قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ اظہر محمود نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں زیادہ تبدیلیاں نہیں ہوں گی، پچ دیکھ کر فائنل الیون کا اعلان کریں گے۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کوچ اظہر محمود نے کہا کہ یہ پچز ویسٹ انڈیز کے خلاف بنائی گئی پچز سے مختلف ہیں، اگر ہم ٹاس ہار بھی گئے تو کوشش ہوگی کہ پہلی اننگز میں 350 رنز سے زائد اسکور کریں۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ سیریز سے پہلے لگائے گئے کیمپ کا مقصد یہی تھا کہ ہمیں اسپن کو کھیلنا آنا چاہیے اور اس میں مختلف شارٹس کھیلنے آنے چاہئیں، ہم اس قسم کی پچز بنائیں گے تو ہمیں اسپن کھیلنا آنی چاہیے۔

بلے بازوں کی کارکردگی سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ پہلے ٹیسٹ میں تمام 7 بلے بازوں میں سب نے رنز کیے، پہلی اننگز میں 4 اور دوسری اننگز میں 3 نے رنز کیے، سب نے اپنا کردار ادا کیا، بدقسمتی سے ہمارا لوئر آرڈر نہیں چل سکا، ہم ان سے بھی امید رکھتے ہیں کہ وہ رنز اسکور کریں گے کیونکہ لوئر آرڈرز کے رنز بھی معنی رکھتے ہیں، جنوبی افریقہ کے آخری 4 کھلاڑیوں نے 90 رنز اسکور کیے تھے۔

اظہر محمود نے ایک سوال پر کہا کہ پہلےٹیسٹ میں دو فاسٹ بالر کھلانے پر تنقید ہوئی، لاہور کی پچ پر بیٹرز کو بھی مدد ملی، ہوسکتا ہے کہ دوسرے ٹیسٹ میں تھری ون کا کمبینیشن (تین اسپنرز، ایک فاسٹ باؤلر) کھلائیں۔

انہوں نے کہاکہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں زیادہ تبدیلیاں نہیں ہوں گی، پچ دیکھ کر فائنل الیون کا اعلان کریں گے۔

کوچ اظہر محمود نے کہا کہ ہوم گراؤنڈ پر 6 ٹیسٹ میچز کھیلنا اہم ہے، ہمارا مقصد ٹیسٹ چیمپئن شپ جیتنا ہے، ٹیم پچھلے کافی عرصے سے کھیل رہی ہے، ٹیم کا مورال بہت بلند ہے، لڑکے سارے مطمئن ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ مل جل کر کھیل رہے ہیں، اور جیتنے کے لیے یہی چیز اہم ہے۔

اظہر محمود نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے کہ ہمارے پاس معیاری اسپنرز نہیں ہیں، میں نے کہا تھا کہ دورہ بنگلہ دیش کے دوران ہمارے پاس اسکوڈ میں اسپنرز نہیں ہیں، میں نے یہ کبھی نہیں کہا کہ ہمارے ملک میں اسپنرز موجود نہیں ہیں، میں مستقبل کے 10اسپنرز گنوا سکتا ہوں‘۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: دوسرے ٹیسٹ نے کہا کہ ٹیسٹ میں کریں گے

پڑھیں:

اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔   ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق