غزہ جنگ بندی کے اگلے ہی روز اسرائیل کے لبنان پر متعدد فضائی حملے
اشاعت کی تاریخ: 11th, October 2025 GMT
غزہ میں جنگ بندی کے نفاذ کے اگلے ہی روز اسرائیل نے ہفتے کی صبح لبنان کے جنوبی ضلع صیدا میں متعدد فضائی حملے کیے ہیں۔
عرب نشریاتی ادارے کے مطابق بم باری المصیلح اور النجاریہ کے درمیان واقع علاقے پر ہوئی جس میں بلڈوزر اور کھدائی کی مشینوں کے ایک شوروم کو نشانہ بنایا گیا۔
بمباری کے نتیجے میں کئی گاڑیاں اور مشینیں جل کر تباہ ہو گئیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک شخص جاں بحق اور پانچ زخمی ہوئے ہیں۔ ان حملوں سے علاقے میں کئی بجلی کے کھمبے بھی تباہ ہو گئے جس کے باعث متعدد مقامات پر بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز اسرائیل فوج کی جانب سے غزہ جنگ بندی معاہدہ نافذ العمل ہونے کا اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی شہری اپنے تباہ حال گھروں کو لوٹنے لگے ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے معاہدے کے تحت نئی حدود پر پوزیشنز سنبھالنی شروع کردی ہیں، امریکا کے مشرقِ وسطیٰ کے لیے نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے انخلا کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیاہے، یرغمالیوں کی رہائی کے لیے 72 گھنٹے کا وقت شروع ہوگیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پنجاب، مختلف شہروں میں فضائی آلودگی میں کمی آنا شروع
فائل فوٹولاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے۔
عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق کچھ دیر پہلے تک گوجرانوالہ میں 378 پارٹیکولیٹ میٹر اور فیصل آباد میں 318 ریکاڈ کیا گیا۔
ایتھوپیا میں آتش فشاں ہیلی گُبی پھٹنے سے راکھ کے بادل یمن ، عمان، بھارت، شمالی پاکستان تک پہنچے ہیں۔
عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق دنیا کے بڑے شہروں میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور کا چھٹا اور کراچی کا 14واں نمبر ہے۔
محکمہ ماحولیات پنجاب کی ویب سائٹ کے مطابق لاہور میں پارٹیکولیٹ میٹر 329 ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب شدید دھند کے باعث موٹروے ایم ون پشاور ٹول پلازہ سے برہان تک بند کی گئی ہے۔