آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news استعفی سہیل آفریدی علی امین گنڈاپور عمران خان مراد سعید نصرت جاوید.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: استعفی سہیل ا فریدی علی امین گنڈاپور نصرت جاوید

پڑھیں:

پی ٹی آئی نے سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ منتخب کرنے کے لیے جے یو آئی سے حمایت مانگ لی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخاب کے سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) سے حمایت حاصل کرنے کے لیے باضابطہ رابطہ کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کا ایک وفد جے یو آئی کے مرکز پہنچا جہاں وزیراعلیٰ کے انتخاب میں تعاون پر بات چیت کی گئی۔ وفد میں پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جنید اکبر، عرفان سلیم اور دیگر رہنما شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب، خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس پیر کو طلب کرلیا گیا

جے یو آئی کے صوبائی جنرل سیکریٹری سینیٹر مولانا عطا الحق درویش، مولانا جلیل جان اور دیگر رہنماؤں نے پی ٹی آئی وفد کا استقبال کیا۔ ملاقات کے دوران پی ٹی آئی نے جے یو آئی سے اپنے نامزد امیدوار سہیل آفریدی کی حمایت کی درخواست کی۔

اس موقع پر صوبائی صدر جنید اکبر نے بتایا کہ پیر کے روز خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں وزیراعلیٰ کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی دیگر اپوزیشن جماعتوں سے بھی رابطے کر رہی ہے تاکہ سہیل آفریدی کے حق میں حمایت حاصل کی جا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) سے بھی جلد بات چیت کی جائے گی۔ جبکہ وہ باچا خان مرکز جا کر اے این پی قیادت سے ملاقات کریں گے۔

جنید اکبر نے الزام لگایا کہ پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کو توڑنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں اور انہیں مختلف پیشکشیں دی جا رہی ہیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کو اقتدار سے محروم کیا گیا تو وفاقی حکومت بھی مشکلات کا شکار ہو جائے گی۔

ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا عطا الحق درویش نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی کے وفد کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ کے انتخاب میں تعاون کی درخواست کی ہے، تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ پارٹی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ موصول ہو چکا، منظوری تک وہ وزیراعلیٰ رہیں گے، گورنر خیبرپختونخوا

دوسری جانب جنید اکبر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی آئندہ حکومت سازی کے لیے جرگے کی شکل میں مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطہ کر رہی ہے۔ ہم صوبے کو متحد کرنے کے لیے آئے ہیں اور چاہتے ہیں کہ جے یو آئی ہمارے نامزد امیدوار سہیل آفریدی کی حمایت کرے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews پی ٹی آئی جے یو آئی حمایت مانگ لی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا انتخاب وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • سہیل آفریدی کے دہشتگردی کےخلاف جنگ کے متعلق خیالات سامنےآگئے
  • نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے حلف کا معاملہ، پشاور ہائیکورٹ نے کل تک جواب طلب کرلیا
  • سہیل آفریدی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا منتخب، احتجاجی سیاست کا چیمپئن ہوں: پہلا خطاب
  • خیبرپختونخوا صرف عمران خان کا ہے اور یہاں پر صرف عمران خان کی چلے گی، سہیل آفریدی
  • سہیل آفریدی 90 ووٹ لیکر نئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا منتخب
  • میرے نام کے ساتھ زرداری، شریف نہ بھٹو ہے، اپنی محنت سے یہاں تک پہنچاہوں،سہیل آفریدی
  • پی ٹی آئی کے سہیل آفریدی 90 ووٹ لے کر نئے قائد ایوان منتخب
  • جب ہم شرماتے ہیں تو ہمارا چہرہ سُرخ کیوں ہوجاتا ہے؟ سائنسی وجہ
  • پی ٹی آئی نے سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ منتخب کرنے کے لیے جے یو آئی سے حمایت مانگ لی
  • بشرا بی بی کے کہنے پر عمران خان نے سہیل آفریدی کو بطور وزیراعلیٰ منتخب کیا، طارق فضل چوہدری