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
وفاقی حکومت نے رائٹ سائزنگ کے ساتھ اداروں کی ری اسٹرکچرنگ اور جدت کا فیصلہ کرلیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
وفاقی حکومت کا یوم عاشورہ کی تعطیلات کا اعلان
کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 5 اور 6 جولائی (9 اور 10 محرم) کو عاشورہ کے موقع پر وفاقی سطح پر سرکاری تعطیلات ہوں گی۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق تعطیلات کا اعلان وزیراعظم کی منظوری کے بعد کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے محرم الحرام کی سرکاری تعطیلات کا اعلان کردیا اور نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری تعطیلات کے حوالے 23 دسمبر 2024ء کو جاری کابینہ ڈویژن کے سرکلر کے تحت عاشورہ کی عام تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 5 اور 6 جولائی (9 اور 10 محرم) کو عاشورہ کے موقع پر وفاقی سطح پر سرکاری تعطیلات ہوں گی۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق تعطیلات کا اعلان وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد کیا گیا۔