Daily Ausaf:
2025-10-05@04:43:52 GMT

نہ خدا ہی ملا نہ وصال صنم

اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT

مغربی ممالک میں سیٹل ہونا، پاکستان کے بہت سے نوجوانوں کا خواب ہے۔ پاکستان کا بنیادی معاشی مسئلہ وسائل اور دولت کی ناہموار تقسیم ہے۔ اس وجہ سے غریب غریب تر اور امیر امیر ترین ہیں۔ ہمارے ہاں یہ غربا اور متوسط طبقہ کے لوگ اپنی سفید پوشی کا بھرم رکھنے کے لئے ترقی یافتہ ممالک کا رخ کرتے ہیں۔ مزے کی بات ہے کہ وہاں رہنے کا خواب بہت سے امیر لوگ بھی دیکھتے ہیں۔ اس کے پیچھے مغربی آزادی اور وہاں ایک محفوظ ٹھکانہ بنانا ہے۔ اگر پاکستان دہشت گردی سے پاک ہو اور خاطر خواہ امن و سلامتی قائم ہو جائے تو یقین مانیں پاکستان میں جنت نظیر زندگی گزاری جا سکتی ہے۔ لیکن ابھی اس منزل تک پہنچنے میں وقت لگے گا۔
بھارت کے خلاف جنگ نے پاکستان کو فتح کے بدلے میں یہ موقع فراہم کیا کہ اب ہر میدان میں پاکستان تیز رفتاری سے ترقی کر سکتا ہے۔اگر ان امیر ممالک کا سفر بھی کیا جائے تو وہاں سیٹل ہونے میں بھی دو نسلوں کی قربانی دینا پڑتی ہے۔ برطانیہ میں مقیم اس حوالے سے برٹش پاکستانیوں کی حالت زار کو اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے۔ سچی بات ہے کہ ہجرت صرف سرحد عبور کرنے کا نام نہیں، بلکہ یہ دل خراش منازل سے گزرنے کا عمل ہے۔ بہت سی خوشحال پاکستانی فیملیوں کو صرف اس وجہ سے بے حال دیکھا کہ ان کے پاس سب کچھ ہونے کے باوجود وہ اپنی اولادوں سے تنگ اور نالاں نظر آئے۔ ماں کی آغوش، باپ کی شفقت، بہن بھائیوں کی محبت اور آبائی گھر کو خیرباد کہنا آسان نہیں ہوتا۔نوجوان طلبا اور روزگار کی تلاش میں ہم مادر وطن کو دل پر بھاری پتھر رکھ کر چھوڑ تو دیتے ہیں اور گھر میں خوشحالی بھی آ جاتی ہے مگر اسی دوران کچھ ایسے مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے جو ہماری بقیہ زندگی پر دکھ اور غم و الم کے گہرے نشانات چھوڑ دیتے ہیں۔ کچھ خواب دیارِ غیر میں دفن ہو جاتے ہیں، اور کچھ نسلوں کے کندھوں پر ادھورے خوابوں کا بوجھ لاد دیتے ہیں۔
پاکستان سے ہجرت کرنے والے لوگ امریکہ، یورپ، کنیڈا اور آسٹریلیا وغیرہ میں بھی مقیم ہیں۔ لیکن برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی کی داستان ایک ایسی گمشدہ نظم کی مانند ہے، جس کے پہلے مصرعے میں محنت کی آہٹ ہے اور دوسرے میں قرب کی دھڑکن ہے۔ 9 سال تک لندن میں رہنے اور وہاں ایک سیکورٹی کمپنی میں جاب اور دیگر شہروں کے وزٹ کے دوران مقامی پاکستانی کمیونٹی سے ملاقاتوں کے بعد اندازہ ہوا کہ برطانوی پاکستانیوں کے بارے میں جو عمومی تصور پایا جاتا ہے، وہ مکمل سچ نہیں ہے۔ ہر فرد کے الگ خواب، تجربات اور تشریحات ہیں۔ ہر کوئی خوش حال ہے نہ خوش ہے، ان میں سے کوئی سمجھتا ہے کہ ہجرت اس کے لئے نشانِ منزل تھی، کسی کو اس پر پچھتاوا ہے، اور ایک طبقہ ایسا بھی ہے جو ’’کنفیوژن‘‘ کا شکار ہے، جس کو واپسی کا راستہ صاف دکھائی دیتا ہے اور نہ ہی مستقبل کی منزل دکھائی دیتی ہے۔سچ تو یہ ہے کہ پاکستانی کمیونٹی کی کہانی صرف ہجرت، محنت اور قربانی کی داستان ہی نہیں، بلکہ یہ دو تہذیبوں کے بیچ پسے ہوئے لوگوں کا ایک المیہ ہے جو آئندہ نسلوں کے لئے ایک’’انتباہ‘‘ کی حیثیت رکھتا ہے۔
پہلی نسل، وہ مہاجر مزدور ہیں جنہوں نے 1960 اور 70 کی دہائی میں برطانیہ کا رخ کیا۔ ان کی زندگیاں فیکٹریوں، برفیلے ریلوے اسٹیشنوں اور بسوں میں گزر گئیں۔ ان کا واحد خواب یہی تھا کہ آنے والی نسل کو ایک بہتر مستقبل نصیب ہو۔ کچھ لوگوں کے خواب پورے بھی ہوئے۔ لندن کے میئر صادق خان کا والد بس ڈرائیور تھا، سعیدہ وارثی کے والد کارخانے میں مزدور تھے۔ برطانیہ میں ’’بیسٹ ویز کیش اینڈ کیریز‘‘ کے مالک سر انور پرویز ابتدا میں بس ڈرائیور تھے۔ ’’یعقوب اینڈ سنز‘‘ نے بھی ترقی کا سفر نیچے سے اوپر کی طرف کیا۔ جبکہ سابقہ ممبر برٹش پارلیمنٹ اور ’’یونائٹڈ کیش اینڈ کیریز‘‘کے مالک چوہدری محمد سرور ایک فیکٹری ورکر تھے، جو بعد میں دو بار پنجاب کے گورنر بھی رہے۔ اسی طرح لارڈ نذیر بھی عام ورکر تھے جنہوں نے ترقی کرتے کرتے لارڈ شپ کی منزل کو پایا۔ لیکن ’’ہر پھول کی قسمت میں کہاں ناز عروساںخوو، ٹھہر سکتا ہے۔
(جاری ہے)

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

لندن سے چوری شدہ گاڑی کی کراچی میں موجودگی کی اطلاع، پاکستان نے انٹرپول سےٹریکرز لاگ مانگ لیا۔

لندن سے چوری شدہ گاڑی کی کراچی میں موجودگی کی اطلاع دینے پر پاکستانی پولیس نے انٹرپول سے کار کی موومنٹ کا ٹریکرز لاگ مانگ لیا۔پاکستانی پولیس کو فراہم کی گئی اب تک کی تفصیل کے مطابق کراچی میں یہ بیش قیمت گاڑی کورنگی، صدر اور اعظم بستی میں ٹریس کی گئی۔تاہم کراچی پولیس افسر کا کہنا ہے کہ صرف ٹریکر کی ایک لوکیشن پر گاڑی کی تلاش مشکل ہے، اس  کیلئے مکمل ٹریکنگ لاگ طلب کیا ہے۔برطانوی پولیس کے مطابق سیاہ رنگ کی رینج روور 22 نومبر 2022 کو نارتھ یارک شائر کے علاقے ہیروگیٹ سے چوری ہوئی تھی۔چند روز قبل ایس ایس پی اے وی ایل سی امجد شیخ نے بتایا تھا کہ گاڑی کی برآمدگی کیلئے   انٹرپول نے سندھ پولیس کو خط لکھا ہے، انٹرپول کے خط پر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، جلد ہی گاڑی بھی برآمدکرلی جائیگی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی فوج کا امریکی سرمایہ کاری سے ایک نئی بندرگاہ بنانے کا منصوبہ؟
  • میونخ اولمپکس: جب پاکستانی ہاکی ٹیم نے میڈلز پہننے سے انکار کر دیا
  • پاک برطانیہ فلم فیسٹیول، دوسرا ایڈیشن 11،12 اکتوبر کو لندن میں ہوگا
  • جنگی شکست بھارت کے اعصاب پر سوار، پاکستانی طیاروں سے متعلق نیا دعویٰ کر دیا
  • لندن سے چوری شدہ گاڑی کی کراچی میں موجودگی کی اطلاع، پاکستان نے انٹرپول سےٹریکرز لاگ مانگ لیا۔
  • پاکستانی ہمالیائی نمک سے تیار صابن نے عالمی ایوارڈ اپنے نام کرلیا
  • میں نےاپنا خواب ’والد کے خواب‘ پر قربان کر دیا، نوجوت سنگھ سدھو
  • پنجاب میں بے روزگاری بڑھ گئی، سرکاری نوکری خواب
  •   پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ میں  بہتری ریکارڈ، ٹاپ 100 میں شامل ہو کر 96 ویں نمبر پر آ گیا 
  • ٹام کروز کا انوکھا خواب: خلا میں شادی کی تیاریاں؟